06-01-08, 07:39 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کرکٹ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے کمیٹی کا قیام
کرکٹ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے کمیٹی کا قیام
کرکٹ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے کمیٹی کا قیام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کور کمانڈر اور گورننگ بورڈ کے رکن لیفٹیننٹ جنرل (ر) منیر حفیظ کو بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہونے والی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں اس کمیٹی کی تشکیل بے حد اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ پی سی بی کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے بورڈ کے معاملات کو درست انداز میں چلانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ تمام کمیٹیاں گورننگ بورڈ کے اراکین پر مشتمل ہوں گی جب کہ چیف آپریٹنگ آفیسر تمام کمیٹیوں میں نمائندگی کریں گے۔ ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل اس لحاظ سے اہم ہے کہ بھارت کے دورے میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے کئی واقعات پیش آئے ان میں سرفہرست فاسٹ بولر شعیب اختر کا طرزعمل تھا۔ ڈسپلنری اینڈ ہیومن ریسورس کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) منیر حفیظ، جسٹس اعجاز یوسف، فاروق رحمت اللہ، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن شامل ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اسلم سنجرانی ہوں گے۔ دیگر اراکین میں انتخاب عالم، شکیل شیخ اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز، فنانس اینڈ ٹریژری کمیٹی کے چیئرمین معین افضل، عبدالرقیب اور چیف فنانشل آفیسر شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ علی رضا ہوں گے۔ اراکین میں اعجاز بٹ اور لیفٹیننٹ جنرل منیر حفیظ شامل ہیں۔ گورنس اینڈ رولز، ایتھلیٹکس کمیٹی کے چیئرمین جسٹس اعجاز یوسف، اسلم سنجرانی اور ڈائریکٹر ایچ آر انٹرنل آڈٹ کمیٹی کے سربراہ اعجاز بٹ ہوں گے۔ اراکین میں علی رضا، معین افضل اور چیف فنانشل آفیسر شامل ہیں۔ کمرشل افیئرز اینڈ مارکیٹنگ کمیٹی کا چیئرمین فاروق رحمت اللہ کو مقرر کیا گیا۔ اراکین میں معین افضل، علی رضا اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ شامل ہیں۔ میڈیا اینڈ پی آر کمیٹی کے عامر حیات روکڑی (چیئرمین)، ڈاکٹر محمدعلی شاہ، شکیل شیخ، ڈائریکٹر میڈیا گیم ڈیولپمنٹ کمیٹی میں انتخاب عالم (چیئرمین)، عامر حیات روکڑی، میاں محمد منیر، اسلم سنجرانی، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ انفرا اسٹرکچر کمیٹی میں شکیل شیخ (چیئرمین)، میاں محمد منیر، وصال درانی، عبدالرقیب اور ڈائریکٹر ایڈمن شامل ہیں۔ میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمدعلی شاہ، جنرل منیجر اسپورٹس میڈیسن اور قومی ٹیم کے فزیکل ٹرینر شامل ہوں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|