واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


ابا کی عید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-09-11, 03:54 AM   #1
ابا کی عید
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 01-09-11, 03:54 AM




جب تک آپ کو نئے کپڑے پہننے کے شوق میں رات بھر نیند نہ آئے، یہ خیال تنگ کرتا رہے کہ اس سال ماں باپ، ماموں، چچی، خالہ، داد دادی، نانا نانی اور ہمسائیوں سے کتنی عیدی ملے گی، اس عیدی سے کیا کیا کھلونے اور چٹپٹی چیزیں خریدنے کی آزادی ہوگی۔ گھر میں پکنے والی سویاں، شیر خرما یا پلاؤ بلا روک ٹوک کتنی دفعہ کھانے کو ملے گا۔ سیر کو کہاں کہاں جائیں گے، گھر میں کون کون آئے گا سمجھ لیجیے کہ آپ کی عید ہے۔

لیکن جب آپ کو رات بھر اس خیال سے نیند نہ آئے کہ صبح کتنے چھوٹوں کو عیدی دینی پڑے گی، اولاد کو کیسے قائل کروں گا یا کروں گی کہ بیٹا بڑوں کے لیے ضروری تو نہیں کہ وہ بھی بچوں کی طرح ہر سال نئے کپڑے پہنیں۔ گھر میں کونسی ایسی ایک میٹھی چیز اور ایک نمکین ڈش بنے کہ رمضان کی مہنگائی سے ادھڑ جانے والی جیب پر زیادہ بار نا پڑے، ہمسائیوں کے بچوں سے کس طرح نظریں بچا کر نکلا جائے مبادا عیدی مانگ بیٹھیں۔

ایسے کون کون سے رشتے دار و احباب ہیں جن کے گھر جانا زیادہ ضروری نہیں، ایسے کون کون سے عزیز و اقربا ہیں جو اپنے سب بچوں کو ساتھ لے کر ہمارے گھر آ دھمک سکتے ہیں۔ ایسا کیا کیا جائے کہ وہ نہ آئیں اور ان میں سے زیادہ تر صرف عید مبارک کے ایس ایم ایس پر ہی ٹل جائیں۔ اس طرح کے خدشاتی خیالات آنے کا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ آپ عید منانے کے دور اور عمر سے گذر چکے ہیں۔

آج جب میں اپنے بچوں کو بتاتا ہوں کہ ہم ایک ہفتے پہلے بہت سے عید کارڈ خریدا کرتے تھے، دور کے رشتے داروں کو پوسٹ کرتے تھے اور نزدیکی رشتے داروں، ہمسائیوں اور اساتذہ کو خود جا کر دیتے تھے۔ عید کی صبح جتنی سویاں ہم محلے میں بھیجتے ان سے زیادہ سویاں ہمارے گھر آتی تھیں، ابا جتنی عیدی محلے کے بچوں میں بانٹتے تھے اس سے کہیں زیادہ عیدی محلے والے ہمیں دیتے تھے۔

چاند رات کے وقت کائنات کا سب سے اہم شخص درزی ہوا کرتا تھا جو بہت منت سماجت کے بعد احسان کرتے ہوئے ہمارے نئے کپڑے بمشکل فجر کی اذان تک امی کے حوالے کرتا تھا اور ہم ان کپڑوں کو دیکھتے ہی حالتِ رقص میں آجاتے تھے اور ابا کی ڈانٹ سن کر ہی رکتے تھے۔ یہ باتیں سن کر میرے ای میل و ایس ایم ایس زدہ ریڈی میڈ کپڑوں کے عادی بچے پھٹی آنکھوں اور کھلے منہ کے ساتھ مجھے دیکھنا شروع کردیتے ہیں جیسے ابا چریا ہوگئے ہوں، جیسے ابا مریخ پر بسنے والوں کی کہانی سنا رہے ہوں۔

ہم عید کے دن کہیں اور جائیں نہ جائیں لیکن ابا کے ساتھ ایسے رشتے داروں اور محلے داروں کے ہاں ضرور جاتے تھے جنہیں ابا سفید پوش کہا کرتے تھے۔ اس زمانے میں ہمیں یہ اصطلاح سمجھ میں نہ آتی تھی لیکن آج خوب خوب آتی ہے۔ بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے سفید پوش آبادی اس قدر ہوگئی ہے کہ اب تو یہ اصطلاح ہی متروک لگتی ہے۔

ہاں یہ ضرور ہے کہ اب ہمیں سفید پوشوں کے ہجوم میں ماضی کے برعکس سیاہ پوش بھی اچھی خاصی تعداد میں نظر آنے لگے ہیں۔اس کے معنی کراچی، بلوچستان اور قبائلی علاقے والوں کو بتانے کی ضرورت نہیں اور دیگر علاقوں کے لوگوں کو جاننے کی ضرورت نہیں۔ بس آپ سب کو عید مبارک ہو۔

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 165
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-11), نیلم خان (01-09-11), عبداللہ آدم (02-09-11)
پرانا 01-09-11, 03:59 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,207
شکریہ: 25,590
10,454 مراسلہ میں 38,598 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-11), فیصل ناصر (01-09-11)
جواب

Tags
کارڈ, کس, گھر, پوسٹ, نیند, مہنگائی, ماں, آبادی, آزادی, ایس ایم ایس, اللہ, بچوں, خان, رمضان, رات, رشتے, سیر, سال, شخص, عید, علاقے, عادی, عزیز, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
" آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے عید ملیں گے؟ " سیپ عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 57 06-09-11 02:49 PM
پھر دو عیدیں: خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ملک بھر میں عید ہفتے کو ہو گی جاویداسد خبریں 13 10-09-10 10:35 PM
سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے جاویداسد خبریں 0 09-09-10 02:23 PM
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
عید کے بعد کی ایک صبح کملا گپ شپ 12 29-10-08 05:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger