| کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,891
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اعلان کردہ گیارہ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے 21 ستمبر 2007 کو پی سی بی کا نیا آئین لاگو ہونے اور بورڈ پر سے ایڈہاک اٹھانے کا اعلان کرنے کے بعد ان کمیٹیوں کی تشکیل کا عندیا دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جلد ان کمیٹیوں کے ممبران کا اعلان کریں گے۔ زیادہ تر کمیٹیاں چار ممبران پر مشتمل ہیں جبکہ کچھ کمیٹیوں کے اراکین کی تعداد تین یا پانچ بھی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کا سربراہ اسلم سنجرانی کو بنایا گیا ہے۔ فنانس کمیٹی کی سربراہی سابق بیوروکریٹ معین افضل کو دی گئی ہے۔ ہیومن ریسورس اور ڈسپلنری کمیٹی کا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ منیر حفیظ کو بنایا گیا ہے۔گورننس یا قوانین کمیٹی کے سربراہ جسٹس اعجاز یوسف ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین نیشنل بینک کے سربراہ علی رضا کو بنایا گیا ہے۔ انٹرنل آڈٹ کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ ہیں۔ اعجاز بٹ 2007 کے عالمی کپ میں پاکستان کی مایوس ترین کارکردگی کے اسباب جاننے والی کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔ کمرشل معاملات اور مارکیٹنگ کمیٹی کی سربراہی فاروق رحمت اللہ کو دی گئی ہے۔ میڈیا اور پبلک ریلیشنز کا چیئرمین لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر حیات روکڑی کو بنایا گیا ہے۔ گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی کا سربراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق کوچ انتخاب عالم کو بنایا گیا ہے۔ دسویں کمیٹی انفراسٹرکچر کمیٹی ہے جس کے سربراہ شکیل شیخ ہیں۔ شکیل شیخ صحافی ہونے کے علاوہ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ گیارہویں کمیٹی میڈیکل کمیٹی ہے اور اس کے چیئرمین محمد علی شاہ ہیں۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر تمام کمیٹیوں کے ایکس آفیشو ممبر ہوں گے۔ آج کل پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا دو روزہ کیمپ کراچی میں 12 اور 13 جنوری کو لگایا جائے گا۔ اس ہائی پرفارمرز کیمپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اس کیمپ میں کوچنگ کون کرے گا پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے مطابق اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا البتہ مدثر نذر یا عاقب جاوید میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کراچی, پاکستان, ڈنمارک, قائداعظم, آپریشن, آج, اللہ, اسلام, بہترین, جلد, روزہ, علی, صلاحیت, صحافی, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| امریکا اور اتحادیوں نے دہشتگردوں کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر بھی غور کیا، وکی لیکس | گلاب خان | خبریں | 0 | 09-12-10 05:34 AM |
| آرٹسٹ نے بچپن کی تصویر بنانے کےلئے 2لاکھ چیونٹیوں کو مارڈالا | جاویداسد | دلچسپ اور عجیب | 0 | 14-07-10 07:39 PM |
| برقی آلات کھا نے والی چیونٹیوں نے برقی آلات کھا جانے کے بعد ناسا کے سپیس سن | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 1 | 26-02-09 11:05 AM |
| بھارت، امریکہ نیوکلیئرمعاہدہ،کمیو نسٹ پارٹیوں اور کانگریس میں اختلافات نئی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 02-07-08 07:40 AM |
| کرنل سمیت تین اہلکاروں کا اغواء | چاچا کمال | خبریں | 0 | 26-08-07 12:40 PM |