واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


ایسٹ اینڈ ویسٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-08, 05:13 AM   #1
ایسٹ اینڈ ویسٹ
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 07-12-08, 05:13 AM

لندن کی زیر زمین ریل میں تقریباً تمام مسافر اخبار یا کتاب پڑھنے میں محو ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کو دیکھنے اور بات کرنے کی دلچسپی محال ہی ہوتی ہے مگر آج غیر معمولی طور پر جب دو لوگوں کے درمیان مشرق اور مغرب کے اقدار پر بحث ہو رہی تھی تو بیشتر مسافر بشمول میں اس کی طرف متوجہ ہوگئے اور مفت میں آنند لینے لگے۔
لہجے سے ایک جنوب ایشیائی باشندہ لگ رہا تھا اور دوسرا خالص انگریز۔ ایشائی اپنی تہذیب اور ثقافت پر فخریہ انداز میں کہہ رہا تھا کہ ہمارے پاس وقت کی فراونی ہے، ایک دوسرے سے ملنا اور دکھ سکھ کو بانٹا ہماری روایت ہے۔
انگریز نے فورا کہہ دیا کہ پبس اور تفریح مرکزوں پر جتنی ہماری سوشلیزیشن ہوتی ہے آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
آپ کے مقابلے میں ہمارا فیملی نظام ابھی بہت مظبوط ہے اور گھر کے اصول واقدار سے کوئی بغاوت نہیں کر سکتا۔ ایشائی نے کہا۔
ہماری فیملی میں ہر کسی کو اپنی مرضی سے زندہ رہنے اور فیصلے کرنے کا حق ہے۔ ہم جمہرریت میں رہ رہے ہیں اور دنیا کو جمہو ریت سکھا رہے ہیں۔ انگریز نے کہا۔
ایشیائی بولا، ہم آپ کی جمہوریت کا احترام کرتے ہیں مگرآپ کے لامحدود آزادی کے نتائج سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔ ایسی آزادی کا پودا نہ صرف ہماری سرزمین میں مرجھا جائے گا بلکہ ہمارا گھر فیملی اور سوشل نظام سب بکھر جائےگا۔
کس فیملی اور قدروں کی بات کرتے ہیں آپ۔ میرے والد کا حال ہی میں جب انتقال ہوگیا تو میں نے انکے کفن دفن پر اپنی ساری کمائی خرچ کی۔ انگریز نے کہا۔
جب وہ زندگی کی آخری سانسیں گن رہے تھے کیا آپ نے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا؟ ایشائی نے پوچھا۔
کون سا وقت گزاراتا؟ صبح سے شام تک نوکری کرتا ہوں، اپنے بچوں کا چہرہ ٹھیک سے دیکھنے کا ٹائم نہیں ملتا، والد کے لیے وقت کہاں سے لاتا۔
دفتر نکلنے سے پہلے جب مجھے اپنی امی کے انتقال کی خبر ملی تو میں دفتر کی بجائے ائیرپورٹ پہنچا اور آٹھ گھنٹے کی فلائٹ کے بعد اپنے گھر۔ تاکہ کفن دفن سے لے کر باقی تمام معاملات کو سنبھال سکوں۔ اپنی فیملی کو یہ احساس دلا سکوں کہ اس نازک گھڑی میں ہم سب شریک ہیں۔
تو آپ پروو کیا کرنا چاہتے ہیں؟ انگریز بولا۔
میں صرف بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے والد کو فیونرل سروسز کے حوالے کر دیا اور میں نے خود جاکر امی کا کفن دفن کردیا۔
ہم دونوں میں یہی تھوڑا سا فرق باقی رہا ہے۔۔۔

نعیمہ احمد مہجور

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 287
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-05-09), پاکستانی (08-05-09), نوائے ادب (14-05-09), محمدخلیل (08-05-09), Zullu230 (09-05-09), ابو عمار (07-12-08), ابن آدم (09-05-09), سحر (08-05-09)
پرانا 08-05-09, 01:11 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,646
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,467 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب فیصل بھائی ۔۔۔۔۔
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (09-05-09)
پرانا 09-05-09, 03:37 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت پرانی تھریڈ نکالی آپ نے
شکریہ
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-05-09, 10:03 AM   #4
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,231
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے۔
نعیمہ احمد مہجور بی بی سی میں ہیں یا وی او اے اردو(ریڈیو آپ کی دنیا) میں ہیں شاید۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (14-05-09)
پرانا 09-05-09, 03:33 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نعیمہ احمد مہجور آجکل بی بی سی سے وابستہ ہیں لیکن کئی ایک پہلو پر میرا ان سے اختلاف بنتا ہے
پھر بھی کسی کی کی اچھی بات سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-05-09, 10:46 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا سرورق کے لئے اپلائی ہوسکتا ہے ؟؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-05-09, 10:54 PM   #7
Banned
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 318
کمائي: 2,179
شکریہ: 72
117 مراسلہ میں 273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی تحریر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوائے ادب آف لائن ہے   Reply With Quote
نوائے ادب کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (14-05-09)
پرانا 14-05-09, 11:07 PM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے کہ بی بی سی جیسی مشہور سائٹ کا مواد سرورق پر مناسب نہیں لگتا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-05-09), پاکستانی (14-05-09)
جواب

Tags
لندن, نوکری, نظر, مفت, آج, اردو, بھائی, بچوں, تحریر, خبر, زندگی, شام, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ورلڈبیسٹ میئر2010 فرحان دانش خبریں 0 26-05-10 10:55 PM
آئی ایم دا بیسٹ شیراز احمد قہقہے ہی قہقے 0 16-02-10 09:25 PM
ورلڈبیسٹ میئرز فرحان دانش خبریں 3 03-02-10 10:19 PM
بیسٹ اینٹی وائرس کی تلاش میں مدد شیراز احمد سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 2 09-09-08 04:57 PM
رشدی لعنتی کے لیے ’بیسٹ آف بُکر‘ Real_Light خبریں 6 01-08-08 08:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger