| کیرئر کی راہنمائی آجکل لاکھوں کی تعداد میں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر تعلیم کے اختتام پر بہت کم اچھی نوکریاں حاصل کر پاتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی مدد اور راہنمائی کے لیے... |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
آج آپ کے لیئے ایک کتا ب کے کچھ خلاصہ جات کے ساتھ حاظر ہوا ہوں جس کا نام "طاقت کے اڑتالیس قوانین" ہے اور اس کے مصنفین میں "رابرٹ گرینی اور جوسٹ الفرس" شامل ہیں۔ اس کے مندرجات میری طرح شاید آپ کو بھی کچھ عجیب سے لگیں بلکہ یوں کہیں کہ شاید اخلاق سے عاری بھی۔ طاقت کا حصول اور اس کی اہمیت آج کل کی کارپوریٹ دنیا میں یہ ایک نہ بھلانے والا سچ اور ناگزیر حقیقت ہے۔ اگر آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کسی بھی ادارے میں کچھ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو شاید یہ قوانین آپ کی کسی حد تک مدد کرسکیں۔ اگر آپ طاقت کے ایک قانون کو روز غور سے پڑھیں اور اس پر غور و فکر کریں کہ آپ اسے اپنی زندگی میں کیسےاستعمال کرسکتے ہیں تو یہ قوانین یقینا آپ ہی کے لیئے ہیں۔ اس کتاب کہ مصنفین نے یہ قوانین دنیا کی کئی تاریخی کتابوں سے اخذ کئے ہیں اور ان میں کچھ ایسی کتابیں بھی ہیں جو شاید آجکل ممنوع ہیں۔ دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جو شخص ان قوانین کو اپنی زندگی میں شامل کرے گا اور ان پر دل وجان سے عمل کرے گا وہ اصل زندگی میں شاید انتہائی ناگواراور ناپسندیدہ شخص بن جائے گا، لیکن حقیقت میں شاید ایسا نہ ہو، کوئی بھی شخص ان قوانین کے مفید استعمال سے ایک پسندیدہ اور کامیاب شخص کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ یہاں میں ایک بات کی اور وضاحت کردینا ضروری سمجھتا ہوں کہ مجھے اس کتاب کے کچھ مندرجات سے اختلاف ہے اور اس موضوع کا مقصد صرف آپ کی معلومات میں اضافہ اور ایک دوسرا رخ دکھانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ تھے تو یہ کل اڑتالیس 48 قوانین لیکن تیس 30 کے بعد میری بس ہوگئی لہذا اتنے ہی کو غنیمت جانئیے ، اگر کبھی پھر موقع ملا تو باقی اٹھارہ بھی آپ سے شیئر کر لوں گا۔ ہاں ! ایک اور بات یہ کہ آپ ان قوانین کا استعمال اکثر اپنی روزمرہ زندگی میں دیکھتے ہوں گے اور یہاں اس فورم پر بھی دیکھ سکتے ہیں ، نہ صرف فورم پر بلکہ کلی طور پر ہمارے معاشرے میں اور خصوصا ہمارے سیاستدانوں میں۔چلیں طاقت حاصل کرنے کی ایک نئی جہت کو دیکھیں ۔ طاقت کی ضرورت ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ انسان جب یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنے جیسے دوسرے انسانوں سے کم زورہے تو وہ ایک طرح کے احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتا ہے، جو بالآخر اسے ڈپریشن یا ذہنی دباؤ میں لے جاتی ہے۔ جو لوگ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں دوسروں کے مقابلے میں طاقت کی ضرورت نہیں، وہ یا تو اپنے آپ سے یا پھر دوسروں سے جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں ۔ ہر ایک طاقت ور کہلانا پسندکرتا ہے۔ جتنی زیادہ طاقت ملتی ہے اور کی ہوس بڑھتی جاتی ہے۔ طاقت ایک طرح کا نشہ ہے، لیکن ایک ایسا نشہ جو کہ آپ کو کمزور نہیں کرتا۔ راتوں رات کسی کا طاقت حاصل کرنا کچھ ناشائستہ اور گنوار قسم کی بات لگتی ہے ، کہنے کا مقصد یہ ہے کہ طاقت اچانک نہیں ملتی بلکہ اس کے لیئے آپ کو پہلے سے منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے۔جنہیں طاقت حاصل کرنے کا شوق ہوتا ہے وہ دوسروں کے سامنے اس کا اظہار نہیں کرتے۔ وہ جو دوسروں کویہ باور کروانے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ انہیں طاقت کی پرواہ نہیں،بالآخر وہی سب سے زیادہ طاقتور بن جاتے ہیں۔ یہ بات محال ہے کہ آپ ایمانداری اور سیدھے طریقے سے طاقت کو حاصل کر سکیں، بلکہ یوں کہیں کہ دیکھا یہی گیا ہے کہ اپنی شخصیت اور اپنابھیس بدل کر، اپنے ذرائع کو دھوکا دے کر ہی آپ طاقت حاصل کرسکتے ہیں ۔ ضروری نہیں کہ آپ اس کام کے لیئے جھوٹ بولیں۔ یقینا جھوٹ بولنا غلط ہے، لیکن اس لیئے نہیں کہ یہ بنیادی اخلاقی اقدار کے خلاف ہے، بلکہ اس لیئے کہ جھوٹ کے پول کھلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ طاقت کا انحصار بنیادی طور پر بھروسے پر ہے۔ ایک جانا ہوا جھوٹا اپنا اعتماد اور بھروسہ بہت جلدکھو دسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں اس کی طاقت کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ دورخاپن یا عرف عام میں دوغلہ پن ایک دوسرا معاملہ ہے۔ طاقت حاصل کرنے کہ یہ قوانین کچھ رسواکن سے لگتے ہیں لیکن آپ انہیں اپنی زندگی میں استعمال کرسکتے ہیں، خیال رہے کہ بنیادی اخلاقی اقدار پر کوئی حرف نہ آئے، اور یہی ان قوانین کا بہترین استعمال ہے اور آپ ان سے ایک بہترین نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 1۔ اپنے سے بہتر لوگوں کو کبھی نہ چھیڑیں۔ انہیں اپنی بہتری کے زعم میں گرفتار رہنے دیں اور کبھی ان کی حیثیت کو للکارنے کی کوشش نہ کریں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی خامیوں سے واقف ہوں، ان خامیوں کے خلاف آواز اٹھنے سے بھی واقف ہوں اور اس کے دفاع کےلیئے انہوں نے پہلے ہی انتظام کر رکھا ہو۔ اگر آپ وہ شخص ہوئے جو ان کی خامیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو ان کی توپوں کے رخ صرف آپ کی طرف ہوں گے اور وہ آپ کی زندگی کو ایک مسئلہ بنا دیں گے۔ یہ بات ہماری عام دفتری زندگی میں بہت کارآمد ہے۔ بجائے دوسروں کی خامیوں پر نظر رکھنے کے، اپنے آپ کو کارآمد ثابت کرنے کی کوشش کریں۔ 2۔صرف اپنے اتحادیوں پر اعتماد نہ کریں بلکہ اپنے دشمنوں کی افادیت پر بھی نظر رکھیں۔ دوست آپ کو کبھی بھی مشکل میں پھنسا سکتے ہیں، دوست کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ اس کی امیدوں کا ہوتا ہے، کہ وہ ہر وقت آپ سے امیدیں باندھے رکھتے ہیں۔ اپنے دوستوں کو کبھی اپنے ساتھ دفاتر میں نہ رکھیں، اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنے دشمنوں کو نوکری پر رکھ لیں۔دشمن آپ کے لیئے فائدہ مند ہیں، خصوصا ایک ایسا دشمن جسے آپ نے معاف کردیا ہو،کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی وفاداری ثابت کرنے کی کوشش میں لگا رہے گا۔ اگر آپ کا کوئی دشمن نہیں تو یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے کچھ اچھے دشمن پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ 3۔ اپنے ارادوں کو خفیہ رکھیں۔ اگر لوگوں کو آپ کے عزائم کا علم نہیں ہوگا تو وہ آپ کے خلاف تیاری نہیں کرسکیں گے۔ ہمیشہ دھویں کے بادل کے پیچھے حرکت کریں۔ 4۔ اپنے الفاظ کی حفاظت کریں اور ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور کم بولیں۔ یاد رکھیں طاقتور ہمیشہ کم بولتا ہے۔ آپ جتنا زیادہ بولیں گے اتنا ہی اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے کھولیں گے، اور اس طرح لوگ آپ سے اور آپ کی شخصیت کے بارے میں جانتے جائیں گے۔ لوگ جتنا زیادہ آپ کے بارے میں جانیں گے اتنا ہی آپ انہیں اپنی شخصیت سے متاثر کرنے میں ناکام ہوں گے، لہذا کم بولیں۔ 5۔ اپنی شہرت کی حفاظت کریں۔ آپ کی وجہ شہرت آپ کو کسی بھی حملے سے محفوظ رکھ سکتی ہے، لیکن یہی شہرت اگر تباہ ہوگئی تو ایک بےکار سی شئے ہے۔اپنی شہرت کے خلاف کوئی بھی غلط بات کبھی برداشت نہ کریں اور کسی بھی قسم کی چھوٹی سے چھوٹی بات کو نظر انداز نہ کریں۔ 6۔ اپنے آپ کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنائے رکھیں۔ لوگ کسی بھی شخص کو دیکھ کر اس کی شخصیت کا تعین کرتے ہیں، وہ اس چیز کا خیال نہیں کرتے جو انہیں نظر نہیں آتی۔ مبہم ہونے کے لیئے مشقت چھوڑ دیں۔ اپنی آنکھیں خود بنیں اور لوگوں کو وہی دکھائیں جو آپ چاہتے ہیں۔ 7۔ دوسروں کے کام کا سہرا خود لے جائیں۔ بے شک کسی کا کام کا تمام سہرا اپنے سر کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن یہ ایک بہترین کام ہے اور اگر آپ ایسا نہیں کریں گے توآپ سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں ہوگا۔ یہ کام آپ کو ایک معجزے کی طرح طاقت مہیا کرے گا اور اس بات کو کوئی یاد نہیں رکھے گا کہ آپ کی کامیابی کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے۔ 8۔ لوگوں کوکسی بھی حربےسے حرکت میں لائیں۔ جب آپ لوگوں کو پہلے حرکت دلانے میں کامیاب ہوگئے تو اس کا مطلب ہے کہ اب سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہے۔ طاقت کا مطلب ہی کنٹرول کرنا ہے۔ کبھی خو د پہلے حرکت نہ کریں، کبھی نہیں۔ دوسروں کے بنائے ہوئے پلانز پر کبھی پہلے عمل نہ کریں۔ کسی بھی جنگ میں مخالف کو اپنی طرف آنے دیں۔ انہیں دانہ ڈالیں، ورغلائیں، بہکائیں، لیکن ان کی توجہ اپنی طرف دلائیں اور انہیں اپنی طرف متوجہ کرتے رہیں۔ 9۔ بحث مباحثے کے بجائیں عمل سے جیتیں ۔ مباحثے سے بہتر عمل ہے۔ اس بات کوعملی طور پر ثابت کریں کہ آپ درست ہیں۔ 10۔ ہارنے والوں سے دور رہیں۔ خوش نہ ہونا اور بری قسمت ایک متعدی مرض ہے، ڈوبنے والے اپنی غلط عمل انہی دو چیزوں کے پیچھے چھپاتے ہیں۔ ہارنے والوں سے دور رہیں اور جیتنے والے سے چمٹے رہیں۔ غریب ، بد قسمت ، ناپسندیدہ اور ناخوش لوگوں سے سختی سے احتراز کریں۔ 11۔ اپنے آپ کو لوگوں کی ضرورت بنا لیں۔ یہ ایک اچھی چیز ہے کہ لوگ آپ کو بحیثیت ضرورت محسوس کریں، انہیں اپنا ماتحت بنا کر رکھیں۔ انہیں کبھی یہ نہیں سکھائیں کہ آپ کے بغیر وہ رہ سکتے ہیں یا آپ سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے کہ آپ جس سے کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں اور کنٹرول ہی طاقت ہے۔ 12۔ سچ کا کچھ حصہ لوگوں کو بتائیں اور ہمیشہ اپنے آپ کو بے لوث اور سچا ظاہر کرنے کی کوشش کریں۔ لوگ ہمیشہ ایک بے لوث اور سچے آدمی پر اعتماد کرتے ہیں اور اس کی موجودگی میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ آپ کی طاقت کے لیئے لوگوں کا یہی اعتماد ایک بہت بڑی چیز ہے۔ لوگوں کو تحفے تحائف بھی دیں۔ ٹروجن ہارس یا لکڑی کے گھوڑوں والی کہانی ہمیشہ یاد رکھیں۔ 13۔ جب بھی کسی سے مدد مانگیں تو لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ اس میں ان کے لیئے کچھ ہے۔ جب آپ کی مدد کرنے والے بے غرض ہوں تو آپ ان کے قرض خواہ ہیں۔ عام طور پر لوگ آپ کی مدد اس لیئے نہیں کرتے کہ یہ آپ کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کو کسی کی مدد کی ضرورت ہے تو اس مدد میں ان کی پسند کی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کریں۔ انہیں یہ دکھائیں کہ اگر وہ آپ کی مدد کرتے ہیں تو اس سے انہیں کیا فوائد حاصل ہوں گے، تاکہ وہ اسے اپنا کام سمجھ کر آپ کی مدد کرسکیں۔ 14۔ راز حاصل کرنے کے لیئے دوست کی مانند نظر آئیں۔ لوگوں کو آزادی سے دل کی بات کہنے پر مائل کریں، انہیں اپنے آپ کو ظاہر کرنےکا موقع دیں۔ اپنی مخالفین کو ان کا دوست بن کر غیر مسلح کریں۔ 15۔ اپنے دشمن کو تباہ کردیں۔ جب بھی جنگ کریں، اپنے دشمن کا مکمل خاتمہ کریں تاکہ وہ کل پھر آپ کے سامنے کھڑا نہ ہوسکے۔ دشمنوں کے وجود کو نابود کرکے رکھ دیں۔ انکو ان کی آخری پہنچ تک تباہ وبرباد کردیں۔ یاد رکھیں کہ ایک چھوٹی سی چنگاری پورے جنگل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اپنے دشمنوں کی اس دھیمی آنچ یا چنگاری کو بھی بجھادینے کی کوشش کریں۔ 16۔ لوگوں کو حیران کردینے کے لیئے کبھی کبھی ان کی نظروں سے اوجھل ہوجائیں۔ روزروز لوگوں کو نظر آنے سے آپ کی اہمیت میں کمی ہوجائے گی۔ انہیں حیران کرنے کے لیئے اور اپنی اہمیت کے لیئے کبھی کبھی اپنے آپ کو ان سے اوجھل کرلیا کریں۔ یاد رکھیں کہ جو چیزیں قلیل تعداد میں ہیں، لوگوں کے لیئے وہی قیمتی ہوتی ہیں۔ 17۔ لوگوں میں خوف کو ہوا دینے کےلیئے ہمیشہ اپنے آپ کو (Unpredictable) ناقابل پیشن گوئی بنائے رکھیں۔ لوگ ہمیشہ آپ کے بارے میں الجھے رہیں کہ کسی مخصوص قوت میں آپ کا ردعمل کیا ہوگا۔ انتہائی ردعمل کے طور پر لوگوں کے سامنے چیخ چلا کر، اپنے موڈ میں اچانک تبدیلی لاکر آپ لوگوں کو ہراساں کرسکتےہیں۔ 18۔ اپنے آپ کو مکمل طور پر ظاہر نہ کریں اور موقع کی مناسبت سے مکمل علیحدگی اختیار کرلیں۔ یاد رکھیں کہ اپنے آپ کو دیواروں کے پیچھے چھپا لینا بھی دوسرے کو خوفزدہ کرنا ہے۔ اگر آپ کو کسی چیز کے متعلق مکمل معلومات نہیں مل رہی ہیں تو بہتر ہے کہ خود کو پردوں میں چھپا کر رکھیں ، صرف معلومات کے حصول کی خاطر کبھی کبھی خود ظاہر ہوں کیونکہ کوئی دوسرا آپ کو مکمل قابل اعتبار معلومات فراہم نہیں کرسکتا۔ 19۔ بے وقوف نظر آئیں۔ اس بات کی قطعا ضرورت نہیں کہ آپ دوسروں سے زیادہ تیز نظر آئیں۔اس سے لوگوں کو یہ موقع نہیں ملے گا کہ آپ سے کچھ چھپا کر رکھیں۔ بے وقوف آدمی سے لوگ عام طور پر کچھ نہیں چھپاتے۔ اپنے مخالفین کو اس بات سے غیر مسلح کردیں کہ وہ سمجھنے لگیں کہ وہ آپ سے کہیں زیادہ تیز اور بہتر ہیں۔ اپنے آپ کو عقلمند سمجھنا بھی ایک نشہ ہے جب وہ اس نشے میں گرفتار ہوجائیں تو آپ وہ سب کچھ کرواسکتے ہیں جو آپ کے لیئے ضروری ہے۔ 20۔ طاقت حاصل کرنے کے لیئے ہتھیار ڈالنا سیکھیں۔ اگر آپ اپنے مخالف سے کمزور ہیں تو اس سے کسی بھی قسم کی لڑائی لڑنے سے گریز کریں۔ مخالف کی مخالفت نہ کرنا اس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے برابر ہے۔ طاقت حاصل کریں اور اس وقت کا انتظار کریں کہ وہ ایک غلط قدم اٹھائے اور آپ اسے بے خبری میں جالیں۔ 21۔ اپنی ساری قوت طاقت حاصل کرنے پر مرکوزرکھیں۔ فضول چیزوں میں وقت اور توانائی ضائع نہ کریں۔ اپنے اندر ایک ایسا آپ بنائیں جو ہمیشہ آپ کو اپنی طاقت کی اہمیت یاد دلاتا رہے۔ 22۔ ہمیشہ شائستہ اور مہذب بن کے رہیں۔ مہذب اور پروقار شخص کی طرح رہیں۔ یاد رہیں کہ سب سے زیادہ مہذب بادشاہ ہوتا ہے، اس کا اپنا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ مہذب شخص دیکھنے میں بھی اچھا لگتا ہے اور طاقت حاصل بھی جلدی کرسکتا ہے۔ 23۔ اپنے آپ کی ایجاد نو (Reinvention) میں لگے رہیں۔ دنیاکے سامنے وہ نہ بنیں جو دنیا آپ کو دیکھنا چاہتی ہے۔ اپنی ایک نئی شناخت کے لیئے اپنی تعمیر نو کرتے رہا کریں۔ ہمیشہ پسندیدہ نظر آئیں نہ کہ سست ۔ اپنی شخصیت میں ڈرامائی انداز لائیں، اچھے اور منفرد لباس اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیں۔ 24۔ اپنے ہاتھ کبھی گندے نہ کریں۔ گندے کاموں کے لیئے کسی دوسرے کو استعمال کریں، اس کے بعد کسی اور ڈھونڈیں جس پر الزام لگایا جاسکے۔ قربانی کے بکروں کا یہی بہترین استعمال ہے۔ 25۔ اپنا گروہ بنانے کے لیئے لوگوں کی ضروریات کا استحصال کریں۔ لوگ یقین کرنا چاہتے ہیں، انہیں کچھ یقین مہیا کریں کچھ ایسی چیزیں جن پر وہ یقین کریں اور اعتماد کریں۔ اپنی باتوں سےاور وعدوں سے انہیں متاثر کریں سبز باغ دکھائیں، لیکن مخصوص اور تفصیلی باتوں کو مخفی رکھیں تاکہ کوئی آپ پر الزام نہ دے سکے۔ آپ کی اتباع کرنے والوں کو اس بات کے لیئے تیار کرلیں کہ وہ آپ کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دے سکیں، یہی لوگ آپ کو طاقتور بنائیں گے۔ 26۔ بہادری اور دلیری دکھائیں۔ ڈرپوک، بزدل اور خوفزدہ بن کر کسی کے سامنے نہ آئیں۔ آپ کے اوپر کسی بھی قسم کاشک آپ کی راہ کی رکاوٹ بن جائے گا اور آپ کی ناکامی کے سبب بن جائے گا۔عوامی طور پر کبھی ناکام ثابت نہ ہوں۔یاد رکھیں کہ بہادر کے غلط قدم معاف کردئیے جاتے ہیں جبکہ بزدل شخص کو لوگ معاف نہیں کرتے۔ 27۔ ہر چیز کی منصوبہ بندی پہلے سے کرلیں۔ قسمت، نصیب اور اتفاقات کے لیئے کچھ نہ چھوڑیں۔ اپنے ہر قدم کی منصوبہ بندی کریں، آخری اور اس کے بعد کے ایک قدم کی بھی۔ بہت سے لوگ اپنی منزل کا پھل کھانے سے رہ گئے کیونکہ انہوں نے اپنے اختتام کی منصوبہ بندی پہلے سے نہیں کررکھی تھی۔ اس کے نتیجے میں پیسہ یا طاقت کسی اور کے حصے میں چلا گیا۔ 28۔لوگوں کو محسوس ہونے دیں کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں بہت آسان ہے۔ اپنی کوشش کبھی بھی ظاہر نہ ہونے دیں۔ کبھی بھی اپنا پسینہ لوگوں کے سامنے پونچھنے کی کوشش نہ کریں۔ جس طرح جادوگر اپنے سامان کو لوگوں کے سامنے بچھاتا ہے ایسے ہی لوگوں کے سامنے پیش ہوں۔ لوگوں کو اپنی کامیابیوں اور قابلیت سے حیران کردیں۔ اگر آپ بہت لمبا بھاگ کر آرہے ہوں، تھک کر گرنے والے ہوں، پھر بھی لوگوں کے سامنے یوں پیش ہوں کہ آپ ایک اور لمبی دوڑ کے لیئے تیار ہیں۔ 29۔ دوسرے کو مجروح کرنا سیکھیں۔ ہر کسی کی کوئی نہ کوئی کمزوری، ضرورت یا حساس بات ہوتی ہے، اس کو حاصل کریں اور وقت پڑنے پر اسے استعمال کرکے اس شخص کو کمزور کریں۔ کسی بھی کمزوری کا احساس دلانا یا موقع کی مناسبت سے اس پر مرہم رکھنا ہی آپ کی کامیابی ہے۔ 30۔ وقت ہی سب کچھ ہے۔ غلط وقت پر صحیح قدم غلط اور صحیح وقت پر غلط قدم صحیح ہے۔ وقت ہی سب کچھ ہے۔ صبر اور سکون کا مظاہرہ ہی آپ کو پراعتماد ظاہر کرے گا، کبھی بھی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور نہ جلد باز بننے کی کوشش کریں۔ ہمیشہ ایسے نظر آنے کی کوشش کریں کہ یہ سب کچھ آپ کے حساب سے بالکل درست سمت میں چل رہاہے۔
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
| 15 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (09-01-10), گوندل (05-12-09), ڈاکٹر عامر (13-12-09), نورالدین (22-10-10), منتظمین (05-12-09), محمدمبشرعلی (13-12-09), محمداسد (29-03-10), محمدخلیل (05-12-09), مرزا عامر (23-04-11), wajee (01-05-11), احمد بلال (26-01-10), حسنین ایوب (05-12-09), راجہ اکرام (17-12-09), عارف اقبال (25-02-10), غلام مجتبی جان (04-02-10) |
| کمائي نے طاھر کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 05-12-09 | محمدخلیل | طاقت-کے-اڑتالیس-قوانین | 20 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
یہ تمام خصوصیات ایک خود غرض اور فریبی شخص میں آسانی سے مل جائیں گی
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 | ||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() صحیح فرمایا آپ نے لیکن تصویر کا یہ بھی ایک رخ ہے اقتباس:
|
||
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 | ||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() صحیح فرمایا آپ نے لیکن تصویر کا یہ بھی ایک رخ ہے اقتباس:
|
||
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
مقبول
|
ان تمام قوانین میں ضمیر کہاں ہے ؟
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ضمیر نام کی چیز کارپوریٹ اداروں میں نہیں بکتی۔ جو اشخاص کارپوریشنز میں کام کرتے ہیں ان کے خیالات اور عوامی زندگی میں کام کرنے والے لوگوں کے خیالات میں اس "کامیابی کے گر" کے متعلق بہت زیادہ واضح فرق ہو گا۔۔
![]() باقی کے بھی لکھ دیں تاکہ کتاب تو مکمل ہو۔ سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ان پوائیٹس میں چند ایک یعنی 14 ، 15، 29،25 جیسے پوائنٹس ہیں جو بظاہر اخلاق سے گرے ہوئے لگ رہے ہیں ۔
لیکن یہ پوائنٹس مجھے ایک کامیاب زندگی گزارنے کے بہترین اصول معلوم ہوتے ہیں ۔ شکریہ
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| سحر کا شکریہ ادا کیا گیا | نورالدین (22-10-10) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
یہ اصول اور اسی قسم کے دیگر اصؤل ، ایک کتاب، آرٹ آف وار --- میں پائے جاتے ہیں۔ جو کارپوریشنز میں مینیجمنٹ کے لئے پڑھنے کی تجویز کی جاتی ہے۔ کہتے ہیںکہ کوئی جنرل اس کو پڑھے بغیر جنرل نہیں بنتا۔
موقع لگے تو پڑھئے۔ بلکہ اردو میں ترجمہ کرکے پاک-ڈآت -نیٹ پر ڈال دیجئے
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کتاب کا نام اور مصنف بھی لکھ دیں۔
|
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | فاروق سرورخان (05-12-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
مقبول
|
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے شاہ کا شکریہ ادا کیا | گوندل (05-12-09), ننھا بچہ (23-04-11), مرزا عامر (23-04-11), رفیّعہ جوََِِأد (08-01-10), عارف اقبال (25-02-10) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یقینا، زندگیاں دو ہیں۔ ایک وہ جو ہمیں نظر آرہی ہے اور دوسری وہ جو پردے کے پیچھے ہے۔ اب ہر شخص آزاد ہے کہ وہ مفاد عاجلہ و اولیٰ حاصل کرنا چاہتا ہے یا وہ مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے جو اسے آئندہ زندگی میں ملے گا۔ ایک مسلمان ہمیشہ زیادہ اہمیت آنے والی زندگی کو دیتا ہے، جو ہمیشہ کی زندگی ہے۔ اس لیے اس کےاٹل اور غیر متبدل اصول تو وہی ہیں جو اللہ کی کتاب میں بیان ہو چکے ہیں۔
__________________
عابد |
|
|
|
| گوندل کا شکریہ ادا کیا گیا | عارف اقبال (25-02-10) |
|
|
#13 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
1۔ اپنے سے بہتر لوگوں کو کبھی نہ چھیڑیں
2۔ اپنے ارادوں کو خفیہ رکھیں۔ 3۔صرف اپنے اتحادیوں پر اعتماد نہ کریں بلکہ اپنے دشمنوں کی افادیت پر بھی نظر رکھیں۔ 4۔اپنی شہرت کی حفاظت کریں۔ 5۔ اپنے آپ کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنائے رکھیں 6۔ لوگوں کوکسی بھی حربےسے حرکت میں لائیں 7۔بحث مباحثے کے بجائیں عمل سے جیتیں 8۔ ہارنے والوں سے دور رہیں۔ 9۔ اپنے آپ کو لوگوں کی ضرورت بنا لیں ہ10۔ہمیشہ شائستہ اور مہذب بن کے رہیں 11۔بہادری اور دلیری دکھائیں 12۔ اپنے آپ کی ایجاد نو (Reinvention) میں لگے رہیں۔ 13۔لوگوں کو محسوس ہونے دیں کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں بہت آسان ہے۔ 14۔ ہر چیز کی منصوبہ بندی پہلے سے کرلیں۔ 15۔وقت ہی سب کچھ ہے مندرجہ بالا نکات ہر لحاظ سے اخلاقیات کے دائرے میں ہیں اور اسلام کے منافی بالکل نہیں ہیں ۔ ہم کو ہر جگہ سے کچھ نہ کچھ سیکھنا ضرورچاہیے ۔ صرف یہ کہہ کر کہ یہ اسلامی نہیں مسترد نہیں کردینا چاہیے ۔ شکریہ |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (23-04-11), فاروق سرورخان (05-12-09), ھارون اعظم (22-04-11), ننھا بچہ (23-04-11), مرزا عامر (23-04-11), رفیّعہ جوََِِأد (08-01-10), راجہ اکرام (17-12-09), شاہ (05-12-09), طاھر (05-12-09), عارف اقبال (25-02-10) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
|
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | عارف اقبال (25-02-10) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
شاید یہ کتاب کا اقتباس ہے یا پھر مکمل کتاب ہے۔ والسلام طاہر |
|
|
|
| طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا | ھارون اعظم (22-04-11) |
![]() |
| Tags |
| فورم, کتابوں, قدم, لوگ, نوکری, نظر, مکمل, موقع, مقابلہ, منصوبہ, آدمی, الزام, بہترین, جھوٹ, خوش, خلاف, دوست, دل, زندگی, شناخت, شخص, طاقتور, صبر, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا | جاویداسد | خبریں | 2 | 25-02-12 06:59 AM |
| حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ | فرحان دانش | موبائلز معلومات اور جائزہ | 0 | 23-06-09 10:19 AM |
| ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے | عبیداللہ عبید | اردو پریس (http://wordpress.pk) | 10 | 14-06-09 07:44 PM |
| پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف | شیخ ہمدان | خبریں | 10 | 03-04-09 03:20 AM |
| راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 01:43 PM |