واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-09, 12:20 AM   #1
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی
گوہر گوہر آف لائن ہے 27-12-09, 12:20 AM

ایک تازہ خبر کے مطابق آئر لینڈ میں کیتھولک پادریوں کے بارے میں سامنے آنے والی مرفی رپورٹ میں شامل پانچ میں سے چار پادری اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے آئرش گرجا گھروں کے پادریوں کے خلاف حالیہ دنوں میں منظر عام پر لائی جانے والی رپورٹ پر کیتھولک حلقوں میں خاصی بےچینی ہے۔
یورپی ملک آئر لینڈ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے عمل کرنے والے پادریوں کے بارے میں انکوائری کی خبروں کے بعد دو مزید سینئر پادریوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والوں میں بشپ ایمون ویلش اور بشپ ریمند فیلڈ شامل ہیں۔ اِن دونوں پادریوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اُن کے استعفےجنسی زیادتیوں کے متاثرہ بچوں کے خاندانوں کے لئے سکون کا باعث ہوں گے۔ اُن کے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے معذرت بھی کی گئی ہے۔
آئر لینڈ میں کیتھولک پادریوں کے بارے میں سامنے آنے والی مرفی رپورٹ میں شامل پانچ میں سے چار پادری اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ دسمبر کے اوائل میں لیمیرک علاقے کے بشپ ڈونل مرے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کہ وہ ایسے عمل کا ارتکاب کرنے والے
پادریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اسی طرح کِلڈارے ایریا کے بشپ جیمس موریرٹی نے پچھلے بدھ کو اپنا استعفی پوپ بینیڈکٹ کو ارسال کردینے کا اعلان کیا تھا۔ مرفی رپورٹ میں شامل گیلوے علاقے کے بشپ مارٹن ڈینن نے ابھی اپنے استعفیٰ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تازہ دو استعفوں کی باقاعدہ منظوری وسط جنوری میں عمل میں آ جائے گی۔ پوپ اُن دو پادریوں کے استعفے پہلے ہی منظور کرچکے ہیں جنہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان اِس ماہ کے اوائل اور وسط میں کیا تھا۔
آئر لینڈ میں مرفی رپورٹ نومبر کی چھبیس تاریخ کو عام ہوئی تھی۔ اِس رپورٹ میں گزشتہ تیس سالوں میں مختلف گرجا گھروں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے پادریوں کا احوال شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ایسی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کے باوجود چرچ کی انتظامیہ اپنے گرجا گھروں کی حرمت اور شہرت کی پاسداری میں مصروف رہی اور مرتکب افراد کے خلاف کوئی تادیبی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اسی تناظر میں مستعفی ہونے والے ایک بشپ جیمس موریریٹی کا کہنا ہے انہیں چرچ کے اندر پائے جانے والے اِس مجرمانہ عوامل کے کلچر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے تھی۔
مرفی رپورٹ کے بعد آئر لینڈ کے سب سے بڑے پادری کارڈینل شین بریڈی کی جانب سے بھی معذرت سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے اعتماد مجروح کرنے والے عوامل پر نفرت کا اظہار کیا۔ پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کی جانب سے بھی اس رپورٹ پر متاثرہ خاندانوں سے معافی کی استدعا کی گئی ہے۔


 
گوہر's Avatar
گوہر
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 342
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (27-12-09), Wahid Mahmood (28-12-09), ابو عمار (27-12-09), اسعد شاہ (27-12-09), راجہ اکرام (27-12-09)
پرانا 27-12-09, 03:04 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,585
کمائي: 315,408
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خلاف فطرت تعلیمات بنا کر انہیں دین کے نام پر نافذ کرنے کا یہی نتیجہ ہوتاہے۔
غلط کام غلط ہے کوئی بھی کرے ۔۔لیکن بظاہر دین کے نام پر شادی جیسی مقدس رسم کو تزکیے کے نام پر ترک کر نا اور پھر ایسے جرائم کا ارتکاب اتنی بڑی مذہبی پوزیشن میں‌جا کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
Wahid Mahmood (28-12-09)
جواب

Tags
blog, com, کوئی, کلچر, گئی, گزشتہ, پہلی, پہلے, پروین شاکر, والی, نفرت, چار, ملک, منظر, مطابق, معجزہ, معذرت, انتظامیہ, بچوں, جانے, جائے, خلاف, خبر, دے, علاقے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پھلوں اور سبزیوں کے زیادہ استعمال سے رشتوں میں پرانی محبت لوٹائی جاسکتی ہے۔ تحقیق گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:06 AM
موبائل فون کا زیادہ استعمال نفسیاتی عوارض کا باعث بن سکتا ہے وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 01:52 AM
پھلوں کے رس کا زیادہ استعمال شوگر کا باعث Real_Light شعبہ طب 4 04-08-08 11:47 AM
::: بھارت کے ہاتھوں شکست نے ہیروز کو زیر کردیا،لاہور ایئر پورٹ پر کرکٹرز کے ساتھ مداحوں کی بے رخی ::: ابو کاشان خبریں 0 14-12-07 11:15 PM
امریکا:زیر حراست ملزمان پر پرتشدد طریقوں کے استعمال پر پابندی کا بل منظور وھاب خان خبریں 0 14-12-07 11:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger