| گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 1635
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ساجدہ بی بی راولپنڈی سے پوچھتی ہیں
ڈاکٹر صاحب۔ میر ا ایک بیٹا بہت عجیب سی حر کتیں کر تا ہے۔ ہر وقت گھر افرا تفری پھیلائے رکھتا ہے۔ جھوٹ بھی بولتا ہے۔ اپنے بہن بھا ئیوں سے لڑتا رہتا ہے۔ پیسے چوری کر لیتا ہے پھر ما نتا بھی نہیں۔ کو ئی بات پوچھی جا ئے تو چا ر گھنٹے تک تقریر شروع کر دیتا ہے۔ اور وہ بھی ایسی جسکا سر نہ پیر- بہت ڈاکڑوں کو دکھا یا ۔ حکیموں کے پا س گئی ۔ پیر وں فقیروں کے آستانے چھان مارے مگر اسکی حر کتیں وہی کی ہی ہیں کیا کروں۔۔۔ یہ بڑا ہو کر کیا کر ے گا۔؟ جواب ًمحترمہ ساجدہ صا حبہ ۔ پریشان ہونے کی قطعا ضرورت نہیں ۔۔ آپ کے بیٹے کی حرکتیں واضح اشارہ کر رہی ہیں کہ آپ کا بیٹا بڑا ہو کر ہما رے ملک کا نا مور سیا ست دان بنے گا۔ شیخ مختار نے لاہور سے سوال بھیجا ہے سوال: ڈاکٹر صاحب ۔ میں ایک محلے میں کریا نہ کی دکا ن چلاتا ہوں۔ ایک خاتوں اکثر مجھ سے سودا لینے آتی ہے۔ جب میں سودا دینے لگتا ہوں تو وہ ہلکے سے میر ا ہا تھ دبا تی ہے ۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ جواب" جناب شیخ صاحب ۔۔ آپ بھی بھولے ہو۔ سا منے کی با ت ہے ۔ وہ خاتون آپ سے سودا مفت لینا چا ہتی ہیں۔ پشاور سے شیربہادر خان نے سوال پوچھا ہے جناب امارے سا تھ عجیب نفسیا تی مسئلہ ہو گئی ہے۔ ام سارا دن ٹھکا ٹھک بو لتی ہے۔ امارا زبان ایک دم تیر کا مافک چلتی ہے- مگر عجیب ام جب گھر جا تا ہے تو اپنی بیگم کے سا منے اما را زبا ن رک جا تا ہے۔ ام بولنا چا ہتا ہے مگر نہیں بول سکتا۔ جواب۔ جناب شیربہادر خان صاحب۔ یہ صر ف آپ کا مسئلہ نہیں پوری مرد برادری اسی مسئلے سے دوچار ہے۔ میں اپنی بیگم سے پوچھ کر آپ کو اس مسئلے کا حل بتا ئوں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر میں اپنی بیگم سے یہ سوال پوچھنے کی ہمت کر سکا تو۔۔۔ Last edited by ڈاکٹرنور; 26-08-09 at 10:41 AM. |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
زبردست نور بھائی بہت اچھے سوالات جوابات ہیں۔ جاری رکھیے۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عاشق حسین نے معشوق آبا د سے خامہ فر سائی کی ہے
ڈاکٹر صاحب ۔ او کہندی اے سیا ں میں تیری آں۔۔ جواب۔ جناب بھولے بھالے عاشق صاحب۔زیا دا خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ وہ صر ف آپ کو ہی نہیں دس اور بندوں کو بھی یہی کہ چکی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اوکاڑہ سے اللہ دتہ تحریر کرتے ہیں
ڈاکٹر صاحب میرا مسئلہ سب سے انوکھا ہے۔ میں جب بھی آنکھیں بند کر تا ہوں مجھے کچھ نظر نہیں آتا۔ کھانا کھانے کے بھوک بالکل نہیں۔ اور تو اور صبح جب گیارہ بجے سو کر اٹھتا ہوں تو لاکھ کوشش کے با وجو د نیند نہیں آتی۔ آپ کیا فرما تے ہیں اس مسئلے کے بیچ؟ جواب۔ آپ ایسا کریں اپنے قریبی پنسار سٹور معجون زہرقندمنگوا لیں۔ ایک ما شہ رات سونے کے آدھا گھنٹہ بعد ایک صبیح گیارہ بجے اٹھنے سے 20 پہلے چھ ما ہ تک کھا ئیں۔ بیگم کی چھاڑ حسب معمول روزا نہ لینی ہے۔ نا غہ ہونے کی صورت میں مجھ سے گلہ نہ کرنا۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میک اپ پروین کراچی سے رقمطراز ہیں
ڈاکٹر صاحب میر ے چہرے پر کیل بہت نکلتے ہیں ۔ ہزاروں روپے کریموں پر خرچ کر چکی ہوں۔ مگر کچھ فا ئدہ نہیں ہوا۔ ایک مشہور حکیم شاہ علم دین سے بھی مشورہ کیا ۔ وہ کہتے ہیں یہ سارے شپیلسٹ ڈاکٹر میر ے شاگر د رہ چکے ہیں۔ انہوں بے مجھے چھ ما ہ تک ایک بہت کڑوا شربت صبح نہا ر منہ پینے کیلئے دیا ۔ لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔ میں تو ان کیلوں سے تنگ آ چکی ہوں ۔ آپ کچھ علاج بتا ئیں۔ جواب ایک تو مجھے حیرت ہوتی ہے میک اپ پروین صا حبہ۔ ایک سیدھے سادھے معاملے کو آپ اتنا الجھا کیوں رہی ہیں دیکھئے آج کل کیل بہت مہنگے ہو گئے ہیں۔ آپ کو یقینا اس کا اندازہ نہیں ہو گا۔ مجھے بھی نہیں تھا۔ وہ تو پچھلے دنوں مجھے گھر میں کچھ لکڑی کا کا م کروانا تھا تو پتہ چلا۔ بہر حا ل آپ کے مسئلے کا سادہ سا حل یہ ہے کہ آپ ہروقت ایک ہتھوڑی اور پلاس اپنے پا س رکھیں بلکہ بہتر ہو گا۔ اپنے پرس میں رکھ لیں۔ جیسے ہی کو ئی کیل نکلنے لگے فورا پلاس سے کھینچ کر با ہر نکال لیں۔اور سنبھا ل کر رکھ لیں۔ اگر کوئی کیل مستی کرے اور باہر نہ نکلے تو اسے ہتھوڑی سے واپس اندر دبا دیں اور اتنےزور سے دبائیں کہ دوبارہ با ہر نکلنے کی جرات نہ کرے۔ اور جو کیل آپ نکا لیں وہ مجھے بھیج دیں ۔ دراصل کچن کا تھوڑا سا کا م رہ گیا ہے۔ کا م آئیں گے۔ اور شاہ علم دین کے پا س دوبارہ جا نے کی ضرورت نہیں۔ |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہاہاہاہا بہت ہی عمدہ جوابات اور ساتھ میں سوالات بھی مزید کا انتظار ہے
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے ساتھ تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ایک دوست کے ساتھ یہ مسئلہ ہو رہا ہے جب سوتا ہے تو آنکھیں کھلی ہوئی ہوتی ہیں اور جب جاگتے ہیں تو آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اسکا حل پوری دنیا میں کسی سے بھی نہیں ملا چلو آپ ہی کوئی تعویز اور گنڈہ وغیرہ دیں شاید افاقہ ہو
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
آپ مولی کو لے کر اور ایک کلو سانپ لے کر ادھ پاون بوہڑ کی یخنی اور ایک سیر ریت کی جڑیں لے کر ان کو دادڑ کر لیں۔ اور ان سب کو باہر کسی نالے میں جا کر پھینک دین بہت افاقہ ہوگا بلکہ ایک عدد کاکا بھی ہوگا
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟ |
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جو مسئلہ آپ بیان کیا ہے۔ یہ ظا ہر کرتا ہے کہ آپ کے دوست کے اندر خوف سمایا ہوا ہے۔
رات کو آنکھیں کھلی رکھنے کا مطلب ہے انہیں اپنےسامان اور رقم وغیرہ کی چوری کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ دن کو آنکھیں اسلئے بند رکھتے ہیں کہ کا م نہ کر با پڑے۔ ایک وجہ بیگم کا چہرہ دیکھنے سے بچنے کی بھی ہو سکتی ہے۔ آپ اپنے دوست کو کہیں اپنا سارا سامان سوات متاثرین کیلئے دے دیں۔ رقم مجھے پجھوا دیں۔ کا فی غریب لوگ میرے جاننے والے ہیں۔ میں بحفاظت ان تک پہنچا دوں گا۔ اس کے بعد مسئلہ بر قرار رہے تو میر ا نا م بدل کے حکیم شاہ علم دین رکھ دینا۔ |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب خلیل صاحب۔
اس سے مریض توکا پتہ نہیں ۔ نا لے کے اندر موجو د مخلوق کا ضرور بھلا ہوگا۔ کیا پتہ انکی دعا سے مریض ٹھیک ہو جا ئے |
|
|
|
| ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا | اخترحسین (01-10-09) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے اسکی تو شادی نہیں ہوئی ہے ابھی اور وہ تو کرائے پر رہتا ہے بیچارہ ڈاکڑ صاحب یہ تو حل نہیں ہوا غریب پر اور بوجھ بڑھا رہیں ہیں آپ کوئی اچھا سا نسخہ بتائیں اور وہ امیر بھی ہو جائے
|
|
|
|
| wajee کا شکریہ ادا کیا گیا | اخترحسین (01-10-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک تو مریض اوپر سے غریب۔
اب ڈاکٹر ہونے کے نا تے میں خود کشی کا مشورہ تو با لکل نہیں دوں گا آسان حل ہے ۔ کسی بھی مالدار بیوہ سے شا دی کرادیں۔ |
|
|
|
| ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا | اخترحسین (01-10-09) |
![]() |
| Tags |
| فورم, ڈاکٹرنور, لوگ, لڑکی, نیند, نظر, مفت, اللہ, امیر, بھائی, تحریر, جھوٹ, جواب, حل, حضرات, خواتین, خوش, خان, دوست, رات, سیر, سوال جواب, سودا, علاج, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا | عروج | شاعر مشرق علامہ اقبال | 9 | 15-05-11 01:07 PM |
| سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے | گلاب خان | خبریں | 0 | 09-12-10 05:22 AM |
| بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ | حیدر | خبریں | 6 | 13-08-09 11:01 PM |