| کیرئر کی راہنمائی آجکل لاکھوں کی تعداد میں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر تعلیم کے اختتام پر بہت کم اچھی نوکریاں حاصل کر پاتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی مدد اور راہنمائی کے لیے... |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 22
مراسلات: 15,325
کمائي: 2,224,651
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,905
4,559 مراسلہ میں 9,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آن لائن بیچنے کے لئے تیار ہوجائیں
یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے انٹرنیٹ کاروبار کا بہت بڑا ذریعہ ہے, یہ تحقیقی وسیلہ ھے اور کلائنٹس اور کسٹمرز کے ساته رابطہ استوار کرنے کے لیے ایک اطلاعاتی ذریعہ ہے ۔ لیکن آجکل کی مارکیٹ کے چھوٹے درجے کے اکثر کاروباری اداروں کو اب پتہ چل رھا ھے کہ آن لائن موجودگی پر سرمایہ کاری کرنے کا اصل فایدہ الیکٹرانک کامرس سے ھوتا ہے۔ الیکٹرانک کامرس کا مطلب ویب پر اپنے چھوٹے درجے کے کاروباری ادارے کی پروڈکٹس اور سروسز کو بیچنا ھے ۔ آن لائن بیچنے سے آپ کے بزنس کے اخراجات میں کمی آتی ہے۔ آپ کے کسٹمرز کو زیادہ سھولت ملتی ھے اور آپ کی پروڈکٹس یا سروسز کے لئے عالمی منڈی کے دروازے کهلتے ہیں۔ اگر آپ آن لائن تاجر کی حیثیت سے کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو اس بات کو سمجهنا چاہئے کہ آپ کی پروڈکٹس کس حد تک آپ کے حریفوں کی پروڈکٹس کا مقابلہ کرتی ھیں اور آپ کو اپنے آن لائن سیلز کے مقاصد سے بخوبی واقف ہونا چاہئے۔ مزید یہ کہ آپ کو اپنے کسٹمرز تک پہنچنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے بارے میں پتا ھونا چاھے- آن لائن سیلز کا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنے آپ سے یہ پانچ سوالات پوچهیں۔ * کیا میری پروڈکٹ یا سروس آن لائن کام کرے گی؟ * میری سائٹ میری اس سیلز کی تمام حکمت عملی میں کیا کردار ادا کرے گی؟ * مجهے اپنی سائٹ میں کونسے اھم پہلو اور معلومات شامل کرنے چاہئیں؟ * میری پروڈکٹ کے لئے کونسی جگہ بہترین ہے؟ * میں اپنی ویب سیلز سے پیسے کیسے حاصل کروں گا؟ ا میری پروڈکٹ یا سروس آن لائن کام کرے گی؟ ہر چیز ای کامرس کے لئے نہیں ہوتی۔ ایسی چیزیں جن سے بہت زیادہ آمدن ھوتی ھے ان میں صارفین کے عام استعمال کی چیزیں (مثلاً کتابیں، سی ڈیز یا وڈیوز), ٹیکنالوجی پروڈکٹس (کمپیوٹرز اور سافٹ ویئر) , وہ اشیا جن کو ڈهونڈنا مشکل ہوتا ہے یا وہ چیزیں جوکہ مخصوص لوگوں کے لئے ہوتی ہیں (نایاب سکے، دستکاری کی اشیا، علاقائی کهانے یا جمع کرنے کی اشیا) شامل ھیں- اصولاً اگر ایک پروڈکٹ اشیاء فروخت کی فہرست یا دوسرے براہ راست ذرایع کے ذریعے اچهی طرح بیچی جا سکتی ہے تو اس کو ویب پر بھی بیچا جا سکتا ہے۔ آن لائن آنے سے پہلے مقابلے کا اچهی طرح تجزیہ کر لیں۔ اگر کوی بڑا آن لائن حریف آپ کی پروڈکٹ پہلے سے فروخت کر رہا ہے تو آپ کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے منافع حاصل کرنے میں دشواری ہو سکتی ھے ۔ اس کی بجائے آپ اپنی کوششیں کاروبار کے کسی مخصوص پہلو پر مرکوز کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک چهوٹا بک سٹور چلا رہے ھوں تو آپ کے آن لائن حریفوں میں امیزون ڈاٹ کوم اور بزنس اور نوبل جیسے بڑے نام شامل ہوں گے۔ اس صورت میں اگر آپ اپنی سائٹ کو بچوں کی کتابوں یا بچوں کی تصاویری کتابوں کے لئے سب سے اچھی سایٹ کے طور پر مشھور کریں تو آپ زیادہ سیلز کرنے کے قابل ھوں گے۔ میری سیلز کی تمام تر حکمت عملی میں میری سائٹ کیا کردار ادا کرے گی؟ اپنی سائٹ چلانے سے پہلے یہ طے کر لیں کہ آپ ای کامرس کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ کیا ویب آپ کی سیلز کا بنیادی ذریعہ ھو گا یا یہ آپ کی موجودہ آمدن بڑهانے کا ایک عنصر ہے ؟ یہ چیز سائٹ کے عناصر کو حتمی شکل دینے میں آپ کی مدد کرے گی اور اس کے علاوہ سائٹ کی جگہ، پروڈکٹ کا انتخاب، ادائیگی اور آرڈر کے طریقوں کے متعلق فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گی- اس لئے اپنے بزنس کو آن لائن لے جانے , اپنے مالی اندازوں، درپیش مقابلوں اور دوسرے معاملات کے لیے ایک لایحہ عمل بنانے پر اپنا کچه وقت صرف کریں ۔ یہ دستاویز اس امر کو یقینی بناے گی کہ آپ کو اپنی ویب کامرس میں سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل ہو ۔ مجهے اپنی سائٹ میں کونسی اھم چیزیں اور معلومات شامل کرنی چاہئیں؟ اپنی سائٹ کا مواد تیار کرتے وقت اس بات کو مد نظر رکھیں کہ وہ کونسی معلومات ہیں جن کو آپ کا خریدار اشیا کی خریداری سے پہلے جاننا چاہے گا۔ ایک نظر اپنے پسندیدہ اور نا پسندیدہ ای کامرس یو آر ایلز پر ڈال لیں- آپ کو اچهی سائٹس میں کچه مشترکہ خصوصیات ملنے کے مواقع موجود ہیں ۔ تصاویر واضح اور سایٹ کی مطابقت میں ھوں گی, اور جلد ڈاون لوڈ ھو جانے والی ھوں گی ۔ سایٹ میں گھومنا پھرنا آسان ہوگا اور آرڈر کرنے کا طریقہ کار بهی واضح ہوگا ۔ اپنی سائٹ کے مواد اور اھم پہلووں کے بارے میں آئیڈیا لینے کے لیے اپنے حریفوں کی سائٹس اور اس کے ساته ساته اپنے بزنس سے غیر متعلق زیادہ آمدن والی سائٹس کا بهی جائزہ لیں- ان سائٹس کے سیلز کے پیغامات، پروموشنز اور پروڈکٹ کی ضمانتوں کا جائزہ لینے سے آپ کو پتہ چلے گا کہ وہ آنے والوں کو خریدنے کے لئے کیسے اکساتے ہیں۔ میری پروڈکٹ کے لئے بہترین جگہ کونسی بہتر ہے؟ آپ کے اس کاروبار کی جگہ ویسے ہی اہمیت رکهتی ہے جیسے کہ ایک روایتی سٹور کی جگہ۔ آپ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا آپ اپنی ویب سائٹ کو کسی آن لائن مال کا حصہ بنایں گے یا آپ اپنی سائٹ کو خود مختار حیثیت میں قائم کریں گے۔ آن لائن مالز___ ایسی سائٹس جوکہ تاجروں کو کرایہ پر جگہ دیتی ہیں اتنی کامیاب نہیں ہویں جتنی کہ ان کے بارے میں امید کی گیُ تھی ۔ مخصوص مالز___ کسی خاص موضوع جیسا کہ گولف یا کشتی رانی سے تعلق رکهنے والی پروڈکٹس یا خدمات پیش کرنے والی سائٹس نے صارفین کی پسند ، تیز رفتاری اور سھولت کے عنصر کو بہتر طریقے سے پورا کیا ھے ۔ ایک خودمختار سایٹ سے آپ کو پروموشن اور آپریشن کی بہت زیادہ سہولت ملتی ھے لیکن اس کے لئے بہت سا کام کرنا پڑتا ہے۔ آپ کو خریدار وں تک پہنچنے کے طریقے طے کرنا ھوں گے آرڈرز اور ان کو پورا کرنے کے معاملات سنبھالنا ھون گے ۔ میں اپنی ویب سیلز سے رقم کیسے حاصل کروں گا؟ آن لائن کاروبار میں کامیاب ہونے کے لئے اپنے کسٹمرز کو ادائیگی کے آسان طریقے بتائیں۔ کریڈٹ اور چارج کارڈ اس کا آسان حل ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ایک تجارتی اکائونٹ بنانا پڑتا ہے یا پهر اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی تجارتی اکاونٹ ھو تو اس پر انٹرنیٹ سے ادایگی قبول کرنے کی اجازت حاصل کریں۔ اگرچہ آن لائن ادائیگی تاجر اور کسٹمر دونوں کے لئے آسان ہے تاھم آپ کے کچه کسٹمرز آن لائن آرڈر نہیں کرنا چاھتے۔ ایسے کلائنٹس کے لئے ٹول فری فون آرڈر سسٹم , فیکس کے ذریعے آرڈر یا میل آرڈر کی سہولت دیں۔
__________________
![]() |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| فری, فروخت, کارڈ, کتابوں, پسندیدہ, ویب, ڈاٹ, نظر, موجودہ, مقابلہ, آپریشن, بہترین, بچوں, جلد, حل, سفر, سافٹ, صارفین, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آن لائن مدد | زبیر | خاص آفرز اور اعلانات | 23 | 23-02-10 11:43 PM |
| گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا | عدنان | کمپیوٹر کی باتیں | 3 | 03-04-08 09:16 AM |
| گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا | وجدان | خبریں | 1 | 17-12-07 01:36 PM |
| عوام جیل جانے کو تیار ہوجائیں تو آئندہ نسلیں آمریت سے محفوظ ہوجائینگی،نوازشریف | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-12-07 09:29 AM |
| گوگل : آن لائن ورڈ پروسیسر | منتظمین | ویب سائٹس کا جائزہ | 5 | 28-06-07 01:42 AM |