واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


انجلینا جولی دنیا کی پُر کشش ترین عورت قرار دے دیا گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-10-11, 06:04 PM   #1
انجلینا جولی دنیا کی پُر کشش ترین عورت قرار دے دیا گیا
محمدخلیل محمدخلیل آن لائن ہے 31-10-11, 06:04 PM


ہالی ووڈ کی فلمی صنعت میں خوبصورت چہروں کی کمی نہیں۔ نظر کو اچھے لگنے والے چہرے تو بہت ہوتے ہیں لیکن جودل کوبھاجائیں،وہ چہرے کم کم ہوتے ہیں۔دل کو بھا جانے والے چہرے ہی ہالی ووڈ کاخوبرو چہرہ ہیں۔انجلینا جولی بھی ہالی ووڈ کا ایسا ہی ایک چہرہ ہیں،جنہوں نے کوئی کردار بھی نبھایا تو ایسا محسوس ہوا کہ وہ کردار انہی کے لیے تخلیق کیاگیاتھا۔
انجلینا جولی1975ءکی پیدائش ہے۔ امریکااس کا آبائی وطن ہے۔اپنے کیرئیر کے بام عروج تک پہنچنے سے پہلے زندگی کے تمام نشیب وفراز دیکھے۔اپنے گھر میں بھوک دیکھی۔دنیا کی سفاکی کو دیکھااورصرف یہی نہیں بلکہ زندگی جن رشتوں کی وجہ سے خوبصورت ہوتی ہے،ان رشتوں کو بھی ٹوٹتے ہوئے دیکھا۔ والدین کے رشتے میں پڑنے والی دراڑ نے انجلینا جولی کی روح میں شگاف ڈالا۔اس کی شخصیت میں بے چین اورمضطرب ہوگئی۔اپنے غم کو غلط کرنے کے لیے منشیات سمیت ہر نشے کا سہارا لینے کی کوشش کی مگر بے سود۔۔۔
آخرکار انجلینا جولی نے اپنے اندر کی باصلاحیت فنکارہ کو دریافت کرلیااورفن کے راستے پر اپنی منزل پانے نکل کھڑی ہوئی۔آج وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر ہے۔ہالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی طرف سے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہے اورپاکستان سمیت دنیا بھر کے آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرچکی ہے،جن میں 2005ءمیں زلزلے اور2010ءمیں سیلاب کا موقع تھا۔ا س نے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھے کیے اوراپنی آمدن سے بھی ایک خطیر رقم ان لوگوں کے لیے بطور امداد دی۔
2010ءمیںریلیز ہونے والی فلم ”سالٹ“میں انجلینا جولی نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا۔دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی یہ فلم،اس کی مقبولیت میں مزید اضافے کاسبب بنی۔فلم ”سالٹ “میں اس کا کردار ایک ڈبل ایجنٹ کا دکھایا ہے جس میں یہ امریکا اورروس کے لیے کام کرتی دکھائی گئی ہے۔یہ فلم امریکا اورروس کی سرد جنگ کے دنوں کی یاد تازہ کرتی ہے ۔اس فلم کی کہانی میں انجلینا جولی نے اپنے کردار سے حقیقی رنگ بھر دیے ہیں،اس فلم کو دیکھنے کے بعد کوئی شک نہیں رہتا کہ انجلینا جولی ہی ہالی ووڈ کی ایکشن ہیرووئن ہے۔اس سے بہتر ایکشن کردار اورکوئی اداکارہ نہیں نبھا سکتی۔انجلینا جولی اپنی بہترین اداکاری کی بنیاد پر 1اکیڈمی 2گلڈ اور3گولڈن گلوبل ایوارڈسمیت دنیا بھر سے کئی اعزازات اپنے نام کرچکی ہے۔
انجلینا جولی کو اداکاری کی صلاحیتیں اپنے والدین سے ورثے میں ملیں۔اس نے اداکاری کاآغاز اپنے والد کے ساتھ ایک چائلڈ رول سے کیا۔اس کے والد کا نام Jon Voightتھا جبکہ والدہ کا نامMarchelineتھا۔1982ءکی دہائی سے انجلینا جولی کی یہ چھوٹی سی کوشش اس کو اداکاری کی طرف لے آئی اوراس نے 1993ءمیں بننے والی فلم Cyborg 2سے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا۔1995ءمیں پہلی مرتبہ ایک فلم Hackersمیں مرکزی کردار نبھایا۔اس کے علاوہ Mojave Moon،Foxfire،True Womenنامی فلموں میں کام کرکے اپنے کیرئیر کو آگے بڑھایا۔1997ءمیں ٹیلی ویژن کے لیے 3فلموں میں کام کیا،جن کانامGeorge Wallace،Playing God،Gia تھا۔1999ءمیں، اس نے اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ جیتامگر ابھی اس کی آزمائش ختم نہیں ہوئی تھی،اتنا کام کرنے کے باوجود یہ مخصوص حد سے آگے نہ بڑھ سکی۔2000ءنئی صدی کا آغاز تھا اورانجلینا جولی کے لیے کیرئیر میں نئے موڑ کا آغاز۔اس صدی نے اس پر نئی دنیا کا دروازہ کھولا، جہاں اس کے لیے کامیابیاں تھیں،گلیمر تھا اوربہت ساری شہرت بھی۔۔۔
2001ءمیں ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم Lara Croft:Tomb Raiderمیں لاراکروفٹ کا کردار کیا نبھایا ،انجلینا جولی کو عالمی سطح پر پہچان مل گئی۔اس کے بعد انجلینا جولی دنیا کی مہنگی ترین اداکاراﺅں میں شامل ہوگئی اورپھر اس نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔2003ءمیں اسی فلم کا سیکوئل بھی بناپھر 2005ءمیں ریلیز ہونے والی فلم Mr and Mrs Smith نے اس کو کامیابی کے ساتھ ساتھ براڈ پٹ جیسا بہترین دوست اور شوہر بھی دے دیا۔اس نے 2شادیاں کیں اوردونوں ناکام رہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے یہ براڈ پٹ کے ساتھ رہ رہی ہے اور ان کے 6بچے بھی ہیں جن میں سے 3لے پالک ہیں۔
