واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


تو یوکے نا آویں - to uk na aween

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-12-11, 01:56 AM   #1
تو یوکے نا آویں - to uk na aween
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 30-12-11, 01:56 AM

۔

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (30-12-11), Miss Khan (30-12-11), ھارون اعظم (30-12-11), مرزا عامر (30-12-11), معظم (30-12-11), حسن قادری (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 08:48 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,375
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,418 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گھر میں چارپائی پر بیٹھ کر حکم چلانے والوں کو پردیس مشکل ہی لگتا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (30-12-11), پاکستانی (30-12-11), معظم (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 10:23 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,259
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معظم بھائی سے پوچھنا پڑے گا۔۔۔۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (30-12-11), معظم (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 11:13 AM   #4
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,640
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جس دوست نے یہ سنایا تھا آن لائن اس کو 2 سال ہونے والے ہیں اور ابھی تک یوکے کے بدلتے رنگ دیکھ رہا ہے

ویسے پاکستان میں تو ایسے حالات ہی ہوتے ہیں ۔ مجھے لگا جیسے میری برائیاں کر رہا ہے
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 11:38 AM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لڑکے نے گایا اچھا ہے ۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یوکے کے حالات اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے ۔ یوکے اپنی انڈسٹری کی وجہ سے راج کرتا تھا لیکن اب زیادہ تر فیکٹریاں مشرقی یورپ اور چائینا منتقل ہو گئی ہیں ۔جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ بڑی فیکٹریوں کے منتقل ہونے کی وجہ سے چھوٹی فیکٹریوں کو بھی شیدی نقصان پہنچا ہے جو بڑی فیکٹریوں کو مال سپلائی کیا کرتی تھیں اس طرح یا تو چھوٹی فیکٹریوں کو تالے لگ چکے ہیں یا پھر وہ تالے لگنے کے قریب ہیں ۔
جو لوگ پہلے سے سیٹ ہیں وہ کسی نہ کسی طرح اپنا گزارا چلا لیتے ہیں لیکن نئے جانے والے اکثرنوجوان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو کر اپنی جمع پونجی خرچ کر کے واپس لوٹ رہے ہیں ۔
انگلینڈ کے حالات اب وہ نہیں رہے ۔ جانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لینا ۔ وہاں دوستی کم ہی کام آیا کرتی ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (30-12-11), Miss Khan (31-12-11), shafirajput (30-12-11), کنعان (31-12-11), پاکستانی (30-12-11), معظم (30-12-11), wajee (30-12-11), حیدر (30-12-11), عبدالقدوس (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 01:29 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,259
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
جانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لینا ۔ وہاں دوستی کم ہی کام آیا کرتی ہے
یار معظم ۔۔۔۔تم میرے کام نہیں آو گے؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
معظم (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 01:57 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,270
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,477 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چلو چلو آسٹریلیا چلو یو کے کو چھوڑو
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (30-12-11), مرزا عامر (30-12-11), حیدر (30-12-11), عبدالقدوس (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 09:02 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,506
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
لڑکے نے گایا اچھا ہے ۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یوکے کے حالات اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے ۔ یوکے اپنی انڈسٹری کی وجہ سے راج کرتا تھا لیکن اب زیادہ تر فیکٹریاں مشرقی یورپ اور چائینا منتقل ہو گئی ہیں ۔جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ بڑی فیکٹریوں کے منتقل ہونے کی وجہ سے چھوٹی فیکٹریوں کو بھی شیدی نقصان پہنچا ہے جو بڑی فیکٹریوں کو مال سپلائی کیا کرتی تھیں اس طرح یا تو چھوٹی فیکٹریوں کو تالے لگ چکے ہیں یا پھر وہ تالے لگنے کے قریب ہیں ۔
جو لوگ پہلے سے سیٹ ہیں وہ کسی نہ کسی طرح اپنا گزارا چلا لیتے ہیں لیکن نئے جانے والے اکثرنوجوان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو کر اپنی جمع پونجی خرچ کر کے واپس لوٹ رہے ہیں ۔
انگلینڈ کے حالات اب وہ نہیں رہے ۔ جانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لینا ۔ وہاں دوستی کم ہی کام آیا کرتی ہے ۔
وہاں بھائی بھی بھائی کے کام نہیں آتا۔۔۔شاید ماں باپ بھی۔۔جب تک پونڈز نہ ہو۔۔
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafirajput کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-12-11), پاکستانی (30-12-11), مرزا عامر (30-12-11), حیدر (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 10:11 PM   #9
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!

کسی بھائی نے یہاں کے حالات کی خوبصورت الفاظ میں عکاسی کی ہے۔ اس کے کسی بھی لفظ سے انکار کرنا جھوٹ بولنا ہی ہو گا۔
صرف میں ہی نہیں بلکہ وہ لوگ بھی جو یہاں پرانے ہیں ان کی زندگیاں سال بھر سال یونہی گزرتی ہیں۔
کالج کی فیسوں نے تو واقعی ککھ نہیں چھوڑا اور ٹریول اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ سنٹرل لندن جانے سے خوف آتا ہے۔ ایک تو نوکری چھوڑ کر اس دن کی تنخواہ ضائع اور اوپر سے دگنے خرچ کر کے سیر و سیاحت بجٹ کا ستیاناس کر دیتی ہے۔
ایک بات کے ایک کمرے میں دس لوگ والی ابھی تک دیکھی نہیں ، میں شروع سے ہی ایک کمرے میں دو یا پھر تین لوگوں میں رہتا آیا ہوں ۔ اور سبھی جاننے والے بھی ایسے ہی رہتے ہیں ، بہت بڑے کمرے میں بھی حد پانچ تک لوگ دیکھے ہیں۔ کیونکہ میں‌لندن کی آؤٹ سکرٹ میں ہوں اور یہاں مکان بڑے اور سستے ہیں ، ایسے حالات زون 2 یا 1 میں ہونا خارج الامکان نہیں۔
اکانومی کی تباہی کا یہ حال ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے یہاں کے مستقل لوگ بھی حالات سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ اور سٹوڈنٹ کے خلاف پالیسیوں نے جینا دوبھر کر رکھا ہے ، جتنے بڑے سٹور چینز ہیں وہ لوگ اب برٹش نیشنل کو ہائر کرتے ہیں یا پھر جس کے پاس فل وقت کام کرنے کی اجازت ہو۔

جو بھائی یہ کہتے ہیں‌کہ بھائی بھائی کے کام نہیں آتا ، میں اس پر یہ کہنا چاہوں گا کہ کام آنا یہ ہوتا ہے کہ آپ کسی کو ویلکم کریں ، اس کو اپنے پاس ہفتہ دس دن رکھیں اور اگر کوئی وسائل ہیں تو نوکری کی بات چیت کروا دیں۔ بس اتنا ہی اگر کوئی آپ کے لیے کرتا ہے تو اس کا احسان مند رہنا چاہیے۔
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں‌پر کوئی آپکو ناصرف جگہ دے بلکہ خاطر تواضع بھی کرے اور نوکری پلیٹ میں‌رکھ کر پیش کرے تو بھائی میرے ایسا تو یہاں کا نیشنل بھی نہیں‌کر سکتا ، اس کی وجہ لوگوں کا خون سفید نہیں بلکہ سسٹم ہے ۔ ایسا سسٹم جہاں ہر بندہ محنت کر رہا ہے پورا دن کام کر کے 20-30 پاؤنڈ کمانے والا جس کا اپنا بجٹ نا جانے کس طرح پورا ہوتا ہے وہ کیسے آپ کو زیادہ دیر افورڈ کر سکتا ہے؟ میں ذاتی طور پر بہت سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے اپنے محسن کے احسانات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ، اس کا نقصان دو دو ماہ بے روزگار ، پھر مالی پریشانیاں اور چپقلش تو اپنے آپ پیدا ہو گی۔ جب آپ کو معلوم ہو کہ رینٹ دینا ہو گا ، کھانے کا بندوبست کرنا ہو گا تو خود ہی محنت کریں گے نوکری کی تلاش میں ، اگر آپ کو یہ ہو کہ کسی کے پاس رہ رہا ہوں رینٹ نہیں دینا ، کھانا بھی جو بنے گا وہ کھلا ہی دے گا تو خود بخود سستی آجائے گی، آپ کے اندر چوائس آجائے گی ، کہ لو میں یہ نوکری کیوں‌کروں وہ نوکری کیوں کروں۔۔
امید ہے بات سمجھا سکا ہوں کے اصل معاملہ کیا ہوتا ہے اور بدنام ہوتے ہیں "یوکے میں رہنے والے " ۔

چلیں آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں ، بور تو ہوں گے لیکن شاید کسی کے لیے سبق بھی ہو۔
میرا ایک کزن رمضان میں یوکے آیا ، جس نے آنے سے ایک دن پہلے فون کر کے بتایا کے وہ لندن آرہا ہے اور اس کا کالج ایسٹ لندن میں ہے "جہاں‌میں رہتا ہوں" یعنی پہلے بتانے کی زہمت بھی نہیں کی ۔ خیر وہ ایک اور کزن کے پاس شیفیلڈ گیا اس کے پاس رہنے لگا، لیکن اس کا کالج لندن تھا ، اب وہ ہفتہ میں دو دن لندن آتا کالج اٹینڈ کرتا میرے کمرے میں رہتا جہاں اسے میں نے اپنی استطاعت کے مطابق ہر چیز مہیا کی اور مزید اس کے کھانے پینے کا خرچ اپنے ذمہ کیا۔ اس کو آنے جانے کی ٹکٹ بھی آن لائن میں خرید کر دیتا تھا ، حتی کہ وہاں سے جب آنا ہوتا تو مجھے فون کرتا تھا کہ وہاں‌کمپیوٹر نہیں میں اسے ٹکٹ بک کروا دوں اور میں نے کبھی نا نہیں کی۔ کچھ عرصہ سلسلہ چلتا رہا اور میرا روم میٹ بہت اچھا انسان ہے جس نے کبھی شکایت نہیں کی۔ لیکن گھر میں جو ایجنٹ کا بندہ ہے اس نے مجھ سے اعتراض کیا کے تم لوگ تین رہ رہے ہو رینٹ دو کا دے رہے ہو ، میں نے اسے کہا کہ بھائی وہ یہاں دو دن کے لیے آتا ہے اور میرے کمرے میں ہی ہے۔ آپ کو کمرے کا رینٹ پورا مل رہا ہے نا تو کس چیز کا اعتراض ۔۔ اس نے کہا کہ بھائی ایسے نہیں ہوتا وہ یہاں‌آتا ہے تو گھر پورا استعمال کرتا ہے کیا جب تم کمرے میں نہیں ہوتے وہ بجلی استعمال نہیں کرتا؟ کیا وہ ٹوائلٹ نہیں جاتا وغیرہ وغیرہ۔ خیر میں نے بجلی گیس و مینٹیس کی مد میں اسے کچھ اضافی رقم ادا کر دی لیکن کزن سے ذکر نہیں کیا۔ سلسلہ جاری رہا تاوقتیکہ میں پاکستان گیا اور وہاں رہ کر واپس آیا تو معلوم ہوا کہ کزن کو یہاں کہیں جاب ملی ہے اور وہ یہاں مستقل آکر رہنا شروع ہو چکا ہے ۔ لیکن کمرا خالی نا ہونے کی وجہ سے ویسے ہی ایڈجسٹ کرنا پڑا ، میرے پیچھے سے جب بندے نے اس سے کرائے کی بات کی تو اس نے کہا کہ میں تو معظم کے ساتھ رہوں گا کرایا کس چیز کا؟
واپسی پر میں نے بندے سے بات کی وہ کہنے لگا کے تم لوگ کمرے کا 360 ٹوٹل دیتے ہو جبکہ تین لوگ رہتے ہو اگر میں تین لوگ لاؤں تو مجھے 420 آسانی سے مل سکتا ہے لہذا اب تم سوچ لو کیا کرنا ہے آپس میں جیسے بھی تقسیم کر کے 420 پورے دو یا پھر ۔۔۔۔ میں نے کزن سے بات کی کہ 140 فی بندہ بنیں گے تو کیا کرنا ۔۔ تو اس نے کہا کہ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ۔۔ ابھی نوکری شروع ہوئی ہے پہلی تنخواہ ایک مہینے بعد ملے گی۔۔
آپ لوگ خود بتائیں ۔۔ وہ بندہ یہاں 3 ماہ سے آ رہا تھا اب مستقل آئے ہوئے پندرہ دن گزر چکے تھے اور ابھی تک ۔۔۔
خیر اس معاملے کو تو میں سیٹل کیا کہ وہ کمرہ ہی چھوڑ دیا اور خود اس کمرے میں آ گیا جہاں پہلے 3 لوگ رہ رہے تھے چونکہ دوست تھے اس لیے انہوں نے مجھے اپنے ساتھ ایڈجسٹ کر لیا ، اور یہاں مجھے 100 حصہ آتا ہے۔ اور کزن سے کو ایک دوسرے کمرے میں ایڈجسٹ کروایا ، جہاں حصہ 70 بنتا تھا لیکن اس نے جواب دے دیا کہ میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں ۔۔ کہاں سے دوں۔ چونکہ سارے لوگ مجھے جانتے ہیں اور میرا کزن ہونے کے ناطے اسے رہنے دیا گیا ۔۔ اب سب انگلیاں میری طرف ۔۔ پرسوں اس نے کسی طرح 70 پاؤنڈ اس لڑکے کو دیے اور مجھ سے پچاس بار تذکرہ کر چکا ہے کہ میں نے اس کے پیسے دے دیے ہیں ۔۔
میں نے کچھ بھی فیور کیا خوشی سے کیا اس پر کچھ نہیں لیکن افسوس ہوا جب میں ایک مرتبہ کام سے گھر تھکا ہوا آیا اور اسے فون کیا کہ یار صبح سے کچھ نہیں‌کھایا ابھی کچن میں جانے کی ہمت نہیں ، آتے ہوئے ایک 2 پاؤنڈ کا پیزا پکڑ لانا۔۔ جواب سن کر پہلے بار مجھے ہوا کہ بس ۔۔۔۔۔۔۔
"اس نے کہا سوری یار میرے پاس پیسے نہیں ہیں"۔۔۔۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-12-11), کنعان (31-12-11), پاکستانی (30-12-11), ھارون اعظم (30-12-11), مرزا عامر (30-12-11), حیدر (30-12-11), عبدالقدوس (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 10:12 PM   #10
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یار معظم ۔۔۔۔تم میرے کام نہیں آو گے؟
بھائی انشاءاللہ اپنی استطاعت و حیثیت کے مطابق ضرور بضرور کام آؤں گا۔ اور یہ کہنے کے نہیں کرنے کے کام ہوتے ہیں ۔
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-12-11), پاکستانی (30-12-11), مرزا عامر (30-12-11), حیدر (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 10:18 PM   #11
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,375
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,418 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہی تو بات ہے یہ لوگ پاکستان کے عادی ہوئے ہوتے ہیں اور یہاں آکر بھی ہڈحرامی پیچھا نہیں چھوڑتی
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (30-12-11), حیدر (30-12-11)
پرانا 30-12-11, 10:59 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,259
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں تو اُس بیچارے کے پاس واقعی پیسے نہیں ہوں گے۔۔۔۔ آپ بلاوجہ اس کو غلط لے رہے ہو۔۔۔۔۔ اس کے پاس تو پاؤنڈ ہوں گے پاؤنڈ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-12-11, 01:32 AM   #13
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,787
شکریہ: 13,535
4,915 مراسلہ میں 16,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

آپ یو۔کے میں جائیں یا کسی بھی اور ملک میں آپ کے پاس پہلے سے پلاننگ کے ساتھ اس پر معلومات ہونی چاہئے۔

ہر دور میں رہنے والے لوگوں سے جب مشورہ کریں تو وہ یہی کہتے ہیں یار تم بہت لیٹ آئے ہو اتنے سال پہلے حالات بہت اچھے ہوتے تھے اب تو یہاں پر سیٹ ہونا بہت مشکل ھے۔ میرے تجربہ سے یہ بات غلط ھے۔ ہر نئے آنے والے کے لئے یہ دور اسی کا ھے کوشش اور محنت سے ہی منزل حاصل ہوتی ھے۔

یو۔کے، فاراں سٹوڈنٹ کے لئے 2012 سے فیس اتنی بڑھ رہی ھے کہ اب وہی یہاں آ سکے گا جو کا تعلق پاکستان سے امیر ترین فیملی میں شمار ہو گا۔

ایک سال کی ٹیوشن فیس 3 ہزار پانچ سو پاؤنڈز ہوتی تھی جو بڑھ کر 9ہزار ہو جائے گی۔

کام کرنے کی اجازت ہفتہ میں 20 گھنٹہ تو اس سے سٹوڈنٹ اپنا خرچہ نکال سکتا ھے سال کی فیس نکالنا بہت مشکل ھے۔

جو وزٹ ویزہ پر آتے ہیں انہیں کام اپنے ہی نیشنل کے پاس مل جاتا ھے جس پر یومیہ اجرت 20 پاؤنڈز سے 30 تک ایک طویل ڈیوٹی کے ساتھ۔ اس میں سے جو کام سیکھ جاتے ہیں انہیں پھر کچھ زیادہ معاوضہ مل جاتا ھے۔ مگر وہ پہلے اپنا قرض کا ٹارگٹ پورا کرتے ہیں پھر اس کے بعد وہ اپنے لیگل ہونے پر جدوجہد جاری رکھتے ہیں اس جدوجہد کا ایک بڑا راستہ بھی دو سال سے بند ہو گیا ہوا ھے جو شادی تھا اس پر پہلے بہت آسانی تھی مگر اب شادی کرنے کے لئے یہاں پر وزٹ ویزہ کم از کم دو سال کا ہونا ضروری ھے اللیگل کے لئے یہ راستہ بند ھے۔

آسٹریلیا میں بھی اگر کیس بھی کیا ہو تو بندہ دو سال سے زیادہ نہیں رہ سکتا وہ دو سال کے عرصہ تک ڈپورٹ کر دیتے ہیں۔

اس وقت دنیا میں سب سے آسان ایمیگریشن حاصل کرنا کینیڈا میں ھے مگر وہاں تک پہنچنا ہی کام ھے۔

یہاں پر کسی دوست کو اپنے پاس رکھنے کے حوالہ سے آپ کسی پر اعتراض نہیں کر سکتے کیونکہ 30 پاؤنڈز کی دہاڑی لینے والا خود 4 لڑکوں کی شیئرنگ میں رہتا ھے اور وہ مہمان آپکو 2 دن تک رکھ سکتا ھے اگر 2 دن سے زیادہ آپ اس کے ساتھ رہیں گے تو اسے آپکے رہنے کا کمرہ کا کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے گا کیونکہ یہاں مالک مکان بندوں کی گنتی سے کرایہ لیتا ھے اور جب وہ فالتو بندہ دیکھتا ھے تو اس کا کرایہ بھی مانگتا ھے۔ اس لئے اس پر جو بھی اپنے دوست کے پاس رہنے آئے یہ سوچ کر آئے کہ اپنے رہنے کا کرایہ اسی نے دینا ھے۔

اگر آپکا کوئی رشتہ دار یہاں پر لیگل ھے اور اچھا سیٹ ھے تو وہ آپکو ویسے ہی اپنے پاس نہیں رکھے گا یہ بھی دھان رکھیں۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-12-11), مرزا عامر (31-12-11), عبدالقدوس (31-12-11)
پرانا 31-12-11, 06:34 AM   #14
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,375
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,418 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کنعان صاحب اور معظم کے مراسلہ کی کاپی ویزا سے متعلق راہنمائی کے سیکشن میں‌ہونی چاہئے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
کمائي نے عبدالقدوس کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
31-12-11 کنعان آپ خود ہی کر دیں 5
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اگر یونیفکیشن بلاک اکثریت میں ہے تو ق لیگ کے دیگر ارکان نااہل ہوسکتے ہیں، اعتراز احسن گلاب خان خبریں 0 27-02-11 04:14 AM
صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو یوگا کیجئے امید فیشن اور بیوٹی ٹپس 8 15-05-10 12:38 PM
یونہی تو شاخ سے پتے گِرا نہیں کرتے وسیم شعر و شاعری 0 22-11-08 02:55 PM
60 ویں یومِ آزادی کے موقعے پر پاکستان سیاسی، مذہبی انتشار سے نبرد آزما پاکستانی خبریں 0 14-08-07 10:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger