13-04-08, 09:40 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کرکٹ:نعیم صدیقی اسپورٹس کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی
کرکٹ:نعیم صدیقی اسپورٹس کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی
کرکٹ:نعیم صدیقی اسپورٹس کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج گراؤنڈ پر منعقدہ آل حیدرآباد آفتاب احمد قریشی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر مرحلے میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا میچ نعیم صدیقی اسپورٹس اور سپر فراز اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا۔ نعیم صدیقی اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر مخالف ٹیم کو 210 رنز کا ہدف دیا‘ ان کے طارق شیخ‘ ماجد احمد‘ ندیم قریشی اور علی خان بالترتیب 35/35/50 اور 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سپر فراز اسپورٹس کی طرف سے شہریار اور سہیل نے 6 اور 5.4 اوورز میں 31 اور 40 رنز دیکر 5 اور 4 وکٹ جبکہ اقبال شیخ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سپر فراز اسپورٹس کے بیٹسمینوں نے مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے شدید جدوجہد کی تاہم ان کے بیٹسمین مقررہ اوورز میں مطلوبہ ہدف سے دو رنز پیچھے رہ گئے۔ سپر فراز اسپورٹس کی ٹیم 9 وکٹون کے نقصان پر 208 رنز بناسکی ان کی طرف سے دانش‘ اقبال شیخ‘ عادل اور راشد بالترتیب 23/43/46 اور 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نعیم صدیقی اسپورٹس کی طرف سے شان سعید اور طارق شیخ 6,6 اوورز میں 38 اور 35 رنز دیکر 4 اور 2 جبکہ ماجد احمد اور ارشد خان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ نعیم صدیقی اسپورٹس اپنا پری کواٹر میچ ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے پر 2 رنز سے جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی۔ دوسرا پری کوارٹر میچ پرنس کرکٹ کلب اور فضل الرحمن اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا۔ پرنس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 169 رنز بنائے ان کی طرف سے فیض احمد اور بہرام 50 اور 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فضل الرحمن اسپورٹس کی جانب سے جاوید خلیل‘ نعمان علی اور حنیف ملک 4/6 اور 5.4 اوورز میں 24,35 اور 30 رنز دیکر 3 اور 2,2 جبکہ فرحان ایوب ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے فضل الرحمن اسپورٹس کے بیٹسمینوں نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ان کے شرجیل خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے جبکہ شعیب لغاری اور حنیف ملک 33 اور 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|