06-01-08, 07:41 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ٹینس،وینس ولیمر نے ماریا شراپو کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کر لیا
ٹینس،وینس ولیمر نے ماریا شراپو کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کر لیا
ٹینس،وینس ولیمر نے ماریا شراپو کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کر لیا
ہانگ کانگ (جنگ نیوز) شہرت یافتہ امریکی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی چیمپئن وینس ولیمزنے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل کھیلے جانے والے جے بی گروپ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روسی کھلاڑی ماریا شراپووا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں وینس ولیمز نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی نمبر فور سیڈ ماریا شیراپووا کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں 6 - 4 اور 6 - 3 سے کامیابی حاصل کی ۔ ماریا شراپوواامریکی ٹینس اسٹار کے سامنے بالکل بے بس نظر آئیں ۔ فائنل میچ بالکل یکطرفہ رہا اور وینس ولیمز نے باآسانی میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے امریکی اسٹار وینس ولیمز نے کہا ہے کہ جے بی گروپ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں گی۔ وینس ولیمز نے کہا کہ وہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ وینس ولیمز نے کہاکہ بلاشبہ ماریا شراپووا دنیا ٹینس کی بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کو شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم انہوں نے کہاکہ وہ اپنی فتوحات کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گی۔آکلینڈمیں شہرت یافتہ امریکی ٹینس اسٹار لنزے ڈیونپورٹ نے سال 2008ء کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں کرتے ہوئے اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار ڈیونپورٹ نے فرانس کی آروینی رزائی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔گولڈ کوسٹ میں چین کی نوجوان ٹینس اسٹار لی نا نے آسٹریلین ویمنز ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں چین کی لی نا نے بیلاروس کی وکٹوریا آزرینکا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کر لیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|