واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-11-09, 08:56 AM   #1
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
ابو عمار ابو عمار آف لائن ہے 16-11-09, 08:56 AM

السلام و علیکم،

آج صبح آفس آتے وقت میں نے کوچ کا ایک بہت ہی گندہ حادثہ دیکھا۔ کراچی میں اگر بلوچ کالونی سے قیوم آباد کی طرف آئیں تو یہاں ایک ایکسپریس وے بنا ہوا ہے جس پر لوگ بہت تیز رفتاری میں گاڑی چلاتے ہیں۔ یہاں پر ایک موڑ بہت خطرناک ہے، جس پر اگر رفتار ہلکی نہ کی جائے تو حادثہ ہونے کا بہت خطرہ ہوتا ہے۔

جس حادثے کا میں تذکرہ کر رہا ہوں وہ ہوا بھی اس موڑ پر ہے اور سمجھئیے کہ اس حادثے کے ایک منٹ بعد میں وہاں پہنچا۔ اس موڑ پر کوچ کا ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکا اور بس بند سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ میں جب وہاں پہنچا تو اس وقت گاڑی الٹی تھی اور دھول اڑ رہی تھی۔ ہمیشہ کی طرح ڈرائیور سب سے پہلے نکل کر بھاگ گیا۔ میرے سامنے ہی کچھ لوگ دوسرے روڈ کی طرف بھاگے تھے شاید ڈرائیور بھی انہی میں سے ہوگا۔ ہم نے وہاں فوراً 115 ملا کر ایدھی کی ایمبولینس منگوائیں۔ 7 یا 8 لوگ بس سے باہر گرے ہوئے تھے اور بہت زخمی حالت میں تھے اور بس کے اندر والوں کو شیشے توڑ کر باہر نکالا۔ اتنی دیر میں کسی کو احساس ہوا کہ گری ہوئی بس کے نیچے بھی شاید کوئی دبا ہوا ہے تو سب لوگوں نے مل کر بس کو اٹھانے کی کوشش کی۔ کافی مشقت کے بعد بس کو سیدھا کیا گیا تو اس کے نیچے دبا ہوا ایک آدمی ملا۔ مجھ سے اس کی حالت دیکھی نہیں جا رہی تھی، اس کے بائیں کندھے سے تمام گوشت ہی ہٹ چکا تھا اور اس کی ہڈیاں تک نظر آرہی تھیں۔ سب یہی سمجھے کہ شاید یہ تو بس کے نیچے دب کر مر گیا ہوگا اور اس پر چادر ڈالنے لگے کہ ایک دم اتنا زخمی آدمی کھڑا ہوگیا۔ واقعی اس بندے کو دیکھ کر میں مان گیا کہ 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے'

 
ابو عمار's Avatar
ابو عمار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 124
Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
احمدنواز (16-11-09)
جواب

Tags
کوشش, کنٹرول, کراچی, لوگ, نظر, آدمی, اللہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger