واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق عفو و درگزپاک نیٹ مہم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-10, 09:38 AM   #1
ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق عفو و درگزپاک نیٹ مہم
Wahid Mahmood Wahid Mahmood آف لائن ہے 17-01-10, 09:38 AM

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

عفو و درگزپاک نیٹ مہم
تسلى اور دلجوئي
جس طرح سے مرد ہميشہ ايك حال ميں نہيں رہتے اسى طرح عورتيں بھى مختلف حالات سے گزرتى ہيں كبھى خوش و مسرور اور مسكراتى ہوئي اور كبھى غمگين و افسردہ اور كبھى بدمزاج اور غصہ كى حالت ميں اس كى مختلف وجوہات ہوسكتى ہيں مثلاً گھر كے دشوار كاموں كے سبب بہت تھك گئي ہوں _ بچوں كے شور و ہنگاموں نے پريشان كرديا ہو _ كسى جان پہچان والے يا ہمسايہ كے طعنہ اور تير ونشتہ نے رنجيدہ كرديا ہو _ ساتھيوں كى غلط شان وشوكت اور چمك دمك سے متاثر ہوگئي ہوں _ جى ہاں اس قسم كے گوناگوں حالا ت پيش آسكتے ہيں جنھوں نے ان كى روح پر ايسا ڈالا ہو كہ پريشانى كى شدّت نے انھيں بے حال كرديا ہو اور اپنے دل كى بھڑاس نكالنے كے لئے كسى بہانے كى تلاش ميں ہوں _
خواتين چونكہ لطيف و نازك احساسات و جذبات كى مالك ہوتى ہيں اس لئے مردوں كے مقابلے ميں ناگوار حادثات سے جلدى متاثر ہوجاتى ہيں اور اپنے رد عمل كا اظہار كرديتى ہيں _ معمولى بات سے رنجيدہ اور غصہ ہوجاتى ہيں چونكہ جذباتى ہوتى ہيں اس لئے دشواريوں كو برداشت كرنے كى ان ميں تاب نہيں ہوتى اور فوراً چيخنا چلّانا شروع كردتى ہيں _
ايسے موقعوں پر انھيں كسى كى تسلى اور ہمدردى كى ضرورت ہوتى ہے نرمى اور ملائمت سے ان كے اعصاب كو سكون پہونچانا چاہئے _ اور اس كام كے لئے شوہر سے بہتر او ركوئي نہيں ہوسكتا كيونكہ وہ ان كا شريك زندگى ، غمخوار اور محرم ترين انسان ہے _ ايسے موقع پر شوہر كو چاہئے اپنى بيوى كى مدد كريں اور اس كى پمردہ اعصاب كو سكون پہونچائيں _
برادر عزيز جب آپ گھر ميں داخل ہوں اور اگر ديكھيں كہ آپ كى بيوى غصہ ميں ہے يا پريشان ہے _ اس كى صورت بگڑى ہوئي ہے يا چہرہ اترہواہے تو اس كى خلاف توقع حالت كو ديكھ كراسكے حال زار پررحم كھايئے اگر ناراضگى يا پريشانى كے سبب اس نے آپ كو سلام نہيں كيا تو آپ سلام كرليجئے سلام كرلينے سے آپ كى عزت نہيں گھٹ جائے گى _
نرمى و محبت سے اس سے بات كيجئے _ ہرروز سے زيادہ گرمجوشى اور محبت و مہربانى كا مظاہرہ كيجئے _ ترشروئي اور غصہ سے پرہيز كيجئے _ گھر كے كاموں ميں اس كى مد دكيجئے دھيان ركھئے كہ آپ كے منھ سے كوئي نامناسب يا سخت لفظ نہ نكل جائے _ مسخرہ پن كرنے سے اجتناب كيجئے _ اگر بات كرنے كے موڈ ميں نہيں ہے تو اس كے پيچھے نہ پڑجايئےلكہ اسے اس كے حال پر چھوڑ ديجئے _ يہ نہ كہئے كہ كيا ہوگيا كيوں منھ پھلائے بيٹھى ہو؟ اگر آپ سے اپنا درد دل كہنا چاہے تو اس كى باتيں خوب توجہ سے سنئے اور اظہار افسوس كيجئے _ اور ايسا اظہار كيجئے گويا جو ناگوار واقعات پيش آئے ہيں ان سے آپ اس سے بھى زيادہ متاثر ہوئے ہيں اس كو دل بھر كے اپنى باتيں كہہ لينے ديجئے تا كہ اس كا دل ہلكا ہوجائے _ جب وہ پر سكون حالت ميں آجائے تو ايك مہربان سرپرست بلكہ ہمدرد شوہر كى مانند ، اس كى پريشانيوں كو رفع كرنے كے لئے عقل و تدبر سے كوشش كيجئے _ اس كو تسلى و تشفى ديجئے اور صبر و بردبارى سے كام لينے كے لئے ہمت دلايئے خوش گفتارى كے ساتھ نرم لہجے ميں دليل و ثبوت كے ذريعہ زندگى كے ناگوار حادثات كو ناقابل اعتنا اور معمولى بتايئے حوادث زمانہ كو برداشت كرنے كے لئے اس كى حوصلہ افزائي كيجئے _ اور قابل علاج مسائل ميں اس كى مدد كرنے كا وعدہ كيجئے _ اگر آپ نے ذرا صبرو تحمل اور دانشمندى سے كام ليا تو بہت جلد پريشانى اور تشويش سے نجات مل جائے كى اور آپ كى زندگى پہلے كى مانند بلكہ اور بہتر طريقے سے معمول پر آجائے گى ليكن اگر آپ نے اس كى وقتي غصہ اور تند مزاجى كے مقابلے ميں بد اخلاقى اور بدمزاجى كا مظاہرہ كيا تو ممكن ہے لڑائي جھگڑے اور مارپيٹ كى نوبت آجائے بلكہ اس كا بھى امكان ہے كہ آپ ميں سے كسى ايك يا دونوں كى ضد كے سبب طلاق وجدائي كى نوبت آجائے _


عيب تلاش نہ كيجئے
اس دنيا ميں كوئي انسان ايسا نہيں جس ميں سارى خوبياں جمع ہوگئي ہوں اور تمام برائيوں اور نقائص سے مكمل طور پر پاك و منزہ ہو _ عموماً ہر انسان ميں طرح طرح كى خامياں اور خوبياں پائي جاتى ہيں مثلا كوئي دبلا ہے تو كوئي بہت موٹا ، كسى كى ناك بہت لمبى ہے تو كسى كا دہانہ بڑا ہے ، كسى كے دانت بڑے بڑے ہيں تو كسى كا رنگ كالاہے ، كسى كا قد چھوٹا ہے تو كسى كا غير معمولى طور پر لمبا، كسى كے منہ سے بو آتى ہے تو كسى كے پيروں سے _ كوئي شرميلا اور كم گوہے اور كوئي بہت تيز طرار اور باتونى ، كوئي گندہ رہتا ہے، كوئي بدتميز و بے ادب ہے ،كوئي مہماندارى كے آداب سے نا آشنا ہے ، كوئي جاہل ہے، كوئي غصہ ور، كوئي افسردہ و پمردہ رہتا ہے ، كسى كو كھانا پكانے كا سليقہ نہيں ، كوئي فضول خرچ ہے ، كوئي بہت زيادہ كھاتا ہے اور كوئي كم خوراك ہے _ كوئي بد اخلاق ہے اور كوئي حاسد كوئي كاہل ہے اور كوئي بد زبان ، كوئي خود غرض ہے اور كوئي كينہ پرور _ غرضكہ اس قسم كے سينكڑوں چھوٹے بڑے عيوب انسانوں ميں پائے جاتے ہيں كوئي بھى مرد يا عورت ايسى نہيں ملے گى جس ميں ان ميں سے كوئي ايك يا چند عيب موجود نہ ہوں _

مرد عام طور پر شادى سے پہلے اپنے ذہن ميں ايك ايسے خيالى پيكر كومجسم كرليتے ہيں جو ہر عيب سے پاك اور ہر لحاظ سے مكمل ہوتا ہے اور اسے اپنے آئيڈيل كانام ديتے ہيں _ اورسوچتے ہيں كامل ترين صفات كى مالك ايك فرشتہ صفت لڑكى ان كى شريك حيات بنے گى وہ اس حقيقت سے غافل ہوتے ہيں كہ ايسى ہستى كا دنيا ميں وجود ہى نہيں ہے _ جب شادى كرتے ہيں اور بيوى انكے خيال خاكہ پر پور نہيں اترتى تو اعتراض كرنا اور عيب نكالنا شروع كرديتے ہيں _ شادى شدہ

زندگى كو ناكام اور اپنے آپ كو بد نصيب تصور كرنے لگتے ہيں ہميشہ اپنى بد قسمتى اور ناكامى كا رونا روتے رہتے ہيں _ عيب نكالنے كى فكر ميں رہتے ہيں _ حتى كہ بہت معمولى اور ناقابل اعتنا خاميوں كو بھى نظر انداز نہيں كرتے اور ايك بہت چھوٹى سى خامى كو اپنے ذہن ميں بہت بڑا تصور كرليتے ہيں _ بيوى كى تحقير كرتے رہتے ہيں يا دوسروں كے سامنے اس پرتنقيد كرتے ہيں اور اس طرح اپنى شادى شادہ زندگى كے سكون و ثبات كو متزلزل كركے خود اپنى اور اپنى بيوى كى رنجيدگى و پريشانى كے اسباب فراہم كرتے ہيں _
ان عيب جوئيوں كا نتيجہ يہ ہوتا ہے كہ بيوى دلى طور پر مكدر ہوجاتى ہے اور رفتہ رفتہ اس كى محبت اور دلچسپى ميں كمى پيدا ہوتى جاتى ہے _ زندگى ، خانہ دارى اور شوہر كى طرف سے اس كى توجہ كم ہوتى جاتى ہے _ اپنے دل ميں سوچتى ہے كہ ايسے مرد كے گھر ميں كيوں اس قدر زحمتيں اٹھاؤں، يا كبھى وہ بھى انتقام كے طور پر بدلہ لينے پر اتر آتى ہے اور شوہر كى عيب جوئي شروع كردتى ہے _

مثلاً شوہر ، بيوى كى شكل و صورت كى برائي كرتا ہے وہ اجو اب ميں اس كى شكل و صورت يا قدو قامت كى برائي كرتى ہے اوراس طرح ايك دوسرے كى مذمت اور عيب جوئي كا سلسلہ جارى رہتا ہے _ كسى كو كسى ميں كوئي بھى خوبى نظر نہيں آتى _ اور اس طرح زندگى جسے مسرت و لطافت و پاكيزگى سے مملو ہونا چاہئے باہمى كشمكس اور ايك دوسرے كى عيب جوئي اورتحقير و بے عزتى كرنے ميں گزرجاتى ہے _
اگر اسى صورت سے زندگى كى گاڑى چلتى رہے تو آخر عمر تك اچھے دن ديكھنا نصيب نہيں ہوتے _ كيونكہ ايسا گھر جس ميں خلوص و صفائي اور مہرو محبت نہ ہو خوشى او راطمينان و سكون كى نعمت سے محروم ہوتا ہے _ اس كے علاوہ جو مرد اپنى شادى شدہ زندگى كو ناكام اور اپنے آپ كو بدنصيب سمجھتے ہيں اور ناخوش رہتے ہيں اور وہ عورت جو مسلسل تحقير و عيب جوئي كا نشانہ بنتى رہتى ہے ، دونوں ہى ہميشہ خطرناك امراض خصوصاً نفسياتى اور روحانى بيماريوں ميں مبتلا رہتے ہيں اگر لڑائي جھگڑے بڑھتے گئے اور طلاق و جدائي تك بات پہونچ گئي تو عموماً مياں بيوى دونوں ہى كى زندگياں تباہ ہوجاتى ہيں خاص طور پر اگر بچہ بھى ہوگيا ہو _ كيونكہ اول تو ايسا مرد سماج ميں اپنى حيثيت و آبرو كھو بيٹھنا ہے اور لوگوں ميں ايك ہوس پرست اور بيوقوف انسان مشہور ہوجاتا ہے _

دوسرے يہ كہ پہلى شادى اور طلاق كے نتيجہ ميں اپنے مالى اعتبار سے بھى بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے كہ جس كى تلافى مشكل ہے اور دوسرى شادى كے لئے بھى بہت خرچ كى ضرورت ہے كہ جسكى فراہمى آسان كام نہيں _ ان نقصانات كو برداشت كركے بعيد نظر آتا ہے كہ اپنى اقتصادى حالت كو آسانى كے ساتھ بہتر بناسكے گا _

تيسرے يہ كہ معلوم نہيں آسانى كے ساتھ مناسب اور بے عيب بيوى مل سكے گى اول تو يہ كہ پہلى بيوى كو طلاق دينے سے جو بدنامى ہوجاتى ہے اس كے سبب بہت كم لڑكياں اس سے شادى كرنے كيلئے تيارہوتى ہيں _ فرض كيجئے لڑكى مل بھى گئي تو معلوم نہيں پہلى بيوى سے بہتر ہوگى يا نہيں _ البتہ اس بات كا امكان ہے كہ وہ مخصوص عيب اس ميں نہ ہو جو پہلى بيوى ميں نظرآتا تھا _ ليكن ايسا بہت كم اتفاق ہوتا ہے بلكہ ممكن ہى نہيں ہے كہ مكمل طور پر بے عيب اور ہر نقص سے مبرا ہو _ دوسرى بيوى ميں متعدد و عيوب موجود ہوں گے _ خدا نہ كرے پہلى بيوى سے بھى بدتر ہو _ايسى صورت ميں چاروناچار جيسے بھى ہو اس سے نبھانا پڑے گا _ ايسے بہت كم مرد مليں گے جو اپنى دوسرى شادى سے خوش و مطمئن ہوں ليكن اپنى عزت و آبرو برقرار ركھنے كے لئے مجبور ہيں كہ نبھائے جائيں_ اكثر ديكھنے ميں آيا ہے كہ بہت سے ردوں نے دوسرى بيوى كو چھوڑكر پھر پہلى بيوى سے تعلقات بحال كرلئے _

برادر عزيز اپنى بيوى كو بدبينى اور عيب جوئي كى نظر سے كيوں ديكھتے ہيں؟ اور بعض چھوٹے چھوٹے اور ناقابل اعتنا عيوب كو اس قدر اہميت ديتے ہيں كہ رفتہ رفتہ وہ عيب بہت بڑے اور ناقابل معافى عيب بن كر آپ كى نظروں ميں سماجائيں اور آپ كى اور آپ كے خاندان كى زندگيوں كو تباہ كرڈاليں _ كيا آپ كى نظر ميں كوئي ايسى عورت ہے جس ميں كوئي عيب نہ ہو ، كيا آپ خود تمام عيوب سے پاك و مبرا ہيں كہ اس بات كى توقع كرتے ہيں كہ بيوى مكمل طور پر بے عيب ہو _

اصولى طور پر ان چھوٹے چھوٹے خاميوں كى كوئي اہميت اور وقعت ہى نہيں ہے كہ اس كى خاطر زندگيوں كو تباہ كرڈالا جائےآپ اپنى بيوى كے صرف عيوب اور خاميوں كو ہى ديكھتے ہيں اور اس كى خوبيوں كو نظر انداز كرديتے ہيں اگر آپ انصاف كى نظر سے ديكھيں اور حقيقت كا مقابلہ كرسكيں تو ديكھئے كہ اس ميں بہت سى ايسى خوبياں بھى موجود ہيں جن كے سامنے اس كى خامياں ماند پڑگئي ہيں _ اور ان خوبيوں پر اگر توجہ كريں تو وہ معمولى سا عيب در اصل عيب شمار كرنے كے قابل ہى نہيں ہوگا _ اسلام ميں عيب جوئي كو ايك بہت بڑى اور ضرر رساں صفت كہا گيا ہے اور سختى سے اس كى ممانعت كى گئي ہے
_
حضرت رسول خدا (ص) فرماتے ہيں : اے وہ لوگو جو زبان سے تو اسلام كے مدعى ہو ، ليكن ايمان نے تمہارے قلوب پر اثر نہيں كيا ہے ، مسلمانوں كى بدگوئي نہ كرواور عيب جوئي كى فكر ميں نہ رہا كرو ، جو شخص دوسروں كى عيب جوئي كرتا ہے وہ خدا كى عيب جوئي كا نشانہ بنے گا اور ايسا شخص خواہ اپنے گھر ميں ہو ، رسوا ہوگا )

بدگوئي كرنے والوں كى باتوں پر دھياں نہ ديجئے
ايك بہت برى عادت جو عام طور پر لوگوں ميں پائي جاتى ہے وہ ہے دوسروں كى مذمت اور بدگوئي كرنا _ يہ گندى عادت دوستوں اور خاندانوں ميں دشمنى اور كدورت پيدا كرديتى ہے ، خاندانوں كو تباہ كرديتى ہے _ گھر كے پر خلوص ماحول كى رونق ختم كرديتى ہے اور اكثر اوقات و قتل و غارت گرى كے اسباب فراہم كردتى ہے _عيب جوئي اور بدگوئي كے مختلف اسبا ب و عوامل ہوتے ہيں _ كبھى حس كے سبب كسى كى بدگوئي كى جاتى ہے _ كبھى دشمنى اور كينہ كے سبب اور كبھى انتقام لينے كى خاطر كبھى دوسرں كى برائي كرنے كا مقصد اپنى خود ستائي كرنا ہوتا ہے _ كبھى مذمت كسى كو كسى دوسرے كى طرف سے بدظن كرنے اور اپنى محبت جتانے كے لئے كى جاتى ہے تا كہ اس كى محبت و توجہ كو اپنى طرف مبذول كرسكے _

كبھى اس كے ذريعہ خيرخواہى اور دوستى ظاہر كرنا ہوتا ہے ليكن ايسا بہت كم ہى ہوتا ہے كہ واقعى ہمدردى اورخيرخواہى كرنے كا ارادہ ہو _ ايسے ہى مواقع پر ايك ہوشيار اور عاقل انسان كا فرض ہے كہ
وہ ان بدگوئيوں كا اثر قبول نہ كرے بلكہ نہايت احتياط اور توجہ سے كہنے والے كے مقصد كو سمجھے او ردھيان ركھے كہ اس كى ظاہر دارى سے دھوكانہ كھائے اور اس كے شيطان ہتھكنڈوں كے زير اثر نہ آجائے _
مرد كو ايك اہم نكتہ مد نظر ركھنا چاہئے كہ عموماً اس كى ماں، بہن ، بھائي اور بھائي كى بيوى ، اس كى بيوى كے بارے ميں اچھے خيالات نہيں ركھتيں خواہ بظاہر ان كے آپسى تعلقات اچھے ہوں _

اس قضيہ كى اصل وجہ يہ ہوتى ہے كہ شادى سے پہلے لڑكا اپنے ماں باپ كے خاندان كا ايك فرد شمار كيا جاتا ہے _ اور اس كى اپنى الگ سے كوئي حيثيت نہيں ہوتى _ ماں باپ سالہا سال تك اپنے لڑكے كى تعليم و تربيت اورپرورش كے سلسلے ميں زحمتيں اٹھاتے ہيں اميد كرتے ہيں كہ بڑھاپے ميں ان كا سہارا بنے گا _ اگر چہ والدين خود اپنے بيٹے كى شادى كرتے ہيں اور بظاہر وہ ايك آزاد شخصيت كا مالك بن جاتا ہے ليكن اس سے توقع ركھتے ہيں كہ اپنے ماں باپ سے قطع تعلق نہ كرلے اور خود مختار ہونے كے باوجود ان كا مطيع و فرمانبردار رہے _ اور پہلے سے زيادہ ان سے محبت كااظہار كرے اور تمام امور ميں ، حتى كہ بيوى كو بھى ان پر ترجيح نہ دے _ اور پہلے كى مانند اس كى تمام تر توجہ ان پر مركوز رہے _

ليكن جب لڑكا شادى كرتا ہے تو اس كى خواہش ہوتى ہے كہ ايك خوش ومسرور ، آبرومند اور آزادانہ زندگى كا آغاز كرے_ چونكہ اپنى نئي نويلى بيوى كو اپنى نئي زندگى كا شريك اور ايك اہم ركن سمجھتا ہے اس لئے اس سے عشق ود لچسپى كا اظہار كرتا ہے شب و روز محنت و مشقت كرتا ہے تا كہ زندگى كى ضروريات فراہم كركے اپنى اور اپنى بيوى كى زندگى كے لئے آرام و آسائشے كے اسباب مہيا كرے _ چونكہ اس سلسلے ميں اس كى مشغوليات بڑھ جاتى ہيں اس لئے اپنى سابقہ زندگى سے جدا ہوجاتا ہے اور اپنے گھروالوں سے اظہار محبت كرنے كا موقع كم ملتا ہے _ايسے موقعہ پر اس كى ماں نہيں خطرہ كا احساس كرتى ہيں اور انھيں خدشہ پيدا ہوتاہے كہ ان كے خاندان ميں ايك غير لڑكى كے آجانے سے ان كا بيٹا ہاتھ نكل جائے گا_ اور لڑكا اپنى بيوى سے جتنا زيادہ محبت كرتا ہے انھيں زيادہ خطرہ لاحق ہوجاتاہے _ انھيں ڈرہوتاہے كہ كہيں ان كا بيٹا انھيں ، بالكل نظر انداز نہ كردے اور اس سلسلے ميں سارا الزام بہوكے سر تھونپى ہيں اور اس خطرہ كوٹالنے كے لئے كوشش نہ كرتى ہيں كہ بيوى كى محبت اس كے دل سے كم كرديں اور اس مقصد كے تحت نئي نويلى بہو ميں عيب نكالنا شروع كردتى ہيں _ معمولى خاميوں كو بڑھا چڑھا كربيان كرتى ہيں _ اس كے شوہر سے اس كى برائياں كرتى ہيں بلكہ بعض عورتيں تو دروغ گوئي سے بھى دريغ نہيں كرتيں _ بہوكونيچا دكھانے كے لئے طرح طرح كے منصوبے بناتى ہيں اور اس كو شوہر كى نظروں سے گرانے كى كوشش كرتى ہيں _

اگر مرد سادہ لوح اور كانوں كا كچاہے تو ان كى ظاہرى ہمدرديوں سے متاثرہوكر ان كى باتوں ميں آجاتا ہے اور بيوى كى برائياں اور خامياں سن سن كر بيوى سے بيزار ہوجاتا ہے _ بہانے تلاش كرتا ہے اوربات بے بات جھگڑآ كرتا ہے _ بہت معمولى معمولى باتوں كو نظر انداز كرنے كے بجائے بہت اہميت ديتا ہے اور بيوى كو تنقيد و اعتراض كا نشانہ بناتا رہتا ہے اور اس طرح گھر كا ماحول اعتراضات و عيب جوئي كا ميدان بن جاتا ہے اور آپس ميں ميل محبت اور صلح و صفائي كے بجائے ، ہر وقت باہمى چپلقش ، نزاع و بيزارى كا بازارگرم رہتا ہے _ شوہر جتنا زيادہ ماں بہنوں كى باتوں پر توجہ ديتا ہے اتنى ہى زيادہ ان كى ہمت بندھتى ہے اور زيادہ سے زيادہ بہوكى عيب جوئي اور برائياں كرتى ہيں اور ان كى فتنہ انگيز ياں مياں بيوى كے درميان نفرت ، مارپيٹ حتى كہ عليحدگى كا باعث بن سكتى ہيں _ بعض ساس ننديں بيچارى بہوكو اس قدر اذيتيں پہونچاتى ہيں كہ بعض اوقات بہويں پريشان ہوكر خودكشى كا اقدام كرڈالتى ہيں _ ايسى عورتوں كى كافى تعدا د موجود ہے جو اپنى ساس نندوں ياديور جيٹھوں كے ہاتھوں تنگ ہوكر اپنى زندگيوں سے ہاتھ دھوبيٹھيں _ ہم اخباروں اور رسالوں ميں ان كى داستانيں پڑھتے رہتے ہيں مثال كے طور پر ذيل كے سچے واقعات پيش خدمت ہيں :_
ايك نئي نويلى دلہن نے اپنى شادى كے چند روز بعد ہى سوئي نگل لى _ آپريشن كے بعد اس نے اخبار اطلاعات كے نامہ نگار كو بتايا كہ ايك ہفتہ ميرى فلاں شخص سے شادى ہوئي ہے جب ميں بياہ كر اپنے شوہر كے گھر آئي تو ميں بھى اپنے آپ كو دوسرى عورتوں كى مانند خوش نصيب تصوركرتي تھى ليكن ابھى چند دن بھى نہيں گزرے تھے كہ نند اور شوہر كى جانب سے اذيتوں كا سلسلہ شروع ہوگيا _ جس زندگى كو ميں سمجھتى تھى كہ ميرے لئے بہشت ہوگى وہ جہنم ثابت ہوئي _ اتنى كم مدت ميں ہى شوہر كے رشتہ داروں نے مجھ كو اس قدر اذيتيں اور تكليفيں پہونچائيں كہ زندگى سے دل بھر گيا _ سوئي نكل كر ميں اپنى زندگى كا خاتمہ كرنا چاہتى تھى _
ايك عورت نے اپنے كپڑوں ميںآگ لگالى اور زندگى كے آخرى لمحات ميں پوليس كو بيان ديا كہ : ميرے شوہر كے بھائيوں نے ميرى زندگى تلخ كردى _ ان كى اذيتوں اور آزار سے تنگ آكر ميں نے اپنے كپڑوں ميں آگ لگالى _
ايك نئي شادى شدہ دلہن نے ساس كى بدسلوكيوں سے تنگ آكر اپنے كپڑوں ميں آگ لگالى _
ايك عورت نے ساس كى بدسلوكيوں اور بہانہ بازيوں كے سبب آگ لگاكر اپنا خاتمہ كرليا __
بعض اوقات ساس نندوں كى فتنہ انگزياں اور جھگڑے بہت خطرناك ثابت ہوتے ہيں اور شادى شدہ جوڑے كى زندگى كى بنيادوں كو متزلزل كرديتے ہيں _خاندانوں كى خوشى و آسائشے كو سلب كرديتے ہيں لہذا ان باتوں كو نظر انداز نہيں كرنا چاہئے بلكہ عقل و تدبر سے كام لے كر ان كو حل كرنے كى فكر كرنى چاہئے _ انكے منہ تو بند نہيں كئے جا سكتے ليكن اس كا حل يہى ہے كہ ان كى باتوں ميں نہ آجائے _

مرد كو يہ بات اپنى ذہن نشين كرلينى چاہئے كہ مذمت ، عيب جوئي اور برائياں، خواہ ماں كے يا نہيں يا ان كے علاوہ اور كوئي رشتہ دار، وہ ہمدردى اور خيرخواہى كى غرض سے نہيں كى جاتيں بلكہ ان كا سبب سد ، كينہ انتقام ، خود نمائي ، او رناجائز فائدہ حاصل كرنا ہوتا ہے _ چونكہ نئي دلہن كى خوشى و آسائشے ان كے لئے رشك و حسد كا باعث بنتى ہے اور سمجھتى ہيں كہ بہونے آكر ان كے بيٹے پر قبضہ جماليا ہے اس لئے اسے اپنا رقيب سمجھنے لگتى ہيں _ يا بعض مائيں لڑكى كى آمدنى س خود پورا پورا استفادہ كرنا چاہتى ہيں اس لئے بہوكا وجود ان كى نظروں ميں كھٹكنے لگتا ہے يا بعض اپنے آپ كو خيرخواہ ثابت كرنے كے لئے بہوكى برائياں كرتى ... ...ميٹے كے دل پر بہو قبضہ نہ كرلے _
ايسى عورتوں كو صرف اپنى فكر ہوتى ہے اوراپنے مفاد پر اپنے بيٹے بہو كى زندگيوں كو قربان كردتى ہيں كيونكہ اگر خيرخواہ ہوتيں تو بہو كى برائياں او رعيب جوئي كركے ان كى زندگيوں ميں تلخياں نہ بھر ديتيں بلكہ انكے درميان باہمى محبت اور تعلقات كو مستحكم و پائيدار بنانے كى كوشش كرتيں _

تعجب تو اس بات پر ہوتا ہے كہ جب كسى لڑكى كو اپنى بيٹے كے لئے پسند كرتى ہيں تو اس كى تعريف ميں آسمان زمين كے قلابے ملا ديتى ہيں ليكن جب وہى لڑكى بہوبن كر ان كے گھر آجاتى ہے تو صورت حال بدل جاتى ہے اور اسى لڑكى ميں سينكڑوں عيب اور نقص پيدا ہوجاتے ہيں _
برادر عزيز ظاہرى ہمدرديوں اور چرب زبانيوں سے دھوكانہ كھاجايئے اكثر وہ عيوب جو آپ كى بيوى ميںنكالے جاتے ہيں يا تودر اصل عيب ہى نہيں ہوتے يا اتنے معمولى ہوتے ہيں كہ عقلمند انسان ان پر توجہ نہيں ديتا ہے _ فرض كيجئے كوئي خامى ہے بھى تو كيا دنيا ميں كوئي انسان بے عيب ہے ؟ جو آپ اس بات كى توقع ركھتے ہيں كہ آپ كى بيوى ہر عيب سے پاك ہوگيكيا آپ كى ماں بہنيں جو آپ كى بيوى كى عيب جوئي كيا كرتى ہيں خود ہر عيب سے مبرا ہيں ؟ اگر آپ كى بيوى ميں كوئي كمى ہے تو كيا ہوا ، سينكڑوں دوسرى خوبياں بھى تو موجود ہيں اس كى خوبيوں كو كيوں نہيں ديكھتے ؟ اگر آپ ا ن كى باتوں پر توجہ ديں گے تو گھر ہرروز حشر كا ميدان بنا رہے گا _ آپ كى زندگى اجيرن ہوجائے گى اور زندگى اور بيوى سے بيزار ہوجائيں گے آپ كى بيوى بھى آپ سے اور اپنى زندگى سے بيزار ہوجائے گى _ اور اسى طرح زندگى كى گاڑى چلتى رہى تو زندگى ميں كبھى سكون و چين نصيب نہ ہوگا اگر تنگ آكر عليحدگى اختيار كرلى يا طلاق ديدى تو بھى عموماً حالا ت ميں بہترى پيد ا نہيں ہوتى ، مالى نقصانات اورذہنى پريشانيوں كے علاوہ بدنامى الگ ہوتى ہے _ ہر ايك ايسے آدمى كو اپنى بيٹى دينے كو تيار نہيں ہوتا يادوسرى شادى ہو بھى گئي تو ماں بہنيں اپنے فرائض سے سبكدوش نہيں ہوجائيں گى بلكہ اگر ان كى مرضى كے مطابق نہ ہوئي تو پھر عيب جوئي اور تنقيد شروع كرديں گي_ پس بہترى اسى ميں ہے كہ شروع ميں ہى ان سے صاف صاف كہديجئے كہ اگر آپ چاہتى ہيں كہ ہمارے تعلقات اور آمد و رفت برقرار رہے تو ميرى بيوى كى برائياں نہ كيا كيجئے _ اور ہمارے باہمى تعلقات ميں مداخلت نہ كيجئے _ ميرى بيوى ميں كوئي برائي نہيں ہے وہ مجھے پسند ہے اور مجھے اس سے محبت ہے _ جب وہ لوگ ديكھيں گى كہ ان كى باتوں كا آپ پر كوئي اثرنہيں ہوتا تو خود ہى خاموش ہوجائيں گى اور آپ بھى اس روز روز كى مصيبت سے نجات پاجائيں گے _
البتہ اس نكتہ كو بھى مد نظر ركھنا چاہئے كہ بعض ماں بہنيں اتنى آسانى سے دستبردار نہيں ہوجاتيں بلكہ اپنے مقصد كى تكميل اور بہو سے انتقام لينے كے لئے جھوٹ بولنے اور تہمت لگانے سے بھى دريع نہيں كرتيں _ اور ان كا يہ حربہ بعض وقت اتنا كارگر ثابت ہوتا ہے كہ شوہر اپنے ہوش و حواس كھوبيٹھتا ہے اور تحقيق كئے بغير بے گنا ہ بيوى كو طلاق دے ديتا ہے يا بعض اوقات قتل تك كرديتا ہے_
اكثر ظلم وقتل اور طلاقيں ان ہى بدگوئيوں اور ناروا تہمتوں كے سبب وقوع ميں آتى ہيں _

مثال كے طور پر ذيل كے واقعہ پر توجہ فرمايئے
ايك نوجوان جوڑا جن كے نام ... اور ... تھے تبريز ميں خاندانوں كى حمايت كرنے والى عدالت ميں طلاق حاصلہ كرنے كى غرض سے حاضر ہوئے _ شوہرنے عدالت ميں كہا كہ ميرى بيوى ميرے بھائي كو جو كہ اصفہان ميں رہتا ہے عاشقانہ خطوط لكھتى ہے _ كل رات مجھے اس كے كپڑوں كى المارى ميں كچھ خطوط ملے ہيں _ بيوى نے جوكہ زار و قطاررورہى تھى وضاحت كى اور كہا كہ ميرى ساس اورنند كو ... ... ہر بات پر مجھ سے اختلاف ہے اور وہ مجھے ہميشہ اذيتيں پہونچاتى ہيں اب جبكہ انھوں نے ديكھا كہ ان كے اعتراضات كا كوئي اثر نہيں ہوتا تو انھوں نے يہ خط لكھ كر ميرے كپڑوں كى المارى ميں ركھ ديئےا كہ ميرے شوہر كو بھڑكاكر مجھے طلاق دلواديں _ عدالت نے مياں بيوى كے درميان صلح كرادى فقط آخر ميں شوہر سے كہا كہ اپنى ماں بہن سے كہدو كہ جواں بہو كے اس قدر پيچھے نہ پڑى رہا كريں _ ايك 24 سالہ عورت نے ساس كے مظالم سے تنگ آكر اپنے اوپر تيل چھڑك كر آگ لگالى _ كچھ لمحوں كے بعد اس كى چيخيں سن كر پڑوسى مددكو دوڑ ے او اسے ايك اسپتال ميں لئے گئےاسپتال ميں اس عورت نے اپنے بيان ميں كہا: ميرى ساس ميرے ساتھ رہتى ہے بہت غصہ وار اور بہانہ باز ہے ہميشہ مجھ پر اعتراضات كرتى رہتى ہے _ ميرے اور ميرے شوہر كے درميان جھگڑا كرتى ہے _ كل جب ميں سودا خريدنے كے لئے بازارگئي تو راستے ميں ميرى ايك پرانى دوست مل گئي _ چند لمحے ہم دونوں آپس ميں باتيں كرتے رہے _ جب ميں گھر پہونچى تو ميرى ساس نے پوچھا: اتنى دير كہاں رہيں؟ ميں نے اپنى زمانہ طالب علمى كى ساتھى سے ملاقات كا حال بيان كيا _ ليكن وہ سرہلا كر بولى :'' جھوٹ بولتى ہے _ تيرى يہ ہمت ہوگئي ہے ، ميں نے سنا ہے تو محلے كے قصاب سے عشق لڑاتى ہے'' _ اس بات نہ مجھے بيحد غضبناك كرديا اور ميں نے اس سے نجات حاصل كرنے كے لئے خودكشى كرنے كا فيصلہ كرليا _ ايسے موقعوں پر مرد كو چاہئے كہ نہايت صبرو تحمل ، احتياط او ربردبارى سے كام لے اور اس بات كى خوب اچھى طرح چھان بين كرے اور جب تك كوئي بات پورى طرح ثابت نہ ہوجائے ہر قسم كے اقدام سے سختى سے پرہيز كرے _

يہاں پر ايك بات اور ياد دلاديں كہ ماں باپ اپنى اولاد كى تعليم و تربيت اور پرورش ميں بيحد زحمتيں اٹھاتے ہيں اور اولاد سے بھى بہت سى اميديں ركھتے ہيں اور اپنے بڑھاپے كا سہارا سمجھتے ہيں اور وہ حق بجانب بھى ہيں _ شرعى اعتبار سے بھى ضرورى ہے او رانسانيت كا بھى يہ تقاضا ہے كہ جب اولاد بڑى ہوجائے اور اسے طاقت و توانائي حاصل ہوجائے تو والدين كے حقوق كو يكسرفراموش نہ كردے اور اپنے بيوى بچوں ميں محو نہ ہوجائے _ والدين كى سپاس گزارى ہرحال ميں واجب ہے شادى كے بعد بھى ان كى خدمت و احترام كرنا چاہئے اگر وہ محتاج اور ضرورت مند ہيں تو ان كى مدد كرنى چاہئے _ ان كے مقابلے ميں ہميشہ عجز و انكسارى كرنا چاہئے اور ان سے ہميشہ محبت و خلوص كا اظہار كرنا چاہئے _ ان سے رابطہ منقطع نہيں كرلينا چاہئے _ ان كى احوال پرسى كرنے كے لئے ان كے پاس جاتے رہنا چاہئے ان كو اپنے پاس بلاتے رہنا چاہئے _ كوئي ايسا كام نہيں كرنا چاہئے جس سے ان كى دل آزارى ہو _ اپنى بيوى بچوں كو بھى بتانا چاہئے كہ ان كا احترام كريں ان كى خاطر تواضع كريں _ انھيں سمجھانا چاہئےكہ ہمارى بہترى اسى ميں ہے كہ اپنے والدين اور دوسرے رشتہ داروں سے محبت كريں _ اس طرح ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں كے حقوق بھى ادا كئے جا سكتے ہيں اور انھيں خوش بھى ركھا جا سكتاہے اگر انھيں بہوسے يہ خطرہ نہ ہو كہ وہ انھيں ان كے بيٹے سے چھڑادے گى تو كوئي وجہ نہيں ہے كہ بةوكى مخالفت كريں بلكہ اس كى حمايت اور طرفدارى كريں گى _ آخر ميں اس بات كى بھى ياد دہانى كراديں كہ بيوى كو اپنے شوہر سے يہ توقع نہيں ركھنى چاہئے كہ وہ اپنے ماں باپ اور عزيزوں كو يكسر فراموش كردے اور ان كى زحمتوں اور محبت كو مكمل طور پر نظر انداز كردے اور ان سے رابطہ منقطع كرلے _ يہ بات بالكل غير فطرى ہے _
بہو اگر عقلمندى اور تدبر سے كام لے كر اپنى ساس نندوں كے ساتھ اچھا برتاؤ كرے تو وہ اس كى اپنى ماں بہنوں سے بڑھ كر مہربان و ہمدرد بن سكتى ہيں _ اگر ان كا احترام كرے ان سے محبت كا اظہار كرے اور ان كے ساتھ نيكى كرے _ كاموں ميں ان سے صلاح و مشورہ لے ان كے يہاں سے برابر آمد و رفت ركھے تو نہ صرف يہ كہ وہ اس كى مخالفت نہيں كريں گى بلكہ ہميشہ اس كى حامى و مددگار بنيں گى -


واللہ ہو عالم

 
Wahid Mahmood's Avatar
Wahid Mahmood
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Dil ky As Pa'as
مراسلات: 335
شکریہ: 879
243 مراسلہ میں 642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 171
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے Wahid Mahmood کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-01-10), فیصل ناصر (17-01-10), فرحان دانش (17-01-10), یاسر عمران مرزا (17-01-10), نیلم خان (17-01-10), منتظمین (17-01-10), معظم (25-01-10), بزم خیال (18-01-10), سحر (17-01-10), عامرشہزاد (17-01-10), عبداللہ آدم (13-01-11), عروج (13-01-11)
پرانا 17-01-10, 10:19 AM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,640
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,400 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واحد بھائی
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
آپ کا مضمون پڑھ کر دل سے دعائیں نکل رہی ہیں اپ کے لیے ۔
واقعی حقیقت کی عکاسی کی ہے آپ نے ۔
اگر عفو و درگزر اور خیر خواہی کو ہم اپنا شیوہ بنالیں تو ہماری زندگی جنت بن جائے ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-01-10), یاسر عمران مرزا (13-01-11), نیلم خان (17-01-10), Wahid Mahmood (18-01-10), عروج (13-01-11)
پرانا 17-01-10, 02:20 PM   #3
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,133
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔
J.S آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (17-01-10), Wahid Mahmood (18-01-10)
پرانا 17-01-10, 02:30 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-01-10), نیلم خان (17-01-10), Wahid Mahmood (18-01-10)
پرانا 17-01-10, 05:08 PM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,207
شکریہ: 25,590
10,454 مراسلہ میں 38,598 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت تحریر اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Wahid Mahmood (18-01-10)
پرانا 17-01-10, 06:03 PM   #6
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,232
شکریہ: 2,665
1,641 مراسلہ میں 3,772 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترم جہاں سے کاپی کیا ہے اس کا لنک تو دیا کرو۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (13-01-11), Wahid Mahmood (18-01-10)
پرانا 17-01-10, 07:59 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,394
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی خوبصورت تحریر ہے بھائی، بہت شکریہ آپکا
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (13-01-11), Wahid Mahmood (18-01-10)
پرانا 18-01-10, 11:47 AM   #8
Senior Member
 
Wahid Mahmood's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Dil ky As Pa'as
مراسلات: 335
کمائي: 6,990
شکریہ: 879
243 مراسلہ میں 642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یاسر عمران مرزا -نیلم خان-منتظمین-جاویدتالےوالے اور سحرر
آپ سب کا تہ دل مشکور پسندديدگی کا


خاص کر فرحان دانش کا اور لنک ہے



























































دماغ اگر کام کریے تو
Wahid Mahmood آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Wahid Mahmood کا شکریہ ادا کیا
J.S (18-01-10), نیلم خان (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 08:54 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے پیش کریں
بلاشبہ بہترین موضوع پر سیر حاصل گفتگو۔ شکریہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 10:00 PM   #10
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,394
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک مفید مضمون شئر کرنے کے لیے شکریہ۔ اگر ہم اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں تو اپنے گھر کو جنت کا نمونہ بنا سکتے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (13-01-11)
پرانا 13-01-11, 10:40 PM   #11
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,207
شکریہ: 25,590
10,454 مراسلہ میں 38,598 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Wahid Mahmood مراسلہ دیکھیں
یاسر عمران مرزا -نیلم خان-منتظمین-جاویدتالےوالے اور سحر
بہت شکریہ جناب ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پہچان, پسند, واقعات, لمحوں, نفرت, نظر, مقابلہ, محبت, مسائل, معلوم, الزام, انسان, اسلام, بچوں, تلاش, جھوٹ, جاہل, حال, خدا, سودا, طلاق, عقل, عشق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک نیٹ کا کوئی اصول نہیں ، ناظمین ڈکٹیٹر بنتے جا رہے رہے ہیں گوہر اپکے کالم 44 17-01-10 07:41 PM
مسلمانوں کے لیے انٹر نیٹ استعمال کرنے کے رہنما اصول حیدر اپکے کالم 11 25-12-09 12:16 AM
ہمارا اصول یہ ہے کہ ہمارا کوئی اصول نہیں فیصل ناصر عمومی بحث 36 08-10-09 03:03 AM
ق لیگ کا پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کافیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:53 AM
ق لیگ کا پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کافیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger