واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


مصباح الحق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-11, 11:00 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مصباح الحق

مصباح الحق

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

مصباح الحق پاکستان کا کرکٹر ہے۔ اس کا پورا نام مصباح الحق خان نیازی ہے جو 28 مئی، 1974ء کو پنجاب کے چھوٹے سے قصبے میانوالی میں پیدا ہوا۔ مصباح نے لاہور میں واقع یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا ہوا ہے۔
کرکٹ کیرئیر
مصباح نے کرکٹ کا آغاز 8 مارچ، 2001ء میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے کیا۔ وہ شروع میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکا اور آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں بیس سے زیادہ اسکور نہ کر سکا۔ جس کی بنا پر اسے ٹیم سے نکال دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کو کسی ذمہ دار بلے باز کی تلاش تھی جو اننگز کی درمیان میں بلے بازی کر سکے۔ اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو دوبارہ آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اسے ٹوئنٹی/20 عالمی کپ 2007 میں محمد یوسف کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔
ٹوئنٹی/20 کرکٹ عالمی کپ 2007
یہ ٹورنامنٹ اس کے کیرئیر کا بہترین ٹورنامنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سال 2007ء اس کا کامیاب ترین سال ثابت ہوا۔ ٹوئنٹی/20 کپ میں پاکستان نے مصباح کی جارحانہ بلے بازی کے باعث فائنل تک رسائی حاصل کی اور فائنل میں بھارت کو ہرانے کے قریب پہنچ گیا۔

اس سے پہلے اس نے آخری مرتبہ پاکستان کے لیے 2004ء میں کھیلا تھا۔ اس دوران وہ پاکستان کی مقامی ٹیموں کے لیے کھیلتا رہا۔ اس ٹورنامنٹ میں مصباح نے 7 میچوں میں 5550 کی اوسط سے 218 رنز اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کا تیسرا سب سے زیادہ اسکور کرنے والا کھلاڑی رہا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں جب پاکستان کو واضح شکست کا سامنا تھا اس وقت مصباح نے پاکستانی ٹیم کو سنبھالہ دیا اور ٹیم کو جیت کے بہت قریب پہنچا دیا۔ لیکن میچ کے آخری لمحات میں قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ اس وقت جب پاکستان کو 4 گیندوں پر صرف 6 رنز درکار تھے تو مصباح چھکہ مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوا۔

یہ ٹورنامنٹ اس لیے بھی یادگار رہے گا کہ اس میں وہ نت نئے اور احمقانہ انداز میں آؤٹ ہوا۔

2008ء کا سال مصباح کے لیے مزید خوشیاں لے کر آیا جب اسے نا صرف ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا بلکہ اسے پہلے درجے کا کانٹریکٹ ملا۔
Attached Thumbnails
misbah-ul-haq_7239.jpg  
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
مون (12-01-12), مرزا عامر (27-02-11), ابن جمال (27-02-11), سیفی خان (27-02-11), شبنم (27-02-11)
پرانا 27-02-11, 11:18 AM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مصبا ح الحق اس وقت بھرپور فارم میں ہے ۔ اور اس نے ٹونٹی ، ٹیسٹ ، ون ڈے 14میچوں میں مسلسل 10 ویں ففٹی بنائی ہے ۔ روزنامہ جناح
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وقت, نام, آغاز, ایم بی اے, اللہ, انداز, بہترین, بھارت, بی, بازی, تلاش, ثابت, جیت, خلاف, خان, درکار, سال, شروع, عالمی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger