واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


انقلاب زندہ باد!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-02-11, 09:22 PM   #1
انقلاب زندہ باد!!!
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 15-02-11, 09:22 PM

چوک پر حشر بپا تھی۔ لوگ جلوس کی شکل میں جمع ہورہے تھے۔ نعرے لگ رہے تھے، انقلاب زندہ باد، انقلاب انقلاب۔ کچھ نوجوان دیوانہ وار ان نعروں کی پکار سے لوگوں کے جذبات گرما رہے تھے۔ میں نے دیکھا، حدِ نظر تک لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا، جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔

جلوس آہستہ آہستہ جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ کچھ افراد کو کندھوں پر بٹھا کر چوک میں قائم اسٹیج تک پہنچایا گیا۔ نعروں کا زور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ اسٹیج پر عوام کا لیڈر ہاتھ ہلا ہلا کر لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہا تھا، جس سے نوجوانوں‌ کا جوش و خروش اور بھی بڑھ رہا تھا۔

اسٹیج کے ایک کونے میں عوامی دولت لوٹنے والے کھڑے تھے، ان کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں۔ ان کو اپنا انجام صاف نظر آرہا تھا۔ عوامی لیڈر نے اب تقریر شروع کردی تھی۔ لوگ خاموشی سے سن رہے تھے۔ بیچ میں نوجوان نعرے بھی لگاتے۔ عوامی لیڈر نے عوام کی تعریف کی کہ ان کی قربانیوں کی بدولت اتنا بڑا انقلاب آیا ہے۔ مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی جب عوامی لیڈر نے کہا، 'اب اس ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا، اب غریب کیک کھائے گا، جاگیردار کھیتوں میں کام کریں گے۔ کوئی بھی قوم کی دولت لوٹ نہیں سکے گا۔ کرپٹ اراکین پارلیمنٹ کو سزا کے طور پر اسلام آباد میں سائیکل رکشہ چلانا پڑے گا اور ان رکشوں میں عوام سفر کرکے ان کرپٹ عناصر کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔'

عوامی لیڈر کچھ اور بھی کہہ رہا تھا، لیکن مجھ سے رہا نہ گیا اور جوش میں آکر نعرے لگانے شروع کردئیے، انقلاب زندہ باد!!! عوامی لیڈر زندہ باد!!! انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنے میں جلوس میں سے کسی نے مجھے زور سے جھنجھوڑا، اور کہا، یار سونے بھی دو، خواب میں بھی نعرے لگاتے رہتے ہو۔

پھر میری آنکھ کھل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 624
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (20-02-11), dxbgraphics (16-02-11), فیصل ناصر (16-02-11), یاسر عمران مرزا (16-02-11), مون (16-02-11), موجو (16-02-11), مرزا عامر (15-02-11), wajee (16-02-11), بزم خیال (16-02-11), راجہ اکرام (15-02-11), شبنم (16-02-11), عبدالقدوس (16-02-11), عبداللہ حیدر (16-02-11), عدنان دانی (16-02-11), عروج (16-02-11)
پرانا 15-02-11, 09:32 PM   #2
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,317
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حسرت ان غنچوں پہ جو۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-02-11, 09:38 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بن کھلے نہیں مرجھائیں گے ایسا جلد ھونے کو ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-02-11, 10:45 PM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عروج صاحبہ ایسا کچھ بھی نہیں ہو گا مردہ قومیں انقلاب نہیں لا سکتیں
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-02-11, 10:47 PM   #5
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,317
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
بن کھلے نہیں مرجھائیں گے ایسا جلد ھونے کو ھے۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-02-11, 10:56 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ سب سے گزارش ہے کہ تحریر کے آخری جملے ضرور پڑھیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-02-11, 10:57 PM   #7
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,317
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پھر میری آنکھ کھل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
پھر آگے کیا ہوا؟
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-02-11, 05:51 AM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,406
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایسے خواب تو عمران خان روز دیکھتا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (16-02-11), رضی (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 06:40 AM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,585
کمائي: 315,408
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
ویسے دوسرا پیراگراف پڑھتے ہی مجھے احساس ہو گیا تھا کہ یہ ’’کسی دیوانے کا خواب‘‘ ہے ۔۔

بہت اچھے ہارون بھائی ، خواب دیکھنا بھی ضروری ہے، کیوں کہ جو خواب نہیں دیکھ سکتے وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 07:13 AM   #10
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
کرپٹ اراکین پارلیمنٹ کو سزا کے طور پر اسلام آباد میں سائیکل رکشہ چلانا پڑے گا اور ان رکشوں میں عوام سفر کرکے ان کرپٹ عناصر کو عبرت کا نشان بنائیں گے
خواب میں بھی اتنی رعایت ؟؟؟؟؟؟
رکشہ کی بجائے اگر گدھوں پر منہ کالا کر کے گھمانے کی بات ہوتی تو خواب ہوتا ۔ یہ تو نیک خیال ہے ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 07:21 AM   #11
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,300
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,066 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے نہ جنت گم گشتہ کی بشارت دے
کہ مجھے یاد ہے ابھی تک ہجرت اول

ویسے بہت جلدی اٹھے، کچھ اور دیر سو نہیں سکتے تھے آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 08:17 AM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,585
کمائي: 315,408
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
خواب میں بھی اتنی رعایت ؟؟؟؟؟؟
رکشہ کی بجائے اگر گدھوں پر منہ کالا کر کے گھمانے کی بات ہوتی تو خواب ہوتا ۔ یہ تو نیک خیال ہے ۔
محمود بھائی
یہ سزا بہت سوچ کر دی ہو گی ہارون بھائی نے
منہ کالا کر کے گدھوں پر زیادہ دن نہیں گھمایا جا سکتا تھا
لیکن یہ سائیکل رکشہ تو ایک مستقل سزا ہے ، جو جان جانے تک چلتی ہی رہے گی
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (20-02-11), ھارون اعظم (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 08:52 AM   #13
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,697
شکریہ: 1,652
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ھارون بھائی کچھ دم کر کے سویا کریں ایسے خواب ٹھیک نہیں ہیں۔
یہ غلامانہ بدہضمی کو ظاہر کرتے ہیں
اور کریں بھی کیا یہ تو وبائی مرض ہے سب تک پہنچے گا ان شاء اللہ
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(
موجو آن لائن ہے   Reply With Quote
موجو کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 09:55 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسنین ایوب مراسلہ دیکھیں
عروج صاحبہ ایسا کچھ بھی نہیں ہو گا مردہ قومیں انقلاب نہیں لا سکتیں
ھم غفلت کی نیند سو رھے ھیں مگرجاگنا ھمارے ھاتھ ھے بھیا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (16-02-11), حسنین ایوب (18-02-11)
پرانا 16-02-11, 10:50 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے ھارون بھائی ویسے آپس کی بات ہے انقلاب پاکستان میں نہیں آئے گا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (16-02-11)
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, قائم, لوگ, لے, نام, نظر, ملک, انجام, اسلام, بول, بڑا, جواب, خواب, دے, سفر, شکل, شروع, طور, عوام, عوامی, عناصر, عبرت, غریب, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger