واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


جنابِ والا باز آئیں!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-05-11, 12:10 AM   #1
جنابِ والا باز آئیں!
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 16-05-11, 12:10 AM

دو مئی کے بعد سے لوگ باگ جس طرح پریشان ہیں اس سے تو لگتا ہے جیسے کسی مشکوک ہوٹل پر چھاپہ پڑ گیا ہو۔

بیرے اپنی صفائی دے رہے ہیں، مہمان کیمرے سے منہ چھپا رہے ہیں، مینجر لاپتہ ہے اور مالک سارا الزام نچلے عملے کو دے رہا ہے۔ چھاپہ ڈالنے والے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر ضمانتی نہیں لاؤ گے تو پکا پرچہ کٹ جائے گا۔اس دفعہ صرف مٹھی گرم کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی۔ بتانا پڑے گا کہ یہ دھندہ کب سے چل رہا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ صرف یہ کہہ پارہی ہے کہ

جنابِ والا،

آپ کو چھاپہ مارنے سے پہلے ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا یا پیشگی نوٹس دینا چاہیے تھا یا پھر انتباہ کرنا چاہیے تھا یا کم ازکم مجسٹریٹ کو ساتھ لانا چاہیے تھا۔

یہ تو کوئی شرافت نہیں کہ آپ اچانک بغیر وارنٹ کے آن دھمکے اور یہ تک خیال نہ کیا کہ ہمارے معزز کلائنٹس پر کیا گذرے گی، بزنس کی شہرت پر کیا اثر پڑے گا اور پھر یہ میڈیا والے ہمیں کس طرح بلیک میل کریں گے۔

جنابِ والا ! ہم تو ہر افسر کو باقاعدگی سے منتھلی بھی پہنچاتے رہے ہیں۔جب بھی ضرورت پڑی آپ کو فری کمرہ ، کھانا اور ہر طرح کی سروس بھی مہیا کرتے آئے ہیں۔ آپ کی الٹیاں بھی صاف کرتے رہے ہیں، خالی بوتلیں بھی چھپاتے رہے ہیں۔آپ کی پرچی لے کر آنے والوں کی بھی خدمت کرتے رہے ہیں۔ ہمارے آپ کے آج کے تو تعلقات نہیں ہیں۔ کم ازکم ان تعلقات کا ہی پاس لحاظ کیا ہوتا ۔


جنابِ والا آپ تو یہ بھی بھول گئے کہ ابھی پچھلے دنوں آپ کے ایک سادہ حوالدار نے ہمارے ہوٹل میں شراب پی کر کیا کیا نہیں کیا۔ ایک کلائنٹ اور دو ویٹرز پر فائرنگ کردی، خواتین کو ہراساں کیا، کاؤنٹر کے شیشے توڑ دئیے۔ہم نے تو بس کچھ دیر کے لیے اسے کمرے میں ہی تو بند کیا تھا تاکہ ہمارے عملے ، کلائنٹس اور ہوٹل کے باہر جمع مشتعل لوگوں کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے اور بات زیادہ نہ بڑھے۔

کیا آپ یہ بھی بھول گئے کہ آپ ہی کے کہنے پر ہم نے اس سادے حوالدار کو پچھلے دروازے سے باہر نکال دیا۔سارا الزام اپنے سر لے لیا اور پرچہ تک نہیں کٹوایا۔اور اس کا صلہ کیا ملا۔اچانک چھاپہ ؟

جنابِ والا ، برداشت کی بھی حد ہوتی ہے۔ہماری بھی معاشرے میں کوئی عزت ہے۔ہمیں بھی کاروبار کرنا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم بے بس لوگ ہیں۔دو چار بڑے لوگ ہمارے بھی جاننے والے ہیں لیکن لڑنے جھگڑنے سے نہ آپ کا کوئی فائدہ ہے نہ ہمارا۔آپ کو بھی یہیں رہنا ہے اور ہمیں بھی۔اگر ہمارا بزنس بند ہوتا ہے تو نقصان آپ کا بھی ہوگا۔کون آپ کو خود چل کر بھتہ پہنچائے گا۔اس علاقے میں کونسا اور ہوٹل بغیر حساب کتاب آپ کی یوں خدمت کرے گا۔آج کل تو لوگ ایک احسان کرتے ہیں اور سو گنواتے ہیں۔آپ اچھے رہیں گے اگر ہم بھی انہی لوگوں کی طرح آپ سے پیش آنا شروع کردیں۔

چلیے غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے۔ جو ہوا سو ہوا ، بھول جائیں اب اسے۔ بات آگے بڑھانے میں کسی کا فائدہ نہیں۔آپ کو بھی پتہ ہے کہ ہماری لائن ہی ایسی ہے۔ جیسے آپ کا صرف تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا اور اوپر والوں کو خوش رکھنا پڑتا ہے اسی طرح ہمارا بھی خرچہ کلائنٹس کی جانب سے آنکھیں بند کیے بغیر پورا نہیں ہوتا۔

ہمارے لیے تو ہر کلائنٹ معزز ہے چاہے آپ ہوں یا پھر وہ ہوں۔۔

جنابِ والا ! امید ہے آئندہ آپ اس ہوٹل کی چاردیواری کا تقدس پامال کرنے سے پہلے مذکورہ بالا گذارشات ذہن میں رکھیں گے۔ بہتر ہوگا اگر آپ کو ہماری بات پوری طرح سمجھ میں آجائے ۔اگر آپ باز نہ آئے تو پھر۔۔۔تو پھر۔۔۔۔

تو پھر ہم آپ کو ایک دفعہ پھر سمجھانے کی کوشش کریں گے ۔۔۔۔

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-05-11), skjatala (16-05-11), کنعان (16-05-11), یاسر عمران مرزا (16-05-11), مرزا عامر (16-05-11), آبی ٹوکول (16-05-11), ارشد کمبوہ (16-05-11), حیدر (16-05-11), سیپ (16-05-11), شمشاد احمد (16-05-11), عبدالقدوس (16-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 12:19 AM   #2
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,311
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
No comments
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-05-11, 01:47 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

الفاظ کچھ آرہے ہیں زہن میں لیکن......................
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 12:09 PM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بس جی ، کیا خوب منظر کشی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 12:26 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,259
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کھُلے عام "بِستی"
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 12:43 PM   #6
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,715
شکریہ: 873
1,316 مراسلہ میں 2,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زباں ہماری مگر بات انکی
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
حیدر (16-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 01:32 PM   #7
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کو بھی یہیں رہنا ہے اور ہمیں بھی۔
ویسے یہ بھی ہمارے لئے مشکل نہیں کہ آپ کا تبادلہ کسی دور افتادہ جگہ پر کرا دیا جائے
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فری, کوشش, پڑی, لوگ, میڈیا, آج, اللہ, الزام, انتباہ, انتظامیہ, انسان, بے, خواتین, خوش, خان, خدمت, شروع, علاقے, عملے, عزت, غلطی, غصہ, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger