واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


استاد محترم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-09, 12:40 PM  
استاد محترم
محمدخلیل محمدخلیل آف لائن ہے 21-11-09, 12:40 PM

جب میں چھوٹا سا تھا یعنی کے ایک چھوٹا سا بچہ جو نیا نیا سکول جاتا ہے۔میں پہلی کلاس میں تھا تو مجھے یاد ہے کہ جب ماسٹر صاحب اندر آتے تھے کلاس روم میں تو جو ہمارا مڈیٹر تھا وہ کہتا تھا کلاس شٹینڈ تو ہم سب اُٹھھ جاتے تھے اور ماسٹر صاحب کے اگر کو دوسرے ماسٹر دوست اسی دوران دروازے پر اگر مل جاتے تھے تو شاید پوری کلاس اس کے جانے کے انتظار میں کھڑی رہتی تھی۔اور ہمارے استاد جی کو اتنی بھی توفیق نہ ہوتی کہ کہتے کہ آپ بیٹھ جاو بس وہ پھر دس یا بیس منٹ کے بعد پہلے خود بیٹھتے اور پھر کلاس بھی تھک ہار کر بیٹھ ہی جاتی۔اور پھر ایک لڑکے کو بیجھا جاتا کہ جاو تم ہیڈ صاحب کے دفتر سے حاضری کا رجسٹرلے آو لیکن ماسٹر جی بھی وہی سے آتے ہیں اپنی حاضری لگا کر ساتھ ہی کلاس حاضری کا رجسٹر بھی پڑا ہوتا تھا لیکن مجال ہے جو ہمت کر کے آٹھا لائیں اور پھر کوئی لڑکا جاتا اور جا کر لے آتا اسی دوران 30 منٹ گرز جاتے اور ایک پیریڈ ختم پھر سر جی نے کہنا کہ آو آج کمرے کی صفائی کرنے کی ڈیوٹی کس کی تھی تو مڈیٹر نے کہنا کہ اس اس کی تھی اور پھر اگر ہوئی ہوتو کہنا کہ ٹھیک نہیں ہوئی اور اگر نہ ہوئی ہو تو پھر جس کو ڈیوٹی تھی اس کو مرغا بنا کر 4 سے 5 تک لتر لگانے ہوتے تھے مڈیٹر نے پھر سارا دن ایسے ہی معملات میں گزر جانا ہوتا تھا اور پھر چھٹی۔پھر ایسے ہی روٹین میں ہم کلاس پنجم میں آگئے اور پھر وہی باتیں لیکن اب تھوڑے سے سمجھدار تھے ہمیں اب گُر آگیا تھا کہ ماسٹر جی کو کیسے بہلانا ہے تاکہ وہ ہمارا سبق نہ سنیں اور ساتھ ساتھ میں ماسٹر بھی ظالم ہوتے گئے اور سزا دینے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیے مجھے یاد ہے کہ سر کسی نہ کسی کو روزانہ ڈیوٹی لگاتے تھے کہ کل فلاں فلان نے توت کی سوٹی کڑ کے لے آنی ہے اگر وہ لے آتا تو سب کی سختی ہوتی تھی اور وہ اگر نہ لاتا تو سب کی تو بچت ہوجاتی تھی پر وہ اکیلا ہو مرغا بن کر چھتر کھاتا تھا۔ اور سب سے جو بُری بات جو تھی وہ یہ کہ کلاس میں اگر کوئی لڑکا شور کرتا تو اس کی سزا سب کو ملتی میرے ہاتھ کی الٹی ہتھیلی پر آج بھی اس مار کے نشان ہیں جو کسی کو سزا مجھے ملی تھی وہ بھی شہتوت کے گیلے اور لچکدار چھڑی سے میرے الٹے ہاتھ پر دس دس لگائی تھی اور ایسے ہی پوری کلاس پر ۔ اس دن کے بعد مجھے نفرت ہونے لگے تعلیم سے اور استادسے
کلاس میں آتے ہی کہانیاں اور پھر گلی محلے کے واقعات کسی کے چغلی یا پھر کسی کی غیبت سارا دن ہی چلتی رہتی اور پھر چھٹی کا وقت ہوجاتا اور آخری پیریڈ میں ڈیرھ سارا گھر کا کام جو جاکر رات گئے تک کرتے رہنا اور اگلی دن صبح اس کو چیک بھی نہیں کرنا اور اگلا کام دے دینا اور ایسے ہی چلتے رہنا۔پھر سکول میں نوکر ہونے کے باوجود صفائی ہمیں ہی روزانہ اپنے نئے کپڑے پہن کر کرنی ہوتی تھی اور پھر گھر سے امی کی ڈانٹ کے سکول پڑھنے جاتے ہو یا پھر دیہاڑی لگانے۔ کبھی کبھی تفریحی کے وقت کھیلنے کے لیے مل جاتا تھا لیکن زیادہ تر سارے استادوں کے چائے پینے کے برتن دھونے میں صرف ہوجاتا تھا اور بعض اوقات تو تین پیریڈ بھی اسی میں چلے جاتے کہ خیر ہے وہ برتن ہی تو دھو رہیں ہیں۔
اور جب اگلی کلاس میں گئے تو ایک نیا سیاپا اب ماسٹر جی کے گھر کے کام بھی کرنے ہوتے تھے کبھی ان کے بھینس کے لیے چارہ لانا اور کبھی ان کے کھیتوں کو پانی دینا اور کبھی گندم کی کٹائی۔ اور گرمی کی چھٹیوں کا سنیں تین ماہ کی چھٹیاں اور کام ایک سال جتنا دے دینا قسم سے مت وج جاتی تھی تین ماہ دن رات لگا کر کام کرنا اور لکھنا لیکن جب سکول جانا تو اس کو کوئی چیک ہی نہیں کرتا تھا اور ہاں اگر کسی ماسٹر کا دل کر گیا توایک غلطی پر مارنا شروع ہوگئے میرے ایک دوست کے بازوں توڑ دیا اور دوسرے بے چارے کا کان کی اکھاڑ دیا توبہ ہے۔ اور پھر ایک نیا مسئلہ تھا وہ تھا ٹیوشن کا اگر کسی ایک ماسٹر کے پاس پڑھو تو دوسرا مارتا تھا ضد کر کے اور دوسرے کے پاس پڑھو تو پہلا مارتا تھا کہ اس کے پاس پڑھتے ہو اس لیے نالائق ہو۔ خیر رو دھو کر ہم کلاس 10 میں آگئے اور ابھی تک ہمار کنسپٹ ہی کلیر نہیں تھا کسی ایک بھی چیز کے بارے میں کہ زواضعاف اقل کیا ہوتا ہے زاویہ کیا ہوتا ہے راست متناسب کیا ہوتا ہے ایکٹو اور پیسوو کیا ہوتا ہے فعل حال کیا ہے بس سب کچھ ہم نے رٹ لیا تھا میں نےتو سارا سلیئبس ہی رٹا لگا لیا تھا لکن کچھ سمجھ نہیں تھا کہ یہ چیزیں ہوتی ہیں کیا اور کہاں ان کا استعمال ہوتا ہے کیمیکل ری ایکشن کیا ہوتا ہے نیوٹن کا قانون کہاں پر اپلائی ہوتا ہے ڈارون کا نظریہ ارتقأ کیا ہے کچھ نہیں پتا تھا بس ایک چیز تھی ماسٹر کی مار سے بچنے کے لیے رٹا لگا لینا
نہ کسی نے کھیلنے دیا اور نہ ہی کسی اور سرگرمی میں حصہ لینے دیا بس سکول جانا اور گپ شپ ماسٹروں کے ساتھ لگانا اور پھر مار کھانا اور گھر آجانا ایک دفعہ تو ایسا ہوا ہمارا ایک ریاضی کا موٹا سا استاد تھا اور اردو کا جو تھا وہ پتلا سا تھا میں ان دونوں کی باتیں پہلے بھی بتائی ہیں ٹیوشن کے حوالے سے خیر وہ ریاضی کا ایک سوال سمجھا رہا تھا اور اس کے ایک گھنٹہ سے زیادہ ہوگیا اس کو خود سمجھ نہیں آرہی تھی اور ایک ایک لڑکے نے کہا کہ سر یہاں سے آپ نے غلطی کر دی ہے بس اتنا کہنا تھا کہ اس کو تھینکس بولنے کی بجائے اس کی لترول ہونے لگ پڑی اور ایسے ہی کبھی کبی ہوتا رہا تھا۔اور بعد میں اب پتا چلا تھا کے اس استاد کے بارے میں کسی نے ہیڈ ماسٹر نے ان کے خلاف درخواست دی اور لکھا کہ یہ دونوں استاد معاشرے مین گند ہیں ان کو ختم کر دیا جائے۔ باقی تفصیل تو مجھے پتا نہیں بہرحال 80 میں سے ہم 7 لڑکے میٹرک پاس کر گئے وہ بھی اس لیے کہ ہمارے گھر میں بہت پڑھے لکھے تھے۔ اور باقی بے چارے اور ہم ان اپنے استادوں کو گالیاں ہی دیتے آئے ہیں آج تک
ہم جب کے اردو میڈیم میں پڑھتے تھے اور کالج میں ایک دم انگلش آگئی وہ تو ہمیں آ ہی جانی تھی لیکن پروفیسر صاحب موٹے چشمے والے ہمیں بس پینڈوں کا طعنہ ہی دیتے رہتے ایک بات بتا دوں کہ 80 لڑکوں میں صرف میں ہی تھا جس نے اپنے بل بوتے آگے ایجوکیشن حاصل کہ ہے۔
میرا یہاں لکھنے کا بس یہی مقصد تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی ڈاکڑ قدیر خان بن سکتا تھا اگر ہمیں اچھے استاد ملے ہوتے یا پھر اچھے انداز سے سمجھایا ہوتا اور پڑھایا ہوتا۔
ویسے ہم جب سارے دوست اکھٹے ہوتے ہین تو دل نہ کرتے ہوئے بھی ہم اپنے استادوں کو خوب گالیاں دیتے ہیں۔
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,974
شکریہ: 7,285
5,955 مراسلہ میں 15,115 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 637
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (21-11-09), نیلم خان (25-11-09), منتظمین (21-11-09), Wahid Mahmood (22-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), ام طلحہ (25-11-09), ابو عمار (22-11-09), احمد بلال (16-12-09), رانا امر (21-11-09), رضی (25-11-09), سحر (21-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09), طاھر (22-11-09), عامرشہزاد (22-11-09), عدنان دانی (21-11-09)
پرانا 25-11-09, 10:16 AM   #16
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین تحریر ہے خلیل بھائی، واقعی یہ استاد ہی ہیں جو کسی کو بھی بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کر سکتے ہیں۔ زندگی میں ہمیشہ ایک سب سے اچھا اور ایک سب سے برا استاد ہمیشہ یاد رہتا ہے۔میری زندگی میں بھی یہ دو یادیں موجود ہیں۔ ایک میری مرحومہ استاد جو 1 سے 4 تک ہماری کلاس ٹیچر رہیں۔اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔ انکے لئے ہر بچی اولاد کی طرح تھی اور ہر کلاس کے اختتام پر ہماری پوری کلاس کا رونا ہیڈ مسٹریس کے سامنے کہ ہم ان ٹیچر کے بغیر نہیں پڑھیں گے۔ نتیجہ یہ کہ انہیں بھی ہمارے ساتھ کلاس میں شفٹ کر دیا جاتا تھا۔میں ان چارسالوں میں اول اور دوم پوزیشن کے درمیان ایک دو نمبروں سے گھومنے والی طالبات میں سے تھی۔ پھر بد قسمتی سے علاقہ شفٹ ہونے کی وجہ سے مجھے سکول بدلنا پڑا۔ کلاس 5 میں جو ٹیچر ملی وہ اسی تصویر کے عین مطابق تھی جو خلیل بھائی نے پیش کی۔ اس نے میرا کیریر تباہ کر دیا۔ میری بنی بنائی بنیاد میرا شوق سب کچھ برباد کر دیا۔ میں کبھی اس ٹیچر کو بھول ہی نہیں سکتی۔ اگر چہ آگے جا کر کچھ اچھے استاد بھی ملے مگر میں اس پوزیشن پر کبھی لوٹ ہی نہیں سکی۔میرا اعتماد ہمیشہ کیلئے تباہ ہو گیا۔میں نے جو کچھ کیا اپنی محنت سے کیا حتیٰ کہ جلد شادی کی وجہ سے منقطع ہونے والی تعلیم کو بھی مکمل کیا، دو بچوں کو گود میں رکھ کر ایم اے بھی کیا، لیکن یہ رنج سدا کیلئے میری زندگی کا حصہ ہے کہ اگر میری زندگی میں وہ ایک سال نہ آتا تو پتہ نہیں میں کیا کچھ کر پاتی۔ بہر حال، اللہ کے بھید اللہ ہی جانے کہاں اسکی کیا مصلحت ہوتی ہے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (25-11-09), منتظمین (26-11-09), محمدخلیل (25-11-09), ایس اے نقوی (27-11-09), احمد بلال (16-12-09), رانا امر (25-11-09)
پرانا 25-11-09, 11:59 AM   #17
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,870
کمائي: 560,277
شکریہ: 25,518
10,377 مراسلہ میں 38,434 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب بھیا ویلڈن ۔



اتنی اچھی تحریر
























آخر بھائ جو میرے ھوئے
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (25-11-09), ایس اے نقوی (27-11-09), رانا امر (01-12-09)
پرانا 26-11-09, 10:46 PM   #18
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,258
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام،

جس نے مجھے ایک بھی لفظ سکھایا میں ساری زندگی اسکی غلامی کروں گا۔(حضرت علی علیہ السلام)
میرے خیال سے اس میں سب کے سوالوں کا جواب ہے (اگر کوی سوال ہے تو)

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-11-09, 01:32 PM   #19
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,974
کمائي: 48,833
شکریہ: 7,285
5,955 مراسلہ میں 15,115 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عرفان حیدر مراسلہ دیکھیں
سلام،

جس نے مجھے ایک بھی لفظ سکھایا میں ساری زندگی اسکی غلامی کروں گا۔(حضرت علی علیہ السلام)
میرے خیال سے اس میں سب کے سوالوں کا جواب ہے (اگر کوی سوال ہے تو)

وسلام
اس بات کی گہرائی میں جائیں بھائی
سب باتیں ایسے ہی مان نہیں لینی چاہیے۔۔۔

اگر کوئی استاد حضرت علی علیہ السلام کو کہتا کہ کہ تم لوگوں پر ظلم کیا کرو تو پھر آپ کا جواب کیا ہوتا؟؟؟
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
رانا امر (01-12-09)
پرانا 29-11-09, 04:05 PM   #20
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب ہمارے بھی استاد بہت بہت اچھے رہے ہیں
پرائمری سیکشن میں اگر میں بھول نہیں رہا تو ہماری ایک میڈم نسیم تھیں ، وہ اس وقت غیر شادی شدہ تھیں لیکن وہ ہمیں ایسا ہی پیار کرتی تھیں جیسے کہ کوئی اپنے بچوں سے کرتا ہے ۔
اور 5th میں ہماری ایک میڈم صفیہ تھیں ، ان کا پڑھانا اب بھی یاد آتا ہے
ہائی سکول میں ہمارے ایک ٹیچر بن یامین صاحب تھے ایک آئڈیل استاد کیا ہوتا ہے یہ انہیں دیکھ کر احساس ہوتا تھا ۔اسی طرح ان کے ایک دوست صفدر صاحب تھے ۔
کالج میں پہنچے تو استاد محترم جناب پروفیسر پرویز قریشی صاحب تھے ، جن کو دیکھ ویکھ کر ہم نے زندگی میں Move کرنا سیکھا ۔ اور ظہیر صاحب جن کی کرم نوازی سے ہم نے انگلش میں ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دیئے ۔
اور یونیورسٹی میں ہمیں دو استاد ایسے ملے جو انیس بیس کے فرق سے شفقت اور راہنمائی میں ایک مینارہ نور کی حیثیت رکھتے تھے ۔ کرنل حامد نقوی جن کی سختی اور پیار کے امتزاج نے ہمیں ہمیشہ ایک اچھا طالب علم بنائے رکھا ، اور جناب غلام فاروق صاحب جن کی سیالکوٹی لہجے کی اردو ہمیں فریش رکھتی اور سات سات گھنٹے کی مسلسل پڑھائی بھی ہمیں تنگ نہیں ہونے دیتی تھی
اوپن یونیورسٹی میں ہمیں ایک ٹیچر ایسے ملے جو کہ نوجوان ہونے کے باوجود انتہائی سخت تھے لیکن انتہائی اچھے استاد اور منتظم بھی ، پھر ایک دن ہمیں اندازہ ہوا کہ ان کی سختی کی اصل وجہ کیا ہے ، ہم نے اپنی ہم جماعت لڑکیوں کی ان کے بارے میں کی گئی باتیں سن لی تھیں جو انہیں کچھ زیادہ ہی آئڈیالائز کر رہی تھیں ۔یہ سر زاہد مجید تھے ۔
اور آخر میں اس شخصیت کا زکر جو کہ میری زندگی میں ایسی حیثیت رکھتے ہیں ، جن کی یاد اب بھی ہماری آنکھوں میں پانی لے آتی ہے اور اب بھی جس دن بھی یونیورسٹی جائیں تو ان کی قدم بوسی کے لیئے ضرور حاضر ہوتے ہیں۔ اور وہ بھی اتنی شفقت سے پیش آتے ہیں کہ اپنی چئیر سے اٹھ کر ہمیں گلے لگا لیتے ہیں ۔ جی ہاں میری آج تک کی جتنی کامیابیاں ہیں ، میرے سلوک ، روئیے ، اخلاق کی جتنی تعریفیں ہیں وہ سب پروفیسر ڈاکٹر محمود اعوان صاحب کی زات کی سمت جاتی ہیں ، وہ نہ ہوتے تو شاید یہ معظم شاہ ایسا نہ ہوتا ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (29-11-09), رانا امر (01-12-09)
پرانا 16-12-09, 03:01 PM   #21
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,967
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار خلیل اچھا لکھا ہے پر

میری بات کا مائنڈ نہ کرنا کہ

ایسا توہوگا جب "کھوتی سکول" پڑھو گے۔ ہا ہا ہا ہا

ویسے آپ کا تعلق کس علاقے سے ہے، ؟ میری
رائے ہے کہ پہلے اردو پڑھو پھر انگلش میڈیم کیونکہ آپ کو سیب کا پتہ ہو گا تو apple کو سمجھو گے نہیں تو وہی رٹا سسٹم ہی چلتا ہے انگلش میڈیم میں بھی

دوسری بات یہ کہ آپ کسی پسماندہ یا دور دراز کے علاقے یا گاوں میں بھی اچھے سے اچھا سکول کھولتے ہیں تو ایک دو ہی ایم اے کے لیول تک جاتے ہیں بلکہ میٹرک یا ایف اے یا حد بی اے کیونکہ سکول جتنا مرضی اچھا ہو آپ کو سٹاف تو اسی علاقے نے دینے ہیں جہاں پر اچھا سکول واقع ہے اور وہ سٹاف کیسا ہو سکتا ہے آپ خود بھی اس کا شعور یا اندازہ کر سکتے ہیں اور آپ کو ایک سچی بات بتاوں کہ پڑھائی میں زیادہ اچھی کارکردگی وہی دکھاتا ہے جو اپنے زور بازو پر یقین رکھتا ہو۔ اچھا سکول اور اچھا استاد کی حقیقتوں سے کون واقف نہیں مگر اچھا شاگرد ہونے کی حقیقت جھٹلائی نہیں جاسکتی۔
سکول، استاد اور شاگرد تین پہیوں کی سائیکل ہے اور شاگرد سب سے اگلا پہیہ اگر پچھلے دونوں پہیے خراب بھی ہو جائیں تو اگلا پہیہ گھسیٹ گھسیٹ کو باقی دونوں کو بھی ساتھ کسی نہ کسی طرح ملا دیتا ہے مگر جب صرف اگلاپہیہ ہی خراب ہو تو پچھلے تینوں پہیے کتنے ہی ٹاپ کوالٹی کے کیوں نہ ہوں سائیکل اوندھے منہ ہی گرے گی۔

اگر ایسا نہ ہوتا تو جھونپڑی میں رہنے والے مہاتیر محمد کو کون نہیں جانتا

ایک موچی کا بیٹا امریکہ کا صدر کیسے بن گیا

آپ نے اکیلے ایم اے کیا بہت اچھی بات ہے مگر

ان جہانوں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کلاس, کالج, واقعات, قدیر خان, نفرت, آج, انگلش, اردو, استاد, تعلیم, حال, خلاف, خان, دوست, دل, درخواست, رات, سال, شور, ظالم, غیبت, غلطی, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger