| کھیل اور کھلاڑی یہاں آپ ہر طرح کے کھیل اور کھلاڑیوں کے بارے میں جان سکتے ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,891
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کے خلاف نسلی امتیاز والی فقرے بازی کرنے کے جرم میں بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ پر تین ٹیسٹ میچوں کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔
میچ ریفری مائک پراکٹر نے ہربھجن کے خلاف الزامات کی چار گھنٹے تک سماعت کرنے کے بعد انہیں کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔ الزام یہ تھا کہ ہربھجن نے سائمنڈز کو ’بندر‘ کہہ کر پکارا تھا۔ پروکٹر نے کہا کہ سماعت کہ بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کے ہر بھجن نے یہ لفظ استعال کیا تھا اور وہ سائمنڈز کی نسل کی بنیاد پر ان کو برا بھلا کہنا چاہتے تھے۔ بتیس سالہ سائمنڈز آسٹریلوی ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو سفیدفام نہیں ہیں۔ سماعت کے دوران ہربھجن کے ساتھ کپتان انیل کمبلے، سچن تیندولکر، ٹیم مینیجر چیتن چوہان اور ان کے نائب ایم وی سریدھر بھی تھے۔ ہربھجن کو اس فیصلےکے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ سائمنڈز اس سے پہلے بھی اس قسم کے الزامات عائد کر چکے ہیں غیر تصدیق شد اطلاعات کے مطابق اپیل کل تک جمع کرا دی جائے گی۔ اگر فیصلہ برقرار رکھا گیا تو ہربھجن آسٹریلیا کے خلاف باقی دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ستائیس سالہ ہربھجن انیس سو اٹھانوے سے بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں ساڑھے چار سو سے زیادہ وکٹ لیے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران ہربھجن سنگھ اور انڈریو سائمنڈز کے درمیان تکرار کو لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا۔ اس وقت سچن تیندولکر نے اس معاملے میں مداخلت کی اور ماحول کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔ نسلی امتیاز کے خلاف آئی سی سی کی پالیسی بہت سخت ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز اور آسٹریلیا کے ڈیرل لیہمین کو بھی نسلی امتیار کے ضابطے کے تحت سزا دی جاچکی ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں جب آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے دورے پر آئی تھی تو اس وقت بھی اینڈریو سائمنڈز نے بھارتی شائقین پر نسلی امتیاز کا الزام لگایا تھا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| آئی سی سی, جرم, خلاف, روزہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بالوں کی غذا تیل ہے | سیپ | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 6 | 01-01-12 01:56 AM |
| اگر سارے عاشقوں کی شادی ہوجاتی۔۔۔۔۔۔۔ | سیپ | گپ شپ | 4 | 11-02-11 11:05 PM |
| بیک وقت تین طلاقوں کی وضاحت | غیاث | مذہبی مسائل اور ان کا حل | 0 | 03-01-11 11:48 PM |
| آئندہ سالوں میں اہم عہدوں پر خواتین کا راج ہوگا | جاویداسد | خبریں | 0 | 18-10-10 06:16 PM |
| خواتین کا دل مردوں سے مضبوط | پاکستانی | شعبہ طب | 6 | 20-08-07 12:12 PM |