واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > کیرئر کی راہنمائی



کیرئر کی راہنمائی آجکل لاکھوں کی تعداد میں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر تعلیم کے اختتام پر بہت کم اچھی نوکریاں حاصل کر پاتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی مدد اور راہنمائی کے لیے...


رسک میں کامیابی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-04-11, 05:29 PM   #1
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation رسک میں کامیابی ہے

رسک میں کامیابی ہے

رسک میں کامیابی ہے

(مولانا وحید الدین خان)

آدمی اگر خطرات کا سامنا نہ کرے وہ رسک کی صورتوں سے دور رہے تو وہ سست اور کاہل انسان بن جائے گا
انگریزی کا مثل ہے کہ رسک نہیں تو کامیابی بھی نہیں۔ یہاں سوال یہ ہے کہ رسک اور خطرات کیوں آدمی کو کامیابی اور ترقی کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رسک آدمی کی قوتوںکو جگاتا ہے۔ وہ ایک معمولی انسان کو غیرمعمولی انسان بنادیتا ہے۔
آدمی اگر خطرات کا سامنا نہ کرے‘ وہ رسک کی صورتوں سے دور رہے تو وہ سست اور کاہل انسان بن جائے گا۔ اس کی فطری صلاحیتیں خوابیدگی کی حالت میں پڑی رہیں گی۔ وہ ایسا بیج ہوگا جو پھٹا نہیں کہ درخت بنے اور وہ ایسا ذخیرہ آب ہوگا جس میں موجیں نہیں اٹھیں جو طوفان کی صورت اختیار کرے۔
مگر جب آدمی کو خطرات پیش آتے ہیں جب اس کی زندگی رسک کی حالت سے دوچار ہوتی ہے تو اس کی شخصیت کے اندر چھپی ہوئی فطری استعداد جاگ اٹھتی ہے۔ حالات کا دبائو اس کو مجبور کردیتا ہے کہ وہ متحرک ہوجائے اور اپنی ساری قوت طاقت اپنے کام میں لگادے۔
ہر آدمی کے اندر اتھاہ صلاحیتیں ہیں مگر یہ صلاحیتیں ابتدائی طور پر سوئی ہوئی ہوتی ہیں۔ وہ کبھی جگائے بغیر نہیں جاگتیں۔ ان صلاحیتوں کو جگانے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ یہ کہ انہیں چیلنج سے سابقہ پیش آئے۔ انہیں خطرات کا سامنا کرنا پڑے۔
عافیت کی زندگی بظاہر سکون کی زندگی ہے مگر عافیت کی زندگی کی یہ مہنگی قیمت دینی پڑتی ہے کہ آدمی کی شخصیت ادھوری رہ جائے۔ وہ اپنی امکانی ترقی کے درجہ تک نہ پہنچ سکے۔
یہ دنیا چیلنج کی دنیا ہے یہاں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو چیلنج کا سامنا کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔ یہ صفت کسی آدمی کے اندر جتنی زیادہ ہوگی اتنی ہی زیادہ بڑی کامیابی وہ اس دنیا میں حاصل کرے گا۔
__________________
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاونگا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاوں گا
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-04-11), محمدخلیل (10-04-11), محمدعدنان (10-04-11)
پرانا 10-04-11, 05:36 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بالکل ٹھیک بیان کیا ہے ۔ انسان کے اندر ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کی استعداد ہونی چاہئیے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-04-11), ایکسٹو (10-04-11)
پرانا 10-04-11, 05:59 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی تحریر ہے جناب میری طرف سے مبارک ہو
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-04-11), ایکسٹو (10-04-11)
پرانا 10-04-11, 06:02 PM   #4
Senior Member
 
جاسوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: آس پاس
عمر: 18
مراسلات: 465
کمائي: 5,290
شکریہ: 1
339 مراسلہ میں 713 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی سچ کہا ہے
نو رسک تے نو لائف
جاسوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاسوس کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-04-11), ایکسٹو (10-04-11)
جواب

Tags
ہوتے, ہے۔, کرے, گا۔, پڑی, وجہ, لوگ, لے, اپنے, انسان, اتنی, جائے, جتنی, خان, دوچار, دنیا, زندگی, سوال, ساری, طور, طریقہ, غیرمعمولی, صفت, صلاحیتیں, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger