|
اف یہ بیویاں( طنز و مزاح )

07-11-10, 12:00 PM
اسلام و علیکم!
معزز اراکین فورم پر دلچسپ معاملات شروع ہئے تو ہم نے سوچا کہ ہم کہیں پیچھے نہ رہ جائیں اسلئے آپ کی خدمت میں حاضر ہو گئے
ہمارا رونا تو شروع سے بیوی کا ہی ہے مزید آپ سمیت منتظمین سے جاننے کی کوشش کریں گے کہ وہ بیویوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں
.............................
شوخ و شنگ بیویاں:
یہ بڑی چنچل ،ہنس مکھ اور شرارتی ہوتی ہیں شوہر جتنا مرضی سڑیل،سنجیدہ،یا اداس فطرت کا ہو یہ چھیڑ چھاڑ سے باز نہیں آتیں
مذاق کرنا اور ہنسنا بولنا اسکی فطرت میں شامل ہے
کوئی سخت بات بھی ہو جائے تو یہ مسکرا کر ٹال جاتی ہیں یہ ماحول کو خوشگوار رکھتی ہیں اور رنجیدہ باتوں کو بھی چٹکیوںن میں اڑا دیتی ہیں یہ نہ تو ہر وقت کوہلو کے بیل کی طرح کام میں جتی رہتی ہیں اور نہ ہی بستر توڑتی ہیں بلکہ یہ بڑی متحرک اور زندگی سے بھر پور ہوتی ہیں یہ کام کر کے خؤش رہتی ہین لیکن باتوب باتوں میں شوہر سے کام بھی کروا لیتی ہیں جو اسکا شوہر کسی کے کہنے پر مر کر بھی کرنے پر راضٰ نہیں ہوتا یہ کام خواہ جھاڑو لگانے کا ہو یا برتن دھونے کا ،بچے کی گندی نیپی بدلنے کا ہو یا خود اسکے سینڈل پالش کرنے کا،شوہر بلا چوں چرا ہر کام خوش دلی سے کر دیتا ہے کیونکہ وہ شوہر کی عزت و نفس کو مجروح نہیں ہونے دیتی بلکہ اسے برابر اور مساوات سکھاتی ہیں دوسرے وہ شوخ ادا ہوتی ہیں کسی بات کو انا کا مسئلہ نہیں بناتیں اسلئے شوہر ان سے راضی اور خوش رہتاہے یہ بیویاں لطیفے سنانے اور گانا گانے میں بھی بڑی ماہر ہرتی ہیں شوہر اپنی بیوی کی کمپنی میں لطف اندوز ہوتا ہے اور اپنی قسمت پر رشک کرتا ہے مگر ایسی بیویاں خوش نصیبوں کو ملتی ہیں
ذمہ دار بیویاں:
یہ بیویاں بڑی زمہ دار ہوتی ہیں شوہر کے گھر کو باپ کا گھر سمجھتی ہیں یعنی جسطرح اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی ضروریات کا خیال رکھتی ہیں اسی طرح سسرال والوں کا بھی خیال رکھتی ہیں تاہم انکا زیادہ جھکائو شوہر اور بچوں کی طرف ہوتا ہے یہ بغیر کہے سنے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہیں انہیں کبھی اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ شوہر نے گھر انکے نام کیا ہے یا نہیں وہ بیوی کو کوئی بڑا تحفہ دیتا ہے یا نہیں ،بینک بیلنس انکے نام ہو یا نہ ہو انہیں اس چیز سے کوئی غرض نہیں ہوتی کیونکہ انہیں اپنے آپ پر یقین ہوتا ہے کہ جو کچھ شوہر کاہے وہ سب انہیں کا ہے،وہ چیزوں سے زیادہ ذمہ داریوں میں دلچپسی رکتھی ہیں انہیں فکر رہتی ہیں کہ شوہر نے وقت پر کھانا کھایا یا نہیں ، بچوں کو کوئی مسئلہ تو نہیں،اگر شوہر کے معاشی حالات اچھے نہ ہوں تو یہ اس قدر حساس ہوتی ہے کہ شوہر کی مدد کی خاطر نوکری کرنے لگتی ہیں،یہ آئیڈیل قسم کی بیویاں ہوتی ہیں قربانی ایثار وفا اور ذمہ داری کا احساس انکی رگ رگ میں بھرا ہوتا ہے یہ بے لوث اور مثالی عورتیں ہوتی ہیں یہ کبھی شوہر کوطعنہ نہیں دیتی اور نہ ہی غریب ہونے کااحساس ہونے دیتی ہیں افسوس کہ یہ بیویاں بھی بہت نایاب ہیں اور مشکل سے قسمت والوں وک ملتی ہیں
ہتھ چھوڑ بیویاں:
اراکین ہتھ چھوڑ بیویوں کی داستان کےلئے انتظار فرمائیں شکریہ
جاری ہے
Last edited by ایس اے نقوی; 07-11-10 at 12:08 PM..
|
ایس اے نقوی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|