واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


بوتل اور زندگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-10, 01:41 AM   #1
بوتل اور زندگی
طاھر طاھر آف لائن ہے 07-01-10, 01:41 AM

السلام علیکم،

جب کبھی آپ کی زندگی میں یہ وقت آئے کہ یوں لگے کہ چیزیں بہت ہیں اور دن کے 24 گھنٹے بہت کم تو اس وقت ایک خالی بوتل اور دو کپ چائے کا سبق ہمیشہ یاد رکھیں۔

پروفیسر فلسفے کی کلاس میں اپنی میز پر کچھ چیزیں لیئے کھڑے تھے۔ جب کلاس کا آغاز ہوا تو انہوں نے ایک چوڑے منہ کی بڑی سی بوتل اٹھائی اور اسے پنگ پانگ کی چھوٹی چھوٹی گیندوں سے بھرنا شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد انہوں‌نے کلاس سے دریافت کیا کہ آیا بوتل بھر گئی ہے کہ نہیں؟ تمام کلاس نے اثبات میں جواب دیا۔

اس کے بعد پروفیسر صاحب نے ایک ڈبے سے چھوٹے چھوٹے کنکر نکالے اور بوتل میں‌بھرنے شروع کر دیئے۔ بوتل کو ہلکے سے ہلانے پر تمام کنکر گیندوں کے آگے پیچھے ہوتے ہوئے تہہ میں چلے گئے۔ پروفیسر نے پھر کلاس سے دریافت کیا کہ آیا اب بوتل بھر گئی ہے کہ نہیں۔ کلاس نے کہا جی بھر گئ ہے۔

پروفیسر صاحب نے اب ایک ریت کی تھیلی اٹھائی اور اسے بوتل میں بھرنا شروع کیا، ہلکا سا ہلانے کے بعد بہت ساری ریت نے پوری بوتل کو بھر دیا۔ انہوں نے ایک بار پھر کلاس سے پوچھا، اب کیا خیال ہے؟ کلاس نے کہا کہ جناب اب تو بھر ہی گئ ہے۔

اب کی بار پروفیسر صاحب نے اپنی میز پر سے چائے کے دو کپ نکالے اور چائے کو آہستہ آہستہ بوتل میں انڈیلنا شروع کیا۔ اب کے جو جگہیں خالی تھیں وہ چائے نے مکمل طور پر بھر دیں۔ تمام کلاس نے ہنسنا شروع کر دیا

جب کلاس کی ہنسی تھمی تو پروفیسر صاحب نے کہنا شروع کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اس بوتل کو اپنی زندگی کی طرح‌سمجھیں پنگ پانگ کی گیندیں آپ کی زندگی میں‌اہم ہیں، جیسا کہ خاندان، بچے، صحت، دوست احباب وغیرہ۔ زندگی میں اگر ہر چیز کھو جائے اور صرف یہ باقی رہیں تو بھی زندگی مکمل لگتی ہے۔ کنکر آپ کی زندگی میں کچھ ایسی چیزیں‌ہیں‌جو کہ آپ پر اثرانداز ہوتی ہیں جیسا کہ نوکری، گھر اور کار وغیرہ۔ ریت ان سب کے علاوہ سب کچھ ہے یعنی چھوٹی اور غیر اہم چیزیں۔

اگر آپ بوتل میں‌پہلے ریت ڈالیں‌گے تو اس میں نہ تو کنکروں‌کے لیئے کوئی جگہ ہوگی اور نہ ہی گیندوں کے لیئے۔ زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے وقت اور توانائی کو چھوٹی چیزوں میں ضائع کردیں‌گے تو آپ کی زندگی میں اہم چیزوں‌کے لیئے کوئی جگہ نہیں بچے گی۔ لہذا اپنی زندگی کی ان چیزوں پر توجہ دیں جو کہ آپ کی خوشی کے لیئے اہم ہیں۔
اپنی بچوں‌کے ساتھ کھیلیں
اپنی صحت کا خیال رکھیں
اپنی شریک حیات کا خیال رکھیں‌اور اسے اہمیت دیں
والدین کی قدر کریں اور انہیں‌وقت دیں

اپنی پنگ پانگ کی گیندوں پر پہلے دھیان دیں اور ان کا خیال رکھیں کیونکہ یہ وہ چیزیں ہیں جن کی واقعی آپ کی زندگی میں‌کوئی قیمت ہے، باقی سب ریت ہے۔

کلاس سے ایک شاگرد کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا کہ جناب چائے کس چیز کو ظاہر کرتی ہے؟

پروفیسر نے مسکراتے ہو کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ تم نے یہ سوال پوچھا۔

چائے صرف یہ دکھانے کے لیئے تھی کہ چاہے آپ کی زندگی کتنی ہی بھری پری اور مصروف ہو، اس میں ہمیشہ دوکپ چائے کی جگہ رہتی ہے، وہ چائے جو آپ کسی دوست کے ساتھ پیئیں۔



۔
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

 
طاھر's Avatar
طاھر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 335
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
J.S (07-01-10), فیصل ناصر (07-01-10), نیلم خان (07-01-10), منتظمین (08-01-10), ام طلحہ (07-01-10), ابو عمار (07-01-10), راجہ اکرام (09-01-10), سحر (11-01-10), عبداللہ حیدر (08-01-10)
پرانا 07-01-10, 01:45 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاندار !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (09-01-10), طاھر (07-01-10), عبداللہ حیدر (08-01-10)
پرانا 07-01-10, 02:13 AM   #3
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,133
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب طاھر بھائی بہترین
J.S آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (09-01-10), طاھر (07-01-10)
پرانا 07-01-10, 07:38 AM   #4
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,300
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,066 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ کیا رنگ ہے زندگی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
طاھر (07-01-10)
پرانا 07-01-10, 08:16 AM   #5
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,087
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب طاھر بھائی، بہت خوب مثال ہے۔

واقعی ہمیں اپنی زندگی کو ایسے ہی prioritize کرنا چاہئیے۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (09-01-10), طاھر (07-01-10)
پرانا 07-01-10, 09:28 AM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ، یہی تو ہے گڈ مینیجمنٹ،
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (09-01-10), طاھر (07-01-10)
پرانا 07-01-10, 12:21 PM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,212
شکریہ: 25,590
10,454 مراسلہ میں 38,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا بات ہے طاہر بھیا بہت خوب
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
طاھر (08-01-10)
پرانا 08-01-10, 09:32 PM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-01-10), راجہ اکرام (09-01-10)
پرانا 10-01-10, 03:32 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے پیش کریں۔
اپلائی کردیا گیا !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-01-10, 01:59 AM   #10
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,568
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اپلائی کردیا گیا !
آپ کا شکریہ

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (12-01-10)
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, ہے۔, کلاس, کار, کس, گھر, گئی, یوں, وقت, مکمل, اہمیت, بار, توجہ, جواب, جائے, حیات, دوست, دریافت, زندگی, سوال, شاگرد, شروع, طور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جوتے جوتے پر لکھا ہے۔۔۔ جاویداسد خبریں 0 26-10-10 11:31 PM
کرپشن سکینڈل نہ ہوتے تو آج حکومت کیساتھ ہوتے ، نواز شریف جاویداسد خبریں 2 11-09-10 12:36 PM
سورج طلوع ہوتے وقت اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنا منع ہے۔ میاں شاہد صحیح المسلم 0 14-08-10 11:07 PM
منتظر کے جوتے کی حوصلہ افزائی کے لیےجوتےکامجسمہ راجہ اکرام خبریں 0 30-01-09 04:53 PM
جوتے دو ہی اچھے چیتا چالباز گپ شپ 2 26-12-08 02:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger