واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


بھروسہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-05-09, 03:26 AM   #1
بھروسہ
سحر سحر آن لائن ہے 24-05-09, 03:26 AM

ایک دفعہ میرے دوسال کے بیٹے کے ہاتھ چُھڑی لگ گئی ۔ وہ چُھڑی سے کھیلنے لگا ۔ میں نے اس کو دیکھا تو اس نے چُھڑی کی تیز دھار والی جگہ سے مضبوطی سے پکڑ لیا تاکہ میں اس سے چھین نہ سکوں۔ اگر میں اس سے زبردستی چھینے کی کوشش کرتی تو اس کا ہاتھ کٹ جاتا ۔ میں نے اپنے بیٹے کے گال پر زور سے تھپر مارا ۔ اس نے تھپر کی تکلیف سے مٹھی کھول دی ۔ میں نے جلدی سے چُھڑی اس سے لے لی اور ایسی جگہ رکھ دی جہاں اس کا ہاتھ نہ پہنچ سکے۔ وہ اپنا ہاتھ گال پر رکھے پہلے مجھے حیرت سے دیکھتا رہا کہ میں نے اس کو تھپر بھی مارا اور اس کا کھلونا بھی لے لیا۔ اس کے خیال میں میں نے اس پر دُھرا ظلم کیا ۔ لیکن وہ بچہ خاموشی سے میرے قریب آیا میرے سینے لگا اور رونے لگا میں نے اس کو پیار کیا ۔ اور وہ تھوڑی دیر میں خاموش ہوگیا۔ اس بچے کی نظر میں اس کی ماں نے اس کے ساتھ ذیادتی کی تھی اور اس کو اصل حقیقت کا علم نہیں تھا ۔ لیکن پھر بھی اس کو یہ معلوم تھا کہ اس کی تکلیف کا مداوا کرنے والی اس کی ماں ہی ہے ۔ دو سال کے بچے کو اپنی ماں پر اتنا بھروسہ ہوتا ہے ۔
لیکن ہمارا رویہ اپنے اللہ کے ساتھ کیسا ہوتا ہے ۔ ہم کو معلوم ہے کہ اللہ ہم سے ستر ماؤں سے بھی ذیادہ محبت کرتا ہے ۔ لیکن جب ہم پر تکلیف آتی ہے تو ہم اللہ سے شکایت کرتے ہیں ۔ ہم اللہ کی محبت پر بھروسہ کیوں نہیں کرتے ۔

 
سحر's Avatar
سحر
Administrator
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
شکریہ: 8,813
5,789 مراسلہ میں 21,400 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 486
Reply With Quote
18 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-05-09), فیصل ناصر (25-05-09), فاروق سرورخان (25-05-09), منتظمین (25-05-09), مرزا عامر (05-10-10), ایکسٹو (05-04-11), ایس اے نقوی (24-05-09), ام غزل (25-05-09), ابن آدم (06-04-11), راجہ اکرام (18-11-09), رضی (24-05-09), سام (26-05-09), شبنم (07-04-11), طاھر (24-05-09), عبداللہ آدم (05-04-11), عبداللہ حیدر (01-06-09), عدنان دانی (05-04-11)
پرانا 24-05-09, 03:54 AM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,548
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,926 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کس خوبصورت انداز سے مثال دے کر سمجھانے کی کوشش کی ہے آپ نے ۔بہت خوب۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), ایس اے نقوی (24-05-09), ام غزل (25-05-09), راجہ اکرام (18-11-09), سحر (24-05-09), عبداللہ آدم (05-04-11)
پرانا 24-05-09, 10:01 PM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ سحر جی آپ کا
بڑے جامع الفاظ میں آپ نے اپنا مدعا بیان کر دیا
سحر جی ہم انسان ہیں اور انسان بے صبرا ہے ہم جانتے کہ دینے والا اللہ ہے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کو کب دینا ہے اور کتنا دینا ہے ہم مانگتے بھی اللہ سے ہی ہیں اور شکوہ بھی اللہ سے ہی کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے
اللہ ہم کو سیدے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-09), مرزا عامر (05-10-10), ام غزل (25-05-09), راجہ اکرام (18-11-09), رضی (24-05-09), سحر (25-05-09)
پرانا 25-05-09, 12:32 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), ایس اے نقوی (25-05-09), ام غزل (25-05-09), راجہ اکرام (18-11-09), رضی (26-05-09), سحر (25-05-09)
پرانا 25-05-09, 01:06 AM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے ٹھیک کہا سحر بہن ہمیں اللہ سے اپنے تعلق کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور یہی تمام مسائل کا حل ہے دراصل ہم مشکل اور پریشانی میں ادھر ادھر بھاگتے اور مخلوق سے توقع لگاتے ہیں جبکہ ہمارے سارے مسائل کی چابی خالق کائنات کے پاس ہے
ہماری جانی انجانی غلطیوں کے باعث یا آزمائش کے لئے اگر کوئی پریشانی آتی بھی ہے تو اس کو بھی صبر اور استقامت کے ساتھ قبول کرنا چاہئے اور اللہ کی طرف زیادہ رجوع کرنا چاہئے ہوسکتا ہے اللہ اپنے بندے کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہو
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), ایس اے نقوی (25-05-09), ام غزل (25-05-09), راجہ اکرام (18-11-09), رضی (26-05-09), سحر (25-05-09)
پرانا 25-05-09, 10:34 AM   #6
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,501
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سحر جی بہت ہی سہل انداز میں آپ نے انسانی فطرت کو نمایاں‌کردیا ، جب اللہ کی طرف سے نعمتیں ملتی ہیں تو انسان ان نعمتوں‌کی آسائش میں‌کھو جاتا ہے اور رب عظیم کو بھول جاتا ہے ، لیکن جب رب کی طرف سے کوئی آذمائش یا کوئی پریشانی لاحق ہوتی ہے تو رب سے شکایات اور مایوسی کے انبار لگ جاتے ہیں ، زندگی اجیرن لگنے لگتی ہے اور رب سے متنفر انسان شکائیتیں کرتاا ور شکوہ کرتا نظر آتا ہے ، اور اس پر استفسار یہ کہ
’’ اے اللہ کونسے گناہ کی سزا دے رہا ہے ‘‘
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-09), مرزا عامر (05-10-10), راجہ اکرام (18-11-09), رضی (26-05-09), سحر (25-05-09)
پرانا 25-05-09, 11:32 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
’’ اے اللہ کونسے گناہ کی سزا دے رہا ہے ‘‘
یہ کہنے سے پہلے اگر انسان اپنے اعمال پر غور کرلے تو شاید یہ جملہ کبھی نا بولے

Last edited by فیصل ناصر; 25-05-09 at 11:35 PM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), ام غزل (26-05-09), راجہ اکرام (18-11-09), رضی (26-05-09), سحر (25-05-09), عبداللہ آدم (05-04-11)
پرانا 05-04-11, 04:26 PM   #8
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,248
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

تعریف کیلئے الفاظ نہیں ہے۔ اگرایک ماں اپنے بچے کومارتی ہے اوربچہ پھربھی ماں کی طرف ہی لپکتا ہے بالکل اسی طرح اِنسان کو ذرا سی تکلیف ہوتی ہے تو وہ اللہ کیطرف ہی رُجوع کرتا ہے۔ کیونکہ وہ اللہ ہی ہے جو ہمیں ماؤں سے بڑھ کر چاہتا ہے۔

خوبصورت شیئرنگ کا شُکریہ سسٹر
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-11, 06:35 PM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,106
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,720 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سورہ الفجر میں اسی مفہوم کی آیات ائی ہیں .

بہت پیارا لکھا سحر آپی نے.اللہ ہمیں اسانی میں شکر اور مشکل میں صبر کرنے والا بنا دیں.آمین

والسلام
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (05-04-11)
پرانا 05-04-11, 07:15 PM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
سورہ الفجر میں اسی مفہوم کی آیات ائی ہیں .

بہت پیارا لکھا سحر آپی نے.اللہ ہمیں اسانی میں شکر اور مشکل میں صبر کرنے والا بنا دیں.آمین

والسلام
بھائی صاحب تو آیات پیش بھی کر دیں ۔ انتظار رہے گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-04-11, 07:27 PM   #11
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,248
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں ترجمہ پیش کر دیتی ہوں۔ آپ خود پڑھ کر سمجھ جائیں گے کی سحرسسٹرکی تحریراورآیت کا مفہوم کم از کم ایک ہی ہے۔

"فجر کی قسم ہے (۱) اور دس راتوں کی (۲) اور جفت اور طاق کی (۳) اور رات کی جب وہ گزر جائے (۴) ان چیزو ں کی قسم عقلمندوں کے واسطے معتبر ہے (۵) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا (۶) جو نسل ارم سے ستونوں والے تھے (۷) کہ ان جیسا شہرو ں میں پیدا نہیں کیا گیا (۸) اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے پتھروں کو وادی میں تراشا تھا (۹) اور فرعون میخوں والوں کے ساتھ (۱۰) ان سب نے ملک میں سرکشی کی (۱۱) پھر انہوں نے بہت فساد پھیلایا (۱۲) پھر ان پر تیرے رب نے عذاب کا کوڑا پھینکا (۱۳) بے شک آپ کا رب تاک میں ہے (۱۴) لیکن انسان تو ایسا ہے کہ جب اسے اس کا رب آزماتا ہے پھر اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے (۱۵) لیکن جب اسے آزماتا ہے پھر اس پر اس کی روزی تنگ کر تا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا (۱۶) ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے (۱۷) اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو (۱۸) اور میت کا ترکہ سب سمیٹ کر کھا جاتے ہو (۱۹) اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو (۲۰) ہرگز نہیں جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی (۲۱) اور آپ کے رب کا (تخت) آجائے گا اور فرشتے بھی صف بستہ چلے آئيں گے (۲۲) اوراس دن دوزخ لائی جائے گی اس دن انسان سمجھے گا اور اس وقت اس کو سمجھنا کیا فائدہ دے گا (۲۳) کہے گا اے کاش میں اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجتا (۲۴) پس اس دن اس کا ساعذاب کوئی بھی نہ دے گا (۲۵) اور نہ اس کے جکڑنے کے برابر کوئی جکڑنے والا ہو گا (۲۶) (ارشاد ہوگا) اے اطمینان والی روح (۲۷) اپنے رب کی طرف لوٹ چل تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی (۲۸) پس میرے بندو ں میں شامل ہو (۲۹) اور میری جنت میں داخل ہو (۳۰) "

کہیں کوئی غلطی ہو گئی ہوتو اللہ معاف فرمائے۔ آمین

والسلام
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-04-11), رضی (04-09-11), عبداللہ آدم (05-04-11)
پرانا 06-04-11, 01:03 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,382
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انسان اگر بچہ بن جائے تو خدا سے مل جائے آپ نے شاید غور نہیں کیا اگر آپ بچے کو ماریں تو وہ ماں سے مار کھا کر بھی اماں اماں ہی پکارتا ہے مار بھی ماں ہی رہی ہے اور پکار بھی ماں کو رہا ہے یہ ایک بہت بڑا سبق ہے ہمارے لئے کہ سب کچھ اللہ ہی کی طرف سے ہوتا ہے چاہے غم آئے چاہے خوشی ہر حال میں نظر اسی پر ہونی چاہئے واہ میرے رب کیا محبت کا رنگ دکھاتا ہے تو
ایک دفعی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ بیمار ہوگئے لوگوں نے کہا کہ طبیب کے پاس چلے جائیے فرمانے لگے طبیب ہی نے تو بیمار کیا ہے یہ تو وہ مقام تھا جو بہت کم لوگوں کو ملا کرتا ہے مقام رضا
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (04-09-11)
جواب

Tags
ہوتی, ہے۔, کیلئے, کرتا, چاہتا, نظر, ماں, محبت, مسائل, معلوم, اپنے, الفاظ, اللہ, انسان, بچے, بالکل, تکلیف, حل, ذرا, زندگی, سہل, طرح, عبداللہ, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::::: اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مدد کیجیے ::::::: عادل سہیل عقیدہ رسالت 16 23-08-11 01:39 AM
بھروسہ فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 10 28-04-11 06:39 PM
ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,,,,لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین آبی ٹوکول عمومی بحث 2 31-03-11 08:11 PM
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
سب سے بڑے قائد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 6 11-03-09 12:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger