| گرافکس اور اینیمیشنز گرافکس اور اینیمیشنز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,247
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
آج آپکو گمپ میں انیمیشن کا بتاوں گی۔ گمپ میں متحرک تصویریں بنانافوٹو شاپ کی نسبت زیادہ آسان ہےکیونکہ فوٹو شاپ میں پہلے اُس میں کام کرتے ہیں اور بعد میں امیج ریڈی میں جا کر آپ کو تصویراینیمیٹ کرنا پڑتی ہے، لیکن گمپ انفرادی لئیر کو متحرک لئیر کے طور پر جانچتا ہے، آپ کو صرف ہر انفرادی لئیر کے لئے وقت کا تعین کرنا ہو گا۔ گمپ کو کھولیں اور فائل میں جا کر New کلک کریں وہاں دی گئی فہرست میں سے 60 468x ویب بینرکامن کا انتخاب کر لیں۔ اب جو ونڈو آپ کے سامنے کھلے گی اس میں لئیر پر جا کر کے New Layer کو کلک کریں، آپ اس لئیر کو کوئی سا بھی نام دے سکتے ہیں۔ اسکے بعد آپ select پر جا کے select all کر لیں یا ctrl+aپریس کریں۔ ٹول مینوجس یعنی The Gimp ہے وہاں آپ کو پینٹ کی ایک عدد بالٹی نظر آ رہی ہو گی، اس پر کلک کر کے آپ امیج ونڈو کے اندر کلک کر دیں جس سے تصویر پوری طرح سیاہ ہو جائے گی، یا آسان طریقہ ctrl+, سے آپ یہی کام کر سکتے ہیں۔ اسکے بعد آپ select میں جا کر shrink پر کلک کریں ، آپ کے سامنے ایک نئ ونڈو کھل جائے گی وہاں ویلیو ایک پکسل کر دیں، اب آپ ctrl + K دبائیں تو ہماری تصویر پر ایک سیاہ رنگ کا بارڈر نمودار ہو جائے گا، یہ ایک ایسی تصویر ہے جس کو تمام تحریر کے ساتھ استعمال کرنا چاہیں گے، اس کو محفوظ کر لیں لیکن محفوظ کرنے سے پہلے تصویر کی دونوں لئیر کو باہمی طور پر یکجا کر لیں۔ ایسا کرنے کے لئے آپ image میں جائیں اور flattan image پر کلک کر دیں۔، اب ہمارے پاس ایک لئیر رہ گئی ہے اس ہم محفوظ کر لیتے ہیں ہم اس لئیر کو frame.xcf کے نام سے محفوظ کریں گے، یہ بات ضروری ہے کہ اسے .xcf کی ایکسٹنشن میں محفوظ کیا جائے۔ اب ہم ایک ایسی تحریر کو متحرک کرنا چاہتے ہیں جس میں تین عدد سطور ہیں، اور ہر سطر کا بیک گراونڈ ہماری محفوظ کی گئی تصویر ہو گی، سب سے پہلے محفوظ شدہ تصویر کوآپن کریں۔ اب باری آتی ہے اس پر پہلی سطر لکھنے کی، اب ٹول بار میں جائیں۔ دائیں طرف والی ونڈو جس پر گمپ لکھا ہے وہاں، وہاں آپکو T لکھا نظر آئے گا اس پر کلک کریں، کلک کرنے سے ٹول بار کے ذیلی حصے میں فانٹ اور فانٹ سائز اور رنگوں کا چناو کا مینو کھل جائے گا، وہاں سے مناسب فانٹ منتخب کر لیں، میرا منتخب فانٹ اردو نسخ اور سائز پچیس پکسل ہے۔ اسکے بعد آپ جو تصویر بیک گراونڈ کے لئے محفوظ کی تھی اس میں جہاں آپ کچھ لکھنا چاہیں وہاں کلک کریں تو ایک نیاباکس آپن ہوگا، وہاں آپ اپنی پسند کی سطر لکھیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی لکھی گئی سطر صحیح جگہ پر نہیں تو پریشان نہیں ہوں آپ ٹول بار میں جائیں وہاں ایک + کا نشان ہو گا جس کے چاروں طرف تیر ہیں۔ اس پر کلک کر کے بعد میں رائٹنگ پر کلک کر کے مناسب مقام پر لے آئیں۔ اب جوکام کرنا ہے وہ ضروری تو نہیں لیکن اس سے آپ تمام فریم میں لکھی ہوئی عبارت کو ایک ترتیب میں دیکھ سکتے ہیں، پہلے image میں جا کے flattan image کرلیں اور اسے frame1.xcf کے نام سے محفوظ کر لیتے ہیں۔ اب اسکے بعد آپ edit پر جا کر undo flattan image کر دیں یا ctrl + Z دبا کر یہ کام کریں، اب اگرآپ دائیں طرف لئیر پیلٹ میں دیکھیں تو دوبارہ دو لئیر موجود ہوں گی، خیر اب آپ دوبارہ ٹیکسٹ ٹول اوہو بائیں طرف جو T لکھا ہے پر کلک کریں فانٹ منتخب کریں اور تصویر میں آ کر جہاں دوسری سطر لکھنی ہو وہاں کلک کر دیں، اب دوسری سطرلکھیں۔ اب move tool جی وہی + کا نشان جس کے چاروں کونوں میں تیر ہیں کو منتخب کر کے عبارت کو یوں رکھیں کہ وہ پہلے لکھی ہوئی عبارت کی قطار میں برابر ہو، اسکے بعد آپ لئیر پیلٹ میں جا کر جو پہلی سطر لکھی ھوئی ہے اس کی لئیر کو منتخب کر کے ڈیلیٹ کر دیں، ڈیلیٹ کرنے کے لئے لئیر منتخب کر کے پیلٹ میں نیچے دیے گئے ڈبے پر کلک کر دیں۔ اسکے بعد وہی پرانے والا طریقہ image اور اسکے بعد flattan image اور اسکو frame2.xcf کے نام سے محفوظ کر لیں۔ اب تیسری سطرلکھیں اور اسکے بعد جیسے پہلے سطر کو سطر کے اوپر رکھ کے پرانی سطر کو ڈیلیٹ کر دیا تھا ایسے ہی کر کے پھر image اور flattan image کر کے تصویر کو frame3.xcf کے نام سے محفوظ کر لیں۔ اب اگر آپ کے پاس کسی تصویر کی ونڈو کھلی ہے تو اسے بند کر دیں۔ اب آپ گمپ کے فائل مینو میں جائیں اور open file کر کے frame1.xcf والی فائل کھولیں، اسکے بعد جو تصویر کھلے گی، تصویر کے فائل مینو پر جا کر open as layer پر کلک کر کے frame2.xcf اور بعد میں اسی طریقے سے frame3.xcf کو کھولیں۔ اینیمیشن کو دیکھنے کیلئے آپ کھلی تصویر پر جائیں وہاں filters > animation > playback پر کلک کر کے دیکھیں، عبارت متحرک مگرتیزہوگی اسکی وجہ ہے کہ ہم نے ہر سطر کے لئے وقت کا تعین نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے گمپ نے خود ہی ہر سطر کو سو ملی سیکنڈ کا وقت تجویز کیا ہے۔ لہذاآپ اسکوتبدیل کر لیں۔ لئیر پیلٹ میں frame1.xcf یا سب سے نچلی لئیر کے نام پر دو دفعہ کلک کریں اور اس کے نام کو اس طرح تبدیل کر دیں frame(1000ms),i یہ آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ ہر سطر کو کتنا وقت دینا چاہتے ہیں۔ ![]() آپ لئیر پیلٹ پر تیسرے فریم پر کلک کر لیں اور اسکے بعد دایاں کلک کر کے لئیر کو تین دفعہ Duplicate layer کر لیں، اسکے بعد ڈپلیکیٹ کی گئی لئیر جسکا نام frame3.xcf(1500ms) copy یا کوئی بھی لئیر جو frame3.xcf سے اوپر ہے پر کلک کریں، اب تصویر کھولیں اور وہاں filters میں جا کر blur اور پھر Gaussian blur پر کلک کریں میں نے پہلی کاپی کے لئے blur میں horizental value 0 اور vertical 2 رکھی ہے اسی طرح آخری کاپی میں vertical 15 کر دی ہے اور درمیانی کاپی میں درمیان میں کوئی سا بھی نمبر رکھ لیں ، اس بات پر ہر کوئی تجربہ کر سکتا ہے، لیکن اسکے بعد آپ دوبارہ Filters>animation>playbck میں جا کر دیکھ لیں اور تمام فریم کے لئے وقت کو دوبارہ سے اپنی مرضی کے مطابق کر لیں۔ اب اس کو محفوظ کرلیں، محفوظ کرنے کے لئے آپ تصویر کھولیں، اسکے بعد filters>animation>optimize(for GIF) پر کلک کریں اب اس طرح کرنے سے جو تمام تصویریں یکجاء ہونے سے فائل کا سائز کافی بڑا ہونا چاہیے وہ دوبارہ سے سمٹ جائے گا اور ایک نئی تصویر والی ونڈو آپ کے سامنے کھل جائے گی، اس نئی ونڈو میں فائل مینو میں جا کر save as کر دیں اور فائل کو کوئی سا نام دے دیں مگر اسکی ایکسٹنشن .gif ہونا ضروری ہے میں نے urdu.gif نام رکھا ہے اسکے بعد آپکے پاس یہ ونڈو کھل جائے گی۔ ![]() یہاں save as animation اور convert to indexed کو منتخب کر کے محفوظ کر لیں۔ شکریہ ![]() زارا |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| animation, color, filters, frame, image, ہے۔, کلک, گئی, پہلی, پہلے, پسند, یوں, ویب, وقت, نام, نظر, مطابق, اردو, تحریر, دیکھ, دیں, طور, عبارت, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Animator vs. Animation | زارا | گپ شپ | 0 | 10-02-11 03:48 PM |
| Animation | wajee | .Net اور VB پروگرامنگ | 0 | 19-07-10 01:14 PM |
| spleneded animation | ام غزل | موبائل وال پیپرز | 0 | 13-02-09 09:36 PM |
| Animation | J.S | دلچسپ اور عجیب | 4 | 29-11-08 06:58 PM |
| Turn Off Window Animation | عبدالقدوس | آئیں کمپیوٹر سیکھیں | 0 | 19-08-07 01:21 PM |