واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


اینن آرڈین نے سال کا دسواں ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-07, 10:00 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اینن آرڈین نے سال کا دسواں ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کردیا

اینن آرڈین نے سال کا دسواں ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کردیا

میڈرڈ (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک بیلجیئم کی ٹینس اسٹار جسٹن اینن آرڈین نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر سال میں دس ٹائٹل اپنے نام کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی اے کے فائنل میں عالمی شہرت یافتہ روسی کھلاڑی ماریا شراپوا کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ میڈرڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میں دونوں شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم جسٹن اینن آرڈین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کو 5-7، 7-5 اور 6-3 سے زیر کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے سال میں 10 ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس سے قبل یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن بھی جیت چکی ہیں۔ 2006ء کے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جسٹن اینن آرڈین اور ماریا شراپوا ہی آمنے سامنے تھیں جس میں عالمی نمبر ایک نے 6-2 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد جسٹن اینن آرڈین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں مقابلہ بہت سخت تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماریا شراپوا کو ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی۔ جسٹن اینن آرڈین نے مزید کہا کہ وہ اپنی فتوحات کے سلسلے کو آئندہ ٹورنامنٹس میں بھی جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سال میں 10 ٹائٹل جیتنے کے ریکارڈ پر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 10 ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے جس کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, مقابلہ, جیت, خوش, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈیڑھ انچ کی سوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زیرو پوائنٹ عبداللہ آدم اپکے کالم 3 07-05-10 11:53 PM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM
یہودیت از رابرٹ وین ڈی وئیر عرفان حیدر کتاب گھر 1 11-04-08 08:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger