٭ زیادہ تر عالموں کی محفلوں میں بیٹھا کرو اور دانائوں کی باتوں کو غور سے سنا کرو۔
٭ ہمیشہ سچ کو اپنا پیشہ بنا لو ،جو شخص جھوٹ بولتا ہے اس کا چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے ۔
٭ جنازے کی نماز میں شرکت کیا کرو اور دعوتوں اور عیش عشرت کی محفلوں سے ہمیشہ اپنے آپ کو بچا کر رکھو۔
٭ کوئی چیز پیٹ بھر کر مت کھائو ، کیونکہ اس سے عبادت میں سستی پیدا ہوتی ہے۔
٭ کسی جاہل کو اپنا دوست مت بنائو اور کسی دانا کو اپنا دشمن مت بنائو۔
٭ اپنے کاموں میں ہمیشہ علمائے کرام سے ضرور مشورہ کر لیا کرو۔
٭ باپ کی ڈانٹ ڈپٹ اولاد کیلئے اس طرح ہے جس طرح کھیتوں کیلئے پانی۔
٭ قرض لینے سے اپنے آپ کو بچائو، کیونکہ قرض دن کی رسوائی ہے اور رات کا غم۔
٭ اگر کوئی شخص تمہارے سامنے کسی کی شکایت کرے کہ فلاں نے میری آنکھ اندھی کر دی ہے تو جب تک تم دوسرے کی بات نہ سن لو اس وقت تک یقین نہ کرنا کیونکہ ممکن ہے کہ اس شخص نے اس کی دونوں آنکھیں پہلے ہی نکال دی ہوں ۔
والسلام
زارا