| کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان کرکٹ بورڈ اور دبئی سپورٹس سٹی کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ تین برس تک پاکستان میں کھیلے جانے والے ایک روزہ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ اب دبئی میں کھیلے گی۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے اس معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دبئی سپورٹس سٹی کے ساتھ اڑتالیس لاکھ ڈالر کے اس معاہدے سے ’نہ صرف ہمیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی بلکہ ہماری مالی حالت بھی بہتر ہوگی‘۔ اس معاہدے کے تحت پچیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اس سٹیڈیم میں ابتدائی طور پر آئندہ برس پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سیریز اور مختلف ٹیموں کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈین ٹیم کو بھی اسی برس نومبر میں ابوظہبی میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی دعوت دے چکا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے’مصدقہ ذرائع‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دبئی میں ہونے والے ہر ایونٹ کے بدلے آٹھ لاکھ پاؤنڈ ملیں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی شرکت کے بدلے فی کھلاڑی ترپّن ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ معاہدہ غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان آنے سے انکار کے بعد کیا گیا ہے۔ سنہ 2008 میں پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بڑی ٹیم کے خلاف کوئی ٹیسٹ یا ایک روزہ میچ نہیں کھیلا ہے اور کسی بڑی ٹیم کے خلاف پاکستان کی آخری سیریز اکتوبر سنہ 2007 میں تھی جب جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔ اس برس پہلے تو آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر پاکستان کا دورہ ری شیڈول کیا تو بعد ازاں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ستمبر میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ غیر ملکی ٹیموں کے دوروں کی منسوخی اور ٹورنامنٹس کے التواء سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب اپنی مالی حالت سدھارنے کے لیے بورڈ نے دبئی سپورٹس سٹی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا | champion_pakistani (29-09-08), Real_Light (26-09-08) |
|
|
#2 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
| champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا | Kamran_Tabasum (01-12-08) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| pakistani, پاکستان, پاکستانی, جواب, خلاف, دبئی, روزہ, سری لنکا, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کراچی: گلستان جوہر میں رات بھر فائرنگ ، پولیس غائب | naeemuddin | خبریں | 8 | 21-01-10 08:18 PM |
| افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات ھونی چاھیے صدر زردای | Haya 786 | سیاست | 5 | 12-09-09 10:42 AM |
| شادمان ٹاؤن میں آتشزدگی، 4جھونپڑیاں اور سامان خاکستر | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 10:35 AM |
| افغانستان :طالبان کے حملے میں دوڈچ فوجی اور 10 افغان پولیس اہلکار ہلاک | ابو کاشان | خبریں | 0 | 14-01-08 12:12 PM |
| بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس | پاکستانی | خبریں | 0 | 15-09-07 03:57 PM |