09-09-09, 02:46 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دنیا کے گِرد ریس کی تیاری
دنیا کے گِرد ریس کی تیاری
دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے دوڑ میں حصہ لینے والی کشتیاں برطانوی شہر ہل پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ دنیا کے گرد چکر لگانے والی یہ دوڑ اگلے اتوار تیرہ ستمبر کو شروع ہو گی اور دس ماہ بعد برطانیہ میں ہی ختم ہو گی۔
دوڑ میں حصہ لینے والی کشتیاں پینتیس ہزار میل یعنی چھپن ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔ توقع ہے کہ ریس ہل میں جولائی دو ہزار دس میں ختم ہوگی۔
دوڑ میں تقریباً چار سو کشتی ران حصہ لیں گے جو پروفیشنل نہیں اور بیس میٹر کی کشتیاں استعمال کی جائیں گی۔ فنلینڈ، جمیکا، آسٹریلیا، سکاٹ لینڈ اور سنگاپور کی ٹیمیں اتوار کو ہل پہنچ گئی ہیں۔
دوڑ کا نام ’کلپر اراؤنڈ دی ورلڈ کلپر یاٹ ریس‘(Clipper Around the World Clipper Yacht Race) ہے۔ دوڑ کے سربراہ سر رابن نوکس جانسٹن ہیں جو دنیا کے گرد کشتی میں اکیلے بغیر رکے چکر لگانے والے پہلے انسان ہیں۔
دنیا کے گرد سمندر میں چکر لگانے کو کوہ پیمائی کی دنیا میں ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے کے برابر کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ سر جانسٹن نے اپریل دو ہزار نو میں دنیا کے گرد چکر لگانے کے کارنامے کی چالیسویں سالگرہ بھی منائی تھی۔
|
|
|