واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


خرم بھائی کا ولیمہ اور ہمارا المیہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-10, 07:04 PM  
خرم بھائی کا ولیمہ اور ہمارا المیہ
موجو موجو آن لائن ہے 29-09-10, 07:04 PM

پریشان نہیں ہونا اللہ نے کرم کیا ہے خرم بھائی کے ولیمے پر سوائے اس عظیم المیے کےاور کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا۔
یہ کہ جناب راجہ صاحب ،عبداللہ آدم اور موجو میاں شریک نہ ہوسکےآپ کہیں گے کہ اس میں پریشانی کی کیا بات ہے۔

بھائی اگر پریشانی کی بات نہ ہوتی تو خرم بھائی ہماری یہ درخواست قبول کرچکے ہوتے کہ اگلے اتوار دوبارہ ولیمہ کر لیتے ۔

پڑھیے احوال المیہ ولیمہ اور آنسو بہائیے ہماری محرومی پر ۔

ایک عرصے سے ہم دیکھ رہے تھے کہ جناب قبلہ راجہ صاحب اچانک بیٹھے بیٹھے کھڑےہوجاتے ہیں پھر کھڑے ہی نہیں رہتے بلکہ پریشانی کے عالم میں تیز تیز چلنا شروع کردیتے ہیں پھر چلتے چلتے گھر سے باہر نکل جاتے ہیں راتوں کو ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں اور انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے ہوئے اچانک کسی گہر سوچ میں غرق ہوجاتے ہیں اور تو اور اسی دوران میں راجہ صاحب پر آمد شروع ہوگئی جنوں کی نہیں اشعار کی اور وہ بھی بحر در بحر ۔

ہم بڑے دن اس ٹوہ میں رہے، کہ معاملہ آخر ہے کیا ؟ جس نے راجہ بھائی کو اتنا پریشان کر چھوڑا ہے، بس پھر ایک دن راجہ بھائی نہ رہ پائے، اور ہم پر وہ راز منکشف کردیا جسے سن کر ہمیں بھی پریشانی لگ گئی یا خدا یہ کیا ہوگیا ۔ معاملہ ایک شادی کا تھا اور شادی بھی ہمارے ہردل عزیز شاعر جناب خرم بھائی کی، اب اس میں راجہ بھائی کو کیا کیا چیزیں پریشان کئے دے رہی تھیں، وہ چند ایک تو ہمیں معلوم ہوگئیں اور چند ایک پر ابھی تک پردہ ہے اورہم راجہ صاحب کے پیری مریدی والے سفید دھندے سے بھی آگاہ ہیں، اس لیے یہ پردہ راجہ صاحب خود ہی اٹھائیں تو اٹھائیں ہم نے اٹھایا تو ہم خود بھی ساتھ ہی اٹھ جائیں گے۔

تو جناب تیاریاں شروع ہوگئیں کچھ دن تک راجہ صاحب نے کھانا بھی اچھے طریقے سے نہیں کھایا کوئی برا گمان نہیں کرنا راجہ بھائی کے منہ میں چھالے پڑ گئے تھے اس لئے یہ معاملہ ہو رہا تھا.

پھر ایک دن مرید پنڈی عبداللہ آدم تشریف لے آئے ان کی حالت بھی دیدنی تھی سر پر بکھرے بال ، ناک پہ ٹیرھی عینک اور تن پر سفید لباس یہ طفل آدم بھی ولیمہ کے بے حد مشتاق پائے گئے آجکل ان کی تیاریاں بھی زوروں پر تھیں تیاریاں کیا تھیں صبح کی سیر کا آغاز کردیا گیا تھا اس کے علاوہ لیاقت باغ دوڑ لگانا ، ورزش کے ذریعہ افعال معدہ میں تیزی لانا شروع کردی گئی تھی۔

دن یونہی گزرتے رہے 22 ستمبر کو دلہا میاں خود اپنی شادی کی دعوت دینے تشریف لائے پیر عالی نے ان کی دعوت کو شرف قبولیت بخشا (اندر کی بات تو میں بتا ہو چکا ہوں) تیاریوں نے زور پکڑ لیا روزانہ مشورے ہوتے کہ اتنے بجے نکلیں گے اور مقررہ وقت سے پہلے پہنچیں گے شادی پر فلاں صاحب بھی آرہے اور فلاں بھی ان سے بھی ملاقات ہوجائے گی کبھی یہ سوچا جاتا کہ جہلم قریب ہے یا راولپنڈی کے اندر ڈھوک حسو۔ 24 ستمبر کو راجہ صاحب نے یہ خوشخبری سنائی کہ 26 ستمبر کو موصوف ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متھا لگانے جارہے ہیں یعنی NTS کا ٹیسٹ ہے ایم فل کے لئے تو جناب مت پوچھئے ہمارا کیا حال ہوا-
خیر اللہ اللہ کر کے آگیا دن 26 ستمبر 2010 کا۔

یہی وہ دن ہے جس کے لئے ایک ایک لمحہ انتظار کیا گیا تھا اسی روز سعیدکو فخر راولپنڈی خرم شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشی میں دعوت ولیمہ دے رہے تھے مگر اس سے پہلے راجہ صاحب نے این ٹی ایس کا ٹیسٹ دینا تھا ہمیں خرم بھائی بغیر ٹیسٹ کے ہی ولیمہ کھلانے کو تیار تھے مگر راجہ صاحب کے لئے نہ جانے کیوں یہ کڑی شرط رکھ دی گئی تھی ، اس پہلو پر روشنی راجہ صاحب یہ دلہا میاں ڈال سکتے ہیں ۔

ہم نے ایک بجے انہیں امتحان گاہ پہنچایا وہاں پہنچے تو اب کہ راجہ صاحب نے ایک اور خوش خبری سنائی کہ میرا اصل شناختی کارڈ گھر پر رہ گیا ہے اسے بھیج دیں ہم خوشی سے دانت پیستے ہوئے اصل شناختی کارڈ لینے چل پڑے چند منٹ میں انہے واہ بائک چلاتے ہوئے ان تک شناختی کارڈ پہنچایا راجہ صاحب تو داخل ہوگئے امتحان گاہ میں اور ہم واپس گھر تشریف لے آئے نماز ظہر کے بعد انتظار شروع ہوگیا کہ موصوف کا موبائل جونہی چالو ہو تو انہیں لینے چلا جاؤں ۔ 2 بج کر بیس منٹ پر مرید پنڈی کا ایس ایم ایس موصول ہوا پیر مکرم کے انتظار میں امتحان گاہ کے قریب موجود تھے اور پیر صاحب کا موبائل بند تھا۔

راجہ جی نے اپنا رخ انور 3 بج کر 40 منٹ پر دکھا یا خرم بھائی کو فون کیا گیا تو معلوم ہوا کہ راجہ صاحب کے نہ آنے کے غم میں لوگوں نے تناول ماحضر کے چیتھڑے اڑا کررکھ دئیے تھے ولیمے کے اس اندوہناک حادثے کی تاب نہ لاتے ہوئے مرید پنڈی نے اپنے پیر و مرشد کی طبع نازک پر ایک عدد گرم گرم چکن کڑاہی رکھ دی 5 بج کر 40 منٹ پر خرم بھائی کے بغیر ہی ان کا ولیمہ سیور پر سرو کر لیا گیا۔



اگلی قسط مرید پنڈی کی طرف سے آئے گی ان شاء اللہ
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(

 
موجو's Avatar
موجو
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
شکریہ: 1,652
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1268
Reply With Quote
26 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-09-10), فیصل ناصر (29-09-10), فرحان دانش (30-09-10), پاکستانی (30-09-10), ھارون اعظم (29-09-10), نیلم خان (16-10-10), منتظمین (30-09-10), محمدخلیل (30-09-10), محمدعدنان (26-10-10), مرزا عامر (30-09-10), مزمل فاروق (29-09-10), اویسی (29-09-10), ام طلحہ (30-09-10), ابو کاشان (26-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), رضی (28-10-10), زندگی (16-10-10), سحر (29-09-10), طاھر (29-09-10), طارق راحیل (30-09-10), عبدالقدوس (29-09-10), عبداللہ آدم (29-09-10), عدنان دانی (25-10-10), عروج (02-10-10)
پرانا 05-10-10, 10:06 PM   #16
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,133
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
دونوں‌کو ملا کر سرورق کے لیے پیش کریں
اچھا بھئی خرم بھائی کی شادی سرورق پر اور میری 10000 پوسٹ پر کوئی ایوارڈ کوئی سرورق نہیں بلکہ آپ نے تھریڈ دیکھنا بھی پسند نہیں کیا
J.S آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-10-10), موجو (16-10-10), حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10)
پرانا 06-10-10, 10:23 AM   #17
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہا ہا ہا
ہمیں تو راجہ جی کی حالت زار کا سوچ سوچ کر ہنسی آ رہی ہے
ہمارے ایک دوست کیانی صاحب تھے
ایک دن سٹوڈنٹ کیفے میں ان سے زبردستی ہم چار لوگوں نے پوٹہ کلیجی کھا لی
ڈیرے پر واپس آئے تو بڑے پریشان سے بیٹھ گئے
ہم نے پوچھا کیانی صاحب خیر ہے ؟
بولے
بئوں مسئلہ بنڑتا
بئوں وڈا خرچا ہوئی گیا
بہت مسئلہ بنا ہے
بہت بڑا خرچا ہو گیا
ہم سب کے مشترکہ قہقہے نے کیانی صاحب کو کھسیا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
J.S (06-10-10), موجو (16-10-10), محمدعدنان (26-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (06-10-10), عبداللہ آدم (07-10-10)
پرانا 06-10-10, 11:51 AM   #18
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,580
کمائي: 315,362
شکریہ: 25,212
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی دیکھ لیں
قربانی کی عظیم داستانوں کے سارے سلسلے راجہ اور کیانی پر ہی آ کر ختم ہوتے ہیں۔
اگر حاطم طائی ہم سے پہلے نہ گزرا ہوتا تو یقینا سخاوت کے لئے راجہ اکرام کی مثالیں دی جاتیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
J.S (06-10-10), فیصل ناصر (06-10-10), حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (07-10-10), عبداللہ آدم (07-10-10)
پرانا 06-10-10, 02:02 PM   #19
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,133
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا تھریڈ منتظمین بھائی نے دیکھ لیا
غلہ شکوہ ختم
J.S آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا
حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (08-10-10), شاہ جی 90 (07-10-10)
پرانا 07-10-10, 11:12 PM   #20
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حاتم کی سخاوت دوبارہ جوش میں آنے کو ہے.....................اللہ کرم!!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
J.S (08-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (08-10-10), شاہ جی 90 (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 12:59 AM   #21
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,580
کمائي: 315,362
شکریہ: 25,212
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیوں مرید خاص
آپ نے سیور کھلانے کا پکا پروگرام بنا لیا ہے کہ اسی ہفتے میں؟؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
J.S (08-10-10), حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 10:14 PM   #22
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ جی کاش کہ جب ہم پنڈی ہوتے تھے اس وقت آپ سے تعارف ہوا ہوتا
خیر اب بھی کسی دن زرا ویلی حالت میں چکر لگا تو فون کر کے درشن کے لیئے ضرور پہنچ جائوں گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
J.S (08-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (09-10-10), عبداللہ آدم (18-10-10)
پرانا 09-10-10, 03:51 AM   #23
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,580
کمائي: 315,362
شکریہ: 25,212
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی شاہ جی انتظار رہے گا اس ویلی حالت کا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (10-10-10)
پرانا 10-10-10, 06:36 PM   #24
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب والا
ایک زرا آپ کی بھابی ٹھیک ہو جائیں
پھر آپ دیکھیں ہم کہاں کہاں پہنچتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (10-10-10)
پرانا 10-10-10, 07:28 PM   #25
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,580
کمائي: 315,362
شکریہ: 25,212
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ بھابھی جان کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ و مستمرہ عطا فرمائیں۔۔ آمین
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-10-10), حیدر (11-10-10), رضی (16-10-10), شاہ جی 90 (10-10-10), عبداللہ آدم (18-10-10)
پرانا 11-10-10, 02:55 AM   #26
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,280
شکریہ: 52,572
11,198 مراسلہ میں 35,311 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبھی قیامت کے نامے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ماشا اللہ۔۔۔۔لیکن موجو میاں تو چھا گئے ما شا اللہ
بالآخر مجھے اپنا "پیر و مرشد" مل ہی گیا ۔ "پیر و مرشد" آئی لو یو۔ ابکی بار پنڈی راجہ کی نہیں آپکی زیارت کرنے آؤں گا ۔۔۔۔۔۔


اگر منتظمین نے اجازت دی تو
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (26-10-10), شاہ جی 90 (17-10-10), عبداللہ آدم (18-10-10)
پرانا 16-10-10, 03:01 PM   #27
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,697
شکریہ: 1,652
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں‌مصروفیت کی وجہ سے بڑے دن راجہ صاحب آپ کی طرف سے لکھے گئے احوال کو پڑھنے سے محروم رہا اس میں شک نہیں کہ آپ حاتم کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ہماری تو خواہش ہے کہ اس خالی میدان میں کچھ اور لوگ بھی اتریں۔ کیوں جی مریدی پنڈی آپ کیا فرماتے ہیں؟
راجہ صاحب میں‌کل آپ کی حاتمیت آزمانے آپ کی طرف آرہا ہوں اب دیکھتے ہیں‌کہ ریاست راجگان کے شہنشاہ اور ان گنت (خیالی( مریدوں‌کے پیر مہمانوں سے کیسے پیش آتے ہیں۔
موجو آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
حیدر (17-10-10), راجہ اکرام (16-10-10), شاہ جی 90 (17-10-10), عبداللہ آدم (18-10-10)
پرانا 16-10-10, 03:07 PM   #28
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,580
کمائي: 315,362
شکریہ: 25,212
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موجو میاں
یہ ڈیرا آپ پہلے ہی لتاڑ چکے ہیں اس لئے آپ یہاں مہمان کی حیثیت سے نہیں آئیں گے
بلکہ ساتھ کچھ لیتے آنا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-10-10), موجو (16-10-10), منتظمین (16-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (17-10-10), شاہ جی 90 (17-10-10), عبداللہ آدم (18-10-10)
پرانا 16-10-10, 04:36 PM   #29
Junior Member
اجنبی
 
زندگی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: kjdflkjfksfskdfsld
عمر: 22
مراسلات: 26
کمائي: 1,066
شکریہ: 26
24 مراسلہ میں 107 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


بہت اچھے جی خوش رہیں بھائی سب
زندگی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زندگی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (17-10-10), شاہ جی 90 (17-10-10), عبدالقدوس (26-10-10)
پرانا 16-10-10, 09:03 PM   #30
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,697
شکریہ: 1,652
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
آپ کے مرید خاص کو لیتا آؤں گا انہوں نے میرا خیال ہے ابھی صبح کی سیر چھوڑی نہیں ہوگی
موجو آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-10-10), حیدر (17-10-10), راجہ اکرام (17-10-10), شاہ جی 90 (17-10-10), عبداللہ آدم (18-10-10)
جواب

Tags
کڑاہی, کارڈ, گمان, ورزش, نماز, موبائل, معلوم, ایس ایم ایس, اللہ, انٹرنیٹ, امتحان, اشعار, بھائی, خدا, خرم, درخواست, سیر, شہزاد, شادی, عالم, عزیز, عظیم, غم, غرق, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger