| گانے یہاں آپ گانے اپلوڈ اور ڈونلوڈ بھی کر سکتے ہیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,354
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان میں پاپ میوزک جائز مقام حاصل نہیں کرسکا، ضیاء القمر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف گلوکار اور موسیقار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ کلاسیکل موسیقی سے آگہی ہی گائیک ہی بنیادی تربیت ہے۔ پاپ بھی کلاسیکل میں شامل ہے۔ لیکن اکثر پاپ سنگرز اس سے ناواقف ہیں وہ استعمال تک سے آگاہ نہیں۔ فن کاروں کی تربیت کے اکثر ادارے بھی اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ یہی سبب ہے کہ پاپ گائیکی ہمارے مالک میں اپنا جائز مقام حاصل نہیں کرسکی۔ یہ بات انہوں نے جنگ ، غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ ضیاء القمر منیر آرٹسٹ اور موسیقی کی تربیت میں عرصہ سے سرگرم ہیں ان کے باقاعدہ شاگردوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ جبکہ بیرون ملک امریکا، یورپ اور دیگر ممالک میں بھی ان کے اکثر شاگرد موسیقی کی ترویج میں مصروف ہیں۔ اپنے عہد کے مقبول گائیک محمد علی شہکی نے بھی ان سے تربیت حاصل کی ایک سوال کے جواب میں ضیاء القمر نے بتایا کہ سر اور تال سے آگہی سے ذریعے ہی گلوکار میں اعتماد پیدا ہوگا۔ محض نامور آرٹسٹوں کی نقالی سے کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے چینلز سے موسیقی کے پروگرام کی مقبولیت اور کامیابی کا یہی بڑا سبب ہے کہ ان کے نو عمر گائیک بھی سر کی ریاضت پر توجہ دیتے ہیں۔ جو گائیک لتا۔ رفیع، مہدی حسن، نور جہاں یا دیگر ماسٹرز کو سمجھنا چاہتے ہیں ۔ انہیں کلاسیکل سر سے واقف ہونا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ضیاء القمر نے کہا کہ ہمارے یہاں بھی گائیکی میں بہت اچھا ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کی صیح تربیت اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ گلوکار سجاد علی کی کامیابی اور مقبولیت کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ موسیقی سمجھ کر اس طرف آئے ہیں۔ وہ سر اور تال سے آگاہ میں ان کی گائیکی مسحور کر دیتی ہے۔ ”سارے گاما“ دراصل سرگر ہے یہی گائیک کی اصل پہچان اور مقبولیت کا سبب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اکثر شاگردوں نے بہت کامیابی اور مقبولیت بھی حاصل کی۔ جن میں آج رافعہ رضوی، نیناں فرزانہ اور رابعہ سمر نمایاں ہیں۔ تربیت یافتہ گائیکی ہی شاعری کے مطابق اورالفاظ اور معنی کو عیاں کر کے گائیکی کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں سرپرستی اور حوصلہ افزائی و پذیرائی بھی ضروری ہے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,863
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علی من اتبع الھدی ،
اللہ تعالی کا بہت بڑا احسان ہے کہ ایک مزید گناہ کو پھیلنے سے روکا ہوا ہے ، اللہ اس کو روکے رکھے اور اس سے پہلے جو کچھ پھیلا ہوا ہے اسے بھی روک دے ، و السلام علی من اتبع الھدی
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فن, پہچان, پاکستان, آج, اللہ, جواب, شاعری, عہد, علی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سردار میوزم میں | The Great | قہقہے ہی قہقے | 0 | 02-09-09 08:58 PM |
| پاکستان میوزک مستی | مسافر | دلچسپ اور عجیب | 8 | 26-12-08 02:51 PM |
| بریکنگ نیوز۔لاہور میں تین دھماکے | ابن جلال | خبریں | 0 | 07-10-08 09:40 PM |
| پاک نیٹ بریکنگ نیوز۔پاکستان اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا | ابن جلال | خبریں | 7 | 30-09-08 08:43 PM |
| مردان میں دھماکا،میوزک شاپ کو نقصان | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 03-12-07 02:54 PM |