واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


ٹینس کی ملکہ کی اچانک ریٹائرمنٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-08, 06:06 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ٹینس کی ملکہ کی اچانک ریٹائرمنٹ

ٹینس کی ملکہ کی اچانک ریٹائرمنٹ

خواتین کی عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بیلجیم سے تعلق رکھنے والی جسٹن ہینن نے فوری طور پر ریٹائر ہونے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
جسٹس ہینن ٹینس کی اولمپکس چیمپئن بھی ہیں اور وہ اس برس بیجنگ میں اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کریں گی۔

سات گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والی پچیس سالہ جسٹن ہینن کا کہنا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک شاندار ایڈونچر کا اختتام ہے لیکن یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کے بارے میں میں خاصے عرصے سے سوچ رہی تھی‘۔

جسٹن ہینن نے کہا کہ ان کا سفر ختم ہو گیا ہے اور یہ’ ایک بچے کے خواب کا خاتمہ ہے۔ میں نے ہر چیز کا تجربہ کرلیا ہے میں نے ٹینس کو مکمل طور پر جی لیا ہے اور مجھے اپنی کامیابی پر فخر ہے‘۔

ہینن گزشتہ ایک سو سترہ ہفتے سے خواتین کی عالمی درجہ بندی میں سر فہرست تھیں تاہم انہوں نے تھکن کی بنیاد پر حال ہی میں روم ماسٹرز اوپن سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔حالیہ ماہ میں جسٹن ہینن کی فارم میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور انہیں گزشتہ چار ماہ کے دوران چار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہینن نے اپنے ٹینس کیرئر کے دوران وومن ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے اکتالیس مقابلے جیتے۔ وہ گزشتہ تین برس سے لگاتار فرنچ اوپن کی فاتح تھیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے سنہ 2003 میں بھی فرنچ اور یو ایس اوپن، سنہ 2004 میں آسٹریلین اوپن جبکہ 2007 میں یو ایس اوپن جیتا تھا۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, مکمل, حال, خواتین, سفر, شاندار


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑی ریٹائر! ھارون اعظم خبریں 4 15-03-10 01:15 AM
خکومت کی پٹرول پر 39 فیصد فی لیٹر ٹیکس وصولی شریف خبریں 1 02-02-10 02:14 PM
پولیٹشن سے پولی ٹینشن تک عدنان دانی مزاحیہ ادب 0 22-01-10 10:11 PM
ساینٹیفک کلکولیٹر عدنان دانی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 9 07-11-09 01:00 AM
پرائمری اسکول ٹیچر کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے گریجویشن کرنیکا اعلان عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger