واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ

گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے

عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-07-07, 01:16 PM  
عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار
کشورناہید کشورناہید آف لائن ہے 17-07-07, 01:16 PM

میں یہاں ایک اہم معاشرتی مسئلے کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہوں گی۔
گو کہ شادی اور اسکے بعد انسان کا عائلی و معاشرتی کردار ہر شخص کا ذاتی سا معاملہ ہوتا اور اس میں مداخلت کا کسی اور کو کوئی حق نہیں پہنچتا ۔ لیکن جب کسے مسئلے کے مضمرات معاشرے پر مجموعی اثر چھوڑنا شروع کر دیں۔ اس وقت ایسے مسئلے کو زیرِ بحث لانا شاید کچھ ایسی بری بات نہیں۔ پھر بھی اگر کسی کو اس مسئلے پر بات کرنا گراں گذرے تو میں پیشگی معافی چاہتے ہوئے صرف ایک سوال پوچھنا چاہوں گی۔

کیا پاکستان میں عورت کا مستقبل ایک ہاؤس وائف کے سوا اور کچھ نہیں ہے؟

ایک ان پڑھ یا کم پڑھی لکھی لڑکی بھی ہاؤس وائف اور
ایک اعلٰی تعلیم یافتہ لڑکی بھی وہی گھر کا کام کاج ؟؟
کیا یہ انصاف ہے ؟
کیا یہ تعلیم و علم کی ناقدری نہیں ہے ؟
اگر ہم آج دنیا پر نظر ڈالیں تو قوموں کی ترقی میں دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک بڑی وجہ “عورت“ کا معاشرتی و قومی ترقی میں برابر کا کردار نظر آتی ہے۔
اور پھر ہمارا پیارا دین اسلام بھی عورت کو تعلیم سے لے کر معاشرے کی ترقی میں ہر اہم کردار ادا کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالتا۔ تو آخر کیوں ہماری سوچ صرف گھر کے کام کاج تک محدود اور ختم ہو جاتی ہے ؟؟
بچوں کی پیدائش اور دیکھ بھال ایک محدود وقت کا کام ہوتا ہے۔ مطلب شادی کے بعد چند سال کا ایک phase ہوتا ہے جس میں یہ کام بحسن و خوبی انجام دیا جا سکتا ہے۔ لیکن اسکے علاوہ تو ساری زندگی انسان کو اپنی تعلیم کو زنگ آلود ہونے کے لیے نہیں چھوڑ دینا چاہیے ۔ بلکہ علم کی اس روشنی کو آگے پھیلاتے رہنا چاہیئے ۔
اور ایسی درجنوں مثالیں خود میرے مشاہدے میں بھی ہیں اور آپ لوگوں نے بھی دیکھا ہوگا۔

کیا خیال ہے آپ کا اس بارے میں ؟

کشورناہید's Avatar
کشورناہید
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 28
مراسلات: 336
شکریہ: 63
44 مراسلہ میں 76 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1650
Reply With Quote
پرانا 22-07-07, 12:22 AM   #16
Senior Member

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,231
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ عدنان صاحب۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-07-07, 03:20 PM   #17
Senior Member
 
کشورناہید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 28
مراسلات: 336
کمائي: 642
شکریہ: 63
44 مراسلہ میں 76 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار

میں آپ لوگوں کی باتوں کو مانتی ہوں بھائی دیکھیں ہرانسان کا اپنا اپنا Point of View ہوتا ہے۔ ہمیشہ خوش رہیں
کشورناہید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-07, 02:07 PM   #18
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,492
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار

عورت کی اصل ذمے داری یہ ہے کہ وہ گھر سنبھالے۔ازواج مطہرات مسلمان عورت کے لیے مثالی خواتین ہیں۔ انہیں مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
و قرن فی بیوتکن و لا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولیٰ (الاحزاب)
“اور اپنے گھروں میں ٹِک کر (وقار کے ساتھ) بیٹھو۔۔۔۔“
عورت کے ذمے بہت بڑا کام ہے بچوں کی پرورش اور ان کی تربیت کا۔ افسوس کہ آج اس عظیم ذمے داری کو حقارت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے کہ “کیا عورت کا کام صرف بچے پالنا ہی رہ گیا ہے۔“ بچوں کی صحیح تربیت کرنا قوم کو درست راستے پر ڈالنا ہے۔ اسلام نے عورت کو کمانے کے چکر سے آزاد کر دیا ہے اور اس کی کفالت کی تمام تر ذمے داری مرد پر رکھی ہے تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی فرائض ادا کر سکے۔
وبما انفقوا من اموالھم (النساء)
“اور اس وجہ سے کہ مرد اپنے مال میں سے (عورتوں پر) خرچ کرتے ہیں۔“
کشور بہن نے لکھا کہ یہ تو چند برس کی بات ہوتی ہے۔ نہیں، میری بہن! انسانی بچے کو کم از کم دس بارہ سال ماں کی نگہداشت کی ضرورت رہتی ہے۔ یہ نہ سمجھیں‌کہ بچہ خود صفائی کرنے کے قابل ہو گیا تو ماں کا کردار ختم ہو گیا۔ بچے کو جوان ہونے تک ماں باپ کی توجہ چاہییے ہوتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو بچے کی نفسیاتی نشوونما درست طریقے سے نہیں ہو سکتی۔ یہ وہ باتیں ہیں جو غیر مسلم نفسیات دان اپنی تحقیقات سے ثابت کر رہے ہیں۔ اس وقت تو ساری مغربی دنیا چیخ رہی ہے کہ عورت کو بچوں کی تربیت کے لیے فارغ کیا جائے۔ لیکن ہمیں شاید اس وقت تک قرآن و حدیث پر یقین نہیں آتا جب تک مغرب سے اس کی تصدیق میں ٹھپہ لگ کے نہ آ جائے۔
میاں بیوی رضا مند ہوں، اور اختلاط کا ڈر نہ ہو تو عورت ملازمت کر سکتی ہے۔ لیکن یہ ایک استثنائی صورت ہے جسے بطور کلیہ نہیں اپنایا جا سکتا۔پڑھی لکھی خاتون شمع محفل بننے کی بجائے چراغ خانہ بنے تو اس کی روشنی سے گھر جنت نظیر بن سکتا ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-07, 02:17 PM   #19
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار

پاکستانی لڑکی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-08-07, 02:33 PM   #20
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,354
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : قسیم حیدر
عورت کی اصل ذمے داری یہ ہے کہ وہ گھر سنبھالے۔ازواج مطہرات مسلمان عورت کے لیے مثالی خواتین ہیں۔ انہیں مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
و قرن فی بیوتکن و لا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولیٰ (الاحزاب)
“اور اپنے گھروں میں ٹِک کر (وقار کے ساتھ) بیٹھو۔۔۔۔“
عورت کے ذمے بہت بڑا کام ہے بچوں کی پرورش اور ان کی تربیت کا۔ افسوس کہ آج اس عظیم ذمے داری کو حقارت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے کہ “کیا عورت کا کام صرف بچے پالنا ہی رہ گیا ہے۔“ بچوں کی صحیح تربیت کرنا قوم کو درست راستے پر ڈالنا ہے۔ اسلام نے عورت کو کمانے کے چکر سے آزاد کر دیا ہے اور اس کی کفالت کی تمام تر ذمے داری مرد پر رکھی ہے تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی فرائض ادا کر سکے۔
وبما انفقوا من اموالھم (النساء)
“اور اس وجہ سے کہ مرد اپنے مال میں سے (عورتوں پر) خرچ کرتے ہیں۔“
کشور بہن نے لکھا کہ یہ تو چند برس کی بات ہوتی ہے۔ نہیں، میری بہن! انسانی بچے کو کم از کم دس بارہ سال ماں کی نگہداشت کی ضرورت رہتی ہے۔ یہ نہ سمجھیں‌کہ بچہ خود صفائی کرنے کے قابل ہو گیا تو ماں کا کردار ختم ہو گیا۔ بچے کو جوان ہونے تک ماں باپ کی توجہ چاہییے ہوتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو بچے کی نفسیاتی نشوونما درست طریقے سے نہیں ہو سکتی۔ یہ وہ باتیں ہیں جو غیر مسلم نفسیات دان اپنی تحقیقات سے ثابت کر رہے ہیں۔ اس وقت تو ساری مغربی دنیا چیخ رہی ہے کہ عورت کو بچوں کی تربیت کے لیے فارغ کیا جائے۔ لیکن ہمیں شاید اس وقت تک قرآن و حدیث پر یقین نہیں آتا جب تک مغرب سے اس کی تصدیق میں ٹھپہ لگ کے نہ آ جائے۔
میاں بیوی رضا مند ہوں، اور اختلاط کا ڈر نہ ہو تو عورت ملازمت کر سکتی ہے۔ لیکن یہ ایک استثنائی صورت ہے جسے بطور کلیہ نہیں اپنایا جا سکتا۔پڑھی لکھی خاتون شمع محفل بننے کی بجائے چراغ خانہ بنے تو اس کی روشنی سے گھر جنت نظیر بن سکتا ہے۔
قسیم حیدر بھای بہت شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-08-07, 10:43 AM   #21
Senior Member
 
ایم اے راجا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Mirpurkhas, Sindh
عمر: 38
مراسلات: 391
کمائي: 725
شکریہ: 25
121 مراسلہ میں 168 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایم اے راجا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایم اے راجا کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی تحریر ہے اور عورت معاشرے کا لازم و ملزوم ھصہ ہے اسی لیئے ہمارے مذہب نے بھی اسے خاص اور تمام مذاہب سے زیادہ حقوق دیئے ہیں، کشور صاحبہ آپکو اس مضمون پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ایم اے راجا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-09-07, 12:47 AM   #22
Senior Member
 
ایم اے راجا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Mirpurkhas, Sindh
عمر: 38
مراسلات: 391
کمائي: 725
شکریہ: 25
121 مراسلہ میں 168 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایم اے راجا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایم اے راجا کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن میں قسیم، خرم اور ذوالفقار کے دلائل سے متفق ہوں عورت کو بلا وجہ نوکری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اچھی تعلیم سے اسے اپنے بچوں کی اچھی پرورش کرنی چاہئیے۔
ایم اے راجا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-10-07, 05:39 PM   #23
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: عورت کا معاشرتی ترقی میں کردار

بالکل ساگر صاحب درست فرما رہے ہو آپ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فوٹو, ٹیک, پاکستان, قرآن, لڑکی, نظر, ماں, معاشرہ, آبادی, اللہ, انسان, اسلام, اسلامی, بھائی, بچوں, تحریر, تعلیم, جواب, حدیث, خواتین, زندگی, شہزاد, عورت, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عوامی مسائل حل کرنے والی حکومتیں ہی مدت پوری کرسکتی ہیں جاویداسد خبریں 0 25-10-10 10:28 PM
معاشرتی تبدیلیوں میں مسلمان عورت کا کردار ھارون اعظم اپکے کالم 2 19-06-10 12:29 AM
مغرب کی عورتیں اسلام کیوں قبول کرتی ہیں ؟ ام غزل عورت کہانی 5 22-03-09 02:25 PM
رویوں میں‌تبدیلی بدلائو لاتی ہے ۔۔۔ عورت ہونا کوئی جرم نہیں محمدعدنان گپ شپ 0 18-05-08 09:46 PM
عوام سے ملنے والی پذیرائی صدارتی ایوارڈ سے کم نہیں محمدعدنان فن و فنکار 0 25-04-08 01:14 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger