واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


دربار ِ دل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-10, 08:00 PM   #1
دربار ِ دل
Haya 786 Haya 786 آف لائن ہے 25-10-10, 08:00 PM

دربار ِ دل
کہتے ھیں اللہ دل میں بستا ھے ۔ ھم کبھی اپنے دل میں نہیں جھانکتے جس دل میں اللہ بستا ھے وہ دل کیسا ھے
کل میں اپنے دل کے دربار میں گئ سارا وقت وہیں گزارہ سارا وقت وہاں گھومتی رھی اپنے دل کے گلی کوچوں میں جھانک کر بہت افسوس ھوا
اللہ کے ساتھ ھزار بت ایستادہ تھے چھوٹے بڑے دیو قامت بت بہت سے بت دیکھنے میں بہت خوبصورت لگ رھے تھے میں سوچنے لگی – کیا اللہ کے ساتھ یہ بت رہ سکتے ھیں ؟؟ جہاں اللہ ھو وہاں بتوں کا کیا کام
دن میں پانچ نمازیں — ایک گھنٹا اللہ کے ساتھ
باقی تیئس گھنٹے ان بتوں کے ساتھ – میں نے سوچا ان سب بتوں کو توڑ دوں مگر کیسے ۔۔ دن کے باقی تیئس گھنٹے ان بتوں کے ساتھ بسر ھوتے ھیں ۔ ان بتوں کو توڑ دیا تو دن کیسے گزرے گا مجھے ان بتوں سے نفرت ھے
مگر ان سب کی عادت ھو چکی ھے ان سب کو کیسے توڑ دوں
کبھی اپنے دل کی نگری سے گزر ھوا ھے آپ کا ۔۔۔
کہیں حسد کی آگ جل رھی ھے
کہیں نفرتوں کی دیواریں ھیں
کہیں خود غرضی
تو کہیں خود پرستی ھے
کہیں اپنی ذات برادری کا غرور
کہیں اپنے عہدے اور مال و دولت کا مان
اپنی تعلیم اپنی خوبصورتی کا احساس
چھوٹے بڑے ھزار بت تکبر کے
ان سب کے درمیان کہیں لکھا ھوا اللہ کا نام
دل کے دربار کا شہنشاہ کون ھے
دل کے مندر میں پوجا کس کو جاتا ھے
دل کی نگری میں حکمرانی کس کی ھے
کل میں اپنے دل کی نگری میں گھومتے ھوئے روتی رھی آنسو بہاتی رھی
مگر یہ بت کچی مٹی کے تو بنے ھوئے نہیں تھے جو چند انسوؤں سے بہہ جاتے ۔ وہ تو ویسے ھی تھے میرے دل کی نگری ان سے آباد تھی ۔ ان کو کیسے اٹھا کر باھر پھینک دوں – آگ لگا دوں – اپنے دل کی نگری کیسے خود برباد کر دوں -
کیا آپ نے کبھی اپنے دل میں بسے بتوں کو توڑا ھے ؟؟
یا آپ کے دل میں کوئ بت نہیں ھے ؟؟
ایک عام انسان کا دل مندر کی طرح ھوتا ھے بتوں سے بھرا ھوا ۔
ھر مسلمان کا دل مسجد نہیں ھوتا –
مسجد میں تو سب برابر ھوتے ھیں وہاں دولت کی نمائش نہیں ھوتی
ذات برادری کو نہیں دیکھا جاتا
وہاں تو اللہ کے حضور نگاھیں جھکی ھوتی ھے صورت کو نہیں پرکھا جاتا
وہاں نفرتوں کی باتیں نہیں ھوتی
میں نے اپنے دل کے دربار میں جانے کے بعد جانا ۔ میرا دل ایک مندر ھے – وہ مسجد کب تھا – یا میں نے اسے سنوارنے کی کوشش بھی کب کی تھی
————————————————-
Sadia saher

Haya 786
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 257
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-10-10), پاکستانی (26-10-10), ھارون اعظم (25-10-10), نیلم خان (27-10-10), منتظمین (26-10-10), محمدخلیل (25-10-10), مرزا عامر (26-10-10), راجہ اکرام (26-10-10), شاہ جی 90 (01-11-10), عبداللہ آدم (26-10-10)
پرانا 26-10-10, 12:49 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), نیلم خان (27-10-10), مرزا عامر (26-10-10), شاہ جی 90 (01-11-10)
پرانا 26-10-10, 01:11 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپلائی کردیا گیا !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Haya 786 (02-11-10), نیلم خان (27-10-10), مرزا عامر (26-10-10), شاہ جی 90 (01-11-10)
پرانا 27-10-10, 12:49 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام متنظمین اور فیصل بھائ

بہت بہت شکریہ فیصل بھائ ---------
لائکہ تو کافی لوگوں نے ھے مگر تبصرہ دو لفظوں کا بھی نہیں
اس سے کیا سمجھوں
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (27-10-10)
پرانا 27-10-10, 12:53 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,191
شکریہ: 25,590
10,453 مراسلہ میں 38,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت شئیرنگ ہے

اللہ پاک آپ کے علم و عمل میں‌مزید اضافہ فرمائے آمین
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-10, 07:51 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام اور شکریہ نیلم

دعا کے لیے شکریہ --------
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-10, 08:12 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Haya 786 مراسلہ دیکھیں
سلام متنظمین اور فیصل بھائ

بہت بہت شکریہ فیصل بھائ ---------
لائکہ تو کافی لوگوں نے ھے مگر تبصرہ دو لفظوں کا بھی نہیں
اس سے کیا سمجھوں
اس سے آپ یہی سمجھیں کے آپ کے مضمون نے لوگوں کو ورطءحیرت میں ڈال دیا ہے
اور سب کی زبانیں گنگ ہوگئی ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Haya 786 (02-11-10), عبداللہ آدم (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 08:51 PM   #8
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,247
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کل میں اپنے دل کے دربار میں گئ سارا وقت وہیں گزارہ سارا وقت وہاں گھومتی رھی اپنے دل کے گلی کوچوں میں جھانک کر بہت افسوس ھوا
اللہ کے ساتھ ھزار بت ایستادہ تھے چھوٹے بڑے دیو قامت بت بہت سے بت دیکھنے میں بہت خوبصورت لگ رھے تھے میں سوچنے لگی – کیا اللہ کے ساتھ یہ بت رہ سکتے ھیں ؟؟ جہاں اللہ ھو وہاں بتوں کا کیا کام
دن میں پانچ نمازیں — ایک گھنٹا اللہ کے ساتھ
باقی تیئس گھنٹے ان بتوں کے ساتھ – میں نے سوچا ان سب بتوں کو توڑ دوں مگر کیسے ۔۔ دن کے باقی تیئس گھنٹے ان بتوں کے ساتھ بسر ھوتے ھیں ۔ ان بتوں کو توڑ دیا تو دن کیسے گزرے گا مجھے ان بتوں سے نفرت ھے

بہت خوبصورت لکھا ہے آپ نے حیا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-10, 09:54 PM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے دل میں تو دو بہت بڑےبت ایستادہ ہیں................نفس اور خواہش!!!

شیطان بھی ان کا محتاج ہے بہکانے کے لیے...............""بے شک نفس تو برائی پر ابھارتاہے،ہاں جس پر میرا رب رحم کر دے""(یوسف علیہ السلام( سورہ یوسف:پارہ 13 آیت 1

بہت لڑتا ہوں ان سے اور ابھی تک کامیابی صرف اتنی سی ہے کہ ہر دفعہ گرنے کے بعد دوبارہ پھر کوشش کرنے لگتا ہوں..............انہیں گرانے کی
؂
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کیسا, کوئ, کوشش, کس, ھے, وقت, لگا, نفرت, چند, مسلمان, مسجد, اپنے, اللہ, انسان, اسے, بڑے, تعلیم, جہاں, جانے, حضور, خود, دیکھنے, دیکھا, دل, عادت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger