07-01-08, 08:28 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قائد اعظم ٹرافی:فائنل میں حبیب بینک اور سوئی نادرن گیس مدمقابل
قائد اعظم ٹرافی:فائنل میں حبیب بینک اور سوئی نادرن گیس مدمقابل
قائد اعظم ٹرافی:فائنل میں حبیب بینک اور سوئی نادرن گیس مدمقابل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا فائنل پیر سے حبیب بینک اور سوئی سدرن گیس کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہا ہے۔ دونوں ٹیموں کو اسٹار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ شاہد آفریدی حبیب بینک کی قیادت کریں گے۔ ٹیسٹ اوپنر محمد حفیظ سوئی ناردرن گیس کی کپتانی کریں گے۔ حبیب بینک کو ایک بار قائداعظم ٹرافی جیتنے کا اعزازحاصل ہے۔ سوئی گیس کی ٹیم پہلی بار فائنل کھیلے گی۔ بینک کے دیگر اہم کھلاڑیوں میں یونس خان، دانش کنیریا، حسن رضا اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ سوئی گیس کے پاس محمد حفیظ، مصباح الحق اور سمیع اللہ خان نیازی جیسے کھلاڑی ہیں۔ ان کو فائنل تک پہنچانے میں کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ عمر اکمل نے قائداعظم ٹرافی میں 94.33 کی اوسط سے 849رنز بنائے تھے۔ وہ کراچی بلیوز کے خلاف 248 اور کوئٹہ کے خلاف 186رنز بناچکے ہیں۔ عمر اکمل اور فاسٹ بولر عادل رضا کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے قومی انڈر 19کیمپ سے ریلیز کردیا گیا ہے ۔ محمد حفیظ قائداعظم ٹرافی میں 639رنز بناچکے ہیں۔ مصباح الحق نے ایک میچ میں 32 اور اسکور کیے ہیں۔ ٹیسٹ اسٹار یونس خان بھارتی دورے کے بعد پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پانچ روزہ فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں اسپورٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ فائنل کے مین آف دی میچ کو 50ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، بہترین بولر، بہترین فیلڈر اور بہترین وکٹ کیپر کو 50، 50ہزار روپے کے خصوصی انعامات ملیں گے۔ فائنل کے لیے حبیب بینک کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے شاہد آفریدی (کپتان) یونس خان، رفعت اللہ مہمند، حسن رضا، آفتاب خان، خاقان رسل، ہمایوں فرحت، عبدالرحمن، دانش کنیریا، کامران حسین، فہد مسعود، اسلم، ساجد شاہ اور فرحان اقبال۔ سوئی سدرن گیس کی ٹیم نام یہ ہیں۔ محمد حفیظ (کپتان) مصباح الحق، عمر اکمل، عادل رضا، سلیم مغل، اظہر شفیق، یاسر عرفات، حافظ ماجد، علی نیازی، عمران خالد، عدنان رسول، عدنان اکمل، فرحان اصغر، ارسلان میر، توقیر حسین، سمیع اللہ نیازی، اسد علی، عمران علی، عاصم بٹ، فیصل رشید اور عادل رضا۔ سلیم بدر اور ضمیر حیدر امپائرز اور انور خان میچ ریفری ہوں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|