واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


انسان کی شخصیت کے پہلو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-11, 06:25 PM   #1
انسان کی شخصیت کے پہلو
زارا زارا آف لائن ہے 26-01-11, 06:25 PM

السلام علیکم

انسان کی شخصیت کے دو پہلو ہیں۔ ایک اس کا ظاہر اور دوسرا اس کا باطن۔ انسان کا ظاہر وہ ہے جو دوسرے لوگوں کو واضح طور پر نظر آتا ہے۔ اس میں اس کی ظاہری شباہت اور رویے شامل ہیں۔ باطن میں انسان کی عقل، علم، جذبات، احساسات اور رجحانات شامل ہیں۔ عام طور پر انسانوں کا ظاہر ان کے باطن ہی کا عکس ہوتا ہے البتہ بعض افراد عارضی طور پر اپنے باطن پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔

انسان کی بعض باطنی صفات مستقل نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ کچھ کیفیات عارضی نوعیت کی ۔ انسان کی مستقل صفات وہ ہوتی ہیں جو ایک طویل عرصے میں ارتقاء پذیر ہوتی ہیں اور ان میں تبدیلیاں بہت آہستہ آہستہ آتی ہیں۔ یہ صفات انسان کی پوری عمر اس کے ساتھ رہتی ہیں۔ مثلاً انسان کی علمی و عقلی سطح ایک طویل عرصے میں ہی بلند ہوتی ہے اور اس میں تبدیلی کی رفتار کو سالوں میں ناپا جاتا ہے۔ اس کے برعکس انسان کی خوشی یا غمی ایک عارضی کیفیت ہے جو ہر تھوڑی دیر کے بعد بدل جاتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ایک شخص پانچ بجے خوش ہو لیکن ساڑھے پانچ بجے کسی وجہ سے غمگین ہو گیا ہو۔


غصہ، خوشی، غمی، جنسی خواہش، انتقام، محبت، نفرت سب ہی انسانوں میں پائی جاتی ہیں لیکن ان کے اظہار کے وقت جو لوگ خود پر قابو رکھتے ہیں، وہی زندگی میں کامیاب افراد سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس جن افراد کو ان پر کنٹرول نہیں ہوتا وہ زندگی بھر ناکامیوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ایک شخص اگر بات بات پر بھڑک اٹھتا ہو تو سب لوگ اس کی شخصیت کے تصور میں اس کا غصہ ور ہونا بھی شامل کر دیتے ہیں۔ جذبات کا شخصیت کا حصہ بن جانا انسان کی کمزور شخصیت کی علامت ہے۔ اگر آپ اپنی شخصیت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سیکھئے۔

شکریہ
زارا
سورس

Last edited by محمدخلیل; 26-01-11 at 10:51 PM..

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
saraah (29-01-11), محمدخلیل (26-01-11), عروج (29-01-11)
پرانا 29-01-11, 12:14 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہترین مطالعہ ھے زارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زبردست۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-01-11, 12:19 PM   #3
Senior Member
 
روشنی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 389
کمائي: 6,365
شکریہ: 99
303 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوش رہیے
اتنی اچھی معلومات ہم تک پہچانے کا شکریہ
روشنی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہیں،, ہوتے, ہوتا, ہے۔, کنٹرول, وقت, نفرت, نظر, ممکن, انسان, بنانا, بدل, تبدیلیاں, حصہ, خود, رفتار, زندگی, طور, عقلی, علمی, علامت, عارضی, غمی, صفات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلاول بھٹو زرداری دنیا کی مقبول ترین شخصیت بن گئے، امریکی سروے ابن جلال خبریں 10 11-05-11 10:44 PM
شخصیت پرستی اور شخصیت پسندی Zullu230 گپ شپ 14 14-03-11 09:05 PM
مُتاثر کُن شخصیت سیپ عائلی زندگی 4 04-03-11 01:34 PM
متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت یاسر عمران مرزا دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 2 14-02-11 11:54 AM
::::: دوہرا چہرہ ، دوہری شخصیت ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 04-04-09 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger