واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


استاد محترم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-09, 12:40 PM   #1
استاد محترم
محمدخلیل محمدخلیل آن لائن ہے 21-11-09, 12:40 PM

جب میں چھوٹا سا تھا یعنی کے ایک چھوٹا سا بچہ جو نیا نیا سکول جاتا ہے۔میں پہلی کلاس میں تھا تو مجھے یاد ہے کہ جب ماسٹر صاحب اندر آتے تھے کلاس روم میں تو جو ہمارا مڈیٹر تھا وہ کہتا تھا کلاس شٹینڈ تو ہم سب اُٹھھ جاتے تھے اور ماسٹر صاحب کے اگر کو دوسرے ماسٹر دوست اسی دوران دروازے پر اگر مل جاتے تھے تو شاید پوری کلاس اس کے جانے کے انتظار میں کھڑی رہتی تھی۔اور ہمارے استاد جی کو اتنی بھی توفیق نہ ہوتی کہ کہتے کہ آپ بیٹھ جاو بس وہ پھر دس یا بیس منٹ کے بعد پہلے خود بیٹھتے اور پھر کلاس بھی تھک ہار کر بیٹھ ہی جاتی۔اور پھر ایک لڑکے کو بیجھا جاتا کہ جاو تم ہیڈ صاحب کے دفتر سے حاضری کا رجسٹرلے آو لیکن ماسٹر جی بھی وہی سے آتے ہیں اپنی حاضری لگا کر ساتھ ہی کلاس حاضری کا رجسٹر بھی پڑا ہوتا تھا لیکن مجال ہے جو ہمت کر کے آٹھا لائیں اور پھر کوئی لڑکا جاتا اور جا کر لے آتا اسی دوران 30 منٹ گرز جاتے اور ایک پیریڈ ختم پھر سر جی نے کہنا کہ آو آج کمرے کی صفائی کرنے کی ڈیوٹی کس کی تھی تو مڈیٹر نے کہنا کہ اس اس کی تھی اور پھر اگر ہوئی ہوتو کہنا کہ ٹھیک نہیں ہوئی اور اگر نہ ہوئی ہو تو پھر جس کو ڈیوٹی تھی اس کو مرغا بنا کر 4 سے 5 تک لتر لگانے ہوتے تھے مڈیٹر نے پھر سارا دن ایسے ہی معملات میں گزر جانا ہوتا تھا اور پھر چھٹی۔پھر ایسے ہی روٹین میں ہم کلاس پنجم میں آگئے اور پھر وہی باتیں لیکن اب تھوڑے سے سمجھدار تھے ہمیں اب گُر آگیا تھا کہ ماسٹر جی کو کیسے بہلانا ہے تاکہ وہ ہمارا سبق نہ سنیں اور ساتھ ساتھ میں ماسٹر بھی ظالم ہوتے گئے اور سزا دینے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیے مجھے یاد ہے کہ سر کسی نہ کسی کو روزانہ ڈیوٹی لگاتے تھے کہ کل فلاں فلان نے توت کی سوٹی کڑ کے لے آنی ہے اگر وہ لے آتا تو سب کی سختی ہوتی تھی اور وہ اگر نہ لاتا تو سب کی تو بچت ہوجاتی تھی پر وہ اکیلا ہو مرغا بن کر چھتر کھاتا تھا۔ اور سب سے جو بُری بات جو تھی وہ یہ کہ کلاس میں اگر کوئی لڑکا شور کرتا تو اس کی سزا سب کو ملتی میرے ہاتھ کی الٹی ہتھیلی پر آج بھی اس مار کے نشان ہیں جو کسی کو سزا مجھے ملی تھی وہ بھی شہتوت کے گیلے اور لچکدار چھڑی سے میرے الٹے ہاتھ پر دس دس لگائی تھی اور ایسے ہی پوری کلاس پر ۔ اس دن کے بعد مجھے نفرت ہونے لگے تعلیم سے اور استادسے
کلاس میں آتے ہی کہانیاں اور پھر گلی محلے کے واقعات کسی کے چغلی یا پھر کسی کی غیبت سارا دن ہی چلتی رہتی اور پھر چھٹی کا وقت ہوجاتا اور آخری پیریڈ میں ڈیرھ سارا گھر کا کام جو جاکر رات گئے تک کرتے رہنا اور اگلی دن صبح اس کو چیک بھی نہیں کرنا اور اگلا کام دے دینا اور ایسے ہی چلتے رہنا۔پھر سکول میں نوکر ہونے کے باوجود صفائی ہمیں ہی روزانہ اپنے نئے کپڑے پہن کر کرنی ہوتی تھی اور پھر گھر سے امی کی ڈانٹ کے سکول پڑھنے جاتے ہو یا پھر دیہاڑی لگانے۔ کبھی کبھی تفریحی کے وقت کھیلنے کے لیے مل جاتا تھا لیکن زیادہ تر سارے استادوں کے چائے پینے کے برتن دھونے میں صرف ہوجاتا تھا اور بعض اوقات تو تین پیریڈ بھی اسی میں چلے جاتے کہ خیر ہے وہ برتن ہی تو دھو رہیں ہیں۔
اور جب اگلی کلاس میں گئے تو ایک نیا سیاپا اب ماسٹر جی کے گھر کے کام بھی کرنے ہوتے تھے کبھی ان کے بھینس کے لیے چارہ لانا اور کبھی ان کے کھیتوں کو پانی دینا اور کبھی گندم کی کٹائی۔ اور گرمی کی چھٹیوں کا سنیں تین ماہ کی چھٹیاں اور کام ایک سال جتنا دے دینا قسم سے مت وج جاتی تھی تین ماہ دن رات لگا کر کام کرنا اور لکھنا لیکن جب سکول جانا تو اس کو کوئی چیک ہی نہیں کرتا تھا اور ہاں اگر کسی ماسٹر کا دل کر گیا توایک غلطی پر مارنا شروع ہوگئے میرے ایک دوست کے بازوں توڑ دیا اور دوسرے بے چارے کا کان کی اکھاڑ دیا توبہ ہے۔ اور پھر ایک نیا مسئلہ تھا وہ تھا ٹیوشن کا اگر کسی ایک ماسٹر کے پاس پڑھو تو دوسرا مارتا تھا ضد کر کے اور دوسرے کے پاس پڑھو تو پہلا مارتا تھا کہ اس کے پاس پڑھتے ہو اس لیے نالائق ہو۔ خیر رو دھو کر ہم کلاس 10 میں آگئے اور ابھی تک ہمار کنسپٹ ہی کلیر نہیں تھا کسی ایک بھی چیز کے بارے میں کہ زواضعاف اقل کیا ہوتا ہے زاویہ کیا ہوتا ہے راست متناسب کیا ہوتا ہے ایکٹو اور پیسوو کیا ہوتا ہے فعل حال کیا ہے بس سب کچھ ہم نے رٹ لیا تھا میں نےتو سارا سلیئبس ہی رٹا لگا لیا تھا لکن کچھ سمجھ نہیں تھا کہ یہ چیزیں ہوتی ہیں کیا اور کہاں ان کا استعمال ہوتا ہے کیمیکل ری ایکشن کیا ہوتا ہے نیوٹن کا قانون کہاں پر اپلائی ہوتا ہے ڈارون کا نظریہ ارتقأ کیا ہے کچھ نہیں پتا تھا بس ایک چیز تھی ماسٹر کی مار سے بچنے کے لیے رٹا لگا لینا
نہ کسی نے کھیلنے دیا اور نہ ہی کسی اور سرگرمی میں حصہ لینے دیا بس سکول جانا اور گپ شپ ماسٹروں کے ساتھ لگانا اور پھر مار کھانا اور گھر آجانا ایک دفعہ تو ایسا ہوا ہمارا ایک ریاضی کا موٹا سا استاد تھا اور اردو کا جو تھا وہ پتلا سا تھا میں ان دونوں کی باتیں پہلے بھی بتائی ہیں ٹیوشن کے حوالے سے خیر وہ ریاضی کا ایک سوال سمجھا رہا تھا اور اس کے ایک گھنٹہ سے زیادہ ہوگیا اس کو خود سمجھ نہیں آرہی تھی اور ایک ایک لڑکے نے کہا کہ سر یہاں سے آپ نے غلطی کر دی ہے بس اتنا کہنا تھا کہ اس کو تھینکس بولنے کی بجائے اس کی لترول ہونے لگ پڑی اور ایسے ہی کبھی کبی ہوتا رہا تھا۔اور بعد میں اب پتا چلا تھا کے اس استاد کے بارے میں کسی نے ہیڈ ماسٹر نے ان کے خلاف درخواست دی اور لکھا کہ یہ دونوں استاد معاشرے مین گند ہیں ان کو ختم کر دیا جائے۔ باقی تفصیل تو مجھے پتا نہیں بہرحال 80 میں سے ہم 7 لڑکے میٹرک پاس کر گئے وہ بھی اس لیے کہ ہمارے گھر میں بہت پڑھے لکھے تھے۔ اور باقی بے چارے اور ہم ان اپنے استادوں کو گالیاں ہی دیتے آئے ہیں آج تک
ہم جب کے اردو میڈیم میں پڑھتے تھے اور کالج میں ایک دم انگلش آگئی وہ تو ہمیں آ ہی جانی تھی لیکن پروفیسر صاحب موٹے چشمے والے ہمیں بس پینڈوں کا طعنہ ہی دیتے رہتے ایک بات بتا دوں کہ 80 لڑکوں میں صرف میں ہی تھا جس نے اپنے بل بوتے آگے ایجوکیشن حاصل کہ ہے۔
میرا یہاں لکھنے کا بس یہی مقصد تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی ڈاکڑ قدیر خان بن سکتا تھا اگر ہمیں اچھے استاد ملے ہوتے یا پھر اچھے انداز سے سمجھایا ہوتا اور پڑھایا ہوتا۔
ویسے ہم جب سارے دوست اکھٹے ہوتے ہین تو دل نہ کرتے ہوئے بھی ہم اپنے استادوں کو خوب گالیاں دیتے ہیں۔
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 638
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (21-11-09), نیلم خان (25-11-09), منتظمین (21-11-09), Wahid Mahmood (22-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), ام طلحہ (25-11-09), ابو عمار (22-11-09), احمد بلال (16-12-09), رانا امر (21-11-09), رضی (25-11-09), سحر (21-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09), طاھر (22-11-09), عامرشہزاد (22-11-09), عدنان دانی (21-11-09)
پرانا 21-11-09, 02:20 PM   #2
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے خلیل بھائی
ایجوکیشن میرا پسندیدہ مضمون ہے
انشااللہ تفصیلی تبصرہ بعد میں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (21-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), رانا امر (21-11-09)
پرانا 21-11-09, 02:24 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,647
کمائي: 28,623
شکریہ: 7,152
2,977 مراسلہ میں 8,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آہ کی کہانی ، بہت ہی تکلیف دہ کہانی ہے۔
مجھے ہمیشہ بہت اچھے اسکول اور استاد ملے۔ الحمد للہ۔ مجھے اپنے پرائمری اسکول کے استاد بھی یاد ہیں اور سیکنڈری اسکول کے استاد بھی۔ یہ سب بہت محنتی اور فرض شناس تھے۔۔ میں مڑ کر دیکھتا ہوں تو ان میں سے ہر استاد میری زندگی کے سفر میں روشنی و نور کا ایک عظیم مینارہ نظر آتا ہے۔

میرے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے تمام استادوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ یقیناً یہی استاد کردار سازی میں ایک بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
گوندل (26-11-09), منتظمین (21-11-09), محمد کاشف حبیب (22-11-09), محمدخلیل (21-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), ابو عمار (22-11-09), احمد بلال (16-12-09), رانا امر (21-11-09), شاہ جی 90 (22-11-09)
پرانا 21-11-09, 02:54 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
کمائي: 49,194
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
آہ کی کہانی ، بہت ہی تکلیف دہ کہانی ہے۔
مجھے ہمیشہ بہت اچھے اسکول اور استاد ملے۔ الحمد للہ۔ مجھے اپنے پرائمری اسکول کے استاد بھی یاد ہیں اور سیکنڈری اسکول کے استاد بھی۔ یہ سب بہت محنتی اور فرض شناس تھے۔۔ میں مڑ کر دیکھتا ہوں تو ان میں سے ہر استاد میری زندگی کے سفر میں روشنی و نور کا ایک عظیم مینارہ نظر آتا ہے۔

میرے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے تمام استادوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ یقیناً یہی استاد کردار سازی میں ایک بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔
لیکن وہی استاد ابھی بھی اسی سکول میں ہیں اور اس سکول سے ابھی تک کوئی بھی جاندار پیدا نہیں ہوا
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (21-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), رانا امر (21-11-09), شاہ جی 90 (22-11-09), طاھر (22-11-09)
پرانا 21-11-09, 04:35 PM   #5
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,295
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبخلیل بھائی۔۔۔۔ویسے اب بھی ایسا ہوتا ہے۔۔۔
اساتذہ کچھ بھی نہیں کرتے۔۔۔اور شاگردوں سے سارا
کام لیتے ہے۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (21-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), رانا امر (21-11-09), شاہ جی 90 (22-11-09)
پرانا 21-11-09, 07:01 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا بات ہے کیا پورے پاکستان کے ٹیچر ایک جیسے ہی ہوتے ہیں ہمارے بھی ایسے ہی ہیں
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (21-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), رانا امر (23-11-09), شاہ جی 90 (22-11-09)
پرانا 22-11-09, 07:53 AM   #7
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,087
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا لکھا ہے خلیل بھائی آپ نے۔ ویسے اللہ کا شکر ہے میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا، مجھے اسکول، کالج، یونیورسٹی میں بھی بہترین اساتذہ ملے ہیں۔ اسکول کے زمانے تک تو کچھ اساتذہ سخت بھی تھے اور بہتوں سے ماریں بھی کھائیں۔ مگر میری ہی نالائقی تھی کہ میں ان سے صحیح فائدہ نہیں اٹھا سکا۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (22-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), رانا امر (23-11-09), شاہ جی 90 (22-11-09)
پرانا 22-11-09, 11:31 AM   #8
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,568
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

خلیل بھائی - اچھی آپ بیتی ہے اور شاید چھوٹے شہروں اورگاؤں کے اسکولوں کی صحیح تصویر بھی۔

میں نے بھی پکے پیلے اردو میڈیم سرکاری اسکول سے ہی میٹرک کیا ہے، لیکن ہمیں بہت اچھے اور سمجھدار استاد میسر تھے، الحمد اللہ۔ پرائمری سے لیکر میٹرک تک خوب پٹائی کھائی ان کے ہاتھوں لیکن جو انہوں نے سبق سکھائے اب بھی یاد ہیں۔

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (22-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), ابو عمار (23-11-09), رانا امر (23-11-09), عرفان حیدر (26-11-09)
پرانا 22-11-09, 05:54 PM   #9
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,893
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم تو ہر حال میں اپنے استادوں کی عزت کرتے ہیں جی
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (23-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), ابو عمار (23-11-09), رانا امر (23-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09)
پرانا 22-11-09, 11:01 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم تو ہر حال میں اپنے استادوں کی عزت کرتے ہیں جی
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
گوندل (26-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), ابو عمار (23-11-09), رانا امر (23-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09)
پرانا 23-11-09, 09:02 AM   #11
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

استاد بھی تو دو طرح کے ہوتے ہیں
ایک وہ جن کے ہاتھہ چومنے کو دل چاہتا ہے
اور دوسرا وہ جو استاد کے روپ میں کبھی گدھ ہوتا ہے تو کبھی بھیڑیا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (24-11-09), محمدخلیل (23-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09)
پرانا 23-11-09, 10:31 AM   #12
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,428
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
کیا بات ہے کیا پورے پاکستان کے ٹیچر ایک جیسے ہی ہوتے ہیں ہمارے بھی ایسے ہی ہیں
بچہ جب پیدا ہوتا ہے تواس کی زیادہ دیکھ بھال اسکی والدہ کے ذمے ہوتی ہے،جب ذرا بڑا ہوتا ہے تو یہ ذمہ داری والد پر بھی بڑھ جاتی ہے اور آہستا آہستا بڑتی ہی جاتی پھر جب سکول جاناشروع ہوجا تا ہے اب اس کی ذمہ داری اسکے اُستاد پر بھی آجاتی ہے یہی وقت ہوتا جب اس کی شخصیت کو نکھر کرسامنے آناہوتا ہےاستاد ہی وہ جوہری ہے جو اس پتھر کو ہیرے کی شکل دیتا ہے اور پھر اس ہیرے کی چمک زمانے کی آنکھ کو چندھیا دیتی ہے اگر جوہری ہی اس کی تراش خراش میں کمی رکھ دے تو پھر یہی پتھر زمانے کی ٹھوکر بن جاتا ہے ،جیسے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی اور پانچوں اُنگھلیاں برابر بھی نہیں ہوتی اسی طرح سارے ٹیچر ایک جیسے بھی نہیں ہوتے اور نہ ہی سارے طلباء ایک جیسے ہوتے ہیں اگر خامی ٹیچر میں پائی جاتی توہے توذیادہ خامیاں طلباءمیں بھی پائی جاتی ہیں،
رانا امر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے رانا امر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (23-11-09), ایس اے نقوی (24-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09), طاھر (24-11-09)
پرانا 24-11-09, 08:09 AM   #13
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے سب سے پہلے تو سچ سچ بتائیں کہ کیا واقعی یہ خیل نے ہی لکھا ہے
یار تم تو کمال بلکہ جمال کر گئے ہو
شکریہ خلیل آپ کا آپ نے ایک بہت ہی پیارا موضوع شروع کیا
استاد کیا لکھوں بس اتنا ہی کہ آج میں جو بھی ہوں اپنے استادوں کی وجہ سے ہوں انکی مار انکے پیار کا جو نتیجہ ہے وہ آپ لوگوں کے سامنے ہے
ویسے مجھے اپنے چند ایک استادوں کے چہرے یاد ہیں
اور‌خدا کی قسم جب بھی وہ ملتے ہیں میں انکے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوتا ہوں اور قدرے جھک کر سلام کرتا ہوں اور یہ بات خدا کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں آج میں جو بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (24-11-09), محمدخلیل (24-11-09), رانا امر (25-11-09), شاہ جی 90 (27-11-09)
پرانا 24-11-09, 08:12 AM   #14
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرورق پر پیش کئے جانے کئے جانے کی سفارش کرتا ہوں شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (24-11-09), رانا امر (25-11-09)
پرانا 24-11-09, 09:27 AM   #15
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
کمائي: 49,194
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایس اے نقوی مراسلہ دیکھیں
ارے سب سے پہلے تو سچ سچ بتائیں کہ کیا واقعی یہ خیل نے ہی لکھا ہے
یار تم تو کمال بلکہ جمال کر گئے ہو
شکریہ خلیل آپ کا آپ نے ایک بہت ہی پیارا موضوع شروع کیا
استاد کیا لکھوں بس اتنا ہی کہ آج میں جو بھی ہوں اپنے استادوں کی وجہ سے ہوں انکی مار انکے پیار کا جو نتیجہ ہے وہ آپ لوگوں کے سامنے ہے
ویسے مجھے اپنے چند ایک استادوں کے چہرے یاد ہیں
اور‌خدا کی قسم جب بھی وہ ملتے ہیں میں انکے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوتا ہوں اور قدرے جھک کر سلام کرتا ہوں اور یہ بات خدا کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں آج میں جو بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں
بھائی انجم یار یہ بالکل سچ ہے میرے ساتھ یہی ہوا ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (24-11-09), رانا امر (25-11-09), شاہ جی 90 (27-11-09)
جواب

Tags
color, کلاس, کالج, واقعات, قدیر خان, نفرت, آج, انگلش, اردو, استاد, تعلیم, حال, خلاف, خان, دوست, دل, درخواست, رات, سال, شور, ظالم, غیبت, غلطی, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger