07-01-08, 08:30 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے
سڈنی(جنگ نیوز) بلند بانگ دعووں اور اپنی بیٹنگ کے ذریعے آسٹریلیا کو زیر کر کے تاریخ بدلنے کے بھارتی دعوے محض کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے، ورلڈ چیمپئنز متنازع امپائرنگ اور تلخ واقعات سے بھرپور سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو122رنز سے ہرادیا اور اس طرح مسلسل 16 ٹیسٹ میچز میں کامیابیوں کاریکارڈ برابر کردیا ۔ہوم ٹیم کی فتح میں مائیکل کلارک کے حیران کن بولنگ نے کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے 1.5 اوور میں صرف پانچ رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیے، سائمنڈز نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ سڈنی ٹیسٹ کے پانچویں دن آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے401 رنزسات کھلاڑی آوٴٹ پراننگ ڈکلےئر کردی ۔ مائک ہسی145 رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے ۔ انیل کمبلے نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔بھارت کو میچ جیتنے کیلئے72 اوورز میں333 رنز درکار تھے تاہم وہ 210 رنز پر آؤٹ ہو گئی اوپنر وسیم جعفر پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر آوٴٹ ہوگئے ۔54 رنز تک پہلی اننگ کے سنچری میکر وینکٹ لکشمن اور سچن ٹنڈولکر بھی پویلین لوٹ گئے ۔ اس صورتحال میں بھارت کی کامیابی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں ، بھارت کی میچ بچانے کی کوششوں کو شدید دھچکا اس وقت پہنچا جب 115کے ٹوٹل پر راہول ڈریوڈ ویسٹ انڈین امپائر اسٹیو بکنر کی غلطی کا نشانہ بنے ۔وہ 32 رنزبنا کرگلکرسٹ کے ہاتھوں متنازع انداز میں کیچ ہوئے، محض دو گیندوں بعد ہی یوراج سنگھ کوئی رن بنائے بغیرگلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔بعدازاں انگلش امپائر مارک بینسن نے51 رنزبنانے والے سارو گنگولی کو رکی پونٹنگ کی تصدیق پرکیچ آوٴٹ قراردے دیا ۔ان کاکیچ بریٹ لی کی گیند پر سلپ میں مائیکل کلارک نے لیا ۔ دھونی اور کپتان کمبلے نے میچ بچانے کی جدوجہد کا آغازکیا تاہم میچ ختم ہونے سے دس اوورز قبل ہی دھونی ہمت ہار گئے ،وہ35 رنز بناسکے۔ میچ کا سیکنڈلاسٹ اوور کرانے والے مائیکل کلارک نے یکے بعد دیگرے دوگیندوں پر ہر بھجن اور آرپی سنگھ اور پانچویں گیند پر اشانت شرما کوآوٴٹ کرکے آسٹریلیا کو 122 رنزسے کامیابی دلادی ۔پہلی اننگ میں ناٹ آوٴٹ رہ کر 162 رنز بنانے والے اینڈریوسائمنڈز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہاکہ بھارت کے خلاف اس ڈرامائی کامیابی کاشمار ان کی82 ٹیسٹ میچز کی بہترین کامیابیوں میں ہوتا ہے۔یہ ایک ناقابل یقین جیت ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|