29-10-07, 11:45 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ریشل گرنہام نے ورلڈ اوپن ویمنز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
ریشل گرنہام نے ورلڈ اوپن ویمنز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
ریشل گرنہام نے ورلڈ اوپن ویمنز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
برٹش اوپن چیمپئن ریشل گرنہام نے ورلڈ اوپن ویمنز اسکواش کے فائنل میں اپنی چھوٹی بہن نتھالی گرنہام کو شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی۔ اتوار کو کھیلنے جانے والے فائنل میں ریشل نے کامن ویلتھ چیمپئن کی فاتح نتھالی گرنہام کو 9-4، 10-8 اور 9-2 سے ہرا کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں بہنوں گرنہام کا آمنا سامنا وسپا ٹور ایونٹ کے فائنل میں پہلی بار ہوا۔ یہ اسپورٹس کی تاریخ میں دوسرا موقع تھا جب دو بہنیں کسی ایونٹ کے فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی تھیں۔ اس سے قبل ٹینس میں امریکا کی وینس اور سیرینا ولیمز جنہوں نے کئی گرینڈ سیلم ٹائٹل جیتنے اعزاز حاصل کیا تھا، بڑے ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ ورلڈ اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں نمبر دو سیڈ نتھالی نے نمبر چار سیڈ انگلینڈ کی تانیا بیلی 9-2، 9-5 اور 9-7 سے اور نمبر تین سیڈنگ ریشل گرنہام نے پانچ سیڈ امریکا کی نتھالی گرینگر کو5-9، 9-6، 9-6 اور 9-3 سے زیر کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ریشل گرنہام 19 ماہ قبل ملبورن میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں اپنی چھوٹی بہن نتھالی سے شکست کھا گئیں تھیں لیکن موجودہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں وہ کامیابی کیلئے پرامید تھیں۔ ریشل گرنہام نے فائنل میں کامیابی کے بعد کہا کہ یہ حقیقت تھی کہ میں اس چیمپئن شپ میں بڑی شدت سے کامیابی حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اگرچہ اپنی بہن کے خلاف کھیلنا انتہائی سخت اور مشکل تھا لیکن میں نے جیت کے جذبے سے کھیلا اور کامیابی حاصل کی
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|