واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


اب کچھ عرب لوگوں کے بارے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-05-11, 05:05 AM   #1
اب کچھ عرب لوگوں کے بارے
وقار وقار آف لائن ہے 10-05-11, 05:05 AM

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
کل صبح فورم ڈاٹ نیٹ کے سرورق پر ایک بھائی کی تحریر دیکھی جو کہ سعودیہ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر مبنی تھی اور اس میں سعودی عوام اور سعودی سسٹم پر کافی تنقید کی گئی تھی
میں ان بھائی کا اور ان جیسے جو بھائی اس چیز کا شکار ہیں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی مشکلات آسان فرمائے
اسی سے میرے ذہن میں خیال آیا کیوں نا آپ سب سے عربوں کا تفصیلی تعارف کروایا جائے
ان کی عادات رہن سہن کا بتاوں اور کچھ اس کے اسلامی افکار کا بتاوں تاک ان لوگوں‌کو کچھ افاقہ ہو جو سعودیوں کو کتا،بدعتی ،خبیث کافر مرتد بلاتے ہیں
اور پاکستان میں ہی کئی مسجدوں میں نجدی کتے کے نعرے لگتے ہیں
ہمارے کئی پاکستان بھائی ماشإء اللہ عمرہ کرنے جاتے ہیں حرمین شریفین کے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وجہ پوچھو تو جواب ملتا ہے کہ یہ لوگ بدعتی ہیں ہم انے پیچھے نماز نہیں پڑھیں گے۔۔
ایک چیز کا تو میں دل سے قائل ہوں بے شک ہماری عدالتیں وقت پر فیصلہ نہ کرتی ہوں لیکن ہمارے کچھ بھائی سبحان اللہ موقع پر ہی کسی شخص کے ایمان کو جانچ لیتے ہیں اور اس کی جنت دوزخ کا یوں فیصلہ کر دیتے ہیں جیسے نعوذباللہ روز قیامت اللہ پاک نے انہی بھائیوں کو کہنا ہے کہ لوگوں‌کا حساب تم لو
آب سب سے عربیوں کا تعارف اس لیے میں بہتر کروا سکتا ہوں کہ پچھلے دس سال سے سعودیہ میں مقیم ہوں اور میرا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا ان عرب لوگوں کے ساتھ ہی ہے
مجھے اگر کوئی عجمی پہلی ملاقات میں ملتا ہے تو مجھے مصری سمجھتا ہے
یہاں ملائیشیا میں تو میری اٹھنا بیٹھنا سو فیصد عربوں میں ہے بلکہ یہاں آکر تو انھیں اور جاننے لگا اور میرا نالج میرا مشاہدہ صرف سعودیوں تک نہیں رہا بلکہ یمنی،عمانی،اماراتی،جارڈین ین،کویتی کے بارے بھی بڑھ گیا ہے

ان بھائیوں کے نام کچھ باتیں جو نجدی کتے سعودی کافر سعودی بدعتی کے نعرے لگاتے ہیں(یہ سب میرا ذاتی مشاہدہ ہے کسی تاریخ‌کی کتاب کی باتیں نہیں بتاوں گا اگر میں ایک فیصد بھی مبالغہ شامل کروں تو میں ذمہ دار اس کا

اسلام کے پانچ رکن ہیں
سب سے پہلے بات کرتے ہیں توحید کی
عربوں کی توحید تو اتنی مشہور ہے کہ اب پاکستان کے نامور علماء کرام بھی الزام تراشی کرتے ہیں کہ یہ لوگ بس توحید کی محبت میں ہی رہ گئے رسالت کو بھول گئے یعنی ان کی توحید کی محبت کے وہ لوگ بھی قائل ہیں
توحید پر میں زیادہ بات نہیں کروں گا مجھ پر بھی کفر کے فتوے لگ جائیں گے

نماز
جو بہن بھائی سعودیہ میں رہتے ہیں وہ بھی اس بات کو جانتے ہوں‌گے کہ سعودیہ کی نوے فیصد سے زیادہ آبادی پانچ وقت کی نماز کی پابند ہیں ۔۔ان کا دل کرے نہ کرے ،سستی غالب ہو شاٹس پہنے ہوں تازہ تازہ سگریٹ پی کے ہٹے ہوں کچھ بھی ہو باجماعت نماز کے لیے مسجد اآتے ہیں
نماز پڑھتے جمائیاں لیں یا سامنے گزرنے والے کو دیکھیں وہ ان کا اللہ کا معاملہ ہے کہ اللہ ان کی نماز قبول کرے نہ کرے یا ثواب کم دے یا پورا دے لیکن ایک بات تو کنفرم ہو گئی نا وہ ہے ان کی نماز کے ٹائم مسجد میں حاضری۔۔مالک نے بلایا غلام دوڑا دوڑا آیا اور اس کے آگے جھکا اور سجدہ کیا۔۔۔
جہاں میں رہتا ہوں سعودیہ میں وہ علاقہ زیادہ بڑا نہیں ۔۔اس علاقے میں تین مساجد ہیں۔جو مسجد میرے گھر کے قریب ہے اس میں فجر کی نماز کے وقت جو کہ سب سے مشکل اور بھاری نماز ہوتی ہے طبعیت پر ۔۔۔بستر سے اٹھ کے جانا۔۔مشکل کام ہے۔۔لیکن مالک کا حکم ہے ماننا تو ہو گا ہی۔۔فجر کی نماز کے وقت نمازیوں کی تعداد تین سے ساڑھے تین سو تک ہوتی ہے ۔۔سبحان اللہ۔۔۔حالانکہ میں بتا چکا ہوں علاقہ زیادہ بڑا نہیں ہے اور مساجد بھی تین ہیں‌۔۔پھر بھی فجر کی نماز میں‌تین سے ساڑھے تین سو تک نمازی۔۔۔
یہاں ملائیشیا میں میں جس علاقے میں رہتا ہوں یہ علاوے ہماری یونیورسٹی کی وجہ سے ہی اآباد ہے یعنی اب ارد گرد طالب علم ہی رہتے ہیں ۔۔چار رہائشی ٹاون ہیں ہر ٹآون کی ایک مسجد ہے ۔۔۔ٹاون کے مالکان نے مساجد بنا کر چھوڑ دیں کہ لوگ آتے جائیں اور خود ہی نماز پڑھیں۔۔یہاں بھی اللہ پاک نے یہ سعادت عربوں کو ہی دی۔۔حالانکہ اسی ممالک کے طلبا پڑھتے ہیں میری جامعہ میں۔۔لیکن ان چار کے چار مسجدوں کو عربوں نے آباد کیا۔۔۔۔چار کی چار مساجد کے امام عربی ہیں جو کہ طلباء‌بھی ہیں۔۔کسی بھی نماز میں چلے جاو مسجد میں موجود نمازیوں میں ستر فیصد عربی ہوتے ہیں ۔۔جہاں اسی ممالک کے طلباء پڑھتے ہوں وہاں کی مساجد پر بھی یہ نجدی چھاگئے ۔۔۔
سعودیہ کی کسی مسجد میں چلے جائیں ۔۔ایک ہی صف میں وہابی،اہل حدیث،بریلوی،حتی کے شیعہ بھی نماز پڑھتے نظر آئیں گے،،وہاں نماز کے بعد کوئی آپ کو نہیں کہے گا بھائی آپ نے نماز غلط پڑھی ہے سنت کے مطابق نہیں‌نماز لوٹائیں۔۔۔اس طرح کی باتیں نام نہاد پاکستان میں ہی سننے کو ملتیں ہیں۔۔
ایک ماہ قبل میں چھٹیوں میں سعودیہ گیا تھا جمعہ کا دن تھا میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا۔۔۔گراونڈ میں ہی عصر کا ٹائم ہو گیا میں نے پانی کی بوتل خریدی اور وضو کر لیا وہ پانی کی بوتل ڈھائی سو ملی لیٹر کی تھی اس سے میں نے ایک اکیلے بندے نے وضو کیا۔۔۔میں سوچا اکیلا کیوں نماز پڑھوں کسی کو ساتھ ملا لیتا ہوں ۔۔اردگرد پاکستانی کرکٹ کھیل رہے تھے۔۔۔بہت لوگوں کو کہا بھائی آجاو عصر کا ٹائم ہے نماز پڑھیں آگے سے مختلف جوابات ملے جو کہ کچھ یوں تھے
کپڑے خراب ہیں
پڑھو یار آپ۔میرے لیے بھی دعا کرنا
آپ چلو میں آیا
نئے مسلمان ہوئے ہو

کچھ دور چھوٹے چھوٹے عربی بچے جن کی عمریں بارہ سے پندرہ سال کے درمیان تھیں فٹ بال کھیل رہے تھے میں ان کے پاس گیا میں کہا نماز کا ٹائم ہے آو نماز پڑھیں ۔۔۔
فورا کہتے یاللہ(یعنی چلو
پھر مسئلہ ہوا پانی نہ ملے۔۔۔میں نے پانی کی بوتلیں خریدیں ایک ایک کے ہاتھ میں ایک ایک دے دے
بارہ سال کے ایک بچے نے مجھے یہ کہہ کر شرمندہ کر دیا کیوں اصراف کر رہے ہو ہم ایم بوتل سے تین لڑکے وضو کر سکتے ہیں
اور اللہ کی قسم ڈھائی سو ملی لیٹر کی ایک بوتل سے تین لڑکوں نے وضو کر کے بھی دکھایا مجھے اوے میرے ساتھ نماز پڑھے۔۔۔انہیں بدعتی ،کتے،کافر،مرتد کہتے ہیں‌ہمارے پاکستانی لوگ
جس کی داڑھی نہ ہو اسے اذان نہیں دینے دیتے پاکستان میں اسے تو ایسی نظروں سے دیکھا جاتا ہے پاکستان کی مساجدمیں جیسے مومنوں کی صف میں کوئی ناپاک مشرک گھس آیا ہو۔۔
ماشاء اللہ سے سعودیوں کو نجدی کتے کہنے والے لوگوں کے ملک یعنی ہمارے پاکستان میں پچانوے فیصد لوگ بے نمازی ہیں پچانوے فیصدے۔۔۔جو پانچ فیصد نماز پڑھتے ہیں ان کی آج تک جنگ چلی آ رہی ہے کہ ہاتھ کہاں باندھیں۔۔۔رفع یدین کریں‌کہ نا،آمین اآہستہ کہیں یا باآواز بلند
مسجد کے منبر پر بیٹھ کر اپنے ہی مسلمان بھائی کو کافر ،مرتد کہہ رہے ہوتے ہیں
بریلوی کہتے ہیں دیو بندی کافر،دیوبندی کہتے ہیں بریلوی کافر۔۔ایک مثال دے رہا ہوں۔۔یعنی انہوں نے تو اگلے بندے کے کلمہ گو ہونے کی لاج بھی نہ رکھی کہ کچھ نہ سہی کم از کم کلمہ تو پڑھا ہے اس نے اسے کافر نہ کہوں ۔۔۔نہ اس کے فرقے کے علماء کو رگڑوں۔۔۔لیکن نہیں۔۔اپنی دکانداری بھی تو چلانی ہے انہوں‌نے۔۔۔
نماز کے ٹاپک پر بہت بات کر سکتا ہوں لیکن ایک آخری قصہ حلفیہ بیان کرتا ہوں
دو ہزار نو میں میں ایک انٹرنیٹ کمپنی میں‌کام کرتا تھا اور انہی دنوں تعلیم کے لیے ملائیشیا کے وزے کی کوششیں بھی کر رہا تھا۔۔۔فاسٹ نیٹ نام کی یہ کمپنی جدہ میں شارع ستین کے پاس ہے۔۔کمپنی کا مالک پاکستانی ہے پیچھے سے ملتان کا رہنے والا ہے مجھے دو ماہ بعد کمپنی سے فارغ کر دیا گیا ایک وجہ یہ بتائی گئی کہ تم اذان کے وقت سارے کام چھوڑ کے مسجد کیوں چلے جاتے ہوں عین نماز کے وقت بھی تو جا سکتے ہو۔۔۔سبحان اللہ ۔۔
قریبا تین ماہ میں بے روزگار رہا اللہ کا کرنا ایسا ہوا مجھے شارع خالد بن ولید روڈ پر مرکز ولید التجاری میں سیکنڈ فلور پر ایک کمپنی الصحفا میں جاب ملی بطور نیٹ ورکر۔۔۔پوارا ایڈریس بتا دیا ہے کوئی جا کے کمپنی کا اآفس وزٹ بھی کر سکتا ہے۔۔۔میرے دو باس تھے دونوں پکے سعودی تھے اور اذان کے فورا بعد نعرہ لگا دیتے تھے وقار یااللہ الصوۃ( وقار چلو نماز کا وقت ہو گیا

روزہ

اب کیا بتاوں آپ کو اپنے ارد گرد ہی دیکھ لیں کتنے فیصد پاکستانی روزہ رکھتے ہیں اور کتنے فیصد روزہ رکھ کے اس کی حرمت کا خیال کرتے ہیں‌یعنی گالی نہیں دیتے،غیبت نہیں کرتے گانے نہیں سنتے موویز ڈرامے نہیں دیکھے
وہ بہن بھائی جو سعودیہ میں رہتے ہیں اور پاکستانی ہیں اپنے ذہن میں ایک رمضان کے مہینے میں‌پاکستان کا امیج لائیں اور ایک سعودیہ کا امیج لائیں اپنی ایمانداری سے خود ہی بتا دیں کونسا ملک روزوں کے مہینے میں رمضان کی حرمت کا پورا خیال رکھتا ہے
رمضان میں سعودیہ میں مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے افطار کا بندوبست ہوتا ہے اگر آپ چاہیں آپ بھی کچھ شیئرنگ کر سکتے ہیں
ہر دوسرے ٹریفک سگنل پر روزہ کھلنے سے کچھ وقت پہلے کوئی نا کوئی سعودی ثوب(اپنا روایتی لباس پہنے ہاتھ میں چھوٹے چھوٹے ڈبے لے کر کھڑا ہو گا اور گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو دیتا ہے کہ یہ لو افطاری کا وقت ہو رہا ہے تم سفر میں ہو افطار کر لینا اور یہ کام وہ بغیر کسی اجرت کے کرتا ہے مقصد اللہ کی رضا ہوتی ہے
چوبیس سال کا ہو گیا ہوں میں ۔۔دس سال ہو گئے سعودیہ میں‌عربیوں میں بیٹھتے ہوئے اآج تک نہیں دیکھا بغیر سی شرعی عذر کے کسی سعودی بالغ لڑکے کو روزہ چھوڑتے
پاکستان کا حال آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں
مکہ میں‌افطاری کا حال سن لیں

دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے۔ یہاں افطاری کے لیے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی 12کلومیٹر ہوتی ہے ۔ یہ طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے۔ اس پر روزانہ 12لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں۔

جس پر روزانہ 10لاکھ سعودی ریال خرچ ہوتا ہے۔ افطار کے دوران روزہ داروں کو روزانہ 50لاکھ کھجوریں اور20لاکھ آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جوس، دودھ اور کیک سے بھی تواضع کی جاتی ہے۔
دنیا کی یہ سب سے بڑی افطاری صرف 10منٹ میں سمیٹ لی جاتی ہے اور فرش دھو لیا جاتا ہے۔
اور حیران کن بات بتاوں
اس کام میں ایک فیصد بھی گورنمنٹ کا پیسہ خرچ نہیں ہوتا سب دستر خوان اہل استطاعت سعودی لوگ لگواتے ہیں۔۔جو لوگ مکہ میں روزہ افطار کر چکے ہیں انہوں نے وہاں دیکھا ہو گا کہ مختلف کمپنیوں کے لڑکے دستر خوان لگا رہے ہوتے ہیں انہوں نے جیکٹ پہنی ہوتیں ہیں جن پر ان کی کمپنی کا نام لکھا ہوتا ہے کہ ہمارا دستر خوان اس کمپنی کے تعاون سے ہے یعنی حکومت کا کوئی پیسہ نہیں ہوتا اس میں سارا پیسہ عوام کاہوتا ہے
تھریڈ بہت لمبا ہو گیا ہے زکوۃ اور حج پر پھر کبھی بات کروں گا ان شإ اللہ۔۔۔
وہاں کے نظام کی بھی پھر کبھی بات کروں گا کہ ایسا کیوں ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے
اگر کوئی بہن بھائی میری کسی بات سے ہرٹ ہوا ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں
اگر میرا یہ تھریڈ رول کے خلاف ہے انتظامیہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے حذف کر دے ان شاء اللہ میری طرف سے کوئی شور شرابا نہ ہو گا
یہاں میں نے یہ نہیں بتانے کی کوشش کی کہ وہ لوگ فرشتے ہیں نعوذ باللہ نبی ہیں
ہاں یہ ضرور بتایا ہے کہ جیسے بھی ہیں ہم سے بہت اآگے ہیں
ہمارے اپنے دامن اتنے داغدار ہیں اور ہم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتے ۔۔اپنے گریبان میں نہیں جھانتے ہم لوگ اسے لیے تو دوسروں کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہیں۔۔
اپنے کمنٹس ضرور دیجیے گا
کیا واقعی نجدی کتے ہیں؟بدعتی ہیں۔مرتد ہیں کافر ہیں؟؟

وقار
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 155
شکریہ: 1
127 مراسلہ میں 444 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 805
Reply With Quote
25 قاری/قارئین نے وقار کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (10-05-11), mama_shalla (12-05-11), shafresha (10-05-11), فیصل ناصر (11-05-11), ہادی (11-05-11), ھارون اعظم (12-05-11), یاسر عمران مرزا (11-05-11), نورالدین (11-05-11), ننھا بچہ (10-05-11), موجو (13-05-11), محمد عاصم (11-05-11), مرزا عامر (10-05-11), مسٹر شیف (12-05-11), مسلم بھائی (14-05-11), ابن آدم (11-05-11), احمد بلال (12-05-11), ارشد کمبوہ (16-05-11), بلال الراعی (10-05-11), حاصلِ زیست (12-05-11), راجہ اکرام (12-05-11), سیپ (11-05-11), طاھر (10-05-11), عبدالقدوس (10-05-11), عبداللہ آدم (13-05-11), عبداللہ حیدر (10-05-11)
پرانا 10-05-11, 08:13 AM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ہمارے اپنے دامن اتنے داغدار ہیں اور ہم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتے ۔۔اپنے گریبان میں نہیں جھانتے ہم لوگ اسے لیے تو دوسروں کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہیں۔۔
یہی تو سب سے بڑا المیہ ہے جناب ۔ ۔ ۔ اپنے گریبان میں جھانکنے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں ہے
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-05-11), مرزا عامر (10-05-11), ابن آدم (11-05-11), احمد بلال (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 12:12 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,106
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,720 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپنا تو یہ حال ہے کہ((اپنے سے مراد میں خود ہوں(9

رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنے حال پہ کبھی جو نظر
تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا

نوت:: کسی کو مکمل قطعہ آتا ہو تو درستگی فرما دے۔شکریہ
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (11-05-11), ابن آدم (11-05-11), احمد بلال (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 02:19 PM   #4
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,568
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جناب آپ نے عربوں کی انفرادی خصوصیات تو بیان کردیں ہیں اب اجتماعیت میں ان کا حال کیا ہے یہ بھی بتا دیں

لوگوں کے ساتھ معاملات بھی
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-05-11), ہادی (11-05-11), کنعان (11-05-11), احمد بلال (12-05-11), عبدالقدوس (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 03:05 PM   #5
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,394
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک مفید مضمون پیش کرنے کا شکریہ بھائی جان۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 03:21 PM   #6
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دنیا داری میں اپنے سے نیچے جب کہ دین کے معاملے میں اپنے سے اوپر والے کو دیکھو!
اللہ جانتا ہے کہ اہل عرب جیسے بھی ہیں دین کے معاملے میں ہم سے قابل رشک حد تک آگے ہیں ۔
رہی بات نجدیوں کو گالیاں نکالنے والوں کی تو اللہ کی قسم ان کو نجد کے بارے میں ذرہ برابر بھی پتا نہیں ہے۔ ورنہ اپنے آپ کو کون گالی نکالتا ہے-
وقار! آئینہ دیکھانے کا شکریہ، اللہ آپ کو بہتر جزا دے۔ آمین
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-05-11), محمد عاصم (11-05-11), مسٹر شیف (12-05-11), ابن آدم (11-05-11), احمد بلال (12-05-11), طاھر (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 03:37 PM   #7
Senior Member
 
روشنی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 389
کمائي: 6,365
شکریہ: 99
303 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس بات میں‌کوئی شک نہیں کہ یہ نماز کے بہت پابند ہیں اپنا ہر کام چھوڑ کر پہلے نماز ادا کرتے ہیں
لیکن ان کے ظلم وستم کی داستانیں بھی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے عرب نیوز میں ہر تھوڑے دن میں کسی نہ کسی خادمہ پر ان کا سلوک نظر آرہا ھوتا ہے
اللہ ہم سب کو نیک ہدایت سے آمین۔
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"
اُس شخص کے لئے جنت کی خوشخبری ہے جس کے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پایا گیا ۔
روشنی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے روشنی کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-05-11), آبی ٹوکول (11-05-11), احمد بلال (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 04:01 PM   #8
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,317
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
بہت ہی عمدہ تحریر ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 04:01 PM   #9
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,317
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
بہت ہی عمدہ تحریر ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 04:09 PM   #10
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,397
شکریہ: 4,409
1,843 مراسلہ میں 6,863 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم !
اسلام کی بنیادی اراکین کی پابندی کو بنیاد بنا کر نجدیوں کی بے جا وکالت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور وہ بھی انتہائی بچگانہ طرز استدلال سے اس میں کوئی شک نہیں کہ چند ظاہری اعمال یعنی نماز وغیرہ کی باقاعدہ ادائیگی میں عرب بالخصوص سعودی تمام مسلم امہ سے آگے ہونگے نیز وہ صدقہ و خیرات بھی کرتے ہونگے مگر دوسری طرف یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام فقط ان اعمال کی پابندی کا نام نہیں ہے نیز سعودی اگر صدقہ و خیرات کرتے ہیں تو دیگر بلاد میں مسلمین ان سے بڑھ کر یہ سعادت حاصل کرتے ہیں خاص طور پر پاکستانی قوم اس معاملہ میں سب سے بڑھ کر ہے کہ سعودیوں کو تو وسائل کی بے جا فروانی کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہے جبکہ پاکستانیوں کی اس معاملہ مثال فقط ایک ہی دستیاب روٹی کو دوسروں میں بانٹ دینے پر صادق آتی ہے خیر بہتر ہوتا کہ اس مراسلہ میں انصاف و دیانت سے کام لیا جاتا اور نجدیوں کہ دفاع کی بنیاد فقط ان چند ظاہری اعمال پر استقامت پر نہ رکھی جاتی بلکہ ان کہ نسلی تفاخر اور دیگر مظالم پر بھی کچھ مواد فراہم کیا جاتا خاص طور پر یہ کہ ہر سال لاکھوں عازمین حج کو کروڑں پیٹرو ڈالر خرچ کرکے جو تبلیغی مواد مفت فراہم کیا جاتا ہے اس میں کس بے دردی سے سوائے چند معدودے کہ پوری ملت اسلامیہ پر کفر و شرک کا فتوٰی صادر کیا جاتا ہے اور یہاں تک لکھ دیا جاتا ہے کہ کفر و شرک اس وقت ساری دنیا میں پھیل چکا ہے اور مسلم فقط وہی ہیں جو کہ نجدی عقائد کہ حامل ہیں فاعتبروا یااولی الابصار ۔ ۔ ۔ والسلام
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
کنعان (11-05-11), نورالدین (11-05-11), مرزا عامر (11-05-11), احمد بلال (12-05-11), ارشد کمبوہ (16-05-11), عبدالقدوس (11-05-11)
پرانا 11-05-11, 08:04 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 155
کمائي: 2,597
شکریہ: 1
127 مراسلہ میں 444 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
میں نے ایک بات لکھی تھی کہ میں نے عرب لوگوں کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی ہاں یہ ضرور بتانا چاہا ہے وہ ہم سے بہت آگے ہیں ہمارا ان پر تنقید کرنے سے پہلا حق بنتا ہے کہ اپنی اصلاح کریں
کچھ بھائیوں نے کہا کہ اجتماعی معاملات پر کیوں نہیں لکھا۔۔بھائی تھریڈ ہی اتنا لمبا ہو گیا تھا ابھی اس سے دس گنا اور لکھ سکتا تھا لیکن اچھا نہیں لگا کہ تھریڈ اتنا لمبا ہو جائے لوگ نظر مار کر ہی دوڑ جائیں
نا میں کسی کا وکیل ہوں نا کوئی عالم
میں نے صرف اپنا مشاہدہ لکھا
میں‌نے لفظ مشاہدہ استعمال کیا
میری کسی ایک لائن نے اگر کسی کو بحث کی دعوت دی ہو تو بتا دیں۔۔اگر آپ کی سوچ آپ کے افکار مجھ سے میل نہیں کھاتے تو کوئی بڑی بات نہیں۔۔جب انسان دو ہیں دماغ دو ہیں تو لازمی بات ہے سوچ و افکار بھی الگ الگ ہی ہوں‌گے
ایک بہن نے کہا ظلم وستم کی داستانیں کسی سے چھپی نہیں ملازمہ کو مارتے ہیں۔۔۔بالکل ایسا ہی ہے
لیکن ایک بار ذرا اور افغانیوں اور بنگالیوں کے بارے بھی سوچیے گا جو قبائلی علاقوں میں رہتے ہیں کراچی میں رہتے ہیں اور یہ بھی سوچیے گا ان کو یہاں کتنا انصاف مہیا کیا جا رہا ہے؟؟؟


میں‌معافی چاہتا ہوں کہ میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی
سو باتوں کی ایک بات
جب تک ہم دوسروں کے عیب دیکھتے رہیں گے اپنے عیب دیکھنے کا وقت ہی نہیں ملے گا اور نہ اللہ ہمیں ہمارے عیب دکھائے گا
جب ہم دوسروں کے عیب دیکھنا چھوڑیں گے اللہ پاک ہمیں‌ہمارے عیب دکھا دے گا کہ اے میرے بندے تیری یہ کچھ باتیں ہیں جس کی وجہ سے تو لوگوں سے اور مجھ سے دور ہے اصلاح کر لے


میں نے نہیں چاہتا منتظمین آ کے ایک ہی بات لکھیں
بند ہے
لہذا مجھے دیں معافی۔۔
وقار آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے وقار کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-05-11), موجو (13-05-11), محمد عاصم (11-05-11), مرزا عامر (11-05-11), مسٹر شیف (12-05-11), آبی ٹوکول (11-05-11), ابن آدم (12-05-11), احمد بلال (12-05-11), طاھر (12-05-11)
پرانا 11-05-11, 08:08 PM   #12
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,397
شکریہ: 4,409
1,843 مراسلہ میں 6,863 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وقار مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم


میں نے نہیں چاہتا منتظمین آ کے ایک ہی بات لکھیں
بند ہے
لہذا مجھے دیں معافی۔۔
چلیں معاف کیتا آپ بھی کیا یاد کریں گے ویسے مختصر اور جامع لکھنے کی عادت ڈالیں والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-05-11, 01:32 AM   #13
Junior Member
اجنبی
 
حاصلِ زیست's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 18
کمائي: 327
شکریہ: 1
15 مراسلہ میں 26 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
ہمیں دوسروں کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے
حاصلِ زیست آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-05-11, 01:44 AM   #14
Member
اجنبی
 
صبارخ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مقام: karachi
عمر: 21
مراسلات: 96
کمائي: 2,825
شکریہ: 80
82 مراسلہ میں 308 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے جتنے ظلم و ستم پاکستان میں ہوتے ہیں سعودیہ میں اسکا 10 بھی ہو۔۔
صبارخ آف لائن ہے   Reply With Quote
صبارخ کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (12-05-11)
پرانا 12-05-11, 06:57 AM   #15
Junior Member
اجنبی
 
حاصلِ زیست's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 18
کمائي: 327
شکریہ: 1
15 مراسلہ میں 26 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : روشنی مراسلہ دیکھیں
اس بات میں‌کوئی شک نہیں کہ یہ نماز کے بہت پابند ہیں اپنا ہر کام چھوڑ کر پہلے نماز ادا کرتے ہیں
لیکن ان کے ظلم وستم کی داستانیں بھی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے عرب نیوز میں ہر تھوڑے دن میں کسی نہ کسی خادمہ پر ان کا سلوک نظر آرہا ھوتا ہے
اللہ ہم سب کو نیک ہدایت سے آمین۔
یہاں تو پھر وہی بات آتی ہے نا
ہم لوگ ہمیشہ بس وہی دیکھتے ہیں جو میڈیا ہمیں دکھاتی ہے
اور آنکھیں بند کر کے یقین کر لیتے ہیں
میڈیا پر لوگوں کی روزمرہ کی زندگی نہیں دکھاتی
چند کہانیاں ہی میڈیا تک پہنچتی ہیں
خادماؤں پر ظلم کی داستانیں تو سنائی جاتی ہیں
لیکن اگر کوئی کسی کے ساتھ اچھا سلوک کر رہا ہے وہ میڈیا تک ہر گز نہیں پہنچتا
حاصلِ زیست آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حاصلِ زیست کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (12-05-11), ابن آدم (12-05-11)
جواب

Tags
فورم, گانے, ٹریفک, ڈاٹ, قصہ, نماز, نظر, مکہ, محبت, مسائل, معذرت, آبادی, ایمان, اللہ, الزام, انٹرنیٹ, انتظامیہ, اسلامی, بھائی, توحید, تعلیم, جواب, داڑھی, دعا, رمضان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رنگوں اورسیکڑوں انسانوں کے ذریعے تخلیق کیے گئے پورٹریٹ زارا دلچسپ اور عجیب 0 26-02-11 12:03 PM
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger