| کیرئر کی راہنمائی آجکل لاکھوں کی تعداد میں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر تعلیم کے اختتام پر بہت کم اچھی نوکریاں حاصل کر پاتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی مدد اور راہنمائی کے لیے... |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
ایک ویب ہوسٹ میں کیا خوبیاں ھونی چاہئیں؟
یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے جب آپ اپنے چهوٹے پیمانے کے کاروبار کی ویب سائٹ بنائیں گے تو آپ اپنے ویب پیجز کو اپنے ذاتی ویب سرور پر تخلیق کرنے یا برقرار رکھنے کی بجائے یقینًا کسی ویب ہوسٹنگ کمپنی کی خدمات حاصل کریں گے۔ ویب ہوسٹ ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنے ویب سرورز پر آپ کو آپ کی ویب سائٹ کے لئے جگہ مہیا کرتی ہے جہاں آپ کی سائٹ اپ لوڈ ہو گی۔ ہوسٹ کو عقلمندی سے چننا چاہیئے کیونکہ آپ کے ویب ھوسٹ کی خدمات گاہکوں کی نظر میں آپ کی سائٹ کے تاثر پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ اگرآپ ایک ناقابل اعتبار ویب ہوسٹ کا انتخاب کریں گے تو متوقع گاہک آپ کی سائٹ کی سست رفتاری، لوڈ نہ ہونے والے صفحات، آرڈرز میں مسائل کی وجہ سے آپ کو چهوڑ جائیں گے۔ مندرجہ ذیل تجاویز آپ کو اپنی سائٹ کے لئے بہترین ویب ہوسٹ کا انتخاب کرنے میں مدد دیں گی اور آپ اپنے انٹرنیٹ کے بجٹ کو بہترین طریقے سے استعمال کر سکیں گے۔ بزنس ہوسٹ کا انتخاب کریں آئی ایس پی یا ہوسٹ میں سے کس کو چنا جاے ؟ اپنی ٹریفک کی حدود کے بارے میں جانیں یہ معلوم کریں کہ آپ کو دوسری خدمات کے لئے کیا ادا کرنا ہوگا سکیورٹی اور اعتماد اپنی ڈومین کا نام رجسٹر کرانے کے لئے مدد لینا اضافی سھولتوں کے بارے میں معلوم کریں بزنس ہوسٹ کا انتخاب کریں جب آپ متوقع ویب ہوسٹس کا موازنہ کر رہے ہوں تو اس بات کا یقین کر لیں کہ وہ آپ کو اپنے سرورز پرتجارتی سائٹ ہوسٹ کرنے دیں گے۔ کچه سائٹس صرف ذاتی ویب سائٹوں کے لئے جگہ پیش کرتی ہیں اور تجارتی استعمال کی اجازت نہیں دیتیں- اگر آپ کسی تجارتی ویب سائٹ کو ہوسٹ کرنے کوشش کریں گے تو وہ جلد ہی آپ کی سائٹ بند کر دیں گے۔ دوسری کمپنیاں آپ کو اپنی کاروباری ویب سائٹ ہوسٹ کرنے کی اجازت دیں گی لیکن وہ آپ کی سائٹ کی ٹریفک کی مقدار یا پهر آپ کی سائٹ کے سائز کو محدود کر دیں گی۔ اگر آپ کی سائٹ بہت مشہور ہو جاتی ہے تو وہ آپ کو کسی دوسرے ہوسٹ کا انتخاب کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ اصولاً ایسے ہوسٹ تلاش کریں جو ویب سائٹس کے تجارتی استعمال میں آپ کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ جیسے جیسے آپ کی سائٹ بڑهے گی اسی حساب سے وہ آپ کو بہتر سروس مہیا کریں گے۔ یہ ہوسٹ تجارتی استعمال کی نوعیت کے لحاظ سے اکثر کافی مختلف منصوبوں کی پیشکش دیں گے اور آپ جیسی دوسری کمپنیوں کو متوجہ کرنے کے لئے ہوسکتا ہے کہ وہ کوئی رعایتی یا خاص بچت کے منصوبے بھی پیش کریں۔ آئی ایس پی یا ہوسٹ میں سے کس کو چنا جاے ؟ جب آپ اپنی ویب سائٹ ہوسٹ کرانے کے لئے کسی کمپنی کا انتخاب کرتے ہیں تو بنیادی طور پر آپ کے پاس دو راستے ہوتے ھیں: انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنے والے (آئی ایس پی) کسی ادارے کی خدمات لی جائیں یا پھر کسی وقف شدہ ویب ہوسٹ کا انتخاب کیا جائے۔ ایک آئی ایس پی آپ کی کمپنی کو ویب ہوسٹنگ کے ساته ساته کافی دوسری سہولتیں بھی مہیا کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ آپ کو ویب تک رسائی دے سکتا ہے اور آپ کو ای میل کی سروس مہیا کرسکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ان ساری سہولتوں کو ویب ہوسٹنگ کے منصوبے میں شامل کر دے۔ دوسری کمپنیاں صرف ویب ہوسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں, مطلب یہ کہ وہ آپ کو اپنے سرور پر صرف سائٹ کے لئے جگہ مہیا کرتی ہیں, ای میل یا انٹرنیٹ کی کوئی سہولت مہیا نہیں کرتیں۔ ایک وقف شدہ ویب ہوسٹ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کے ناظرین عام لوگوں کے ساته مشترکہ بینڈوڈته استعمال نہیں کر رہے ہوں گے۔اس لئے آپ کی سائٹ کے لوڈ ہونے کا دورانیہ کافی اچها ہوگا۔ معلوم کریں کہ آپ کتنی جگہ حاصل کر رہے ہیں جب آپ کسی ویب ہوسٹ کی سہولیات استعمال کرتے ہیں تو اصل میں آپ ان کے سرورز کی ہارڈ ڈسکوں پر جگہ خرید رہے ہوتے ہیں۔ آپ اپنی سائٹ کو بہت تهوڑی سی جگہ میں محدود نہیں کرنا چاھیں گے اور نہ ہی آپ غیر استعمال شدہ جگہ کے لئے کچه ادا کرنا چاھیں گے۔ اس لیے آپ کو عام ویب سائٹ کے لیے درکار جگہ کا اندازہ ھونا چاہیے- عام طور پر 10mmbb کی جگہ 100 ویب پیجز کے برابر ہے جوکہ ایک عام چهوٹے پیمانے کے کاروبار کی سائٹ کے لئے کافی ہونی چاہئے۔ تاھم اگر آپ کافی ساری تصویریں، آوازیں، اینی مشینز یا پهر ایپلٹس استعمال کریں تو پهر آپ کو زیادہ جگہ کی ضرورت ہوگی۔ اپنی ٹریفک کی حدود کے بارے میں جانیں یہ معلوم کریں کہ ویب ہوسٹ کی خدمات کی بنیادی قیمت میں صفحوں کی کتنی ہٹس شامل ہیں- آپ کے متوقع ہوسٹس اس چیز کو غالباً فائل ٹرانسفر کے میگابائیٹ کی اصطلاح کے ساتھ ظاھر کرتے ہیں- اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو پهر انہیں کہیں کہ وہ اسے ایک اوسطاً ہٹ ریٹ میں تبدیل کر دیں جو سمجهنے میں اکثر آسان ہے۔ اگر آپ ٹریفک کی مقررہ حدود پار کر جاتے ہیں تو پھر کچه ہوسٹ مزید رقم مانگ سکتے ہیں اور اگر ٹریفک آپ کےاندازے سے کافی زیادہ ہو جائے تو یہ آپ کے لئے بہت مہنگا سودا ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی سائٹ کافی مشہور ہوجائے تو پهر آپ کی ہوسٹ آپ سے اپنی سائٹ کہیں اور ہوسٹ کرانے کے لیئے بھی کھ سکتی ھے۔ اس طرح کی صورتحال زیادہ تر آئی ایس پی ایز کے ساته ہوتی ہے، جن کا خیال ھوتا ہے کہ اس مشہور ویب سائٹ کی ٹریفک سے ان کے سرورز کی کارکردگی کو نقصان پہنچے گا۔ معلوم کریں کہ آپ کو اضافی خدمات کے لئے کیا ادا کرنا ہوگا کسی بهی متوقع ہوسٹ سے پوچهیں کہ ان کے ماہانہ اخراجات میں کیا سہولتیں شامل ہیں اور کن سہولتوں کے لئے اضافی پیسے دینا پڑیں گے۔ آپ کے منصوبے کی نوعیت کے لحاظ سے آپ کو مختلف چیزوں جیسا کہ تصویریں، جاوا ایپلٹس، آوازیں، فلمیں اور سرور سائیڈ ملٹی میڈیا کے لئے مزید فیس ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ آپ کو یہ چیز واضح ھونی چاھیے کہ اپنے بجٹ کے لحاظ سے یا سائٹ کے ڈیزائن کے لحاظ سے آپ کی سائٹ کو کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی اور اعتماد چاھے کوئی بهی ہوسٹ ھو, آپ کو اس بات کا یقین ھونا چاہیے کہ آپ کی ویب سائٹ کا ڈیٹا بیرونی خطرات اور ہیکرز سے محفوظ ہے اور آپ کی سائٹ 99-100% وقت کے لئے چل رہی ہے۔ سکیورٹی اور اعتماد کے کچه اہم مسئلے مندرجہ ذیل ہیں۔ ہیکروں کو کمپیوٹر سسٹم سے باہر کیسے روکا جا رھا ہے؟ ہر ہوسٹ کے پاس ناپسندیدہ لوگوں سے بچنے کے لئے کسی نہ کسی طرح کی انٹرنیٹ فائیروال ہوتی ہے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ وہ باقاعدگی سے سکیورٹی کا معائنہ کرتے ہیں اور سکیورٹی کے متوقع مسائل سے بچنے کے لئے پہلے سے اقدامات کرتے ہیں۔ سائٹوں کا بیک اپ کتنی دیر بعد لیا جاتا ہے؟ ڈیٹا ضائع ھونے سے بچانے کے لیے بیک اَپ روزانہ ہونے چاہئیں۔ اگر بجلی چلی جائے تو کیا ہوگا؟ سارے سرور یو پی ایس پر ہونے چاہییں تاکہ ڈیٹا کبهی بهی ضائع نہ ہو بلکہ ہمیشہ موجود رہے۔ آیا کہ وہ محفوظ ٹرانزیکشن کرنے کے قابل ہیں؟ اگر آپ اپنی سائٹ پر کچه بیچنے کا ارادہ رکهتے ہیں تو پهر اس طرح کی ہوسٹ تلاش کریں جن کے پاس ایس ایس ایل اور ایس ای ٹی ٹرانزیشکن کرنے کی صلاحیت ھو۔ آیا کہ 24 گهنٹے تکنیکی مدد موجود ہے؟ آپ کو کچه اس طرح کی ہوسٹنگ کمپنی چاہئے جو تکنیکی مسائل کو کسی بهی وقت حل کر سکتی ہو۔ معلوم کریں کہ کیا اس کمپنی کے پاس ہوسٹنگ کے گاہکوں کی تکنیکی مدد کے لیئے ایک علیحدہ لائن موجود ہے تاکہ آپ کو اپنے سوالات کے جوابات کے لئے گهنٹوں انتظار نہ کرنا پڑے۔ آیا کہ ہوسٹنگ کمپنی انٹرنیٹ کے ایک سے زیادہ کنکشن استعمال کر رہی ہے؟ زیادہ اچهی سپیڈ والے ایک سے زیادہ کنکشن ھوں تو اگر ایک آدھ لائن خراب بھی ہوجائے تب بهی لوگ آپ کی ویب سائٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔ آیا کہ ویب سائٹ طبعی طور پر محفوظ ہے؟ سیکیورٹی کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ ان ہیکرز کو ویب سائٹس سے دور رکها جائے جو ویب کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ سارے سرورز کو طبعی طور پر محفوظ رکها جائے تاکہ صرف مجاز اشخاص ہی سرورز تک پہنچ سکیں۔ اپنی ڈومین کا نام رجسٹر کرانے کے لئے مدد لینا اکثر ویب ہوسٹ, ڈومین کا نام رجسٹر کروانے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اگر آپ کی اپنی ذاتی ڈومین ھے تو کسی بڑی سائٹ کی سب ڈائریکٹری کی بجائے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو.آپ کی سائٹ کا نام.کام ٹائپ کر کے آپ کی سائٹ تک پہنچا جاسکتا ہے۔ اضافی سھولتوں کے بارے میں معلوم کریں کچه ہوسٹ کافی ساری دوسری سھولتیں تهوڑے سے اخراجات کے ساته اور یا پهر بالکل مفت مہیاکریں گے۔ مثال کے طور پر۔ ڈیزائن کی سھولتیں : آیا کہ ہوسٹ کے پاس کافی ذہین اور تجربہ کار ویب ڈیزائنرز یا پروگرامرز ہیں جو سائٹ بنانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ہوسٹ کے رابطے ایسے ویب ڈیزائنرز کے ساته ہیں جو چهوٹے کاروباری اداروں کے ساته کام میں تجربہ کار ہیں؟ سافٹ ویئر: آیا کہ ہوسٹ کوئی مفت سافٹ ویئر پیش کرتا ھے؟ اکثر ہوسٹ مفت اور یا پهر تهوڑی لاگت پر ڈیزایئن کے پروگرام، ایچ ٹی ایم ایل کے ایڈیٹر یا شاپنگ کارٹ کے سافٹ ویئر مہیا کرتے ہیں ۔ آن لائن پروموشن: آیا کہ آپ کی ہوسٹ بڑے سرچ انجن اور ڈائریکٹریز کے ساته آپ کی سائٹ رجسٹر کرانے میں آپ کی مدد کرتی ہے؟ کیا آپ کے ہوسٹ کے پاس ایسی جگہ ہے جہاں وہ آپ کی سائٹ کی مشہوری کر سکے؟ کیا یہ آن لائن اشتہارات میں آپ کی مدد کرے گی؟ سائٹ کے استمعال کا حساب کتاب رکهنا: لوگ آپ کی سائٹ کو کتنی دفعہ دیکه رہے ہیں؟ لوگ آپ کی سائٹ تک کیسے پہنچ رہے ہیں؟ آپ کی سائٹ کے کونسے حصے زیادہ مشہور ہیں؟ کیا آپ کے ہوسٹ کے پاس ایسے سافٹ ویئرز ہیں جوکہ آپ کی سائٹ سے آنے جانے والی ٹریفک کا روزانہ کی بنیاد پر اور گهنٹے کی بنیاد پر حساب کتاب رکه سکیں۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عمدہ تحریر ہے 2 مئی کے لیے شیڈول کر دی گئی ہے۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (01-05-09), رفیع انجم (23-07-10) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بہت عمدہ معلومات شئیر کی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ بھائی
|
|
|
|
| پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (01-05-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کی تصویر بہت خوبصورت لگائی ہے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کمپیوٹر, ٹریفک, ویب, نظر, مفت, متوقع, مسائل, معلوم, انٹرنیٹ, بہترین, بھائی, تلاش, تحریر, تصویر, جلد, حل, سودا, سرچ انجن, صورتحال, صلاحیت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہم آئیندہ آنے والی نسلوں کےلئے کیا چھوڑ کر جا رہے ہیں؟ | Zullu230 | عمومی بحث | 32 | 05-03-11 07:16 AM |
| ملک کو کھوکھلا ہونے سے بچانے کےلئے عوام کی نظریں چیف جسٹس پر مرکوز ہوگئیں؟ | جاویداسد | خبریں | 0 | 22-09-10 06:50 PM |
| انڈیاز موسٹ وانٹڈ،دہشتگردوں کی فہرست | شاہد جمیل حفیظ | خبریں | 4 | 11-12-08 08:46 PM |
| بلاک ویب سائٹ کس طرح کھول سکتے ہیں | ابن جلال | Ask Experts ماہرین کی رائے | 4 | 21-09-08 11:30 PM |