واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی



کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے


چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 12:02 PM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Exclamation چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال

چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال

چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال


ایمنسٹی کے مطابق چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا ہے
حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ چین میں اولمپک کھیلوں کے انعقاد سے انسانی حقوق کی صورت حال بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوئی ہے۔
چین کی حکومت نے ایمنسٹی کی اس رپورٹ پر ابھی تک اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے تاہم وہ عام طور پر ایسے الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

ایمنسٹی نے اپنی دستاویز میں کئی طرح کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی کارکنان کی جیل میں قید، لوگوں کو بےگھر کرنا، صحافیوں کو حراست میں رکھنا، ویب سائٹوں کو بلاک کرنے اور جیلوں میں پٹائی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایمنسٹی کی ڈپٹی پروگرامر روزیانہ رائف کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے دیکھا کہ اولمپکس کی وجہ سے انسانی حقوق بدتر ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مقامی کارکنان کے خلاف کاروائیوں اور میڈیا پر سینسرشپ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔‘

تنظیم کے ایک ترجمان مارک الیزن نے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

’ہم پھر ان عالمی رہنماؤں سے، جو کھیل کی تقریب میں شرکت کا منصوبہ رکھتے، کہتے ہیں کہ وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں تاکہ وہ حکام جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہوتے ہیں وہ اس سے باز رہیں۔‘


اولمپک مشعل کی ریلے کے دوران چین کے خلاف احتجاج ہوا تھا

جب چین کو اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا موقع دیا گیا تھا تب اس نے کہا تھا کہ وہ ان انسانی اقدار کی پاسبانی کرےگا جن کا اولمپکس سے گہرا ناطہ ہے۔

چین نے انسانی حقوق، پریس کی آزادی، صحت اور تعلیم کے لیے سہولیات کو بہتر کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایمنسٹی کے مطابق ہوا سب کچھ اس کے برعکس ہے۔

چینی تنظیم ’چائنا سوسائٹی آف ہیومن رائٹس سٹڈیز‘ نے اس طرح کی نکتہ چینی کو پوری طرح مسترد کردیا ہے۔ اس تنظیم کے زئانگ لی کا کہنا ہے’ وہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ چین میں انسانی حقوق کی صورت حالت مزید خراب ہوگئی ہے لیکن یہ بیشتر چینی عوام کے احساسات کے بر عکس ہے۔‘

چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے دنیا کے کئی رہنما وقتاً فوقتاً آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ویب, واقعات, چین, چین اولمپکس, موقع, منصوبہ, مشعل, احتجاج, تعلیم, جیل, حال, خلاف, صحافیوں, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جوک در جوک سے اقتباس، ڈاکٹر یونس بٹ زارا مزاحیہ ادب 1 02-02-11 08:41 PM
محبت ہے ہمارے پاس، زارا شاعری اور مصوری 4 12-01-11 09:46 PM
وائرس، اسپائی وئیر، ٹروجن ہارس، ایڈ وئیر سے متعلق مدد کے لیئے shafresha Ask Experts ماہرین کی رائے 23 07-09-10 04:08 AM
اسلامی بکس، ناولز، سفرناے افتخاراحمد کتاب گھر 11 11-04-08 08:42 AM
صدر پرویز کی زیر صدارت اجلاس، ایمرجنسی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger