07-01-08, 08:42 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دورہ بھارت میں اعتماد بڑھا‘ آسٹریلیا کیخلاف خود کو منوانا چاہتا ہوں‘ مصباح
دورہ بھارت میں اعتماد بڑھا‘ آسٹریلیا کیخلاف خود کو منوانا چاہتا ہوں‘ مصباح
دورہ بھارت میں اعتماد بڑھا‘ آسٹریلیا کیخلاف خود کو منوانا چاہتا ہوں‘ مصباح
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی یادیں اب بھی تازہ ہیں لیکن میں دنیا کی صف اول کی آسٹریلیو ٹیم کے خلاف کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ کر اپنے آپ کو منوانا چاہتا ہوں۔ 33 سالہ بیٹسمین قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کی طرف سے شرکت کیلئے کراچی آئے ہوئے ہیں۔ وہ اتوار کو نمائندہ جنگ سے بات چیت کررہے تھے۔ بھارت کے خلاف کول کتہ ٹیسٹ میں مصباح الحق نے 161 ناٹ آؤٹ‘ بنگلور میں 133 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میں قائداعظم ٹرافی فائنل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں‘ اس کے بعد زمبابوے کی ون ڈے سیریز ہے‘ کیریئر کے اس موڑ پر میں طویل المیعاد منصوبہ بندی کے بجائے سیریز ٹو سیریز منصوبہ بندی کررہا ہوں‘ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیم ہے جس نے 16 لگاتار فتوحات حاصل کرکے دنیا بھر میں اپنے آپ کو منوایا ہے‘ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کی سیریز سے میری بیٹنگ میں جو اعتماد بڑھا ہے اس میں اضافہ ہو اور میں آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی دکھاکر اپنے آپ کو منوانا چاہتا ہوں۔ پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میں 671 اور 22 ون ڈے میچوں میں 577 رنز بنانے والے مصباح الحق ٹوئنٹی 20 ورلڈ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں،میں نے آسٹریلیا کے خلاف نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلی تھی‘ اس وقت گلین میک گرا‘ جیسن گلپسی‘ بریٹ لی اور شین وارن کی بولنگ عروج پر تھی‘ موجودہ ٹیم میں بریٹ لی آسٹریلوی ٹیم کے اہم بولر ہیں‘ میں آسٹریلیا کی قوت کو ذہن میں رکھ کر یادگار کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں‘ اگر بڑی ٹیم کے خلاف کارکردگی ہوجائے تو اسے ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اس لئے اب میرا تمام تر فوکس آسٹریلیا کی سیریز پر ہے۔ اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ٹیم کو کامیابی دلوانا چاہتا ہوں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|