واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


ایک بیوی کا اپنے شوہر کے نام ایک خط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-10, 11:40 PM  
ایک بیوی کا اپنے شوہر کے نام ایک خط
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 11-03-10, 11:40 PM

سرتاج من سلامت!

کورنش بجا لا کر عرض کرتی ہوں کہ منی آرڈر ملا۔ یہ پڑھ کر کہ طبیعت اچھی نہیں ہے از حد تشویش ہے۔ لکھنے کی بات تو نہیں مگر مجھے بھی تقریباً دو ماہ سے ہر رات بے خوابی ہوتی ہے۔ آپ کے متعلق برے برے خواب نظر آتے ہیں۔ خدا خیر کرے۔ صبح کو صدقے کی قربانی دے دی جاتی ہے اس پر کافی خرچہ ہو رہا ہے۔
آپ نے پوچھا ہے کہ میں رات کو کیا کھاتی ہوں۔ بھلا اس کا تعلق خوابوں سے کیا ہو سکتا ہے۔ وہی معمولی کھانا البتہ سوتے وقت ایک سیر گاڑھا دوددھ، کچھ خشک میوہ جات اور آپ کا ارسال کردہ سوہن حلوہ۔ حلوہ اگر زیادہ دیر رکھا رہا تو خراب ہو جائے گا۔
سب سے پہلے آپ کے بتائے ہوئے ضروری کام کے متعلق لکھ دوں کہ کہیں باتوں میں یاد نہ رہے۔ آپ نے تاکید فرمائی ہے کہ میں فوراً بیگم فرید سے مل کر مکان کی خرید کے سلسلے میں ان کا آخری جواب آپ کو لکھ دوں۔ کل ان سے ملی تھی۔ شام کو تیار ہوئی تو ڈرائیور غائب تھا۔ یہ غفور دن بدن سست ہوتا جا رہا ہے۔ عمر کے ساتھ ساتھ اس کی بینائی بھی کمزور ہونے لگی ہے۔ اس مرتبہ آتے وقت اس کیلئے ایک اچھی سے عینک لیتے آئیں۔ گھنٹوں بعد آیا تو بہانے تراشنے لگا کہ تین دن سے کار مرمت کے لئے گئی ہوئی ہے۔ چاروں ٹائر بیکار ہو چکے ہیں۔ ٹیوب پہلے سے چھلنی ہیں۔ یہ کار بھی جواب دیتی جا رہی ہے۔ آپ کے آنے پر نئی کار لیں گے۔ اگر آپ کو ضرورت ہو تو اس کار کو منگا لیں۔ خیر تانگہ منگایا۔ راستےمیں ایک جلوس ملا۔ بڑا غُل غپاڑہ مچا ہوا تھا، ایک گھنٹے ٹریفک بند رہا۔ معلوم ہوا کہ خان بہادر رحیم خان کے صاحبزادے کی برات جا رہی ہے۔ برات نہایت شاندار تھی۔ تین آدمی اور دو گھوڑے زخمی ہوئے۔
راستے میں زینت بوا مل گئیں۔ یہ ہماری دور کی رشتہ دار ہوتی ہیں۔ احمد چچا کے سسرال میں جو ٹھیکیدار ہیں نا ان کی سوتیلی ماں کی سگی بھانجی ہیں۔ آپ ہمیشہ زینت بوا اور رحمت بوا کو ملا دیتے ہیں۔
رحمت بوا میری ننھیال سے ہیں اور ماموں عابد کے ہم زلف کے تائے کی نواسی ہیں۔ رحمت بوا بھی ملی تھیں۔ میں نے ان سے کہا کہ کبھی قدسیہ باجی کو ساتھ لا کر ہمارے ہاں چند مہینے رہ جائیں۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے۔ یہ وہی ہیں جو تایا نعیم کےساتھ ہماری شادی پر آئی تھیں۔ تایا نعیم کی ساس ان کی دادی کی منہ بولی بہن تھیں۔ بلکہ ایک دوسرے سے دوپٹے بدل چکی تھیں۔ یہ سب اس لئے لکھ رہی ہوں کہ آپ کو اپنے عزیز و اقارب یاد نہیں رہتے۔ کیا عرض کروں آج کل زمانہ ایسا آ گیا ہے کہ رشتہ دار کی خبر نہیں۔ میں نے زیب بوا کو کو گھر آنے کیلئے کہا ، تو وہ اسی شام آ گئیں۔ میں نے بڑی خاطر کی۔ خواہش ظاہر کرنے پر آپ کے ارسال شدہ روپوں میں سے دو سو انہیں ادھار دیئے۔
ہاں تو میں بیگم فرید کے ہاں پہنچی۔ بڑے تپاک سے ملیں۔ بہت بدل چکی ہیں۔ جوانی میں مسز فرید کہلاتی تھیں، اب تو بالکل ہی رہ گئی ہیں۔ ایک تو بے چاری پہلے ہی اکہرے بدن کی ہیں، اس پر اس طرح طرح کی فکر۔ گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر اٹھتی ہیں۔ کہنے لگیں اگلے ہفتے برخوردار نعیم کا عقیقہ ہے اور اس سے اگلی جمعرات کو نورِ چشمی بتول سلمہا کی رخصت ہو گی، ضرور آنا۔
میں نے ہامی بھر لی اور مکان کے متعلق ان سے آخری جواب مانگا۔ پہلے کی طرح چٹاخ پٹاخ باتیں نہیں کرتیں۔ آواز میں بھی وہ کرارا پن نہیں رہا۔ انہیں تو یہ بتول لے کر بیٹھ گئی۔ عمر کا بھی تقاضا ہے۔ سوچ رہی ہوں جاؤں یا نہ جاؤں۔ دو ڈھائی سو خرچ ہو جائیں گے۔ نیا جوڑا سلوانا ہو گا۔ ویسے تو سردیوں کےلئے سارے کپڑے نئے بنوانے پڑیں گے۔ پچھلے سال کے کپڑے اتنے تنگ ہو چکے ہیں کہ بالکل نہیں آتے۔ آپ بار بار سیر اور ورزش کو کہتے ہیں بھلا اس عمر میں مستانوں کی طرح سیر کرتی ہوئی اچھی لگوں گی۔ ورزش سے مجھے نفرت ہے۔ خومخواہ جسم کو تھکانا اور پھر پسینہ الگ۔ نہ آج تک کی ہے نہ خدا کرائے۔ کبھی کبھی کار میں زنانہ کلب چلی جاتی ہوں، وہاں ہم سب بیٹھ کر نٹنگ کرتی ہیں۔ واپس آتے آتے اس قدر نکان ہو جاتی ہے کہ بس۔
آپ ہنسا کرتے ہیں کہ نٹنگ کرتے وقت عورتیں باتیں کیوں کرتی ہیں۔ اس لئے کہ کسی دھیان میں لگی رہیں۔
آپ نے جگہ جگہ شاعری کی ہے اور الٹی سیدھی باتیں لکھی ہیں۔ ذرا سوچ تو لیا ہوتا کہ بچوں والے گھر میں خط جا رہا ہے۔ اب ہمارے وہ دن نہیں رہے کہ عشق وشق کی باتیں ایک دوسرے کو لکھیں۔ شادی کو پورے سات برس گزر چکے ہیں، خدارا ایسی باتیں آئندہ مت لکھئے۔ توبہ توبہ اگر کوئی پڑھ لے تو کیا کہے۔
ان دنوں میں فرسٹ ایڈ سیکھنے نہیں جاتی۔ ٹریننگ کے بعد کلاس کا امتحان ہوا تھا، آپ سن کر خوش ہوں گے کہ میں پاس ہو گئی۔
پچھلے ہفتے ایک عجیب واقعہ ہوا۔ بنو کے لڑکے کو بخار چڑھا۔ یوں تپ رہا تھا کہ چنے رکھو اور بھون لو۔ میں نے تھرما میٹر لگایا تو نارمل سے بھی نیچے چلا گیا۔ پتہ نہیں کیا وجہ تھی۔ پھر گھڑی لے کر نبض گننے لگی ۔ دفعتاً یوں محسوس ہوا جیسے لڑکے کا دل ٹھہر گیا ہو کیونکہ نبض رک گئی تھی۔ بعد میں پتہ چلا کہ دراصل گھڑی بند ہو گئی تھی۔ یہ فرسٹ ایڈ بھی یونہی ہے۔ خوامخواہ وقت ضائع کیا۔
ڈاکٹر میری سٹوپس کی کتاب ارسال ہے۔ اگر دکاندار واپس لے لے تو لوٹا دیجئے۔ یہ باتیں بھلا ہم مشرق کے رہنے والوں کے لئے تھوڑی ہیں۔ اس کی جگہ بہشتی زیور کی ساری جلدیں بھجوا دیجئے۔ ایک کتاب گھر کا حکیم کی بڑی تعریف سنی ہے۔ یہ بھی بھیج دیجئے۔
چند نئی فلمیں دیکھیں، کافی پسند آئیں۔ ہیرو کا انتخاب بہت موزوں تھا۔ موٹا تازہ، لمبے لمبے بال، کھوئی کھوئی نگاہیں، کھلے گلے کا کرتہ، گانے کا شوق، کسی کام کی بھی جلدی نہیں، فرصت ہی فرصت۔ آپ بہت یاد آئے۔ شادی سے پہلے میں آپ کو اسی روپ میں دیکھا کرتی تھی۔ کاش کہ آپ کے بھی لمبے لمبے بال ہوتے، ہر وقت کھوئی ہوئی نگاہوں سے خلا میں تکتے رہتے، کھلے گلے کا کرتہ پہن کر گلشن میں گانے گایا کرتے۔ نہ یہ کم بخت دفتر کا کام ہوتا اور نہ ہر وقت کی مصروفیت لیکن خواب کہاں پورے ہوئے ہیں۔
ان فلموں میں ایک بات کھٹکتی ہے، ان میں عورتوں کی قوالی نہیں ہے۔ یہ فلم بناتے وقت نہ جانے ایسی اہم بات کو کیوں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ گیت بے حد معمولی ہیں۔ مثلاً ایک گانا بھی ایسا نہیں ہے جس میں راجہ جی، مورے راجہ یا ہو راجہ، آتا ہو۔ یہ سادہ الفاظ گیت میں جان ڈال دیتے ہیں۔
ایک بہت ضروری بات آپ سے پوچھنا تھی۔ زینت بوا نے شبہ میں ڈال دیا ہے کہ آپ کے لفافوں پر پتہ زنانہ تحریر میں لکھا ہوا ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کے دفتر میں کوئی سیکرٹری یا سٹینو وغیرہ آ گئی ہو اور آپ مصروفیت کی بنا پر اس سے پتہ لکھواتے ہوں۔ یہ لڑکی کس عمر کی ہے؟ شکل و صورت کیسی ہے؟ غالباً ً کنواری ہو گی؟ اس کے متعلق مفصل طور پر لکھئے۔ اگر ہو سکے تو اس کی تصویر بھی بھجئے۔
باقی سب خیریت ہے اور کیا لکھوں۔ بس بچے ہر وقت آپ کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ اصغر پوچھتا ہے کہ ابا میری سائیکل کب بھیجیں گے۔ آپ نےآنے کے متعلق کچھ نہیں لکھا۔ اب تو ننھی کی بسم اللہ بھی قریب آ چکی ہے۔ میری مانیے تو واپس یہیں تبادلہ کرا لیجئے۔ بھاڑ میں جائے یہ ترقی اور ایسا مستقبل۔ تھوڑی سی اور ترقی دے کر محکمے والے کہیں آپ کو اور دور نہ بھیج دیں۔
آپ بہت یاد آتے ہیں۔ ننھے کی جرابیں پھٹ چکی ہیں۔ ننھی کے پاس ایک بھی نیا فراک نہیں رہا۔ برا ہو پردیس کا۔ صورت دیکھنے کو ترس گئے ہیں۔ امی جان کی اونی چادر اور کمبلوں کا انتظار ہے۔
ہر وقت آپ انتظار رہتا ہے۔ آنکھیں دروازے پر لگی رہتی ہیں۔ صحن کا فرش جگہ جگہ سے اکھڑ رہا رہا ہے۔ مالی کام نہیں کرتا۔ اس کی لڑکی اپنے خاوند کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔
آتے وقت چند چیزیں ساتھ لائیں۔ بچوں کے جوتے اور گرم کوٹ، ننھے کی جرابیں اور کنٹوپ، ننھی کی فراک، دو چمڑے کے صندوق، زینب بوا کے لئے اچھا سا تحفہ، بلی کے گلے میں باندھنے کیلئے ربن اور کتے کا خوبصورت سا کالر، کچھ سوہن حلوہ اور ننھی کا سویٹر۔ ننھی کے کان میں پھنسی تھی چچا جان سول سرجن کو بلانے کو کہتے تھے، میں نے منع کر دیا کیونکہ کل تعویز آ جائے گا۔
یہاں کی تازہ خبریں یہ ہیں کہ پھوپھی جان کی بھینس اللہ کو پیاری ہوئی۔ سب کو بڑا افسوس ہوا۔ اچھی بھلی تھی۔ دیکھتے دیکھتے ہی دم توڑ دیا۔ میں پرسہ دینے گئی تھی۔ تایا عظیم کا لڑکا کہیں بھاگ گیا ہے۔ احمد چچا کا جس بینک میں حساب تھا وہ بینک فیل ہو گیا ہے اور ہاں پھوپھا جان کی ساس جو اکثر بہکی بہکی باتیں کیا کرتی تھیں اب وہ بالکل باؤلی ہو گئی ہیں۔ بقیہ خبریں اگلے خط میں لکھوں گی۔
سرتاج کو کنیز کا آداب۔ فقط

(ایک بات بھول گئی۔ منی آرڈر پر مکان نمبر ضرور لکھا کیجئے۔ اس طرح ڈاک جلدی مل جاتی ہے)

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
Senior Member

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 661
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
J.S (12-03-10), فیصل ناصر (23-03-10), ھارون اعظم (12-03-10), منتظمین (22-03-10), محمدخلیل (22-03-10), بزم خیال (22-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10), عارف اقبال (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 03:54 PM   #16
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,280
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ یونس بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے ایران میں بھی ایسی بیویاں ہوتی ہے؟
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 04:40 PM   #17
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 09:11 PM   #18
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی لگتا ہے آپکو بھی تھوڑا تجربہ ہوگیا ہے
تھوڑا ہمیں بھی گایئڈ کیجئے آخر بڑوں کا بھی چھوٹوں پر
کچھ حق تو ہوتا ہے
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ خط کے جھنجھٹ سے بچے رہے ۔ زندگی بھر آنکھوں سے پڑھنے کی بجائے کانوں کا استعمال رہا ہے ۔ یہ رہا ہمارا تجربہ۔
اب کچھ گائیڈ کر دیتے ہیں ۔ زندگی بھر والدین کے ساتھ رہے ہیں اور فیملی بھی میرے ساتھ رہی ۔ اگر ہمارا حق بڑے ہونے کا آپ ادا کرنے کے موڈ میں ہیں ۔ تو والدین کے ساتھ حسن سلوک رکھیں اور ہر رشتے کو اس کا جائز مقام اور احترام دیں ۔ انشااللہ تعالی زندگی میں سر خرو ہوں گے اور میری طرح کبھی کسی خطی فرمائش کا شکار نہیں ہوں گے ۔ پھر یہ پوچھنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی کہ آپ کے ملک میں بیویاں کیسی ہوتی ہیں ۔ بیویاں تو ایک ہی جیسی ہوتی ہیں مگر شوہر نامدار مزاج اور اعتبار میں الگ الگ ہوتے ہیں ۔عورت ہمیشہ رخصت ہوتی ہے جب وہ اپنے بابل کا گھر چھوڑتی ہے اور اب مرد رخصت تب ہوتا ہے جب وہ اپنے والدین کا گھر چھوڑتا ہے بلا وجہ ۔ عورت کی رخصتی تو صدیوں سے ہو رہی ہے اس لئے حالات تیزی سے تبدیل نہیں ہوتے مگر اب چونکہ مرد کی رخصتی کا دور شروع ہو چکا ہے تو حالات تیزی سے تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں ۔ 30 35 سال کے بعد مرد شادی کو ترجیح دیتے ہیں ۔ ویسے آج یہ سوال زیادہ اہم ہے کہ لڑکے عمر کے کس حصے میں ہیں ۔ کتنا مال اکھٹا کیا ہے ۔ یہاں تک بھی سن چکا ہوں کہ لڑکی کی ماں نے لڑکے کی ماں سے پوچھا آپ کب تک بیٹے کے ساتھ رہیں گی ۔ حالانکہ پوچھنا تو یہ چاہیئے تھا کہ آپ کب تک زندہ رہیں گی ۔
تو بھائی یہ زندگی ہے جسے ہم نے ٹی وی کا ڈرامہ بنا دیا ہے ۔ اورزندگی جہنم ۔۔۔۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), منتظمین (23-03-10), مزمل فاروق (23-03-10), عدنان دانی (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 12:46 AM   #19
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محمود بھائی باتوں‌ باتوں میں آپ نے بھی کیا زبردست تحریر لکھ ڈالی - سبحان اللہ
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 08:42 AM   #20
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مزمل فاروق مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی باتوں‌ باتوں میں آپ نے بھی کیا زبردست تحریر لکھ ڈالی - سبحان اللہ
مزمل بھائی یہ تحریر نہیں زندگی کی سچائیاں ہیں جو میں نے بحیثیت بیٹا ، شوہر اور باپ نبھائی ہیں ۔ جب زندگی میں کچھ کرنے کی لگن ہو تو ارادے طوفان بن جاتے ہیں جو پریشانیوں اور مسائل کو خس و خاشاک کی طرح اڑا دیتے ہیں ۔ پھر الفاظ بھی ذہن میں قیدیوں کی طرح پابند قطار ہوجاتے ہیں جو تحریروں میں بغاوت نہیں کرتے ۔ پاک نیٹ پر میرے تمام تحاریری مضامین قلم سے آزادی کے پروانے ہیں ۔
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 09:32 AM   #21
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,635
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ خط کے جھنجھٹ سے بچے رہے ۔ زندگی بھر آنکھوں سے پڑھنے کی بجائے کانوں کا استعمال رہا ہے ۔ یہ رہا ہمارا تجربہ۔
اب کچھ گائیڈ کر دیتے ہیں ۔ زندگی بھر والدین کے ساتھ رہے ہیں اور فیملی بھی میرے ساتھ رہی ۔ اگر ہمارا حق بڑے ہونے کا آپ ادا کرنے کے موڈ میں ہیں ۔ تو والدین کے ساتھ حسن سلوک رکھیں اور ہر رشتے کو اس کا جائز مقام اور احترام دیں ۔ انشااللہ تعالی زندگی میں سر خرو ہوں گے اور میری طرح کبھی کسی خطی فرمائش کا شکار نہیں ہوں گے ۔ پھر یہ پوچھنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی کہ آپ کے ملک میں بیویاں کیسی ہوتی ہیں ۔ بیویاں تو ایک ہی جیسی ہوتی ہیں مگر شوہر نامدار مزاج اور اعتبار میں الگ الگ ہوتے ہیں ۔عورت ہمیشہ رخصت ہوتی ہے جب وہ اپنے بابل کا گھر چھوڑتی ہے اور اب مرد رخصت تب ہوتا ہے جب وہ اپنے والدین کا گھر چھوڑتا ہے بلا وجہ ۔ عورت کی رخصتی تو صدیوں سے ہو رہی ہے اس لئے حالات تیزی سے تبدیل نہیں ہوتے مگر اب چونکہ مرد کی رخصتی کا دور شروع ہو چکا ہے تو حالات تیزی سے تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں ۔ 30 35 سال کے بعد مرد شادی کو ترجیح دیتے ہیں ۔ ویسے آج یہ سوال زیادہ اہم ہے کہ لڑکے عمر کے کس حصے میں ہیں ۔ کتنا مال اکھٹا کیا ہے ۔ یہاں تک بھی سن چکا ہوں کہ لڑکی کی ماں نے لڑکے کی ماں سے پوچھا آپ کب تک بیٹے کے ساتھ رہیں گی ۔ حالانکہ پوچھنا تو یہ چاہیئے تھا کہ آپ کب تک زندہ رہیں گی ۔
تو بھائی یہ زندگی ہے جسے ہم نے ٹی وی کا ڈرامہ بنا دیا ہے ۔ اورزندگی جہنم ۔۔۔۔
محمود بھائی
معذرت کے ساتھ آپ کی چند باتوں سے میں متفق نہیں ۔
ہر گھر کی ریکوائرمنٹ مختلف ہوتی ہیں ۔ صرف والدین کے ساتھ رہنے پر ذور دینا ٹھیک نہیں ۔
والدین کے ساتھ حسن سلوک پر ذور دیں ۔ جس کے لیے ایک کچن میں اور دو کمروں میں ساتھ رہنے کی ضرورت نہیں ،
یا ساتھ رہ کر آپس میں لڑنا اور دل برے کرنے کے بجائے اگر کوئی الگ رہ کر والدین کا حق ادا کررہا ہے تو ہم اس کو نافرمان نہیں کہیں گے ۔
کسی کے والدین بوڑھے ہوتے لیکن کسی کے والدین انڈیپینڈنٹ اور جوان ہوتے ہیں اور اپنا خیال رکھ سکتے ہیں ۔ ہر کسی کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا درست نہیں ۔
اور سب پر ساتھ رہنے کی شرط لگانا بھی درست نہیں ۔ یہ فیصلے حالات کو دیکھ کیے جاتے ہیں ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (24-03-10)
پرانا 23-03-10, 12:09 PM   #22
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی
معذرت کے ساتھ آپ کی چند باتوں سے میں متفق نہیں ۔
ہر گھر کی ریکوائرمنٹ مختلف ہوتی ہیں ۔ صرف والدین کے ساتھ رہنے پر ذور دینا ٹھیک نہیں ۔
والدین کے ساتھ حسن سلوک پر ذور دیں ۔ جس کے لیے ایک کچن میں اور دو کمروں میں ساتھ رہنے کی ضرورت نہیں ،
یا ساتھ رہ کر آپس میں لڑنا اور دل برے کرنے کے بجائے اگر کوئی الگ رہ کر والدین کا حق ادا کررہا ہے تو ہم اس کو نافرمان نہیں کہیں گے ۔
کسی کے والدین بوڑھے ہوتے لیکن کسی کے والدین انڈیپینڈنٹ اور جوان ہوتے ہیں اور اپنا خیال رکھ سکتے ہیں ۔ ہر کسی کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا درست نہیں ۔
اور سب پر ساتھ رہنے کی شرط لگانا بھی درست نہیں ۔ یہ فیصلے حالات کو دیکھ کیے جاتے ہیں ۔
شکریہ
بہت شکریہ کہ آپ نے 2 دسمبر کے بعد کسی بھی میری تحریر کو نہ سہی تبصرہ ہی کو اس قابل سمجھا اور ایک اختلافی نوٹ سے نوازا جو میری عین توقع کے مطابق تھا ۔ میں پاک نیٹ پر تفصیل سے جائزہ لیتا ہوں چاہے وہ مذہب سے متعلق ہوں یا معاشرے سے لیکن اپنی ذاتی رائے کو محفوظ رکھتا ہوں کیونکہ ۔ جو مجھ سے رائے مانگتا ہے صرف اسی کو مشورہ سے نوازتا ہوں ۔ میں پاک نیٹ پہ مردوں کی نمائندگی کا فرض ادا نہیں کرتا ہوں ۔ آپ بے فکر رہیں میری باتوں میں یہ مرد آنے والے نہیں ۔ کہ وہ خوامخواہ بیویوں ( عورتوں ) کو سسرال میں نظر بند رکھیں گے ۔ میں زندگی میں اپنی بیگم سے بہت خوش ہوں کہ اس نے پڑھی لکھی ہونے کے باوجود عام روائتی عورت کا کردار ادا نہیں کیا ۔ حالانکہ بہکانے والے اپنا فرض ادا کرتے رہے ۔ ہر انسان کی سوچ اس کی زندگی میں پیش آنے والےواقعات اور ان کے تجربات کی بنیاد پر ہے ۔ پاک نیٹ پہ کسی کو جاننا کوئی مشکل نہیں پروفائل میں جائیں اس کے تمام مراسلات پڑھ لیں پوری شخصیت نظر کے سامنے آ جاتی ہے ۔ میرے نزدیک معاشرے میں صرف ایک ہی اہم مسئلہ مرد و خواتین کے درمیان حقوق و فرائض کی حدود و قیود طے کرنا نہیں ہے ۔ کہ جسے زیر بحث لانا ضروری خیال کیا جائے ۔ آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ۔ بےروزگاری عام ہے ۔ 12 سے 18 گھنٹے بجلی کی بندش ہے ۔ کرپشن کرنے والے معززین کہلاتے ہیں ۔ ڈکیتیاں چوریاں اغوا اتنی بڑھ چکے ہیں کہ کوئی بھی شہری اپنے گھر کو کھلا نہیں چھوڑ سکتا ۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔بلوں کی بھرمار ہے ۔ خواتین اکیلی شام کے بعد گھروں سے باہر آ جا نہیں سکتیں ۔کل ہی اے ار وائی کے پروگرام کریمنل موسٹ وانٹڈ دیکھ رہا تھا جس میں سیالکوٹ میں اغوا ہونے والے 4 سالہ بچے کے اغوا کندنان میں ایک بچے کا ماموں زاد اور ایک چچا زاد بھائی شامل تھے اور ہماری حالت یہ ہے کہ جن کے گھر دانے ان کے کملے بھی سیانے کے مصداق ہو چکے ہیں ۔ آپ ہی کے ایک مراسلہ پر اس بات کو ختم کرتا ہوں ۔

لنک
: بس اتنا کہوں گی کہ کسی بھی مثبت سوچ کو معاشرے میں پروان چڑھانے کے لیے بہت صبر اور ہمت سے کام لینا پڑتا ہے ۔
پاک نیٹ کو آپ جیسے اچھے لکھنے والوں کی ضرورت ہے
ہم کو مل جل کر پوری قوم کی تربیت کرنی ہے ۔
اس لیے ہمت نہیں ہاریں ۔
مستقل مزاجی ناممکن کو ممکن بنادیتی ہے ۔



اب ہمیں یہ خود سے فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم پورے معاشرے کے ایک فرد کی حیثیت سے یا ایک صنف کی حیثیت سے فرض ادا کر رہے ہیں ۔
شکریہ
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-03-10, 12:35 PM   #23
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,635
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محمود بھائی
مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے میرے مراسلات سے میرے متعلق کیا رائے قائم کی ۔ جہاں تک میرا خیال ہے میں نے اپنے آپ کو کبھی خواتین کے مسائل یا خواتین کی آذادی تک محدود نہیں کیا لیکن میری رائے ہے کہ جن مندرجہ بالا اہم اشوز کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کی بنیادیں گھر کے ماحول اور اولاد کی تربیت سے جڑی ہیں ۔ جن میں خواتین کا رول بہت اہم ہے ۔
اور میں خود نہیں چاہتی ہوں کہ خواتین صرف دو تین اشوز تک محدود ہوں بلکہ معاشرے کے ہر مسائل پر سوچنے اور بات کرنے کے قابل ہوں ۔
آپ نے شاید میرے تمام مضامین اور مراسلات نہیں پڑھے ۔ میں معاشرے کے ہر مسئلہ پر اپنی رائے دیتی ہون اور لکھتی بھی ہوں لیکن ان سب باتوں کے ساتھ الحمداللہ میں ایک عورت ہوں اور میرا ملنا ملانا ذیادہ خواتین سے ہی ہوتا ہے اس لیے شاید میری باتوں سے آپ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں کسی صنف کو پریزنٹ کرتی ہوں
اور جہان تک مراسلات اور مضامین کے جواب نا دینے کی بات ہے ۔ اس کی وجہ صرف اور صرف مصروفیت ہے ۔ میں دسمبر سے ہی کافی مصروف ہوں ۔
لیکن آپ کے مضامین میں جواب نا دے پائی اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں
شکریہ
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-03-10, 01:27 PM   #24
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک لطیفہ جو شائد یہاں‌پر فٹ بیٹھتا ہے۔

ہونے والی ساس لڑکی کی ماں سے پوچھتی ہے کہ اپ کی بیٹی کیا کرتی ہے
لڑکی کی ماں۔ میری بیٹی بڑی سگھڑہے سارا دن مصروف رہتی ہے۔ 5 روپے میں‌روزانہ دو سو ایس ایم ایس کرتی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), عدنان دانی (23-03-10)
پرانا 24-03-10, 01:27 AM   #25
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,280
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ منتظمین بھائی کیا بات ہے راجہ بھائی نے ٹھیک ہی کہا تھا
کہ منتظمین بھائی کی عقابی آنکھیں ہے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
گانے, ٹریفک, پسند, ورزش, لڑکی, نفرت, نظر, ممکن, ماں, معلوم, آج, آدمی, اللہ, امتحان, بچوں, تصویر, جواب, خوش, خان, خبر, خدا, رات, سیر, شاعری, عشق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شیر، بکری اور بیوی ڈاکٹرنور قہقہے ہی قہقے 20 18-01-11 07:10 PM
اگلی ملکہ میری بیوی ہو گی: پرنس چارلس جاویداسد خبریں 1 20-11-10 01:48 PM
بیوی سے تنگ شوہر کی خودکشی جاویداسد خبریں 21 13-07-10 10:16 PM
بندر اور بیوی چاچا کمال قہقہے ہی قہقے 1 17-01-09 12:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger