واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > گانے



گانے یہاں آپ گانے اپلوڈ اور ڈونلوڈ بھی کر سکتے ہیں


ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-05-07, 03:33 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,621
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

سپریم کورٹ نے معروف گلوکار ابرار الحق کو ان کے متنازعہ گانے’پروین تو بڑی شوقین‘ میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکم کی پندرہ دن کے اندر تعمیل کی جائے۔
ابرار الحق کے نئے البم میں شامل گانے ’پروین تو بڑی شوقین‘ کے حوالے سے تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا تھا جب لاہور کی ایک طالبہ نے اپنے ایک خط میں لکھا تھا کہ ان کا نام بھی پروین ہے اور ابرار الحق کے گانے کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کا یونیورسٹی جانا محال ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بھگوان داس نے گلو کار ابرار الحق کو ان کے مذکورہ گانے پر طالبہ کی طرف سے تحریری شکایت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے عدالت میں طلب کیا تھا۔

عدات نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس گانے میں سے’پروین‘ اور’شوقین‘ کے الفاظ منہا کر دیے جائیں۔ عدالت نے ابرار کو ہدایت کی کہ نوجوان نسل ان کے گانے شوق سے سنتی ہے لہذٰا انہیں مثبت گانے بنانے چاہئیں۔

یاد رہے کہ ابرار الحق نے اس کیس کی پہلی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ غلط فہمی کا معاملہ ہے اور ان کے گانے میں ’پروین‘ کا لفظ نہیں بلکہ انہوں نے ’پرمین‘ کا لفظ استعمال کیا ہے۔

ابرار الحق کے گانے ماضی میں بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں اور ان کے ایک گانے ’نچ پنجابن نچ‘ پر پابندی عائد ہو چکی ہے جس میں بعد میں معمولی تبدیلی کرکے اسے’نچ مجاجن نچ‘ کے الفاظ سے جاری کیا گیا تھا۔
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-05-07, 03:37 PM   #2
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,621
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

میرا ذاتی خیال ہے کہ ایسے شخص کو کم از کم دس سال کی قید با مشقت کی سزا دینی چاہیے تھی۔ کیونکہ اس نے یہ پہلی دفعہ تو نہیں کیا ہے۔ اس بندے کا آغاز ہی ایسے گھٹیا قسم کے گانوں سے ہوا تھا۔ ہر دفعہ عدالت اس کو چھوڑ دیتی ہے اور وہ پھر سے وہی کام شروع کر دیتا ہے۔ اس کا کوئی مستقل حل ہونا چاہئے تھا۔ اگر کل کو پھر اس نے کوئی ایسی ہی گھٹیا حرکت کی تو کیا عدالت اس کی ذمہ داری لیتی ہے۔۔۔۔

چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
عزیزامین (04-06-09)
پرانا 31-05-07, 04:09 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

بلکل بجا فرمایا آپ نے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-06-07, 12:05 AM   #4
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا
گانے میں نام لینے سے کچھ بھی نہیں ہوتا یہ تو بس مڈیا مین‌رہنے کے خربے ہیں
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-06-07, 11:08 AM   #5
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,640
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

یار میں نے تو سنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت آ رہی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-12-07, 07:17 PM   #6
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 6
کمائي: 43
شکریہ: 0
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

ان کی دوسری حرکت سے معلوم یہ ہوا کہ وہ تعلم یافتہ جاحل ہیی الہ انپر رحمکرے
adnan munawar awan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-12-07, 01:56 PM   #7
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیر مراسلہ دیکھیں
میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا
گانے میں نام لینے سے کچھ بھی نہیں ہوتا یہ تو بس مڈیا مین‌رہنے کے خربے ہیں
دیکھیں جی یہ معاملہ بظاہر تو بہت ہی معمولی دکھائی دیتا ہے مگر انتہائی ہی احسا س نوعیت کا ہے اس میں درج ذیل 2 باتیں نوٹ کرنے کے قابل ہیں

1۔ابرارالحق صاحب ہمارے محترم ہیں اور قابل عزت ہیں، ان کا پیشہ تو ویسے پروفیسری ہے جو کہ ایک قابل احترام پیشہ جانا جاتا ہے۔
اگر ایک ڈاکٹر صاحب کلینک میں نیکر پہن کر مرٰیضوں کا اعلاج کریں گے تو کیا وہ مہذب لگیں گے یا ایک پائلٹ لاچا پہن کر جہاز اڑانے کے لیے جائے گا تو لوگ کیا اسے ڈاکٹر کہیں گے۔
کہنے کا مطلب ہے کہ ہر انسان کو اپنے پیشے کا احترام کرنا چاہیے اور ایک مہذب اور مسلمان پروفیسر کو یہ زیب نیہیں دیتا کہ اس قسم کے شودے شودے گانے گائے۔ یہ تضاد ہے اور اگر ان کے گانے واقعی ہی ان کی شخصیت کا خاصہ ہے تو یہ بندہ اپنے طالب علموں کے لیے بے راہ روی کا باعث بن سکتا ہے جو کہ خطرناک بات ہے۔ اور اس کے اثرات آئندہ دس بارہ برسوں میں سامنے آئینگے۔

2۔ اب بلو، پنجابن، پروین(یا پرمین) یا اس قسم کے نوع کے گانے ضروری نہیں نوجوان لڑکیوں کے نام پر ہی ہوں کسی عمر رسیدہ خاتون کا بھی ہو سکتا ہے جو کہ ان کے لیے اس عمر میں اچھا خاصا مزاق کا ذریہ بن جاتا ہے ہے، اب بلو یا پروین کسی کی بہن بھی ہو سکتی ہے، ماں بھی بیٹی بھی اور بیوی بھی، اب آپ خود سوچیں کہ جن گھروں میں ان ناموں کی خواتین ہیں ان کے گھر والوں پر کیا بیتتی ہو گی یا اس خاتون یا لڑکی کو بازار جاتے یا راہ جاتے کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے آپ بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔

حدیث کا مفہوم ہے
اس شخص اس وقت تک مسلمان یا مومن نہیں ہو جاتا جب تک وہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی کچھ نہ پسند کرے جو اپنے لئے۔

اس حدیث کی تشریح کی ضرورت نہیں۔

اب اگر ابرارالحق صاحب اتنے ہی مسلمان یا سماجی کارکن ہیں تو بھائی صاحب جرات کریں اور اپنی بیٹی، بیوی ، بہن یا ماں کے نام کا بھی گانا مارکیٹ میں لے کر آئیں تو مانیں۔

میرا خیال ہے اتنا سوچنے کے بعد ہی ان کو راہ ہدایت نصیب ہو جائے گی ، انشااللہ
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (03-12-07)
پرانا 03-12-07, 02:01 PM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ابرار کوگانے میں ترمیم کا حکم

رائٹ بھائی اپ نے بہت ہی مناسب اور وضاحت کے ساتھ بات بیان کی ہے۔ میرا اپنے خیالات بھی بلکل ایسے ہی ہیں۔ اگر ابرار کو نام سے کوئی فرق نہیں‌پڑتا تو اپنی بہن کے نام سے کیوں گانے نہیں گاتا ہے۔ اگر گائے اور کہے کہ میں نے اپنی بہن کے نام پر یہ گانا رکھا ہے تو پھر زیادہ سنا جائے گا۔

اللہ سب پر رحم فرمائے۔۔۔۔


والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, گانے, پاکستان, پسند, قید, لوگ, موقع, ماں, ماں کے نام, مسائل, انسان, ابرار, بھائی, تحریری, ترمیم, جواب, حکم, حل, خواتین, سپریم, سال, شخص, عدالت, عزت, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger