واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


حقیقی زندگی میں سپنوں کا شہزادہ مل گیا ،ثانیہ مرزا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-10, 05:00 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,413
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حقیقی زندگی میں سپنوں کا شہزادہ مل گیا ،ثانیہ مرزا

حقیقی زندگی میں سپنوں کا شہزادہ مل گیا ،ثانیہ مرزا

[CENTER]ہم دبئی میں ہی مستقل قیام کرینگے، یہاں ہمارا گھر ہے، شادی کے9 ماہ بعد شعیب کے حوالے سے پہلا انٹرویو
Name:  ss.jpg
Views: 75
Size:  399.6 KB
کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوں کہ مجھے شعیب ملک جیسا محبت کرنے والا شوہر ملا ہے۔ زندگی میں مشہور شخصیت بننے کے باوجود مجھے شعیب ملک سے شادی کرنے پر جو خوشی ملی ایسی خوشی اس سے پہلے کبھی نہیں ملی تھی۔ حقیقی زندگی میں سپنوں کا شہزادہ مل گیا ہے۔ ہم دبئی میں مستقل قیام کرینگے،یہاں ہمارا گھر ہے وہ پاکستانی ٹیسٹ اسٹار شعیب ملک سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے9 ماہ بعد نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہی تھیں۔ شعیب ملک کے حوالے سے یہ ثانیہ مرزا کا پہلا انٹرویو ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہاکہ شادی کے9 ماہ بعد میں اور شعیب خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ آج ہی میں نے دبئی میں شادی کے بعد پہلا ٹورنامنٹ جیتا۔ اس کامیابی کے موقع پر شعیب ملک بھی ٹینس کورٹس میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ9 ماہ کے دوران ہم دونوں کے درمیان کوئی چھوٹی موٹی ناراضی بھی نہیں ہوئی ہے۔ تمام معاملات اچھے انداز میں چل رہے ہیں چونکہ ہم دونوں پروفیشنل کھلاڑی ہیں اور دونوں کو احساس ہے کہ کھلاڑی کی کیا ضرورت ہوتی ہے اس وقت میں اپنے آپ کو دنیا کی خوش قسمت بیوی تصور کرتی ہوں۔ شعیب ملک نے مجھے اتنی محبت دی کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ مجھے زندگی میں اس سے بہتر شوہر نہیں مل سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آئیڈیل میاں بیوی بنایا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں بھارتی ہوں اور بھارتی رہنا چاہتی ہوں، ہم دونوں میں طے پایا ہے کہ ہم دبئی میں مستقل قیام کریں گے اس وقت ہم دونوں کھیل رہے ہیں فی الحال ٹینس چھوڑنے کا پلان نہیں ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں لندن اولمپکس میں بھارت کے لئے طلائی تمغہ جیتوں جب کہ شعیب ملک پاکستان ٹیم سے باہر ہیں، میں ہر وقت دعا کرتی ہوں کہ وہ کرکٹ ٹیم میں واپس آئیں۔ میں پاکستان اور بھارت میں اپنے پرستاروں سے اپیل کرتی ہوں کہ شعیب ملک کی پاکستان ٹیم میں واپسی کے لئے دعا کریں۔ حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا نے کہا کہ شادی کے بعد انسان کی زندگی کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں ہماری کامیاب زندگی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں۔ شعیب ملک کی سادگی نے مجھے ان کا دیوانہ کردیا۔ شادی سے پہلے وہ جس طرح تھے آج بھی ویسے ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں، مجھے اس سے کوئی حسد نہیں ہے کہ شعیب ملک کو کتنی خواتین پسند کرتی ہیں میرے لئے اطمینان کی بات ہے کہ شعیب ملک میرا شوہر ہے۔ ہم دونوں دبئی میں رہ کر زیادہ انجوائے کرتے ہیں۔ یہاں ہمارا اپنا گھر ہے۔ شعیب ملک میرا سب سے اچھا دوست ہے۔ ہم میاں بیوی سے زیادہ اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی کہ وہ شعیب ملک کے لئے آواز اٹھائیں۔ ہمیشہ سچ کا بول بالا ہوتا ہے۔ شعیب ملک تمام لوگوں کی دعاﺅں سے پاکستان ٹیم میں واپس آئیں گے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ شادی کے بعد جب میں پاکستان گئی تو پاکستانیوں نے میرا جس انداز میں فقید المثال استقبال کیا اس نے مجھے حیران کردیا۔ گزشتہ دنوں اپنے دیور کی شادی پر دوبارہ پاکستان گئی تھی اس وقت بھی لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ شعیب ملک بھی اکثر بھارت آتے رہتے ہیں۔ میری والدہ اور شعیب کی والدہ اچھی دوست ہیں۔ ہم دونوں کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ملنے جلنے سے محبت بڑھتی ہے اب دونوں خاندان ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ہم دونوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کھانے نہ کھائیں جس سے وزن بڑھے۔ حیدرآباد دکن کے روایتی کھانے پوری دنیا میں مشہور ہیں لیکن لاہور کے کھانوں کا بھی جواب نہیں ہے۔ ہم دونوں زیادہ تر باہر کھانا کھاتے ہیں۔ مصروفیات کی وجہ سے کوکنگ کا وقت نہیں ملتا۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ شعیب ملک دنیا کا عظیم ترین کرکٹر بنے۔ وہ شہرت کی بلندیوں کو چھوئے، میں نے ایک بڑے کرکٹر سے نہیں بڑے انسان سے شادی کی ہے۔ یہ شادی دو ملکوں کو قریب لائی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (19-12-10), محمدعدنان (19-12-10), غلام خان (21-12-10)
پرانا 19-12-10, 06:43 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چلو شکر ہے انہیں احساس تو ہوا آخر کار
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-10, 06:58 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے تو لگتا ہے کوئی انٹرویو نہیں ہوا ایویں ہی جوڑ کر کہ دیا ہے
ایسا بھی کونسا انٹرویو جس میں اکھٹی تصاویر نا لی جاسکی جائیں
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
پرانا 19-12-10, 11:38 AM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یعنی شعیب دا جادو چل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-12-10, 04:25 AM   #5
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,413
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
مجھے تو لگتا ہے کوئی انٹرویو نہیں ہوا ایویں ہی جوڑ کر کہ دیا ہے
ایسا بھی کونسا انٹرویو جس میں اکھٹی تصاویر نا لی جاسکی جائیں
بھائی آپ نے غور نہیں کیا، انٹرویو میں صرف ثانیہ مرزا کی باتیں ہیں، کرکٹ سٹار شعیب صاحب نے کوئی بات نہیں کی، اس لئے ایک ثانیہ کی تصویر تو چھپ نہیں سکتی تھی۔ شاید فون پر انٹرویو لیا ہو بھٹی صاحب نے۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, کورٹس, کوشش, پاکستانی, پسند, لڑکی, لندن, موقع, محبت, آج, اللہ, انٹرویو, انسان, بیوی, جواب, خواتین, خوش, خرم, خصوصی, دوست, دبئی, دعا, زندگی, شوہر, عظیم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تین پٹھانوں کے پولٹری فار م تھے انسپیکشن میں انسپکٹر نے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 6 29-08-11 11:26 AM
کھلی آنکھ میں سپنا جھانکتا ہے محمدعدنان شعر و شاعری 3 12-10-09 01:53 AM
میر ے سپنوں کو سدا یونھی مہکتا رکھنا ۔ ۔ ۔ The Great شعر و شاعری 11 30-09-09 01:47 PM
اس طرح سوئی ہیں آنکھیں جاگتے سپنوں کے ساتھ Zullu230 شعر و شاعری 4 10-04-08 05:05 AM
سپنوں کا تاج محل - پاکبان ادب Hashims اپکے کالم 0 15-02-08 08:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger