کچھ دن پہلے ٹی وی آن کیا تو ایک پروگرام لگا ھوا تھا جس میں موجودہ حالات پہ بحث ھو رھی تھی کچھ لوگ کہہ رھے تھے سیلاب کی وجہ سے بہت سے جانور ھلاک ھو گئے ھیں اور اب عید آنے والی ھے عید پہ پھر لاکھوں جانور قربان کیے جائیں گے اگر اس کے بجائے زندہ جانور سیلاب ذدگان کو دے دئے جائیں ان کی ضروریات ِ زندگی میں جانور سب سے اھم ھیں گائے بھینس اونٹ بھیڑ بکرے کچھ لوگ مل کرجو دے سکتے ھیں دے دیں ان لوگوں کی روز مرہ کی ضرویات پوری ھوں گی یہ ان کی روز گار کا بھی زریعہ بنیں گے کچھ لوگ اس کے حق میں تھے کچھ لوگ قربانی کی فضیلت بیان کر رھے تھے کچھ لوگ کہہ رھے تھے اس بارے میں فتویٰ لے لینا چاھیے
پتا نہیں اس بارے میں علما ء اکرام کا کیا کہنا ھے مگر آج کل فیس بک پہ اس بارے مین جنگ چھیڑی ھوئ ھے کچھ لوگ قرآن کھول کے بیٹھے ھوئے ھیں قرآن میں قربانی کی کیا فضیلت ھے کچھ لوگ حدیثوں کی کتابیں کھول کر بیٹھے ھیں کچھ سنت کا ذکر کر رھے ھیں کچھ لوگوں کا تو کہنا ھے قربانی فرض ھے اور جو فرض اور قرآن کے فیصلے سے انحراف کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ھے
اسلام کیا اتنا مشکل مذھب ھے جس کے ماننے والے ابھی تک اسے سمجھ نہیں سکے اللہ کے قانون انسان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ھیں نہ کہ مشکل بنانے کے لیے بات بات پہ لوگ ترازو لے کر کیوں کھڑے ھو جاتے ھیں فوراً پیمائش شروع ھو جاتی ھے اسلام کا دائرہ کہاں تک ھے کون اس دائرے سے باھر جا رھا ھے کس کا اسلام خطرے میں ھے کون اسلام کے دائرے سے نکل گیا ھے ایک دوسرے کا کافر قرار دے دینا ایک کھیل بن گیا ھے ھر کوئ اپنے فرقے اور مسلک کے حساب سے دوسرے کا کافر سمجھ رھا ھے خود کو جنت کا حقدار سمجھتا ھے
میں صرف ایک بات پوچھنا چاھتی ھوں جب کوئ برا کام کرنا ھو کون قرآن و حدیث اور سنت رسول اللہ کو دیکھتا ھے فتویٰ لیتا ھے کون سوچتا ھے اسلام میں اس گناہ کی کیا سزا ھے کیا ایسا کام کسی مسلمان کو کرنا چاھیئے یا نہیں اس وقت سب اپنے دل کی سنتے ھیں نہ انھیں اللہ یاد آتا ھے نہ قرآن نہ سنت
جب کوئ اچھا کام کرنا ھو تو ھم مشکل میں پڑ جاتے ھیں کیوں
اسلام خطرے مین پڑ جاتا ھے
جب کسی کی ماں بہن کی عزت سرِ عام پامال کی جاتی ھے باپردہ خواتین کو نچایا جاتا ھے
جب کسی یتیم کا مال کھایا جاتا ھے
جب ایک مسلمان دوسرے بے گناہ مسلمان کو بے دردی سے قتل کرتا ھے
جب ایک بد کار بد کاری کرتا ھے
جب کسی کو دھوکہ دیا جاتا ھے
جب قرآن کو گواہ بنا کر جھوٹی گواھی دی جاتی ھے
ھر ایک طرح کا گناہ کیا جاتا ھے نہ اسلام سامنے آتا ھے نہ کسی
کا کوئ فتوٰٰی سامنے آتا ھے اسلام کی بنیادیں نہیں ھلتی کوئ اسلام کے دائرے سے باھر نہین جاتا نہ کسی ملا کا ترازو سامنے آتا ھے نہ کوئ تحریک چلتی ھے نہ کوئ جلوس نکلتا ھے نہ قرآن و حدیث کے حوالے دئیے جاتے ھیں نہ کسی کا اسلام خطرے میں پڑتا ھے کیا اسلام میں بڑے بڑے گناہ معاف ھیں ؟؟
اسلام کیا ھے ؟؟؟
اللہ کو ماننے کا نام اسلام ھے ؟؟؟
رسول کریم کو اللہ کا نبی ماننے کا نام ھے ؟؟
قرآن کو اللہ کی کتاب ھے اس پہ ایمان لانے کا نام اسلام ھے ؟؟
نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام اللہ کی ماننے کا نام ھے
اسلام رسول ِ کریم کی اسوہ پہ عمل کرنے کا نام ھے
اسلام قرآن کی تعلیم پہ عمل کرنے کا نام ھے
میں ان لوگوں سے کہنا چاھتی ھوں جو کہہ رھے ھیں قربانی لازمی ھے مین مانتی ھوں اور جانتی ھوں قربانی ایک فرض ھے
اس کے ثواب کیا ھے وہ بھی جانتی ھوں اگر اس بار میں قربانی نہین دیتی اللہ کے حضور کہتی ھوں میں اس بار قربانی نہیں دے رھی اس جانور کو کسی غریب کو دے رھی ھوں یا میں حج پہ جاتا چاھتی تھی اب حج پہ نہیں جا رھی وہی پیسہ بے سہارا لوگوں میں تقسیم کر رھی ھوں تو کیا ھوگا میں دائرہ اسلام سے خارج ھو جاؤں گی ؟؟
میں ایسے کسی فتوے کو نہیں مانتی جو لوگ ترازو لے کر بیٹھے ھیں ان سے کہنا ھے اسلام پیمائشوں کا نام نہیں عمل کا نام ھے نیکی کو پھیلانے کا نام ھے ایک انسان کا دوسرے انسان کے کام آنے کا نام ھے خود کو گناھوں سے بچانے کا نام اسلام ھے
Sadia saher