انجلینا جولی نے بچپن میں بہت فلمیں دیکھیں۔والدین کی علیحدگی کے بعد اپنی ماں اوربھائی کے ساتھ زندگی کی سختیاں برداشت کیں۔اس نے 2سال تک ایک تھیٹر انسٹی ٹیوٹ Lee Strasbergسے تربیت بھی حاصل کی اورتھیٹر میں عملی طورپر پرفارم بھی کیا۔براڈ پٹ سے محبت کرنے والی انجلینا جولی کو زندگی میں پہلی محبت 14سال کی عمر میں ہوئی لیکن اس محبت میں 2سال بعد ہی جدائی آگئی۔عمر کا 20سال جولی کی زندگی میں ڈپریشن سے بھرا ہوا سال تھا ۔اس سال جولی نے سوچوں کی اذیت سے چھٹکارا پانے کے لیے منشیات کا سہار ابھی لیا مگر کوئی سہارا کام نہ آیا سوائے اس کے ،اس نے خود کو اداکاری کے لیے وقف کردیا۔انجلینا جولی کی محبت کا چشمہ صرف ساتھی اداکاروں کے لیے نہیں بہتا رہا بلکہ اس نے ایک ماڈل اورا داکارہ Jenny Shimizuسے بھی شدید محبت کی۔اس محبت کا جولی نے برملا اعتراف بھی کیاتھا۔
دنیا کی پرکشش خاتون کا لقب حاصل کرنے والی انجلینا جولی نے دنیا بھر کے سفر میں جو کچھ دیکھا اورجو تجربات ہوئے ،اس کو کتابی شکل دی۔اس کانامNotes From My Travelsہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں ،جولی نے دنیا کی سنگین اور تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے کے بعد دکھی اور بے سہارا لوگوں کے لیے اپنی بے پناہ مصروفیا ت سے وقت نکالا۔جولی پٹ فاﺅنڈیشن بنائی۔3لے پالک اولادوں کو پال رہی ہے۔اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں آفت زدہ علاقوں کے تواتر سے دورے کرتی ہے۔
دل پھینک انجلینا جولی نے 2000ءسے لے کر اب تک کئی ایک فلموں میں کامیابیاں سمیٹیں جن میں Wanted،Gone in 60 Seconds،Changeling،Kung Fu Panda،Salt،The Touristجیسی فلمیںشامل ہیں۔2007ءمیں ڈینئل پرل پر بننے والی فلم A Mighty Heartمیں کام کیا۔اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہونی تھی کیونکہ یہ وہی امریکی صحافی تھا جس کو کراچی میں قتل کیا گیا تھالیکن کراچی کے خراب حالات کے باعث اس فلم کو بھارت میں شوٹ کیاگیا۔پاکستان سے عدنان صدیقی اوربھارت سے عرفان خان سمیت کئی مقامی اداکاروں نے بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔اس کے علاوہ انجلینا جولی نے کئی ایک میوزک ویڈیوز میں کام کیااور ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کررہی ہے۔
انجلینا جولی دنیا بھر میں مقبول ہے۔دولت کی بھی ریل پیل ہے لیکن اس کی زندگی میں رشتوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری ہے،شاید یہی وہ غصہ ہے جس کو یہ ایکشن فلموں میں نکالتی ہے اورپنا کتھارسز کرتی ہے مگر اندر کی لڑائی کو باہر کی لڑائی سے کون ختم کرسکاہے؟انجلینا جولی ایک بہترین اداکارہ ہے،اس پہلو کو کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا۔
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 515
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (01-11-11), shafresha (31-10-11), فیصل ناصر (01-11-11), پاکستانی (31-10-11), یاسر عمران مرزا (31-10-11), صبیحہ (03-11-11)
پرانا 31-10-11, 07:21 PM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,394
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھی انسان بھی ہے۔ اللہ اسے ہدایت دے۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-10-11), محمدخلیل (31-10-11)
پرانا 31-10-11, 07:46 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,820
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے انجیلینا پسند ہے!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-11-11), محمدخلیل (31-10-11)
پرانا 31-10-11, 07:50 PM   #4
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,300
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,066 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
مجھے انجیلینا پسند ہے!!!!
تو شادی کیوں نہیں کر لیتے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-10-11), محمدخلیل (31-10-11)
پرانا 31-10-11, 08:05 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,301
کمائي: 26,672
شکریہ: 8,546
1,595 مراسلہ میں 3,525 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بڑی گل اے جی
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (31-10-11)
پرانا 31-10-11, 08:09 PM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
کمائي: 49,194
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
تو شادی کیوں نہیں کر لیتے
اگر اپ کو اوبامہ پسند ہو تو کیا اس سے شادی کا سوچے گے؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-10-11), فاروق سرورخان (03-11-11), یاسر عمران مرزا (31-10-11), wajee (31-10-11)
پرانا 31-10-11, 08:42 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,394
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Talking

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
اگر اپ کو اوبامہ پسند ہو تو کیا اس سے شادی کا سوچے گے؟
ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 10:50 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,585
کمائي: 315,408
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باقی تو ٹھیک ہے لیکن ہونٹ بڑے ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 11:11 PM   #9
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
کمائي: 49,194
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
باقی تو ٹھیک ہے لیکن ہونٹ بڑے ہیں
آپ کو کس بات کا پتا ہی نہیں جو موٹے ہونٹوں سے ہوتی ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 11:13 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,585
کمائي: 315,408
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
آپ کو کس بات کا پتا ہی نہیں جو موٹے ہونٹوں سے ہوتی ہے
سرخ لفظ کے آخر میں "ی" قصدا نہیں لگائی یا نا دانستہ طور پر رہ گئی ہے ۔۔
جملہ یوں درست ہوتا کہ :آپ کو کسی بات کا پتا ہی نہیں ہے

کیا خیال ہے ؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب (01-11-11)
پرانا 31-10-11, 11:16 PM   #11
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
کمائي: 49,194
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

Riflettendo il saggio è sufficiente
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 11:20 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,585
کمائي: 315,408
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
Riflettendo il saggio è sufficiente
Capisco cosa vuoi dire u
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 11:33 PM   #13
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
کمائي: 49,194
شکریہ: 7,301
5,975 مراسلہ میں 15,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

sei grande persona qui dentro.
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 11:54 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اٹلین میں بات کرتے ہو گوگل زندہ باد
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (31-10-11), ابو اسد (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 12:36 PM   #15
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,394
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ترجمہ کرو جناب
اٹالیانو ای بیلو
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پہچان, چین, نظر, موقع, ماں, محبت, اقوام متحدہ, بہترین, بچپن, خان, دوست, دریافت, رشتے, زندگی, زمانہ, سفر, عورت, عدنان, غم, صلاحیتیں, صنعت, صحافی, صدی, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے پاکستانی عوام کے اجتماعی شعور سے زیادہ طاقتور نہیں عارف اقبال خبریں 1 18-04-11 11:22 PM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
عوج بن عوج کی عمر کتنی تھی؟ عرفان حیدر آئیے ذہانت آزمائیے 24 14-04-09 02:40 PM
’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘ چاچا کمال خبریں 1 07-04-08 06:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger