واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


ایک تھے بادشاہ سلامت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-04-10, 10:55 AM   #1
ایک تھے بادشاہ سلامت
شاہ جی 90 شاہ جی 90 آف لائن ہے 19-04-10, 10:55 AM

دوستو ایک دفہ کا ذکر ہے کہ ایک ملک خداداد جو کہ اسلام کے پرکشش نعرے سے وجود میں آیا تھا ، وہاں کے بادشاہ کو رعایا کے پرزور اسرار اور کالے کوٹوں والی مخلوق خدا جس کو عرف عام میں وکیل کہا جاتا ہے ، ان کی شدید تحریک نجات کے بعد معزول کرنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں اور اس ملک کی بادشاہت کے فیصلے کی گھڑی سر پر تھی ۔
یہاں بظاہر لوگوں کے اطمینان کے لیئے جمہوریت کا ڈھونگ خوب تیاریوں کے ساتھ رچایا جاتا تھا ، سو اس بار بھی تمام تر میک اپ اور لیپا پوتی کے ساتھ یہ ڈراما آغاز ہوا چاہتا تھا کہ کارکنان قضا و قدر بلکہ خدا وند مجازی بے غیرتاں کی ایک جنبش ابرو سے کھیل میں حصہ لینے والی ایک شہزادی کو شہید کر دیا گیا ۔
عوام الناس کی سمجھ میں کچھ نہ آیا ۔ ارباب حکومت انگشت بدنداں رہ گئے اور خدا وند مجازی بے غیرتاں کی منصوبہ بندی کے مطابق ہر ایک شعبہ ہائے زندگی کا رد عمل ویسا ہی سامنے آیا جیسا کہ متوقع تھا ،
اب دنیا کا دستور تو یہ ہے کہ کسی بھی قتل کے بعد دیکھا یہ جاتا ہے کہ اس سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچا لیکن یہاں تو نرالے اصول وضع کر لیئے گئے تھے لہذا تفتیش کے نام پر وزرا اور امرا کے مشوروں کے مطابق ہر روز ایک نیا کھیل کھیلا جانے لگا ، لیکن اصل منصوبہ کامیابی سے اپنے منتقی انجام کی جانب بڑھ رہا تھا ،
اور وہ انجام ایک انتہائی قابل شخص کی بادشاہت کی صورت میں سامنے آیا ۔
اس مملکت خداداد کا نو منتخب شدہ بادشاہ دنیا میں اپنی مثال آپ تھا ، اس کی مخصوص صلاحیتوں اور لیاقتوں کی ایک دنیا معترف تھی حتی کہ غیر ممالک میں مقیم اس مملکت خداداد کی اخبار نویس برادری بھی اس کے بیرون ملک کارناموں اور بین الاقوامی تعلقات عامہ کی صلاحیتوں کی تعریف میں ہمیشہ زمین و آسمان کے قلابے ملائے رکھتی تھیں ۔
جیسا کہ عوام الناس میں موجود کچھ سوچنے والے اذہان کو پہلے سے اندازہ ہو گیا تھا ، اس بادشاہ نے تخت پر بیٹھتے ہی اپنے مزاج کے مطابق کچھ مخصوص اقدامات کیئے ، اور عوام الناس کے گلے میں ایک ایک کر کے مختلف گل ہائے مصائب کے ہار ڈالنے شروع کر دئیے ، چونکہ خدا وند مجازی بے غیرتاں بہ موسوم امریکہ کو یہ بات سخت ناگوار گزری تھی کہ اس کے چہیتے بادشاہ کو ایک جاہل ملک کی جاہل عوام نے مسترد کرنے کی ہمت کیسے کی ؟ ، لہذا اس نے اس کمزور ملک کی عام کو بدلے میں ایسے بادشاہ کا تحفہ دیا جس کے "حسن سلوک " کو دیکھتے ہوے عوام الناس چیخ اٹھنے پر مجبور ہو گئے کہ واللہ اس سے تو سابقہ بادشاہ اچھا تھا ۔
اب عوام الناس کی کیفیت اس ڈھانچے جیسی تھی جو کہ استخوان شکستہ کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت ریزہ ریزہ ہو کر بکھرنے کو تیار ہو اور جناب بادشاہ سلامت اس ڈھانچے کے گلے میں نئے سے نئے ہار ڈالنے کو بے تاب نظر آتے ، بیچارے اکیلے بادشاہ پر ہی کیا موقوف وزرا حضرات بھی کسی سے کم نہ تھے اور شاید ان کے لاشعور میں ایک خوف بیٹھا تھا کہ اگر عوام نے ایک صاحب جبروت بادشاہ کو تخت سے اتار پھینکا تو ان احمقوں کو کتنی مدت تک برداشت کرے گی ؟
لہذا ان وزرا نے بھی اپنی حکومت کو بچہ سقہ کی مختصر المدت حکومت جان کر عام کی چام کے سکے چلانے کی بھرپور کوششیں شروع کر دیں ، ہاں بادشاہ وقت کی ایک بہت بڑی عقل مندی اس کے بھرپور کام آتی رہی کہ اس نے اپنا وزیر اعظم اس شخص کو منتخب کیا جس کا کچھ بھرم ابھی عوام الناس میں باقی تھا ،
اس ملک خدا داد میں کسی کی جرات نہ تھی کہ بادشاہ وقت کے خلاف بول سکے جو بولنے کی کوشش کرتا اسے زنداں میں ڈال دیا جاتا ۔ ایسے حالات میں جب یہ نوشتہ دیوار صاف نظر آ رہا تھا کہ غریب خط غربت سے نیچے گرتے گرتے ہلاک ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے اور ظلم کے خاتمے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی ، کہ بادشاہ سلامت سے اللہ تعالی نے کچھ ایسی حرکات کروائیں کہ سوئی ہوئی بلکہ مردہ عوام ایک جھرجھری سی لے کر اٹھ بیٹھی ، کیوں کہ ایک تو اب بھوک ناقابل برداشت تھی دوسرے فرنگیوں کی ایجاد برق ناہنجار جو کہ گرمیوں کی شدت میں عوام کی واحد تسکین و عیاشی تھی وہ بھی اس سے چھین لینے کے احکامات نافظ کر دئیے گئے تھے ، آخر کو اپنے وزرا اور حمائیتوں کو ان کی فیکٹریوں اور کارخانوں کے لیئے وہی برق ناہنجار ہی تو مہیا کرنا تھی ، عوام کے منہ میں ساری ڈال دیتے تو ان کے آگے کیا ڈالتے اور نہ ڈالتے تو ان کی بھونک کون برداشت کر سکتا تھا ۔
اس قوم کا ایک بوڑھا جس نے حالات کے تھپیڑے کھا کھا کر ایک عمر گزار دی تھی ۔ بڑا پر امید تھا ، اس کا کہنا تھا کہ جب کسی حکمران کے خلاف عوام الناس سڑکوں پر آجائے تو اس سے جان چھڑانا مشکل نہیں رہتا ،
کیا معلوم مستقبل کی مٹھی میں اس مملکت خدا داد کی عوام کے لیئے کیا رکھا ہے ۔ لیکن تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس غریب ملک کی قسمت میں ہمیشہ پہلے سے کہیں زیادہ سلیقہ مند وفا شعار اور سمجھدار ، غیرت مند ، حمیت و اخوات و مساوات کا پیرو بادشاہ ہی آیا تھا کیا پتا کل آنے والے کے کارنامے اور صلاحیتیں دیکھ دیکھ کر عوام الناس کہ رہے ہوں کہ اس سے پہلے والا اچھا تھا؟
اس ملک خدا داد کا عام آدمی آج ایک دعا مزید شدت سے مانگتا نظر آتا ہے ۔
صاحبان اقتدار کو اس کی اس دعا کی سمجھ نہیں آتی
کیا آپ اس کا مفہوم پا سکتے ہیں ۔
دعا سن لیجئیے
یا اللہ بے غیرتوں کو غیرت عطا کر
بے حس درندوں کو تہزیب کے پردے میں خون پینے کی صلاحیتوں سے محروم کر دے
یا اللہ تجھے تیری کریمی کا واسطہ ظاموں کو نیست و نابود فرما دے ،
بے حیائوں کو حیا بخش دے ۔
شرابیوں کو نمازی بنا دے تا کہ ام الخبائس ان سے چھٹ جائے ۔
مغلوب گناہ بے حمیت لوگوں کو پارسا بنا دے مولا
خبیث الدہر ترین اشخاص کو بھی اپنی رحمت کے سائے تلے نیکی کی راہ پر لے آ ۔
مولا تیرے نام لیوا ہیں تجھی سے مانگتے ہیں ، اس ملک پاک کی غریب عوام کی سن لے مولا ،
اگر اس دعا کا مفہوم سمجھ آ جائے تو ہمیں ضرور بتائیے گا ۔

Last edited by شاہ جی 90; 20-04-10 at 10:27 PM..

 
شاہ جی 90's Avatar
شاہ جی 90
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 364
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (20-04-10), rabab (19-04-10), shafresha (05-05-10), فیصل ناصر (19-04-10), کنعان (19-04-10), ھارون اعظم (19-04-10), نورالدین (20-04-10), منتظمین (19-04-10), ام طلحہ (21-04-10), احمد بلال (31-07-10), بزم خیال (05-05-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (19-04-10), عبداللہ آدم (20-04-10), عبداللہ حیدر (19-04-10), غلام مجتبی جان (19-04-10)
پرانا 19-04-10, 01:26 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ ہم سب پر رحم فرما اور چوروں، لٹیروں،اور اداکاروں سے اس قوم کو نجات عطا فرما
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rabab (19-04-10), کنعان (19-04-10), بزم خیال (05-05-10), حیدر (20-04-10), شاہ جی 90 (19-04-10)
پرانا 20-04-10, 01:00 AM   #3
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اے اللہ ہم سب پر رحم فرما اور چوروں، لٹیروں،اور اداکاروں سے اس قوم کو نجات عطا فرما
آمین ۔
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا
rabab (20-04-10), بزم خیال (05-05-10), حیدر (20-04-10), شاہ جی 90 (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 09:58 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,413
کمائي: 96,303
شکریہ: 52,581
11,200 مراسلہ میں 35,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ شاہ جی واہ ۔ کیا خوب استعارہ ہے "ایک تھا بادشاہ"
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (05-05-10), شاہ جی 90 (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 10:43 PM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بدر بھائی
یہ بتائیے گا کہ دعا کیسی لگی ؟
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (05-05-10)
پرانا 21-04-10, 09:23 AM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہت شکریہ بھائی!!
بہت ہی خوبصورت استعاروں سے مزین لاجواب تحریر ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (05-05-10), شاہ جی 90 (21-04-10)
پرانا 21-04-10, 09:52 AM   #7
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بہنا
یہ الفاظ ہمارے لیئے بہت قیمتی ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (21-04-10), بزم خیال (05-05-10)
پرانا 21-04-10, 11:40 AM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (05-05-10), شاہ جی 90 (21-04-10)
پرانا 05-05-10, 04:10 AM   #9
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کمال کی تحریر ہے بھائی جی
دعا اچھی لگی "ایک تھے بادشاہ سلامت"
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کارنامے, پاک, وفا, وزیر, نظر, منصوبہ, متوقع, معلوم, آدمی, امریکہ, اسلام, بادشاہت, جاہل, حسن, حضرات, خون, خلاف, دستور, دعا, زندگی, شخص, عقل, صلاحیتیں, صلاحیتوں, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پھول تھے، رنگ تھے زارا شاعری اور مصوری 0 10-02-11 05:26 PM
اس وقت کہاں تھے؟ مزمل فاروق سیاست 3 05-03-09 11:34 PM
وہ جو کیا کچھ نا کرنے والے تھے جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 3 04-01-09 04:50 PM
اگر آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں راجہ صاحب گپ شپ 0 28-07-08 02:44 PM
جسٹس افتخار کرپٹ تھے ، بعض جج دوسرے ریاستی ستونوں سے ٹکرارہے تھے۔۔۔ مشرف محمدعدنان خبریں 0 12-11-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger