13-04-08, 09:38 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قومی ہاکی کیمپ میں کھلاڑی آج سے باقاعدہ پریکٹس کرینگے
قومی ہاکی کیمپ میں کھلاڑی آج سے باقاعدہ پریکٹس کرینگے
قومی ہاکی کیمپ میں کھلاڑی آج سے باقاعدہ پریکٹس کرینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور دورہ یورپ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ہفتے کی شام تک 30کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی تھی۔ سات کھلاڑیوں کی رات گئے تک چیف کوچ اور منیجر خواجہ ذکاء الدین کو رپورٹ متوقع تھی۔ کیمپ میں کھلاڑی اتوار کی صبح سے پریکٹس شروع کریں گے جو شام کے سیشن میں ہوگی۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حتمی ٹرائلز21 اور 22 اپریل کو ہوں گے جس کے بعد 18 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ ذکاء الدین نے لاہور سے ٹیلیفون پر جنگ کو بتایا کہ اتوار کو کیمپ میں تمام کھلاڑی رپورٹ کر دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کیمپ میں موجود بیشتر کھلاڑی پچھلے سال بھر سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے درمیان ہم آہنگی ہے۔ کیمپ کے دوران ہم کوشش کریں گے کہ جو خامیاں پچھلے دورے میں سامنے آئی ہیں انہیں دور کیا جائے۔ چین کے خلاف سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم جیت کے اس سلسلے کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|