واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > گانے



گانے یہاں آپ گانے اپلوڈ اور ڈونلوڈ بھی کر سکتے ہیں


’اکیلے نہ جانا مجھے چھوڑ کر“ گانا بہت پسند ہے، اطہر شاہ خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 09:53 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,405
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ’اکیلے نہ جانا مجھے چھوڑ کر“ گانا بہت پسند ہے، اطہر شاہ خان

’اکیلے نہ جانا مجھے چھوڑ کر“ گانا بہت پسند ہے، اطہر شاہ خان

کراچی (رپورٹ/ اختر علی اختر) ممتاز مزاحیہ شاعر اور کالم نگار اطہر شاہ خاں جیدی نے کہا ہے کہ میں نے پہلی فلم ”آن“ لاہور کے مشہور سنیما صنوبر میں دیکھی تھی۔ اس وقت میری عمر دس برس تھی۔ اس زمانے میں ”آن“ فلم کی پبلسٹی بڑے پیمانے پر کی گئی تھی۔ دلیپ کمار کی اداکاری کے بہت چرچے تھے۔ جنگ کے مقبول سلسلے ہم بھی سنیما دیکھا کرتے تھے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عام طور پر عید کے موقع پر فلم دیکھا کرتے تھے۔ ”آن“ فلم کیلئے میں نے بڑے بھائی کے ساتھ سنیماؤں کا جائزہ لینا شروع کیا۔ پندرہ روز تک ہم مسلسل سنیماؤں کے چکر لگاتے رہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ فلم کے شائقین نے سنیما کے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے قطار میں بستر ڈال دیئے تھے۔ بزرگ حقہ اور کھانے پینے کا سامان ساتھ لے کر آئے تھے۔ ٹکٹ لینے والوں نے عام طور پر صرف بنیان پہنی ہوتی تھی‘ کیونکہ قمیض کا سلامت رہنا بہت مشکل بلکہ ناممکن تھا۔ ٹکٹ کے حصول کیلئے زیادہ سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا جاتا تھا۔ بڑے بھائی کے ایک دوست نے ہمیں پندرہ دن کی مسلسل محنت کے بعد ٹکٹ لاکر دی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ”آن“ کے گانے بہت اچھے تھے۔ ”مان میرا احسان ارے نادان“ جب چلتا تھا تو لوگ اسکرین پر پیسے نچھاور کرتے تھے۔ بڑے بھائی کو آن بہت اچھی لگی تو انہوں نے مسلسل تین شو دیکھے۔ اطہر شاہ خاں جیدی نے مزید بتایا کہ فلم بہت بڑی تفریحی ہوا کرتی تھی۔ اب اٹھارہ سال بعد میں نے سنیما میں ”خدا کیلئے“ فلم دیکھی جو مجھے بہت پسند آئی۔ ”خدا کیلئے“ کے بعد خواتین نے بھی سنیماؤں کا رخ کیا ہے۔ جیدی نے بتایا کہ مجھے موسیقی سننے کا بھی شوق ہے۔ مہدی حسن‘ محمد رفیع‘ لتا اور نور جہاں کے گیت شوق سے سنتا ہوں۔ میرا پسندیدہ گانا ”اکیلے نہ جانا مجھے چھوڑ کر“ بہت پسند ہے۔ حالانکہ اس عمر میں یہ گانا گنگنانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ میں خود بھی گانے گاتا ہوں مگر بیگم اور بچے مجھے گانے کا شوق پورا نہیں کرنے دیتے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, گانے, پسند, پسندیدہ, لوگ, موقع, مزاحیہ, اسکرین, بھائی, خواتین, خان, دوست, سال, عید, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تین پٹھانوں کے پولٹری فار م تھے انسپیکشن میں انسپکٹر نے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 6 29-08-11 11:26 AM
پسند کے ممبر پر پسندیدہ تبصرہ کریں مسٹر رائٹ گپ شپ 16 04-04-11 11:07 PM
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے گلاب خان خبریں 7 24-02-11 09:20 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM
پسند کے ممبر سے پسندیدہ سوال کریں، مسٹر رائٹ گپ شپ 63 14-09-07 09:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger