واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


خرم بھائی کا ولیمہ اور ہمارا المیہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-10, 07:04 PM   #1
خرم بھائی کا ولیمہ اور ہمارا المیہ
موجو موجو آن لائن ہے 29-09-10, 07:04 PM

پریشان نہیں ہونا اللہ نے کرم کیا ہے خرم بھائی کے ولیمے پر سوائے اس عظیم المیے کےاور کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا۔
یہ کہ جناب راجہ صاحب ،عبداللہ آدم اور موجو میاں شریک نہ ہوسکےآپ کہیں گے کہ اس میں پریشانی کی کیا بات ہے۔

بھائی اگر پریشانی کی بات نہ ہوتی تو خرم بھائی ہماری یہ درخواست قبول کرچکے ہوتے کہ اگلے اتوار دوبارہ ولیمہ کر لیتے ۔

پڑھیے احوال المیہ ولیمہ اور آنسو بہائیے ہماری محرومی پر ۔

ایک عرصے سے ہم دیکھ رہے تھے کہ جناب قبلہ راجہ صاحب اچانک بیٹھے بیٹھے کھڑےہوجاتے ہیں پھر کھڑے ہی نہیں رہتے بلکہ پریشانی کے عالم میں تیز تیز چلنا شروع کردیتے ہیں پھر چلتے چلتے گھر سے باہر نکل جاتے ہیں راتوں کو ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں اور انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے ہوئے اچانک کسی گہر سوچ میں غرق ہوجاتے ہیں اور تو اور اسی دوران میں راجہ صاحب پر آمد شروع ہوگئی جنوں کی نہیں اشعار کی اور وہ بھی بحر در بحر ۔

ہم بڑے دن اس ٹوہ میں رہے، کہ معاملہ آخر ہے کیا ؟ جس نے راجہ بھائی کو اتنا پریشان کر چھوڑا ہے، بس پھر ایک دن راجہ بھائی نہ رہ پائے، اور ہم پر وہ راز منکشف کردیا جسے سن کر ہمیں بھی پریشانی لگ گئی یا خدا یہ کیا ہوگیا ۔ معاملہ ایک شادی کا تھا اور شادی بھی ہمارے ہردل عزیز شاعر جناب خرم بھائی کی، اب اس میں راجہ بھائی کو کیا کیا چیزیں پریشان کئے دے رہی تھیں، وہ چند ایک تو ہمیں معلوم ہوگئیں اور چند ایک پر ابھی تک پردہ ہے اورہم راجہ صاحب کے پیری مریدی والے سفید دھندے سے بھی آگاہ ہیں، اس لیے یہ پردہ راجہ صاحب خود ہی اٹھائیں تو اٹھائیں ہم نے اٹھایا تو ہم خود بھی ساتھ ہی اٹھ جائیں گے۔

تو جناب تیاریاں شروع ہوگئیں کچھ دن تک راجہ صاحب نے کھانا بھی اچھے طریقے سے نہیں کھایا کوئی برا گمان نہیں کرنا راجہ بھائی کے منہ میں چھالے پڑ گئے تھے اس لئے یہ معاملہ ہو رہا تھا.

پھر ایک دن مرید پنڈی عبداللہ آدم تشریف لے آئے ان کی حالت بھی دیدنی تھی سر پر بکھرے بال ، ناک پہ ٹیرھی عینک اور تن پر سفید لباس یہ طفل آدم بھی ولیمہ کے بے حد مشتاق پائے گئے آجکل ان کی تیاریاں بھی زوروں پر تھیں تیاریاں کیا تھیں صبح کی سیر کا آغاز کردیا گیا تھا اس کے علاوہ لیاقت باغ دوڑ لگانا ، ورزش کے ذریعہ افعال معدہ میں تیزی لانا شروع کردی گئی تھی۔

دن یونہی گزرتے رہے 22 ستمبر کو دلہا میاں خود اپنی شادی کی دعوت دینے تشریف لائے پیر عالی نے ان کی دعوت کو شرف قبولیت بخشا (اندر کی بات تو میں بتا ہو چکا ہوں) تیاریوں نے زور پکڑ لیا روزانہ مشورے ہوتے کہ اتنے بجے نکلیں گے اور مقررہ وقت سے پہلے پہنچیں گے شادی پر فلاں صاحب بھی آرہے اور فلاں بھی ان سے بھی ملاقات ہوجائے گی کبھی یہ سوچا جاتا کہ جہلم قریب ہے یا راولپنڈی کے اندر ڈھوک حسو۔ 24 ستمبر کو راجہ صاحب نے یہ خوشخبری سنائی کہ 26 ستمبر کو موصوف ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متھا لگانے جارہے ہیں یعنی NTS کا ٹیسٹ ہے ایم فل کے لئے تو جناب مت پوچھئے ہمارا کیا حال ہوا-
خیر اللہ اللہ کر کے آگیا دن 26 ستمبر 2010 کا۔

یہی وہ دن ہے جس کے لئے ایک ایک لمحہ انتظار کیا گیا تھا اسی روز سعیدکو فخر راولپنڈی خرم شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشی میں دعوت ولیمہ دے رہے تھے مگر اس سے پہلے راجہ صاحب نے این ٹی ایس کا ٹیسٹ دینا تھا ہمیں خرم بھائی بغیر ٹیسٹ کے ہی ولیمہ کھلانے کو تیار تھے مگر راجہ صاحب کے لئے نہ جانے کیوں یہ کڑی شرط رکھ دی گئی تھی ، اس پہلو پر روشنی راجہ صاحب یہ دلہا میاں ڈال سکتے ہیں ۔

ہم نے ایک بجے انہیں امتحان گاہ پہنچایا وہاں پہنچے تو اب کہ راجہ صاحب نے ایک اور خوش خبری سنائی کہ میرا اصل شناختی کارڈ گھر پر رہ گیا ہے اسے بھیج دیں ہم خوشی سے دانت پیستے ہوئے اصل شناختی کارڈ لینے چل پڑے چند منٹ میں انہے واہ بائک چلاتے ہوئے ان تک شناختی کارڈ پہنچایا راجہ صاحب تو داخل ہوگئے امتحان گاہ میں اور ہم واپس گھر تشریف لے آئے نماز ظہر کے بعد انتظار شروع ہوگیا کہ موصوف کا موبائل جونہی چالو ہو تو انہیں لینے چلا جاؤں ۔ 2 بج کر بیس منٹ پر مرید پنڈی کا ایس ایم ایس موصول ہوا پیر مکرم کے انتظار میں امتحان گاہ کے قریب موجود تھے اور پیر صاحب کا موبائل بند تھا۔

راجہ جی نے اپنا رخ انور 3 بج کر 40 منٹ پر دکھا یا خرم بھائی کو فون کیا گیا تو معلوم ہوا کہ راجہ صاحب کے نہ آنے کے غم میں لوگوں نے تناول ماحضر کے چیتھڑے اڑا کررکھ دئیے تھے ولیمے کے اس اندوہناک حادثے کی تاب نہ لاتے ہوئے مرید پنڈی نے اپنے پیر و مرشد کی طبع نازک پر ایک عدد گرم گرم چکن کڑاہی رکھ دی 5 بج کر 40 منٹ پر خرم بھائی کے بغیر ہی ان کا ولیمہ سیور پر سرو کر لیا گیا۔



اگلی قسط مرید پنڈی کی طرف سے آئے گی ان شاء اللہ
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(

 
موجو's Avatar
موجو
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
شکریہ: 1,652
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1267
Reply With Quote
26 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-09-10), فیصل ناصر (29-09-10), فرحان دانش (30-09-10), پاکستانی (30-09-10), ھارون اعظم (29-09-10), نیلم خان (16-10-10), منتظمین (30-09-10), محمدخلیل (30-09-10), محمدعدنان (26-10-10), مرزا عامر (30-09-10), مزمل فاروق (29-09-10), اویسی (29-09-10), ام طلحہ (30-09-10), ابو کاشان (26-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), رضی (28-10-10), زندگی (16-10-10), سحر (29-09-10), طاھر (29-09-10), طارق راحیل (30-09-10), عبدالقدوس (29-09-10), عبداللہ آدم (29-09-10), عدنان دانی (25-10-10), عروج (02-10-10)
پرانا 29-09-10, 07:11 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,385
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکر ہے میں تو بچ گیا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-09-10), موجو (29-09-10), مرزا عامر (02-10-10), اویسی (29-09-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), عبداللہ آدم (29-09-10)
پرانا 29-09-10, 11:22 PM   #3
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,697
شکریہ: 1,652
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بھائی آپ بال بال بچے ہیں سچی راجہ صاحب نے بارہا آپ کا تذکرہ کیا کہ آپ کے ساتھ مل کر پروگرام بنایا جائے۔
موجو آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-09-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), عبدالقدوس (30-09-10), عبداللہ آدم (29-09-10)
پرانا 29-09-10, 11:49 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبداللہ آدم بقلم خود روز ولیمہ کا احوال باقی ماندہ لے کر حاضر خدمت ہے:::

تو عزیزان و عزیزات!!

پیر صاحب کا حکم موصول ہوا کہ ٹیسٹ 1 بجے ہے اور مجھ سے اب 2:15 پر رابطہ کیا جائے..............جو حکم پیر دا.............بس اب کیا تھا مرید خاص نے بائیک نکالی اور ٹھیک 2:00 بجے قریب از مقام ٹیسٹ ایک دوست کی طرف پہنچ گیا اور لگا پیر صاحب کا انتظار کرنے.............

2:15 پھر 2:30 ہوئے لیکن پیر صاحب کو لگتا تھا کہ ٹیسٹ سے زیادہ ہی لگاؤ پیدا ہو گیا ہے اور وہ دوسری دفعہ ٹیسٹ دے رہے ہیں .................ادھر وقت دوپہر اور بھوک.........................پھر میسج بھیجنے شروع کیے کہ جوں ہی سیل فون آن ہو تو رابطہ ہو جائے................

موجو صاحب سے بھی خط وکتابت اوہ سوری ایس ایم ایس جاری تھے کہ راجہ صاحب ٹیسٹ کو ایچ ای سی کے منہ پہ مار کر ولیمہ کی موہوم امیدیں لیے باہر آئے.....................مرید کو فون کیا اور فشوں.................لیکن ہائے افسوس بلکہ پٹھان بھائیوں کے الفاظ میں "اپسوس" کہ اب "ولیمہ مقصود" ہاتھ سے نکل چکا تھا.................دولہا میاں نے جوں ہی اس متوقع خبر سے آگاہ کیا......................مرید اینڈ موجو نے پیر صاحب سے استفادہ کرنے کا "تہیہ" کر لیا............

باقی اوپر آپ پڑھ ہی چکے ہیں کہ کس طرح اس ::تہیے:: کو عملی جامہ پہنایا جانے تک دونوں افراد نے پیر صاحب کی قدم قدم پر مکمل "لاجسٹک سپورٹ" کی........................تا آنکہ بدر بھائی کے الفاظ میں ))پیر صاحب سے مفذرت کے ساتھ((
""راجہ کا بج گیا باجہ""

ویسے ایک بات ہے کہ راجہ نے خرم کا ولیمہ کھلا کر دوستی کا حق ادا کر دیا.................!!!

اللہ پیر صاحب کو سبکے حقوق کا خیال رکھنےوالا اور اپنے فرائض ادا کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں.
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), فیصل ناصر (30-09-10), پاکستانی (30-09-10), منتظمین (30-09-10), محمدخلیل (30-09-10), محمدعدنان (26-10-10), مرزا عامر (02-10-10), مزمل فاروق (26-10-10), ام طلحہ (30-09-10), ابو کاشان (26-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), سحر (30-09-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبدالقدوس (30-09-10), عروج (02-10-10)
پرانا 30-09-10, 01:51 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دونوں‌کو ملا کر سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), فیصل ناصر (30-09-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 30-09-10, 02:48 AM   #6
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیر صاحب کا بیان بھی آلینے دیں ساتھ ہی سرورق کی زینت بنایئے گا -
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), مرزا عامر (02-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبدالقدوس (30-09-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 30-09-10, 06:53 AM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,385
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : موجو مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
بھائی آپ بال بال بچے ہیں سچی راجہ صاحب نے بارہا آپ کا تذکرہ کیا کہ آپ کے ساتھ مل کر پروگرام بنایا جائے۔
جی ہاں آخری لمحات تک عدنان بھی اس بات پر ہی مُصر تھے کہ اتوار لیکن جب ہفتہ کا دن ہوا تو مجھے یہ ٹیسٹ کی خبر موصول ہوچکی اور عدنان نے بھی شکر کے نوافل پڑھے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), محمدعدنان (26-10-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 30-09-10, 11:28 AM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ مزا آگیا۔ کمال ہی کردیا بڑے بڑے رائٹرز کو پیچھے چھوڑ گئے آپ دونوں۔
پیر صاحب کے بیان کا انتظار رہے گا
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), فیصل ناصر (30-09-10), موجو (30-09-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (30-09-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 30-09-10, 04:16 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیر صاحب اس ولیمہ بے دولہا کے آفٹر شاکس تا حال محسوس کر رہے ہیں ۔ اس لئے مکمل جانبر ہونے کے بعد ہی کچھ عرض کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔
ایک ٹیسٹ NTS(وہ بھی ایسا جس کا میرے تعلیمی پس منظر سے کوئی تعلق نہیں ) دوسرا ولیمہ مس ہونے اور خرم بھائی کی ناراضگی کا خوف ، اور تیسرا وہ جس کا سوچ سوچ کر جھٹکے محسوس ہوتے ہیں ۔

کچھ تفصیلات شام کو ان شا ء اللہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), فیصل ناصر (30-09-10), موجو (30-09-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 30-09-10, 04:41 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
جی ہاں آخری لمحات تک عدنان بھی اس بات پر ہی مُصر تھے کہ اتوار لیکن جب ہفتہ کا دن ہوا تو مجھے یہ ٹیسٹ کی خبر موصول ہوچکی اور عدنان نے بھی شکر کے نوافل پڑھے
عدنان بھائی کو ٹیسٹ کا اس لئے بتایا تھا کہ وہ اتوار کو ہی آ جائیں کیوں کہ میں جہلم نہیں آ سکوں گا
لیکن پھر ان کی آپس میں کوئی ساز باز ہو گئی اور
اسی بیٹھے رہ گئے چوپدے گنڈیریاں انار کوئی ہور لے گیا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), فیصل ناصر (30-09-10), موجو (30-09-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبدالقدوس (01-10-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 30-09-10, 09:35 PM   #11
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,697
شکریہ: 1,652
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
گڈیریاں وی پِھکیاں سن نا؟
موجو آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے موجو کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-09-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (01-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبدالقدوس (01-10-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 12:09 AM   #12
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تازہ ترین خبروں کے مطابق پیر صاحب بذریعہ موکلات ""کلکلائیل اور چلچلائیل"" کے ذریعے ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں.......................لیکن ہم تو یہی کہیں گے کہ:::::::::؛

کر بھلا.....................ہو بھلا
























آہو
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), فیصل ناصر (01-10-10), مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (01-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبدالقدوس (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 10:17 PM   #13
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (02-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), راجہ اکرام (02-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10)
پرانا 02-10-10, 08:03 PM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
شادی ایک المیہ اگر کہا جائے تو اچھنبا نہیں ہوتا کیوں کہ یہ بات اب زبان زد عام ہے۔۔ لیکن نکاح اور ولیمہ بھی المیہ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں یہ بات کچھ عجیب لگتی ہے۔
لیکن جو بھائی برادم خرم کی شادی کے احوال بالتفصیل جانتے ہیں انہیں یہ بات اب عجیب نہیں لگتی ہو گی۔
کیوں کہ جو ان کے ساتھ بیتی اور جو ہمارے ساتھ بیتی ۔۔۔ اسکی تٍفاصیل اس کو المیہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔

اگر ہم ذرا پیچھے چلے جائیں اور اس دن سے حالات و واقعات کا جائزہ لیں جب خرم بھائی نے متحدہ عرب امارات سے شادی کا قصد لے کر پاکستان آنے کا پروگرام بنایا۔
سب سے پہلے فلائٹ کینسل ہو گئی، اور محترم گھر والوں کو جو سرپرائز دینے کا خیال دل میں لیئے بیٹھے تھے وہ برے طریقے سے ناکام ہوا۔ اللہ اللہ کر کے اگلے دن کی ٹکٹ لی ۔۔ جہاز وہاں سے روانہ تو ہو گیا لیکن پاکستان پہنچ کر اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئر پورٹ پر اتر گیا ۔۔۔۔ موسم کی خرابی کے باعث ۔۔۔ دولہے میاں کا سفر حقیقتا suffer بن گیا ۔۔
جیسے تیسے جناب گھر پہنچے کئی گھنٹے تاخیر کے ساتھ ۔۔
اب جناب کی رسم نکاح کا دن آن پہنچا، صبح سویرے جانے کا پروگرام تھا کہ شام تک واپسی ممکن ہو لیکن ۔۔۔ دولہا حضور کے چچا حضور 9 بجے تک تیار ہی نہ ہو سکے۔ اب دولہے میاں کے ابا جان وہاں اور دولہا میاں یہاں چچا جان کے انتظار میں ۔۔ کیا کہنے
چچا جان بھی تیار ہو لئے اور گاڑی جہلم کے لئے روانہ ہوئی ۔۔ سواریاں تو جہلم جانا چاہتی تھی لیکن گاڑی کی نیت کچھ اور تھی جس کا بروقت علم نہ ہو سکا ۔۔۔
جہلم سے قبل کسی شہر کے قریب گاڑی صاحبہ نے نئی نویلی دلہن کی طرح نخرے کرنے کا مظاہر شروع کر دیا۔
اب کیا تھا، دولہا میاں بمع احباب کے گاڑی کو دکھا لگا رہے ہیں۔ پسینے سے شرابور، کپڑوں کا برا حال ۔۔۔
لیکن مرتے کیا نہ کرتے ۔۔ گاڑی کو کسی ٹھکانے پر تو پہنچانا تھا ۔۔ قریب ڈیڑھ گھنٹے کی دھکم پیل کے بعد گاڑی قریبی شہر میں پہنچی، لیکن تا حال وہ بضد تھی کہ یہاں سے آگے نہیں جانا۔ اور شادی کے المیے میں کسی طرح “شریک جرم” نہیں بننا۔
وہاں سے نئی گاڑی لی گئی اور منزل مقصود پر پہنچے ۔۔ یاد رہے اس دوران دولہے میاں کے سسرال میں رابطہ کر کے نیا سوٹ استری کرنے کے صدارتی احکامات جاری کر دیئے گئے تھے ۔۔ ہے کہ نہیں المیہ؟؟

بہر حال ان تمام مراحل کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دولہا محترم سسرال پہنچے، رسم نکاح بخیر ادا ہو گئی۔

اب مرحلہ تھا بارات اور پھر ولیمے کا۔ خرم بھائی نے بہت پہلے سے کہا تھا بارات کے ساتھ جانے کا اور پھر ولیمے کا بھی ۔ اور پاکستان آمد پر وہ خود میرے پاس بھی آئے ، ۔۔ میں نے سوچا کوئی بھاری بھرکم شخصیت ہو گی ، لہذا موجو میاں اور عبد اللہ آدم کو بھی بلا لیا ۔ جب ملاقات ہوئی تو ایک معصوم سے نوجوان، ہنس مکھ، انتہائی شائستگی سے گفتگو کرنے والا، نپے تلے جملے، وجیہہ شخصیت۔ پہلی ملاقات ہی خوشگوار اثرات چھوڑ گئی۔
وہی پاک نیٹ کی خصوصیت جس کا میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ ایسے گھل مل جاتے ہیں جیسے برسوں سے شناسا ہوں۔
اس ملاقات میں بھی حسب معمول گفتگو کا مرکز و محور پاک نیٹ ہی رہا اور ساتھ ہی منتظمین بھائی کی “پر اسرار” شخصیت بھی۔۔ تا ہم اردو ادب، اردو بلاگز، اردو فورمز اور شاعری جیسے موضوعات بھی زیر گفتگو رہے۔ کچھ دیر کی یہ ملاقات کافی معلوماتی تھی۔
اسی دوران برادرم خرم نے یہ داستان الم سنائی جس کا مختصر ذکر درج بالا سطور میں آپ نے پڑھا ہے۔

خرم بھائی نے بہت پرزور دعوت دی ہم سب کو اور ہم نے بھی عزم صمیم کر لیا اور اسی روز سے پروگرام کی تیاری بھی شروع کر دی
اکثر یہی دعوت ہمارے ایس ایم ایسز کا موضوع رہتی ۔ لیکن فارسی کا مقولہ ہے کہ “تدبیر کنند بندہ تقدیر کنند خندہ” بندی تدابیر کر رہا ہوتا ہے اور تقدیر ہنس رہی ہوتی ہے ۔ بس یہاں بھی کچھ ایسا ہی منظر ہوا۔ بھر پور تیاری میں تھے کہ اچانک دو روز قبل نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں 26 تاریخ کو ہمیں ٹیسٹ دینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
اب ایک ننھی سی جان اور دو دو دعوت نامے ۔ بصد مجبوری قبول کرنا پڑا کیوں کہ کوئی اور چارہ نہ تھا۔
دعوے نامے پر ٹیسٹ کا وقت 1 بجے کا تھا ۔۔ 25 کی بارات کا پروگرام کینسل کیا کہ 26 کو 2 بجے تک فارغ ہو کر ولیمہ تناول کرنے کے لئے مرید خاص اور موجو میاں کی ہمراہی میں وقوعہ پر پہنچ جائیں گے۔ لیکن ٹیسٹ انتظامیہ نے یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیا۔
مقررہ دن اور پھر مقررہ وقت آیا، میں اپنے تئیں تیار ہو کر نکلا اور دونوں صاحبان کو بھی ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار رہنے کی ہدیات دینے کے بعد رزمگاہ میں داخل ہوا۔ وہاں پہنچ کر احساس ہوا کہ ایک المیہ اور رونما ہو گیا ہے۔۔ اصل شناختی کارڈ جو امتحان میں شمولیت کے لئے اولین شرط تھی میں ڈیرے پر ہی بھول آیا تھا ۔ ہمارے تو ہاتھوں کے طوطے اڑنے ہی تھے ساتھ ہی ہوائیاں بھی اڑ گئیں۔ فورا موبائل نکالا اور موجو میاں جو کہ کچھ ہی لمحات قبل ہمیں رزمگاہ تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے کر واپسی کے لئے عازم سفر ہوئے ہی تھے کہ کو ہم بذریعہ موبائل کال آن لیا۔۔ اور عرض کی کہ جناب ذرا جلدی سے ہمارا شناختی کارڈ ہی پہنچا جائیے ۔۔ ہم بے چینی کے عالم میں انتظار گاہ کے باہر ٹہل رہے تھے کہ ایک موٹر سائکل ہمارے سامنے آ کر رکی دیکھا تو موجو میاں ہاتھ میں کارڈ لئے معنی خیز مسکراہٹ سے ہمارے جانب دیکھ رہے تھے اور ان کی آنکھیں کہہ رہی تھیں کہ “ ایے گلاں چنگیاں نئیں” ۔۔ ہم نے دل ہی دل میں ان کے لئے ڈھیروں دعائیں کیں اور تیز تیز قدم اٹھاتے امتحان ہی طرف بڑھ گئے۔ گھڑی 1:30 بجا رہی تھی لیکن تا حال امتحان شروع ہونے کے کوئی آثار تا حد نگاہ نظر نہیں آ رہے تھے۔ پتہ چلا کہ 2 بجے شروع ہو گا۔
پھر ہماری کیا حالت ہو گی۔۔ آپ خود کو ہماری جگہ پر رکھئے اور سوچیئے۔۔ روہانسی شکل بنا کر بیٹھ گئے اور لگے انتظار کرنے۔۔؂ یہ ستم اس لئے کر لیا گوارا کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہ دیکھا

ہمارا خیال تھا کہ یہ پیپر ہمارے تعلیمی پس منظر سے نہیں ہے اس لئے جیسا تیسا تکا لگائیں گے اور نکل لیں گے۔ نتیجہ مقدر کے حوالے ۔۔ لیکن جب پڑھا شروع کیا تو پتہ چلا کہ ہمیں تو انگلش سمجھ آ جاتی ہے کسی حد تک ۔۔
ریاضی کے سوا باقی حصہ جب پڑھ کر کیا تو اچھا خاصہ وقت لگ گیا۔۔ جب باہر نکلے تو 3:40 ہو چکے تھے ۔

فوران مرید خاص کا نمبر ڈائل کیا جو کہ ہماری ہدایت پر پہلے ہی رمزگاہ سے قریب ہی کسی کمین گاہ میں ہمارے منتظر تھے۔ وہ فورا پہنچے اور ہم نے خرم بھائی کا نمبر ملا دیا ۔ علیک سلیک کے بعد جب ولیمہ کی جگہ کا دریافت کیا تو جواب سن کر ہم پر جو قیامت ٹوٹی وہ صرف محسوس کی جا سکتی ہے۔
دولہا میاں فرمانے لگے کہ اب تو برتن دھونے کا مرحلہ آن پہنچا ہے ۔۔ بہت زیادہ افسوس ہوا کہ خرم بھائی کی اس عظیم خوشی کے کسی بھی فنکشن میں شریک نہ ہو سکے ۔ ڈھیروں مبارک اور دلی معذرت کی اور عنقریب دعوت ولیمہ کا قرض اتانے کے لئے دوبارہ حاضر ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اجازت چاہی ۔۔
اس دوران عدنان بھائی کا بھی فون آیا تھا جس کے احوال پہلے کسی مراسلے میں آ چکے ہیں


بقیہ کچھ دیر بعد ملاحظہ کیجئے

Last edited by راجہ اکرام; 02-10-10 at 08:09 PM.
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-10-10), موجو (16-10-10), منتظمین (03-10-10), محمدعدنان (26-10-10), مرزا عامر (02-10-10), مزمل فاروق (02-10-10), ام طلحہ (03-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبدالقدوس (02-10-10), عبداللہ آدم (04-10-10)
پرانا 05-10-10, 09:56 PM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گزشتہ سے پیوستہ
خرم بھائی سے اجازت لینے کے بعد میں مرید خاص کے ساتھ “درویشوں کے ڈیرے ” کی جانب عازم سفر ہوا۔
یاد رہے کہ جب ہم ولیمے سے لیٹ ہو چکے اور ساتھیوں کو یقین ہو چلا کہ اب وہاں کچھ ہاتھ نہیں آنے والا، تو میری امتحانی مصروفیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مرید خاص اور موجو نے اندرون خانہ سازش کا جال بننا شروع کر دیا، جس کا براہ راست اثر مجھ پر پڑنے والا تھا۔
ڈیرے پر پہنچے تو موجو میاں بھی گویا رکاب پر پاؤں رکھنے کے لئے بیتاب تھے۔ ہر طرح سے تیار، لباس ولیمہ میں ملبوس، انتہائی سلیقہ سے پلکیں و زلفیں سنوارے، عینک کے شیشوں پر کپڑا مار رہے تھے۔
اگرچہ یہ تیاری خرم بھائی کے ہاں جانے کے لئے تھی لیکن اب اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے استعمال ہو رہی تھی جو اندرون خانہ پہلے ہی تیار ہو چکی تھی۔
کچھ دیر ڈیرے پر آرام کیا، امتحانی تھکاوٹ کچھ دیر گپیں لگا کر دور کی، اور پھر چل نکلے راجہ کے خون کی قربانی دینے کے لئے ۔۔۔
پھر ایک ہی بائیک پر تین دیوانے یہ گنگناتے ہوئے نکل پڑے کہ ۔۔ دیوانے چلے جب ساتھ ۔۔
پہلے گجرانوالہ ہوٹل پر گئے سنا تھا کہ وہاں کی کڑاہی مشہور ہے۔۔ لیکن گئے چونکہ بے وقت تھے اس لئے جواب ملا کہ “کڑاھی” تو بن جائے گی لیکن روٹی گھر سے لانی پڑے گی
میں نے تو سوچا کہ شاید یہ بلا ٹل گئی ۔۔ پھر نہ میں پکڑائی دوں گا اور نہ کڑاھی کا بوجھ پڑے گا اس جسم ناتواں پر۔
لیکن یہ بھی کشتیاں جلا کر آئے ہوئے تھے ۔۔ اور مرید خاص تو ہیں بھی اسی علاقے کے، ایک ایک گلی محلے سے ایسے واقف تھے جیسے “پزا ہٹ” پر کام کرتے رہے ہوں ۔
وہاں سے “سیور فوڈز” کی جانب روانہ ہوئے ۔۔ یہاں پلاؤ کے علاوہ کھانا بھی مہیا جاتا ہے ۔۔
کڑاھی کا آرڈر دیا گیا، بہت لذیذ پکائی گئی تھی ۔۔ ہم سب مزے لے لے کر کھانے لگے۔ اس وقت سب کچھ بھول گیا کہ یہ مزا بعد میں صورت عذاب اس جیب پر نازل ہو گا جو ہمیشہ تہی دامن ہونے کا رونا روتی ہے ۔

جب کھانا ختم ہوا اور بل لے کر ایک صاحب ہمارے سامنے ایستادہ ہوئے تو مجھے اس وقت وہ اپنے سب سے بڑے دشمن محسوس ہوئے ۔۔ لیکن مرتا کیا نہ کرتا۔۔ بل دیا اور ہوٹل سے باہر آ گئے ۔
“““یہ ایک اور المیہ تھا جو مجھ اکیلے نے برداشت کرنا تھا““
نماز عصر میں کافی تاخیر ہو چکی تھی جلدی سے قریبی مسجد میں گئے، موجو میاں کی اقتداء میں نماز باجماعت ادا دی ۔۔ اور مغرب کا انتظار کرنے لگے ۔
بعد از نماز مغرب ایک بار پھر ڈیرے کی جانب عازم سفر ہوئے ۔ پھر گپیں لگائیں ۔
اس دوران سنجیدہ موضواعات بھی زیر بحث رہے۔ اور وقت کے استعمال کو بہتر بناے کے لئے ایک اسٹڈی سرکل کا پروگرام بنایا گیا جو کم از کم مہینے میں ایک بار منعقد ہوگا ۔ انشاء اللہ
اس بار کا موضوع “وجود باری تعالی ” رکھا گیا تھا ۔۔ دعا کریں کہ یہ منصوبہ عملایا جا سکے۔

پھر کہا سنا اور کھایا پیا معاف کرا کر مجلس کو برخاست کرنے کا اعلان ہوا اور سب لوگ پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔۔

یہ تھی ہماری بپتا ۔۔ امید ہے پسند آئی ہو گی۔۔ نہ بھی آئے تو خیر ہے ، ہم پر تو بیت چکی
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-10-10), ھارون اعظم (25-10-10), موجو (16-10-10), محمدعدنان (26-10-10), مزمل فاروق (05-10-10), ابو کاشان (26-10-10), احمد بلال (16-10-10), حیدر (11-10-10), شاہ جی 90 (06-10-10), عبداللہ آدم (05-10-10)
جواب

Tags
کڑاہی, کارڈ, گمان, ورزش, نماز, موبائل, معلوم, ایس ایم ایس, اللہ, انٹرنیٹ, امتحان, اشعار, بھائی, خدا, خرم, درخواست, سیر, شہزاد, شادی, عالم, عزیز, عظیم, غم, غرق, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger